صَحائِف کی کَہانیاں
میری اور کیرولائن رولِنز


”میری اور کیرولائن رولِنز،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں (2024)

”میری اور کیرولائن رولِنز،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں

نومبر 1830–جُولائی 1831

4:28

میری اور کیرولائن رولِنز

صحائف کے لیے گہری محبّت

میری رولِنز مِشنریوں کو مورمن کی کِتاب کے بارے میں بات کرتے سُنتے ہُوئے۔

میری رولِنز 12 سال کی تھی جب مِشنری پہلی بار کرٹ لینڈ، اوہائیو گئے۔ اُس نے اُنھیں مورمن کی کِتاب کے بارے میں بات کرتے ہُوئے سُنا۔ اُس وقت، کرٹ لینڈ میں کِتاب کی صِرف ایک ہی جِلد تھی، اور یہ آئزک مورلی نامی کلِیسیائی راہ نُما کے پاس تھی۔

میری مورمن کی کِتاب اُدھار لینے کا پوچھتے ہُوئے۔

میری بھائی مورلی کے گھر گئی اور کِتاب دیکھنے کی درخواست کی۔ بھائی مورلی نے اُسے کِتاب پکڑنے دی۔ میری نے پُوچھا کہ کیا وہ اِسے گھر لے جا سکتی ہے۔

میری مورمن کی کِتاب اُدھار لینے کی اِلتجا کرتے ہُوئے۔

بھائی مورلی میری کو اپنی کِتاب نہیں دینا چاہتا تھا۔ اُس نے اَبھی اِس کا بُہت زیادہ مُطالعہ نہیں کِیا تھا۔ میری نے بھائی مورلی سے اِلتجا کی کہ وہ اُسے کِتاب اُدھار لینے دے۔

میری مورمن کی کِتاب کو پڑھتے ہُوئے۔

بھائی مورلی راضی ہو گئے۔ اُنھوں نے کہا کہ میری کِتاب کو گھر لے جا سکتی ہے بشرطیکہ وہ اُسے اَگلی صُبح جلد واپس لے آئے۔ میری نے اُسے ایک خزانے کی مانِند سمجھا۔ وہ رات کا بیشتر حِصّہ جاگ کر اُسے پڑھتی رہی۔

میری نے آئزک مورلی کو کِتاب واپس کی۔

جب میری نے کِتاب واپس کی، تو بھائی مورلی یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اُس نے کِتنا زیادہ مُطالعہ کر لِیا تھا۔ ”بیٹی،“ اُنھوں نے کہا، ”یہ کِتاب گھر لے جاؤ اور اِسے پورا پڑھ لو۔ مَیں اِنتظار کر سکتا ہُوں۔“

میری جوزف سمِتھ سے مُلاقات کرتے ہُوئے۔

میری کرٹ لینڈ میں پہلی شخص تھی جس نے مورمن کی کِتاب کو مُکمل پڑھا۔ مُطالعہ مکمل کرنے کے بعد جلد ہی، اُس کی مُلاقات نبی جوزف سمِتھ سے ہُوئی۔ جب اُسے معلُوم ہُوا کہ میری مورمن کی کِتاب سے کِتنی محبّت رکھتی ہے، تو اُس نے کہا کہ وہ بھائی مورلی کی کِتاب اپنے پاس رکھ سکتی ہے۔ وہ بھائی مورلی کو ایک اور جِلد دے دیں گے۔

میری اَحکام کی کِتاب کو چھپتے ہُوئے دیکھ رہی تھی۔

بعد میں اُسی سال، میری اور اُس کا خاندان اِنڈیپنڈنس، میزوری میں مُنتقل ہو گئے۔ وہ پُرجوش تھی جب کلِیسائی راہ نُما ایک نئی کِتاب جسے اَحکام کی کِتاب کہا جاتا تھا مُرتب کرنے لگے۔ یہ کِتاب اُن بُہت سے مُکاشفوں پر مُشتمل تھی جو یِسُوع مسِیح نے جوزف سمِتھ کو دِیے تھے۔

عقائد اور عہُود 67؛ 70:‏1–4؛ مُقدّسِین، 1:‏178

مُشتعل آدمی چھاپہ خانہ کو تباہ کرتے ہُوئے۔

مگر اِنڈیپنڈنس میں کُچھ لوگ کلِیسیا کو پسند نہیں کرتے تھے۔ وہ چاہتے تھے کہ مُقدّسِین وہاں سے چلے جائیں۔ ایک دِن، مُشتعل آدمی اُس عِمارت میں زبردستی داخِل ہو گئے جہاں اَحکام کی کِتاب کی چھپائی ہو رہی تھی۔ اُنھوں نے چھاپہ خانہ کھڑکی سے باہر پھینک دِیا اور اَحکام کی کِتاب کے صفحات کو گلی میں بکھیر دِیا۔

مُقدّسِین، 1:‏177–78

میری اور کیرولائن ایک باڑ کے پیچھے چھُپتے ہُوئے۔

میری اور اُس کی بہن، کیرولائن، ایک باڑ کے پیچھے سے دیکھ رہی تھیں۔ میری نے کیرولائن کو کہا کہ وہ صفحات کو ضائع ہونے سے پہلے جمع کرنا چاہتی ہے۔ کیرولائن مُشتعل آدمیوں سے خوفزدہ تھی۔ اُس نے کہا، ”وہ ہمیں ہلاک کر دیں گے۔“ لیکن میری اور کیرولائن جانتی تھیں کہ اُن صفحات پر خُدا کا کلام تھا۔

مُقدّسِین، 1:‏178

میری اور کیرولائن بھاگتے ہُوئے۔

دونوں بہنیں اُس وقت تک اِنتظار کرتی رہیں جب تک کہ وہ آدمی دھیان نہ ہٹا لیں۔ پھر وہ دوڑ کر گلی میں گئیں اور جتنے صفحات سمیٹ سکتی تھیں سمیٹ لِیے۔ جب وہ تیزی سے وہاں سے نِکل رہی تھیں، تو کُچھ آدمیوں نے اُنھیں دیکھ لِیا اور چِلائے کہ وہ رُک جائیں۔ میری اور کیرولائن نے صفحات کو اور مضبُوطی سے تھام لِیا اور جتنی تیزی سے مُمکن تھا قریبی مکئی کے کھیت کی طرف دوڑ گئیں۔

مُقدّسِین، 1:‏178–79

میری اور کیرولائن مکئی کے کھیت میں چھُپی ہُوئیں۔

دو آدمی بہنوں کا پیچھا کرتے ہُوئے مکئی کے کھیت میں آ گئے۔ مکئی اِتنی اُونچی تھی کہ میری اور کیرولائن دیکھ نہیں سکتی تھیں کہ وہ کہاں جا رہی ہیں۔ وہ زمین پر لیٹ گئیں اور صفحات کو اپنے جِسموں کے نیچے چھپا لِیا۔ وہ خاموشی سے سُنتی رہیں جب وہ دو آدمی مکئی کے کھیت میں اُنھیں ڈھُونڈ رہے تھے۔

مُقدّسِین، 1:‏179

میری اور کیرولائن جوزف سمِتھ کو سُنتے ہُوئے۔

جلد ہی آدمیوں نے ہِمت ہار دی۔ میری اور کیرولائن محفُوظ تھیں۔ اُنھوں نے اَحکام کی کِتاب کے لیے خُداوند کے مُکاشفوں کے صفحات محفُوظ کر لِیے تھے۔ آج وہ مُکاشفے عقائد اور عہُود کی کِتاب میں موجُود ہیں۔

مُقدّسِین، 1:‏179