”پارلے اور تھینک فُل پراٹ،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں (2024)
”پارلے اور تھینک فُل پراٹ،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں
اگست–ستمبر 1830
پارلے اور تھینک فُل پراٹ
رُوح کی پیروی کرنے کا اِیمان
پارلے پراٹ اور تھینک فُل پراٹ اوہائیو میں کِسان تھے۔ ایک دِن، پارلے نے محسُوس کِیا کہ پاک رُوح اُسے اپنا گھر چھوڑ کر لوگوں کو بائبل کے بارے میں تعلیم دینے کے لیے کہہ رہا ہے۔
ُمُقدّسِین، 1:92
پارلے اور تھینک فُل نے اپنا فارم بیچ دِیا۔ اُنھیں یہ معلُوم نہیں تھا کہ وہ کہاں جائیں گے، لیکن اُنھوں نے خُدا پر بھروسا کِیا کہ وہ اُن کی خِدمت کے بدلے اُنھیں برکت دے گا۔
ُمُقدّسِین، 1:92
پارلے اور تھینک فُل نے کُچھ کپڑے اور پیسے لِیے اور کشتی میں سوار ہو گئے۔ جب وہ نیو یارک کے راستے سے سفر کر رہے تھے، تو رُوح نے پارلے سے کہا کہ کشتی سے اُتر جائے۔ پارلے نے تھینک فُل سے کہا کہ وہ اُس کے بغیر سفر جاری رکھے۔ اُس نے اُس سے وعدہ کِیا کہ وہ جلد واپس آئے گا۔ اُس نے محسُوس کِیا کہ خُدا نیو یارک میں اُس سے کُچھ کام لینا چاہتا ہے۔
ُمُقدّسِین، 1:92
پارلے نے کافی دُور تک پیدل چلنے کا سفر کِیا۔ آخِر کار وہ ایک مُناد کے گھر پُہنچا۔ مُناد نے پارلے کو ایک عجیب کِتاب کے بارے میں بتایا جو کسی نے اُسے دی تھی۔ یہ سونے کے اوراق سے آئی ہے اور بُہت پہلے لِکھی گئی تھی۔ اِسے مورمن کی کِتاب کہا جاتا ہے۔ نیو یارک میں ایک نوجوان نے خُدا کی قُدرت سے اِس کا ترجمہ کِیا تھا۔
ُمُقدّسِین، 1:92
پارلے بڑے تجسُس میں تھا۔ مُناد نے پارلے کو کِتاب دِکھائی۔ پُرجوش ہو کر، پارلے نے اُسے کھولا اور پڑھنا شُروع کِیا۔ گھنٹے گزر گئے، لیکن وہ پڑھنے سے باز نہ آیا، وہ نہ تو کھانے کے لیے اور نہ ہی سونے کے لیے رُکا۔ خُداوند کے رُوح نے اُسے بتایا کہ یہ سچّی ہے۔
مُقدّسِین، 1:92–93
پارلے کو مورمن کی کِتاب اِتنی پسند آئی کہ، وہ اُس شخص کو تلاش کرنا چاہتا تھا جس نے اِس کا ترجمہ کِیا تھا۔ وہ سمِتھ خاندان کے فارم پر گیا، جہاں وہ جوزف کے بھائی، حائرم سے مِلا۔ اُنھوں نے ساری رات بات چیت کی۔ حائرم نے پارلے کو بتایا کہ مورمن کی کِتاب سچّی ہے۔ اُس نے پارلے کو اپنی مورمن کی کِتاب کی جِلد دی۔
ُمُقدّسِین، 1:93
جب اُس نے پڑھنا جاری رکھا، پارلے نے جانا کہ یِسُوع مسِیح بُہت پہلے امریکہ میں لوگوں پر ظاہر ہُوا تھا۔ پارلے دیکھ سکتا تھا کہ مورمن کی کِتاب دُنیا کی تمام دولت سے زیادہ قیمتی ہے۔ وہ تھینک فُل کے پاس واپس جانے اور اُس کے ساتھ جو کُچھ اُس نے سیکھا تھا بانٹنے کے لیے بے تاب تھا۔
مُقدّسِین، 1:93؛ 3 نِیفی 11:1–12
پارلے نے تھینک فُل اور اپنے خاندان کے دیگر افراد کو مورمن کی کِتاب کے بارے میں بتایا۔ اُس نے اُنھیں بتایا کہ یہ یِسُوع مسِیح کے بارے میں کیا سِکھاتی ہے۔ تھینک فُل خُوش تھی کہ پارلے نے رُوح کی پیروی کی اور وہ کام پایا جو خُدا نے اُس کے لیے مُقرر کِیا تھا۔ پارلے کی طرح، تھینک فُل نے بھی اپنے لیے جان لِیا کہ مورمن کی کِتاب سچّی ہے۔
مُقدّسِین، 1:98–99