”مُقدّسِین مرحُومین کے لیے بپتِسما کے مُتعلق سیکھتے ہیں،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں (2024)
”مُقدّسِین مرحُومین کے لیے بپتِسما کے مُتعلق سیکھتے ہیں،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں
اگست–اکتوبر 1840
مُقدّسِین مرحُومین کے لیے بپتِسما کے مُتعلق سیکھتے ہیں
خاندان کے غیر بپتِسما یافتہ اَفراد کے لیے اُمید
جین نیمین ناوُوہ میں رہتی تھی۔ وہ ایک جنازے پر گئی جہاں جوزف سمِتھ کلام کر رہا تھا۔ جنازے نے جین کو اپنے بیٹے سائرس کے بارے میں سوچنے پر مجبُور کر دِیا۔ وہ مَر چُکا تھا اور اُس نے بپتِسما نہیں پایا تھا۔ جین سائرس کے بارے میں فِکرمند تھی۔ وہ جانتی تھی کہ ہمیں آسمانی باپ کے ساتھ رہنے کے لیے بپتِسما لینا ضرُوری ہے۔
مُقدّسِین، 1:421
جوزف جانتا تھا کہ وہ کیسا محسُوس کر رہی ہے۔ وہ پہلے اپنے بھائی ایلون کے بارے میں بھی یہی سوچتا تھا، جو بپتِسما پائے بغیر ہی وفات پا چُکا تھا۔
مُقدّسِین، 1:421
جنازے میں، جوزف نے اُس بات کا تذکرہ کِیا جو خُدا نے اُسے سِکھائی تھی۔ اُس نے کہا کہ جب کوئی شخص بپتِسما پائے بغیر وفات پا جاتا ہے، تو ہم اُس کے لیے بپتِسما لے سکتے ہیں۔
مُقدّسِین، 1:421
جین یہ سُن کر بُہت خُوش تھی! جنازے کے فوراً بعد، وہ کلِیسیا کے ایک ایلڈر کے ساتھ دریا پر گئی۔ اُس نے سائرس کے لیے بپتِسما لِیا۔
مُقدّسِین، 1:421
چند ہفتے بعد، جوزف نے مُقدّسِین کو مرحُومین کے لیے بپتِسما کی بابت مزید تعلیم دی۔ اُس نے کہا کہ بُہت سے لوگ جو فوت ہو چُکے ہیں بپتِسما لینا چاہتے تھے۔ وہ یِسُوع مسِیح کی پیروی کرنا چاہتے تھے۔ وہ مُنتظر تھے اور اپنے خاندان کے اُن اَفراد کے لیے اُمید کر رہے تھے جو اَبھی تک زِندہ تھے کہ وہ اُن کے لیے بپتِسما لیں۔
عقائد اور عہُود 128:15–19؛ مُقدّسِین، 1:423
مُقدّسِین فوراً دریا کی طرف بھاگے۔ اُنھوں نے اُن لوگوں کے لیے بپتِسما لِیا جن سے وہ پیار کرتے تھے۔ حائرم سمِتھ نے ایلون کے لیے بپتِسما لِیا۔ بعد میں، خُداوند نے سِکھایا کہ مرحُومین کے لیے بپتِسما ہَیکل میں ہونا چاہیے، کسی شخص کو ہر بپتِسما کا ریکارڈ رکھنا چاہیے، اور مَردوں کو مَردوں کے لیے اور عورتوں کو عورتوں کے لیے بپتِسما لینا چاہیے۔
عقائد اور عہُود 124:29–32؛ 127:5–12؛ 128:1–9؛ مُقدّسِین، 1:424