صَحائِف کی کَہانیاں
جین مینِنگ کا ناوُوہ کی طرف سفر


”جین مینِنگ کا ناوُوہ کی طرف سفر،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں (2024)

”جین مینِنگ کا ناوُوہ کی طرف سفر،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں

1841–1843

2:58

جین مینِنگ کا ناوُوہ کی طرف سفر

خُداوند پر اِیمان کے ساتھ چلنا

جین مینِنگ بپتِسما لیتے ہُوئے۔

جین مینِنگ اور اُس کا خاندان اَیسی جگہ رہتے تھے جہاں کُچھ لوگ اُنھیں پسند نہیں کرتے تھے اور اُن کی جِلد کی رنگت کی وجہ سے اُن کے ساتھ بُرا سُلوک کرتے تھے۔ ایک دِن، جین نے ایک مِشنری کو تعلیم دیتے ہُوئے سُنا۔ وہ جانتی تھی کہ اُس کا پیغام سچّا تھا۔ اَگلے ہی اِتوار، اُس نے بپتِسما لے لِیا۔

مُقدّسِین، 1:‏500–501

جین اور اُس کا خاندان ناوُوہ کی طرف اپنا سفر شُروع کرتے ہیں۔

جین کا خاندان بھی کلِیسیا میں شامِل ہو گیا۔ خُداوند چاہتا تھا کہ مُقدّسِین ناوُوہ میں جمع ہوں۔ جین خُداوند سے محبّت کرتی تھی۔ جین اور اُس کا خاندان دُوسرے مُقدّسِین کے ساتھ رہنا چاہتے تھے۔ اِس لیے اُنھوں نے ناوُوہ کی طرف اپنا سفر شُروع کِیا۔

عقائد اور عہُود 124:‏25؛ مُقدّسِین، 1:‏501

جین اور اُس کے خاندان کو کشتی میں سوار ہونے سے اِنکار کر دِیا گیا۔

اپنے سفر کے ایک حِصّے میں، اُنھوں نے کشتی پر سفر کِیا۔ کشتی پر سوار زیادہ تر لوگ سفر کے اِختتام پر کرایہ دے سکتے تھے۔ لیکن کُچھ آدمیوں نے جین کے خاندان کو بتایا کہ اُنھیں شُروع میں ہی اَدائیگی کرنی ہو گی۔ اُن کے پاس پیسے کافی نہیں تھے۔ آدمیوں نے اُنھیں کشتی سے اُترنے پر مجبُور کِیا، اور کشتی اُن کے بغیر روانہ ہو گئی۔

مُقدّسِین، 1:‏501

جین اور اُس کا خاندان ناوُوہ کی طرف پیدل چلتے ہُوئے۔

جین کے خاندان کو اَبھی بھی 800 مِیل، یا 1300 کلومِیٹر کا سفر طے کرنا تھا۔ اُنھیں ایک گہری ندی کو بغیر پُل کے پار کرنا تھا۔ اُنھیں باہر سونا پڑا۔ موسم اَکثر بُہت سَرد ہوتا تھا۔ مگر جین کا خاندان ناوُوہ پُہنچنے کے لیے پُرعزّم تھا۔ اُنھوں نے پیدل چلتے ہُوئے گیت گا کر اپنے حوصلے بُلند رکھے۔

مُقدّسِین، 1:‏501، 505–6

جین خاندان کے ایک رُکن کی دیکھ بھال کرتے ہُوئے۔

جین اور اُس کا خاندان چلتے رہے یہاں تک کہ اُن کے جُوتے پھٹ گئے اور اُن کے پاؤں زخمی ہو گئے۔ لیکن جب اُنھوں نے مدد کے لیے خُدا سے دُعا کی، تو اُس نے اُن کے پاؤں کو شِفا دی۔

ُمُقدّسِین، 1:‏505

جین اور اُس کا خاندان ایک بیمار بچّے کی مدد کرتے ہُوئے۔

وہ اپنے سفر کے دوران جتنے بھی لوگوں سے مِلے اُنھوں نے اُن کی مدد کی۔ اُنھوں نے اپنے اِیمان کی بدولت ایک بیمار بچّے کی شِفایابی میں بھی مدد کی۔

مُقدّسِین، 1:‏505–6

ایما اور جوزف نے جین کو اپنے گھر میں خُوش آمدید کہا۔

آخِرکار، جین اور اُس کا خاندان ناوُوہ پُہنچ گئے! وہ تھک چُکے تھے اور اُنھیں رہنے کے لیے جگہ کی ضرُورت تھی۔ اِس لیے وہ ایما اور جوزف کے گھر گئے۔ جب جوزف نے سُنا کہ اُنھوں نے کیا کُچھ برداشت کِیا ہے، تو اُس نے جین سے کہا، ”خُدا آپ کو برکت دے۔ اَب آپ دوستوں کے درمیان میں ہیں۔“ جوزف اور ایما نے جین کو اپنے ساتھ رہنے کی دعوت دی۔

مُقدّسِین، 1:‏506