صَحائِف کی کَہانیاں
کرٹ لینڈ ہَیکل کی تقدیس کی جاتی ہے


”کرٹ لینڈ ہَیکل کی تقدیس کی جاتی ہے،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں (2024)

”کرٹ لینڈ ہَیکل کی تقدیس کی جاتی ہے،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں

مارچ 1836

2:41

کرٹ لینڈ ہَیکل کی تقدیس کی جاتی ہے

خُداوند کے گھر میں اُس کے رُوح کو محسُوس کرنا

ایک خاندان کرٹ لینڈ ہَیکل کی طرف جاتے ہُوئے۔

تقریباً تین سال کی سخت محنت کے بعد، کرٹ لینڈ ہَیکل آخِرکار مُکمل ہو گئی۔ نبی جوزف نے مُقدّسِین کو ایک خاص عِبادت میں دعوت دی تاکہ ہَیکل کی تقدیس کی جا سکے۔ وہ خصُوصی دُعا کرے گا اور ہَیکل کو خُداوند کے سُپرد کرے گا۔ یہ خُداوند کا مُقدّس گھر بن جائے گا۔

مُقدّسِین، 1:‏235

لوگ تقدیس کے لیے ہَیکل میں اِکٹھے ہوتے ہیں۔

عِبادت کی صُبح سویرے، سیکڑوں مُقدّسِین ہَیکل میں جمع ہو گئے۔ جب ساری نِشستیں بھر گئیں، تو لوگ دروازے میں کھڑے ہو گئے، اور باہر سے کھڑکیوں کے ذریعے اَندر جھانکنے لگے۔ ہر کوئی ہَیکل کی تقدیس کو دیکھنے کے لیے پُرجوش تھا۔

مُقدّسِین، 1:‏235–36

جوزف سمِتھ تقدیس کے لیے دُعا کرتے ہُوئے۔

جوزف نے ہَیکل کی تقدیس کے لیے دُعا کی۔ اُس نے خُداوند کو بتایا کہ مُقدّسِین نے اُس کی فرماں برداری کی ہے۔ اُس نے خُداوند سے درخواست کی کہ وہ اِس ہَیکل کو اپنے گھر کے طور پر قبُول کرے۔

عقائد اور عہُود 109:‏1–5

لوگ دُعا میں اپنی آنکھیں بند کرتے ہُوئے۔

جوزف نے دُعا کی کہ ہر کوئی جو اِس ہَیکل میں آئے خُداوند کی قُدرت کو محسُوس کرے اور جانے کہ یہ اُس کا گھر ہے۔

عقائد اور عہُود 109:‏13

جماعت خُداوند کی حمد کرتے ہُوئے۔

جوزف نے یہ بھی دُعا کی کہ جب مُقدّسِین گُناہ کریں، تو وہ فوراً توبہ کر سکیں۔ اُس نے خُداوند سے دُعا کی کہ وہ اُنھیں ساری دُنیا میں اُس کی اِنجِیل پھیلانے کی طاقت عطا کرے۔ دُعا کے بعد، کوائر نے ایک نیا گیت ”خُدا کا رُوح“ گایا۔ لوگ خُوشی سے معمُور تھے۔ وہ کھڑے ہُوئے اور خُداوند کی حمدوثنا کی۔

عقائد اور عہُود 109:‏21–32؛ گیت، نمبر 2؛ مُقدّسِین، 1:‏237

ایک چمک دار روشنی ہَیکل پر اُترتے ہُوئے۔

اُس دِن بُہت سے لوگوں نے ہَیکل میں فرِشتوں کو دیکھا۔ اُنھوں نے دیکھا کہ آسمان سے ایک چمک دار روشنی ہَیکل پر نازل ہو رہی تھی۔ کُچھ لوگوں نے کہا کہ یہ بادل کی طرح لگ رہی تھی، جب کہ دُوسروں نے کہا کہ یہ آگ کی مانِند تھی۔ اُن سب نے محسُوس کِیا کہ ہَیکل ایک مُقدّس جگہ ہے۔ اب یہ واقعی خُداوند کا گھر تھا۔

مُقدّسِین، 1:‏237