صَحائِف کی کَہانیاں
رَسُول سلطنتِ برطانیہ میں مِشنری خِدمت کرتے ہیں


”رَسُول سلطنتِ برطانیہ میں مِشنری خِدمت کرتے ہیں،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں (2024)

”رَسُول سلطنتِ برطانیہ میں مِشنری خِدمت کرتے ہیں،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں

جُولائی 1838–جُولائی 1841

2:59

رَسُول سلطنتِ برطانیہ میں مِشنری خِدمت کرتے ہیں

خُداوند کے وعدوں پر بھروسا کرنا

جوزف سمِتھ کو کلِیسیا کے رَسُولوں کو سلطنتِ برطانیہ میں مِشنری خِدمت کی بُلاہٹ دینے کا مُکاشفہ مِلتا ہے۔

جوزف سمِتھ کو مُکاشفہ میں، خُداوند نے سمُندر پار سلطنتِ برطانیہ میں رَسُولوں کو مِشنری خِدمت کی بُلاہٹ دی۔ اگرچہ جوزف کے لیے رَسُولوں کو اِتنی دُور بھیجنا مُشکل تھا، مگر اُس نے خُداوند پر بھروسا کِیا۔ رَسُولوں کے لیے بھی اپنے خاندانوں کو چھوڑنا مُشکل تھا۔ لیکن خُداوند نے اُنھیں برکت دینے کا وعدہ فرمایا۔

عقائداور عہُود 118

ہیبر کِمبل اور اُس کا خاندان۔

ہیبر سی کِمبل اور اُس کی اہلیہ، وِیلیٹ، کا چھوٹا سا خاندان تھا۔ اُن کا ایک ننھا سا بچّہ تھا جو صِرف ایک ماہ کی عُمر کا تھا۔ اُن کے خاندان کے بُہت سے افراد شدید بیمار تھے۔

مُقدّسِین، 1:‏405

بریگھم ینگ اپنے مِشن پر روانہ ہونے کی تیاری کرتے ہُوئے۔

بریگھم ینگ بھی بیمار تھا، اور اُس کا خاندان غریب تھا۔ لیکن بریگھم کی بیوی، میری این، نے اُن سے کہا، ”جائیں اور اپنا مِشن پُورا کریں، اور خُداوند آپ کو برکت دے گا۔“

مُقدّسِین، 1:‏404–5

بریگھم ینگ ہیبر سی کِمبل کے ساتھ قیام کرتا ہے۔

بریگھم نے سفر شُروع کِیا، مگر جب تک وہ ہیبر کے گھر پُہنچا، وہ اِتنا کمزور تھا کہ وہ چل بھی نہیں سکتا تھا۔ وہ چند دِنوں تک ہیبر کے خاندان کے ساتھ رہا۔

مُقدّسِین، 1:‏405

میری این ینگ بریگھم اور ہیبر کی دیکھ بھال کرتے ہُوئے۔

میری این بریگھم کی دیکھ بھال کرنے کے لیے آئی جب تک کہ وہ اور ہیبر روانہ ہونے کے لیے کافی صحت یاب نہ ہو گئے۔ وہ دونوں بُہت کمزور تھے، مگر وہ اِنجِیل کی مُنادی کرنا چاہتے تھے۔

مُقدّسِین، 1:‏405

بریگھم اور ہیبر مِشن کے لیے روانہ ہوتے ہیں۔

ہیبر اور بریگھم نے اپنی بیویوں کو اِلوداع کہا اور ایک چھکڑے کی پُشت پر چڑھ گئے۔ اُنھوں اپنے خاندانوں کو اِتنا بیمار اور غریب چھوڑ کر بُرا محسُوس کِیا۔ جب چھکڑے دُور چلے گئے، تو ہیبر نے بریگھم سے کہا، ”یہ بُہت مشکل ہے۔“ وہ چاہتا تھا کہ اُن کے خاندان بہادُر محسُوس کریں۔ ہیبر نے چھکڑے کے ڈرائیور سے رُکنے کو کہا۔

مُقدّسِین، 1:‏405–6

بریگھم اور ہیبر اِلوداع کہنے کے لیے رُکتے ہیں۔

گھر کے اَندر سے، وِیلیٹ نے شور سُنا۔ وہ دروازے پر آئی، جہاں میری این کھڑی تھی۔ اُنھوں نے ہیبر اور بریگھم کو چھکڑے کے پیچھے کھڑے دیکھا، ہَوا میں اپنے ٹوپیاں لہراتے اور چِلاتے ہُوئے، ”جے! جے! اِسرائیل کی جے ہو!“ خواتین نے جواب دِیا، ”اِلوداع! خُدا آپ کو برکت دے!“

ُمُقدّسِین، 1:‏406

بریگھم اور ہیبر سلطنتِ برطانیہ میں مُنادی کرتے ہُوئے۔

سمُندر پار طویل سفر کے بعد، ہیبر اور بریگھم سلطنتِ برطانیہ پُہنچے۔ دُوسرے رَسُولوں کے ساتھ، اُنھوں نے بُہت سے لوگوں کو یِسُوع مسِیح اور اُس کی اِنجِیل کی بابت تعلیم دی۔ ہزاروں لوگوں نے بپتِسما لِیا اور مُنّجی کی کلِیسیا میں شامِل ہُوئے۔

مُقدّسِین، 1:‏408–11

مُقدّسِین ناوُوہ میں رہنے کے لیے سفر کرتے ہیں۔

بُہت سے لوگ جِنھوں نے سلطنتِ برطانیہ میں بپتِسما لِیا ناوُوہ شہر اور ہَیکل کی تعمیر میں مدد کے لیے وہاں مُنتقل ہو گئے۔ خُداوند نے ہیبر اور بریگھم کے خاندانوں کی دیکھ بھال کرنے کا اپنا وعدہ نِبھایا جب کہ وہ مِشنریوں کے طور پر اُس کی خِدمت کر رہے تھے۔

مُقدّسِین، 1:‏437–39