صَحائِف کی کَہانیاں
میزوری میں مُشکلات


”میزوری میں مُشکلات،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں (2024)

”میزوری میں مُشکلات،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں

جُولائی 1831–جُولائی 1833

2:42

میزوری میں مُشکلات

خطرناک حالات میں اِیمان کو مضبُوط رکھنا

اِنڈیپنڈنس کے کُچھ لوگ نئے آنے والے مُقدّسِین سے ناراض ہو رہے تھے۔

بُہت سے مُقدّسِین اِنڈیپنڈنس، میزوری میں رہنے کے لیے آئے۔ خُداوند چاہتا تھا کہ وہ وہاں صِیُّہون کا شہر تعمیر کریں۔ مگر مُقدّسِین اور اِنڈیپنڈنس میں پہلے سے رہنے والے لوگوں کی آپس میں نہ بن سکی۔ وہ بُہت سے مُعاملات پر مُتفق نہیں تھے۔ شہر کے بعض لوگ ناراض تھے اور مُقدّسِین کو وہاں سے نِکالنا چاہتے تھے۔

عقائد اور عہُود 57:‏1–3؛ مُقدّسِین، 1:‏171–74

اِنڈیپنڈنس میں راہ نُما ایڈورڈ پارٹریج سے مُلاقات کرتے ہُوئے۔

ایڈورڈ پارٹریج اِنڈیپنڈنس میں بِشپ تھا۔ وہ شہر کے راہ نُماؤں کے ساتھ ایک میٹنگ میں شریک ہُوا۔ اُنھوں نے کہا کہ مُقدّسِین کو اِنڈیپنڈنس چھوڑنا ہو گا۔ بِشپ پارٹریج جانتا تھا کہ خُدا چاہتا ہے کہ مُقدّسِین اِنڈیپنڈنس میں صِیہون تعمیر کریں۔ اُس نے کہا کہ مُقدّسِین نہیں جا سکتے۔

مُقدّسِین، 1‏:176

مُشتعل آدمی گھروں اور عِمارتوں کو گِراتے ہُوئے۔

مُشتعل آدمیوں نے وہ گھر اور عِمارتیں گِرانا شُروع کر دِیں جو مُقدّسِین نے تعمیر کی تھیں۔

مُقدّسِین، 1‏:177–78، 182

آدمیوں نے ایڈورڈ پارٹریج اور چارلس ایلن کو پکڑ لِیا۔

آدمی بِشپ پارٹریج اور چارلس ایلن نامی ایک اور شخص کو اُن کے گھروں سے زبردستی لے گئے۔ وہ اُن دونوں کو گھسیٹ کر شہر کے مرکز میں لے گئے۔

مُقدّسِین، 1:‏179

ایڈورڈ اور چارلس کے جسم تارکول اور پَروں سے ڈھانپتے ہُوئے۔

بِشپ پارٹریج نے کہا، ”اگر مُجھے اپنے مذہب کے لیے تکلیف اُٹھانی پڑے، تو یہ کوئی نئی بات نہیں مُجھ سے پہلے بھی بُہت سے لوگ یہ سہہ چُکے ہیں۔“ آدمیوں نے بِشپ پارٹریج اور چارلس کو زمین پر گِرا دِیا۔ اُنھوں نے اُن کے جسموں پر گرم تارکول ڈال دِیا اور اُنھیں پَروں سے ڈھانپ دِیا۔

مُقدّسِین، 1‏:179–80

ولیم میک لیِلِن جنگل میں چھپا ہُوا تھا۔

اِنڈیپنڈنس میں کلِیسیا کے رُکن، ولیم میک لِیلن، کو معلُوم ہُوا کہ مُشتعل لوگ کیا کر رہے ہیں۔ وہ ڈر گیا اور چھپنے کے لیے جنگل کی طرف بھاگ گیا۔

مُقدّسِین، 1:‏182

ولیم یہ سوچ رہا تھا کہ اگر وہ پکڑا گیا تو کیا کرے گا۔

ولیم سوچنے لگا کہ اگر مُشتعل اَفراد نے اُسے ڈھُونڈ لِیا تو کیا ہو گا۔ کیا وہ اَب بھی یہی کہے گا کہ مورمن کی کِتاب سچّی ہے، چاہے وہ اُسے اِس کی خاطِر قتل کرنے کی کوشِش کریں؟

مُقدّسِین، 1:‏182–83

اولیور کاؤڈری اور ڈیوڈ وِٹمر ولیم کو ڈھُونڈتے ہُوئے۔

ولیم کے دوستوں اولیور کاؤڈری اور ڈیوڈ وِٹمر نے اُسے جنگل میں پایا۔ ولیم جانتا تھا کہ اولیور اور ڈیوڈ مورمن کی کِتاب پر اِیمان رکھتے ہیں۔ فرشتے نے اُنھیں سونے کے اَوراق دِکھائے تھے۔ ”مُجھے بتائیں کہ،“ ولیم نے اُن سے پُوچھا ”کیا مورمن کی کِتاب سچّی ہے؟“

مُقدّسِین، 1:‏183

اولیور اور ڈیوڈ ولیم کے ساتھ اپنی گواہی بیان کرتے ہُوئے۔

اولیور اور ڈیوڈ نے ولیم سے کہا کہ مورمن کی کِتاب سچّی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ چاہے مُشتعل آدمی اُنھیں قتل کرنے کی کوشِش کریں، وہ کبھی بھی لوگوں کو اپنی گواہی دینا بند نہیں کریں گے۔ ولیم نے کہا، ”مَیں آپ پر اِیمان رکھتا ہُوں۔“

عقائد اور عہُود 17:‏3–6؛ مُقدّسِین، 1:‏183