”حائرم پیج اور مُکاشفہ،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں (2024)
”حائرم پیج اور مُکاشفہ،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں
ستمبر 1830
حائرم پیج اور مُکاشفہ
مُقدّسِین سیکھتے ہیں کہ خُدا کیسے اپنی کلِیسیا کی راہ نُمائی کرتا ہے
حائرم پیج جوزف سمِتھ اور اولیور کاؤڈری کا دوست تھا۔ وہ سونے کے اوراق کے آٹھ گواہوں میں سے ایک بھی تھا۔ حائرم کے پاس ایک پتھر تھا، اور وہ اِیمان رکھتا تھا کہ خُدا اُسے کلِیسیا کے لیے پیغامات، یا مُکاشفات دینے کے لیے اِس کا اِستعمال کر رہا تھا۔ اولیور اور دیگر مُقدّسِین کو یقین تھا کہ حائرم کے مُکاشفات خُدا کی طرف سے ہیں۔
عقائد اور عہُود 28؛ فصل کی شہ سُرخی؛ مُقدّسِین، 1:97
حائرم کے مُکاشفات صحائف کی طرح لگ رہے تھے۔ لیکن وہ بائبل کی تعلیمات سے مُختلف تھے۔ وہ اُن باتوں سے بھی مُختلف تھے جو خُداوند نے نبی جوزف کو بتائی تھیں۔ جوزف کو معلُوم نہیں تھا کہ کیا کرنا چاہیے۔
ُمُقدّسِین، 1:97
جوزف نے زیادہ تر رات جاگ کر خُدا سے مدد مانگتے ہُوئے گُزاری۔ وہ غلط قدم اُٹھانے اور اپنے دوستوں کے جذبات کو ٹھیس پُہنچانے کے بارے میں فِکرمند تھا۔
ُمُقدّسِین، 1:97
جوزف چاہتا تھا کہ لوگ اپنی زِندگیوں کے لیے مُکاشفہ پانے کی کوشِش کریں۔ لیکن اگر ہر کوئی پُوری کلِیسیا کے لیے مُکاشفہ پانے کی کوشِش کرے تو یہ اُلجھن کا باعث بنے گا۔
ُمُقدّسِین، 1:97
آخِر کار، خُداوند نے جوزف کو اولیور کے ساتھ اِشتراک کرنے کے لیے مُکاشفہ دِیا۔ خُداوند نے فرمایا کہ صِرف نبی ہی ساری کلِیسیا کے لیے مُکاشفہ اور احکام پا سکتا ہے۔ اُس نے فرمایا کہ اولیور کو یہ بات حائرم کو سمجھانی چاہیے۔
خُداوند چاہتا تھا کہ حائرم یہ سمجھے کہ وہ اپنی زِندگی کے لیے مُکاشفہ حاصِل کر سکتا ہے۔ لیکن کلِیسیا کے لیے مُکاشفہ خُداوند کے نبی کے ذریعہ ہی آئے گی۔ حائرم نے اولیور کی بات سُنی اور توبہ کی۔ مُقدّسِین نے اَب بہتر طور پر سمجھ لِیا تھا کہ خُداوند اپنی کلِیسیا کی راہ نُمائی کیسے کرتا ہے۔
ُمُقدّسِین، 1:98