صَحائِف کی کَہانیاں
کینیڈا کے لیے پارلے کا مِشن


”کینیڈا کے لیے پارلے کا مِشن،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں (2024)

”کینیڈا کے لیے پارلے کا مِشن،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں

اپریل–جُون 1836

3:49

کینیڈا کے لیے پارلے کا مِشن

خُداوند کے وعدوں پر اِیمان ظاہر کرنا

کلِیسیائی راہ نُما کرٹ لینڈ ہَیکل کے قریب چلتے ہُوئے۔

کرٹ لینڈ ہَیکل کی تقدیس کے فوراً بعد، کلِیسیا کے بُہت سے راہ نُما اِنجِیل کی مُنادی کے لیے مِشن پر گئے۔

عقائد اور عہُود 88:‏81؛ 109:‏22–23؛ 112:‏28–29؛ مُقدّسِین، 1:‏249

پارلے پراٹ اپنی بیوی کے بِستر کے کِنارے بیٹھے ہُوئے۔

پارلے پراٹ اِنجِیل کو بانٹنا پسند کرتا تھا۔ لیکن اُسے لگا کہ اُسے گھر پر رہنا چاہیے کیوں کہ اُس کی بیوی، جس کا نام تھینک فُل تھا، بیمار تھی۔ اُن کے پاس زیادہ پیسے بھی نہیں تھے۔

مُقدّسِین، 1:‏249

ہیبر کِمبل نے پارلے اور تھینک فُل کو برکت دی۔

ہیبر کِمبل، جو پارلے کا دوست اور رَسُولوں میں سے ایک تھا، مُلاقات کے لیے آیا۔ اُس نے پارلے کو برکت دی اور کہا کہ اُسے کینیڈا میں اِنجِیل کی مُنادی کرنی چاہیے۔ برکت میں، ہیبر نے وعدہ کِیا کہ تھینک فُل بہتر ہو جائے گی۔ اُس نے وعدہ کِیا کہ وہ ایک بیٹے کو جنم دے گی اور خُدا پارلے کی مطلوبہ رقم حاصِل کرنے میں مدد کرے گا۔

مُقدّسِین، 1:‏249–50

پارلے تھینک فُل کو الوداع کہتے ہُوئے۔

تھینک فُل اور پارلے کی شادی کو 10 سال ہو چُکے تھے۔ اُن کے ہاں کوئی بچّہ نہیں ہُوا تھا۔ لیکن وہ خُداوند کے وعدوں پر اِیمان رکھتے تھے۔ اگرچہ کینیڈا میں تھینک فُل سے دُور رہنا مُشکل تھا، پھر بھی پارلے اِنجِیل پھیلانے کے لیے روانہ ہو گیا۔

مُقدّسِین، 1:‏250

پارلے کینیڈا میں اپنے مِشن پر۔

کینیڈا میں، پارلے نے ایسی جگہوں کی تلاش کی جہاں وہ لوگوں کو تعلیم دے سکتا تھا۔ اُس نے گِرجا گھروں اور دیگر عِمارتوں میں تعلیم دینے کی اِجازت مانگی۔ سب نے اِنکار کر دِیا۔

مُقدّسِین، 1:‏252–53

پارلے کی جان اور لیونورا ٹیلر سے مُلاقات۔

پھر پارلے جان اور لیونورا ٹیلر سے مِلا۔ وہ یِسُوع مسِیح اور بائبل سے پیار کرتے تھے۔ جان نے پارلے سے پُوچھا کہ کیا وہ جو سِکھا رہا تھا وہ بائبل سے مُختلف تھا؟

مُقدّسِین، 1:‏252–53

پارلے اور جان بات کرتے ہُوئے۔

پارلے نے کہا کہ وہ یِسُوع، نبیوں، بپتِسما، اور رُوحُ القُدس کے بارے میں تعلیم دیتا ہے۔ وہ ساری چیزیں بائبل میں موجُود تھیں۔ جان نے پُوچھا، ”جوزف سمِتھ اور مورمن کی کِتاب کے بارے میں کیا خیال ہے؟“ پارلے نے جان سے کہا کہ وہ جانتا ہے کہ مورمن کی کِتاب سچّی ہے، بالکل بائبل کی طرح، اور یہ کہ جوزف سمِتھ خُدا کا نبی ہے۔

مُقدّسِین، 1:‏253

پارلے مُقدّسِین کے ایک گروہ کو تعلیم دیتے ہُوئے۔

جان نے پارلے کی بات پر یقین کِیا۔ اُس نے مورمن کی کِتاب کا مُطالعہ کِیا اور جانا کہ یہ سچّی ہے۔ جان اور لیونورا نے اپنے دوستوں جوزف، مَرسی، اور میری فیلڈنگ سمیت دیگر کو دعوت دی کہ وہ آئیں اور پارلے کی تعلیمات کو سُنیں۔ بُہت سے لوگوں نے بپتِسما لِیا اور کلِیسیا میں شامِل ہُوئے۔

مُقدّسِین، 1:‏254–55

پارلے کینیڈا میں اپنے دوستوں کو الوداع کہتے ہُوئے۔

پارلے خُوش تھا، مگر وہ کرٹ لینڈ میں تھینک فُل کے پاس گھر جانا چاہتا تھا۔ اُس نے کینیڈا میں اپنے نئے دوستوں کو الوداع کہا۔ جب اُس نے اُن سے ہاتھ مِلایا، تو اُنھوں نے اُسے پیسے دِیے تاکہ وہ اپنے خاندان کا خیال رکھ سکے۔

مُقدّسِین، 1:‏255–56

پارلے اور تھینک فُل اِکٹھے کینیڈا میں۔

جب پارلے گھر پُہنچا تو اُس نے دیکھا کہ تھینک فُل کی طبیعت کافی بہتر ہو چُکی تھی۔ پارلے نے مورمن کی کِتاب کی مزید کاپیاں حاصِل کیں اور اِنجِیل کو بانٹنے کے لیے دوبارہ کینیڈا واپس چلا گیا۔ اِس بار، تھینک فُل اُس کے ساتھ گئی۔

مُقدّسِین، 1:‏256

پارلے اور تھینک فُل گلے مِلتے ہُوئے۔

جلد ہی تھینک فُل اور پارلے کو معلُوم ہُوا کہ اُن کے ہاں ایک بچّہ پیدا ہونے والا ہے۔ اُنھیں وہ برکت یاد آئی جو ہیبر نے پارلے کو دی تھی۔ اُنھیں محسُوس ہُوا کہ وہ سب کُچھ جو خُداوند نے اُس برکت میں وعدہ کِیا تھا پُورا ہو رہا ہے۔

مُقدّسِین، 1:‏256