صَحائِف کی کَہانیاں
بیش قِیمت موتی


”بیش قِیمت موتی،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں (2024)

”بیش قِیمت موتی،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں

جُولائی 1835–مارچ 1842

2:24

بیش قِیمت موتی

خُداوند کی طرف سے مزید صحائف

جوزف سمِتھ ایک مِصری طُومار کو دیکھتے ہُوئے۔

ایک روز، ایک شخص مِصر سے ممِیز کے ساتھ کرٹ لینڈ آیا۔ ممِیز کے ساتھ کُچھ طُومار، یا کاغذ کے بُہت پُرانے رول تھے۔ طُوماروں پر مِصری تحریر لِکھی ہُوئی تھی۔ اُس شخص نے وہ طُومار نبی جوزف سمِتھ کو دِکھائے۔ جوزف اِس تحریر میں بُہت دِلچسپی رکھتا تھا۔

مُقدّسِین، 1:‏219–20

جوزف ایما سمِتھ کے ساتھ طُومار کا اِشتراک کرتے ہُوئے۔

چند دوستوں نے جوزف کی مدد کی تاکہ وہ ممِیز اور طُومار خرید سکے۔ جب جوزف نے اِس تحریر کا مُطالعہ کِیا، تو خُداوند نے اُس پر اَبرہام کی قدیم تحریریں ظاہر کِیں، جو بائبل کا ایک نبی تھا۔ اولیور کاؤڈری جیسے دوستوں کی مدد سے، جوزف نے وہ باتیں لِکھیں جو خُداوند نے اُسے اَبرہام کی تعلیمات کے بارے میں سِکھائیں۔

مُقدّسِین، 1:‏220

جوزف اَبرہام اور آسمانی باپ کو رویا میں دیکھتے ہُوئے۔

اَبرہام نے ایک رویا میں ہمارے پَیدا ہونے سے پہلے آسمانی باپ کے ساتھ ہماری زِندگی کو دیکھا تھا۔ اُس نے دیکھا کہ یِسُوع کو ہمارا نجات دہندہ بننے کے لیے چُنا گیا تھا۔ اَبرہام نے دُنیا کی تخلیق کے بارے میں بھی علم پایا۔ مُقدّسِین اَبرہام کی اِن تعلیمات کو حاصِل کر کے بے حد خُوش تھے۔ وہ خُوش تھے کہ خُداوند اُنھیں مزید سِکھانا چاہتا تھا۔

اَبرہام 2:‏6–11؛ 3–5؛ مُقدّسِین، 1:‏220

جوزف مُوسیٰ اور اَبرہام کی کہانیوں سے اِلہام پاتے ہُوئے۔

اَبرہام کی تحریریں صحائف کی کِتاب کا حِصّہ بن گئیں جسے بیش قِیمت موتی کہا جاتا ہے۔ اِس کِتاب میں مُوسیٰ کی تحریریں بھی شامِل ہیں، جو بائبل کا ایک اور نبی تھا۔ یہ اُن سچّائیوں کے بارے میں سِکھاتی ہے جو بائبل میں موجُود نہیں ہیں۔ خُداوند چاہتا تھا کہ لوگ اِن سچّائیوں کو جانیں، اِسی لیے اُس نے یہ جوزف سمِتھ کو بتائیں۔

مُوسیٰ 1–8؛ اَبرہام 1–5

ایک نوجوان لڑکا اور لڑکی بیش قِیمت موتی کو پڑھتے ہُوئے۔

بیش قیمت موتی میں جوزف سمِتھ کی گواہی اور اَیمان کے 13 اَرکان بھی شامِل ہیں۔ جوزف سمِتھ نے یہ باتیں دُنیا کو بتانے کے لیے لکھیں کہ مُقدّسِینِ آخِری ایّام کے عقائد کیا ہیں۔ بیش قِیمت موتی ایک چھوٹی سی کِتاب ہے، جیسے موتی چھوٹا، مگر نہایت بیش قِیمت ہوتا ہے۔

جوزف سمِتھ—تاریخ؛ اَیمان کے اَرکان 1