”ڈیسیڈیریا کا خواب،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں (2024)
”ڈیسیڈیریا کا خواب،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں
1880–1886
ڈیسیڈیریا کا خواب
میکسیکو میں خُداوند کی راہ نُمائی میں
ڈیسیڈیریا یانِیز نوپالا، میکسیکو میں رہتی تھی۔ ایک رات، ڈیسیڈیریا نے میکسیکو شہر میں بننے والی ایک چھوٹی کِتاب کے بارے میں خواب دیکھا۔ اِسے ووز دے امونیستاسیون یا اِنتباہ کی آواز کہا جاتا تھا۔ جب ڈیسیڈیریا اُٹھی، تو وہ جانتی تھی کہ اُسے وہ کِتاب ڈھُونڈنی ہے۔
مُقدّسِین، 2:477
مگر میکسیکو شہر بُہت دُور تھا، اور ڈیسیڈیریا اِتنی بُوڑھی تھی کہ اِتنا لمبا سفر طے نہیں کر سکتی تھی۔ اُس نے محسُوس کِیا کہ خُداوند چاہتا تھا کہ وہ اِس کِتاب کو تلاش کرے۔ تو اُس نے اپنے بیٹے، ہوزے، کو اُس خواب کے بارے بتایا۔ اُسے بھی یقین تھا کہ وہ کِتاب اَہم ہے۔ اُس نے اپنی ماں سے کہا کہ وہ اُس کے لیے کِتاب تلاش کرے گا۔
مُقدّسِین، 2:478
جب ہوزے میکسیکو شہر میں پُہنچا، توسڑکیں مصرُوف، شور و غُل، اور لوگوں سے بھری پڑی تھیں۔ اِتنی بھِیڑ والی جگہ میں وہ کِتاب کیسے تلاش کر سکتا تھا؟
مُقدّسِین، 2:478
چند دِنوں بعد، ہوزے جیمز سٹیورٹ نامی ایک مِشنری سے مِلا۔ جیمز نے کہا کہ وہ ووز دے امونیستاسیون نامی ایک کِتاب کی پرنٹنگ پر کام کر رہا تھا۔
مُقدّسِین، 2:478
ہوزے بُہت پُرجوش تھا! اُس نے جیمز کو اپنی ماں کے خواب کے بارے بتایا۔ جیمز نے وضاحت کی کہ مِشنری ووز دے امونیستاسیون کو یِسُوع مسِیح اور صحائف کی ایک نئی کِتاب، مورمن کی کِتاب کے بارے میں لوگوں کو سِکھانے کے لیے اِستعمال کریں گے۔
مُقدّسِین، 2:478
ووز دے امونیستاسیون اَبھی مُکمل نہیں ہُوئی تھی، اور مورمن کی کِتاب کا ہسپانوی میں ترجمہ نہیں ہُوا تھا۔ لیکن جیمز نے ہوزے کو دُوسری کِتابیں اور کاغذات دِیے تاکہ وہ اور اُس کی والِدہ یِسُوع مسِیح، مورمن کی کِتاب، اور بحال شُدہ کلِیسیا کے بارے میں جان سکیں۔
عقائد اور عہُود 90:11؛ مُقدّسِین، 2:478–79
ہوزے جلدی سے اپنی والِدہ کے پاس گھر لوٹا۔ اُنھوں نے اِکٹھے اِنجِیل کا مُطالعہ کِیا، اور وہ جانتے تھے کہ یہ سچّی ہے۔ ڈیسیڈیریا نے مِشنریوں سے درخواست کی کہ وہ آکر اُسے بپتِسما دیں۔
مُقدّسِین، 2:479
ڈیسیڈیریا میکسیکو میں بپتِسما لینے والی پہلی خواتین میں سے ایک تھی۔ ہوزے اور اُس کی بیٹی نے بھی بپتِسما لِیا تھا۔
مُقدّسِین، 2:479
جب ووز دے امونیستاسیون مُکمل ہو گئی، تو ہوزے نے اپنی ماں کے لیے 10 کاپیاں حاصِل کِیں تاکہ وہ اِنھیں نوپالا میں دُوسروں کے ساتھ بانٹ سکے۔ برسوں بعد، جب آخِر کار مورمن کی کِتاب ہسپانوی زُبان میں چھاپی گئی، تو ڈیسیڈیریا میکسیکو میں اُسے وصُول کرنے والی پہلی شخص تھی۔ وہ جانتی تھی کہ خُداوند نے اپنی بحال شُدہ کلِیسیا کی طرف اُس کی راہ نُمائی کی ہے۔
عقائد اور عہُود 88:81؛ مُقدّسِین، 2:479