صَحائِف کی کَہانیاں
اَنجُمنِ خواتین


”اَنجُمنِ خواتین،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں (2024)

”اَنجُمنِ خواتین،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں

مارچ 1842

3:38

اَنجُمنِ خواتین

ناوُوہ کی خواتین خُداوند کی خِدمت کرتی ہیں

مارگریٹ کُک اور سارہ کِمبل ناوُوہ میں تعمیر ہونے والی نئی ہَیکل کے بارے میں بات کرتی ہیں۔

مارگریٹ کُک ناوُوہ میں رہتی تھی۔ وہ سارہ کِمبل کے لیے کام کرتی تھی، اور سِلائی میں اُس کی مدد کرتی تھی۔ کام کرتے ہوئے، اُنھیں ناوُوہ میں تعمیر کی جانے والی نئی ہَیکل کے بارے میں بات کرنا اچھا لگتا تھا۔ وہ ہَیکل کے لیے پُرجوش تھیں۔

ُمُقدّسِین، 1:‏447

مارگریٹ نے غور کِیا کہ ہَیکل کے کارکُنان پرانے لِباس پہنتے تھے۔

ایک روز، مارگریٹ نے غور کِیا کہ ہَیکل کی تعمیر کرنے والے بُہت سے مَردوں کے کپڑے پُرانے اور پھٹے ہُوئے تھے۔ اُس نے سوچا کہ کیا وہ اور سارہ مِل کر مَردوں کے لیے نئے کپڑے سِلائی کر سکتی ہیں۔ سارہ کو یہ خیال پسند آیا۔ اُس نے اور مارگریٹ نے کارکُنوں کی مدد کرنے کے لئے ایک گروپ تشکیل دینے کے بارے میں دِیگر خواتین سے بات کی۔

مُقدّسِین، 1:‏447–48

جوزف سمِتھ مارگریٹ، سارہ، اور دِیگر خواتین سے کلِیسیا کی اَنجُمنِ خواتین کی تشکیل دینے کے لیے مُلاقات کرتا ہے۔

نبی جوزف سمِتھ نے کہا کہ خُداوند اُن کے خیال سے خوش تھا، اور اُس کے پاس اُن کے لیے اِس سے بھی کُچھ بہتر تھا۔ جوزف نے 17 مارچ، 1842 کو خواتین کو اپنے ساتھ مُلاقات کرنے کی دعوت دی۔ کہانتی اِختیار کو اِستعمال کرتے ہُوئے، اُس نے کلِیسیا کی خواتین کو مُنظم کِیا۔ اُنھوں نے اپنے گروپ کا نام ناوُوہ کی اَنجُمنِ خواتین رکھنے کا فیصلہ کِیا۔

مُقدّسِین، 1:‏448، 450–51

مارگریٹ دو خواتین کے ساتھ بات کرتے ہُوئے۔

جوزف نے اَنجُمنِ خواتین سے کہا کہ وہ لوگوں کی ہَیکل اور اَبَدی زِندگی کی برکات کے لیے تیار ہونے میں مدد کریں۔ اُنھیں یِسُوع کی پیروی کرنے کی مِثالیں بننا چاہیے۔

مُقدّسِین، 1:‏451

اَنجُمنِ خواتین کی اَرکان ایک ضرُورت مند خاندان کے لیے کھانا لاتی ہیں۔

جوزف نے یہ بھی کہا کہ اَنجُمنِ خواتین کو غریب لوگوں کو ڈھونڈنا چاہیے اور اُن کی مُعاونت کرنی چاہیے۔ حتیٰ کہ غریب خواتین بھی ضرُورت مند لوگوں کی مدد کرنا چاہتی تھیں۔

مُقدّسِین، 1:‏449

اَنجُمنِ خواتین کی تنظیم سازی ہوتی ہے۔

اَنجُمنِ خواتین مُنظم ہو گئی۔ ایما سمِتھ کو صدر کی بُلاہٹ دی گئی۔ اُس نے دو مُشیروں، سارہ کلیولینڈ اور این وِٹنی کو بُلاہٹ دی۔ اُس نے علیزا آر سنو کو سیکرٹری کی بُلاہٹ بھی دی۔

مُقدّسِین، 1:‏450

ایما خواتین کو اَنجُمنِ خواتین میں تعلیم دیتے ہُوئے۔

خُداوند نے ایما کی اپنی بُلاہٹ کو پُورا کرنے میں مدد کی۔ ایما نے خواتین کو سِکھایا کہ وہ خُداوند کی خِدمت میں بڑے بڑے کام کر سکتی ہیں۔ وہ چاہتی تھی کہ اُن میں سے ہر ایک بھلائی کرنے کے طریقے تلاش کرے۔ سب سے اَہم بات، اُس نے اُنھیں یہ بتائی، کہ دُوسرے لوگوں سے یِسُوع کی مانِند محبّت رکھنی ہے۔ ناوُوہ کی بُہت سی خواتین نے اَنجُمنِ خواتین میں شمُولیت اِختیار کی۔

عقائد اور عہُود 25:‏3، 7؛ مُقدّسِین، 1:‏451

ایک متون خاکہ کشی جس میں دِکھایا گیا ہے کہ کِس طرح کلِیسیا کی خواتین نے دُنیا بھر کے لوگوں کی مدد کی ہے۔

اُنھوں نے لوگوں کی ہَیکل کی برکات کی تیاری میں مدد کی اور ناوُوہ میں بُہت سے ضرُورت مند خاندانوں کی مدد کی۔ اُس وقت سے، پُوری دُنیا کی خواتین اَنجُمنِ خواتین میں شامِل ہُوئیں ہیں۔ وہ مُسلسل لوگوں کی خِدمت کر رہی ہیں اور اُنھیں ہَیکل کی برکات پانے میں مدد فراہم کر رہی ہیں۔

مُقدّسِین، 1:‏451