صَحائِف کی کَہانیاں
ٹیلی خُداوند کی خِدمت کرتی ہے


”ٹیلی خُداوند کی خِدمت کرتی ہے،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں (2024)

”ٹیلی خُداوند کی خِدمت کرتی ہے،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں

اپریل 1844–مارچ 1852

3:21

ٹیلی خُداوند کی خِدمت کرتی ہے

ٹوبُوائی میں کلِیسیا کی تعمیر

ٹیلی اور دیگر مُقدّسِینِ آخِری ایّام کے مِشنریوں کو آتے دیکھتے ہیں۔

ٹیلی نامی ایک خاتُون ٹوبُوائی نامی ایک چھوٹے سے جزیرے پر رہتی تھی۔ مُختلف کلِیسیاؤں کے مِشنری کبھی کبھار ٹوبُوائی کا دورہ کرتے تھے، لیکن وہ عام طور پر زیادہ دیر نہیں ٹھہرتے تھے۔ ایک دِن 1844 میں، ٹیلی یہ سُن کر بُہت خُوش ہُوئی کہ کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسِینِ آخِری ایّام کے مِشنری ٹوبُوائی پُہنچ گئے تھے۔

عقائد اور عہُود 1:‏1؛ 133:‏8

ٹیلی اور نبوٹا نے مِشنریوں کو اپنے ساتھ ٹھہرنے کی دعوت دی۔

مِشنری کُچھ بڑے جزیروں کی طرف جا رہے تھے۔ مگر ٹوبوائی کے لوگ چاہتے تھے کہ وہ ٹھہریں اور اُنھیں اِنجِیل کی تعلیم دیں۔ ٹیلی اور اُس کے شوہر، نبوٹا، نے کہا کہ مِشنری اُن کے گھر میں ٹھہر سکتے ہیں۔ مِشنریوں میں سے ایک، ایڈیسن پریٹ، راضی ہو گیا۔

مُقدّسِین، 1:‏573–74

ٹیلی اور نبوٹا مِشنریوں میں سے ایک کے ساتھ کھانا بانٹتے ہُوئے۔

ٹیلی اور نبوٹا نے اپنی ہر چیز ایڈیسن کے ساتھ بانٹی۔ اُنھوں نے اُسے اپنی زُبان بولنا سِکھائی۔ ایڈیسن نے اُنھیں یِسُوع مسِیح کے بارے میں سِکھایا۔

ٹیلی بپتِسما لے رہی ہے جب کہ نبوٹا دیکھتا ہے۔

رُوحُ القُدس نے ٹیلی اور نبوٹا کو بتایا کہ نجات دہندہ کی اِنجِیل سچّی ہے۔ وہ ٹوبُوائی میں بپتِسما پانے والے پہلے لوگ تھے۔

مُقدّسِین، 1:‏573–74

ٹیلی اور دیگر ٹوبُوائی میں لوگوں کے ساتھ اِنجِیل کو بانٹتے ہیں۔

ٹیلی، نبوٹا، اور ایڈیسن بُہت اچھے دوست بن گئے۔ اُنھوں نے اِکٹھے سفر کِیا اور ٹوبُوائی اور دیگر جزائر میں اِنجِیل کی تعلیم دی۔ جب لوگوں نے ٹوبُوائی میں مُقدّسِین کو بتانے کی کوشِش کی کہ اُنھیں کلِیسیا میں شامِل نہیں ہونا چاہیے تھا، تو ٹیلی نے اُنھیں صحائف میں سے سِکھایا کہ کلِیسیا سچّی ہے۔

مُقدّسِین، 2:‏27، 45

ٹیلی، نبوٹا، اور دیگر مُقدّسِین اِکٹھے گیت گاتے ہیں۔

ٹیلی ٹوبُوائی میں مزید لوگوں کی مدد کرنا چاہتی تھی کہ وہ یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل سیکھیں۔ اُس نے صحائف کو موسیقی میں ڈھالا اور شام کے وقت بڑے گروہوں کو اپنے ساتھ گانے کی دعوت دی۔ ٹیلی کے گیت گانے سے بُہت سے لوگوں کو صحائف سے سیکھنے اور جو کُچھ اُنھوں نے سیکھا اُسے یاد رکھنے میں مدد مِلی۔

عقائد اور عہُود 25:‏12

ٹیلی اور اُس کا خاندان ایڈیسن کے خاندان کا خیرمَقدم کرتے ہُوئے۔

برسوں بعد، مزید مِشنری ٹوبُوائی میں آئے، ایڈیسن کے خاندان سمیت۔ ٹیلی نے اُنھیں اپنے گھر میں خُوش آمدید کہا۔ اُس نے ٹوبُوائی کی خواتین کی خِدمت کرنے کے لیے ایڈیسن کی بیوی، لُوئیسا، کے ساتھ کام کِیا۔

مُقدّسِین، 2:‏133–34

ٹیلی اور اُس کا خاندان دُوسروں کے ساتھ اِنجِیل کا اِشتراک کرتے رہتے ہیں۔

کُچھ عرصے کے بعد، مِشنریوں کو ٹوبُوائی اور دیگر جزائر کو چھوڑنے پر مجبُور کر دِیا گیا۔ مگر ٹیلی نے مُقدّسِین کو تعلیم دینا اور راہ نُمائی کرنا جاری رکھا۔ ٹیلی کی مِثال اور خِدمت کی بدولت، ٹوبُوائی میں کلِیسیا مضبُوطی سے قائم رہی۔

مُقدّسِین، 2:‏150–51