صَحائِف کی کَہانیاں
کلِیسیائے یِسُوع مسِیح مُنظم ہوتی ہے


”کلِیسیائے یِسُوع مسِیح مُنظم ہوتی ہے،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں (2024)

”کلِیسیائے یِسُوع مسِیح مُنظم ہوتی ہے،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں

اپریل 1830

2:37

کلِیسیائے یِسُوع مسِیح مُنظم ہوتی ہے

کلِیسیا کی خُوش گوار عِبادت

جوزف سمِتھ لوگوں کو کلِیسیا کی پہلی عِبادت کے لیے وِٹمر گھر آنے کا خیرمقدم کرتا ہے۔

مورمن کی کِتاب اَب چھاپی جا چُکی تھی، اور خُدا کی کہانت کی قُدرت دوبارہ زمین پر موجُود تھی۔ خُداوند نے جوزف سمِتھ کو بتایا کہ اَب کلِیسیائے یِسُوع مسیح کو مُنظم کرنے کا وقت ہے۔

ُمُقدّسِین، 1:‏84

لوگ جوزف اور اولیور کی کلِیسیا کے راہ نُماؤں کی حیثیت سے تائید کے لیے اپنے ہاتھ اُٹھاتے ہیں۔

6 اپریل 1830 کو، تقریباً 40 خواتین اور مَرد وِٹمر خاندان کے گھر میں آئے تاکہ کلِیسیا کو مُنظم کریں۔ خُداوند نے جوزف اور اولیور کو اپنی کلِیسیا کی راہ نُمائی کرنے کے لیے بُلایا تھا۔ جوزف اور اولیور نے لوگوں سے کہا کہ وہ اپنے ہاتھ یہ دِکھانے کے لیے اُٹھائیں کہ اپنے راہ نُماؤں کی حیثیت سے وہ اُن کی تائید کرتے ہیں۔

عقائد اور عہُود 20:‏1–3؛ مُقدّسِین، 1:‏84

کلِیسیا کے نئے اَرکان عِشائے ربّانی لینے پر خُوش تھے۔

پھر، جوزف اور اولیور نے عِشائے ربّانی کو برکت دی۔ اُنھوں نے لوگوں کو یِسُوع مسِیح کو یاد رکھنے میں اُن کی مدد کے لیے اُسے تقسیم کِیا۔ پھر جوزف اور اولیور نے اپنے ہاتھ اُن لوگوں کے سَروں پر رکھے جنھوں نے بپتِسما لِیا تھا۔ اُنھوں نے اُن کو کلِیسیا کے اراکین کے طور پر اِستحکام بخشا اور اُنھیں رُوحُ القُدس کی نعمت عطا کی۔

عقائد اور عہُود 20:‏75–79؛ مُقدّسِین، 1:‏85

جوزف کلِیسیا کے نئے اراکین کو تعلیم دیتے ہُوئے۔

خُداوند نے جوزف کو نئی کلِیسیا کے لیے ایک پیغام دِیا۔ اُس نے اُن سے کہا کہ وہ کلِیسیا میں جو کُچھ واقع ہوا اُسے لِکھیں۔ اُس نے فرمایا کہ جوزف سمِتھ اُس کا نبی تھا۔ اُس نے کلِیسیا کے اراکین سے وعدہ کِیا کہ اگر وہ جوزف کو دِیے گئے حُکموں پر عمل کرتے ہیں، تو وہ اُنھیں برکت دے گا۔ اِبلیس اُن پر اِختیار نہیں رکھ سکے گا۔

عقائد اور عہُود 21:‏1–6؛ مُقدّسِین، 1:‏85

جوزف سمِتھ اور اُس کے والد ایک دُوسرے سے گلے مِلتے ہُوئے۔

لوگ کلِیسیائے یِسُوع مسِیح کو پا کر بُہت خُوش تھے! عِبادت کے بعد، مزید لوگوں نے بپتِسما پایا، بشمُول جوزف کی والدہ اور والد۔ جب اُس کا والد پانی سے باہر آیا، تو جوزف نے اُسے زور سے گلے لگایا۔ ”مَیں نے اپنے والد کو اپنی زندگی میں یِسُوع مسِیح کی سچّی کلِیسیا میں بپتِسما لیتے ہُوئے دیکھا ہے“ اُس نے کہا۔

ُمُقدّسِین، 1:‏86

جوزف نے کلِیسیا کی بحالی میں مدد کرنے پر بُہت شُکرگُزار محسُوس کِیا۔

اُس رات کے بعد، جوزف تنہائی کے لیے جنگل میں گیا۔ اُس کا دِل خُوشی سے معمُور تھا۔ 10 سال گُزر چُکے تھے جب اُس نے پہلی بار آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کو دیکھا تھا۔ تب سے لے کر بُہت کُچھ ہُوا تھا۔ جوزف بُہت زیادہ شُکرگُزار تھا کہ وہ کلِیسیائے یِسُوع مسِیح کو بحال کرنے یا واپس لانے میں مدد کر سکا!

ُمُقدّسِین، 1:‏86