صَحائِف کی کَہانیاں
یاناگِیدا خاندان


”یاناگِیدا خاندان،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں (2024)

”یاناگِیدا خاندان،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں

1950–1951

2:30

یاناگِیدا خاندان

دَہ یکی اور یِسُوع مسِیح پر اِیمان

ٹوشیکو اور ٹوکِیچی یاناگِیدا اپنے خاندان کے ہمراہ۔

ٹوشیکو اور ٹوکِیچی یاناگِیدا جاپان میں رہتے تھے۔ وہ یِسُوع مسِیح پر اِیمان رکھتے تھے اور اُس کی کلِیسیا میں شامِل ہو چُکے تھے۔ لیکن اُس وقت جاپان میں زِندگی مُشکل تھی۔ جنگ نے بُہت سے گھروں اور عِمارتوں کو تباہ و برباد کر دِیا تھا۔ ٹوشیکو اور ٹوکِیچی اپنے خاندان کے لیے گھر تعمیر کرنا چاہتے تھے، مگر وہ بُہت غریب تھے۔

ُمُقدّسِین، 3:‏543

یاناگِیدا خاندان کلِیسیا کے مِشنریوں سے بات کرتے ہُوئے۔

یاناگِیدا خاندان جانتا تھا کہ خُداوند چاہتا تھا کہ وہ دَہ یکی اَدا کریں، لیکن اُنھیں یقین نہیں تھا کہ وہ اَیسا کر سکتے ہیں۔ ٹوشیکو نے ایک مِشنری سے پُوچھا کہ اُنھیں کیا کرنا چاہیے۔ ”دَہ یکی دینا ہمارے لیے بُہت مُشکل ہے،“ اُس نے کہا۔ مِشنری نے وعدہ کِیا کہ اگر وہ اپنی دَہ یکی اَدا کریں گے، تو خُداوند اُنھیں اپنے گھر کا مالِک بننے کے اُن کے مقصد تک پُہنچنے میں مدد فرمائے گا۔

عقائد اور عہُود 119؛ مُقدّسِین، 3:‏543–44

ٹوشیکو اور ٹوکِیچی نے فیصلہ کِیا کہ وہ دَہ یکی اَدا کرنا جاری رکھیں گے۔

ٹوشیکو اور ٹوکِیچی کو اِس بات کا یقین نہیں تھا۔ اُن کے پاس اپنے بیٹے کے لیے سکُول کا دوپہر کا کھانا خریدنے کے لیے بمُشکل ہی پیسے تھے۔ لیکن اُنھوں نے خُداوند پر بھروسا کرنے اور دَہ یکی دینے کا فیصلہ کِیا۔

مُقدّسِین، 3:‏543–44

یاناگِیدا خاندان اپنے مُستقبل کے گھر کی جگہ کے قریب کھڑا ہے۔

خُداوند نے یاناگِیدا خاندان کو برکت دی۔ جلد ہی وہ زمین خریدنے اور گھر کی تعمیر شُروع کرنے کے قابل ہو گئے۔

ُمُقدّسِین، 3:‏544

ایک تعمیراتی مزدُور یاناگِیدا خاندان کو بتا رہا ہے کہ اُن کا گھر تعمیر نہیں کِیا جا سکتا۔

ایک دِن ایک اِنسپکٹر آیا۔ اُس نے کہا کہ اُن کی زمین میں کوئی مسئلہ ہے، اور وہ وہاں گھر نہیں بنا سکتے تھے۔ اُس نے مزدُوروں کو کام روکنے کا کہا۔

ُمُقدّسِین، 3:‏544

مِشنریوں میں سے ایک خاندان سے بات کرتے ہُوئے۔

یاناگِیدا خاندان بُہت اُداس تھا۔ اُنھوں نے مِشنریوں کو بتایا کہ کیا ہُوا تھا۔ مِشنریوں نے کہا کہ وہ یاناگِیدا خاندان کے ساتھ مِل کر روزہ رکھیں گے اور دُعا کریں گے۔

ُمُقدّسِین، 3:‏545

خاندان کے گھر پر تعمیراتی کام دوبارہ شُروع ہو رہا ہے۔

بعد میں، ایک اور اِنسپکٹر آیا۔ اُس نے کہا کہ اُن کی زمین کا مسئلہ حل کِیا جا سکتا ہے۔ یاناگِیدا خاندان اپنا گھر تعمیر کر سکتا تھا۔ ”یقیناً آپ دونوں نے کوئی اچھا کام کِیا ہو گا،“ اِنسپکٹر نے ٹوشیکو اور ٹوکِیچی سے کہا۔ وہ جانتے تھے کہ خُدا نے اُنھیں برکت دی ہے۔ وہ خُوش تھے کہ اُنھوں نے اُس پر بھروسا کِیا تھا اور دَہ یکی اَدا کی تھی۔

ُمُقدّسِین، 3:‏545