”مقامی امریکیوں کے لیے مشن،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں (2024)
”مقامی امریکیوں کے لیے مشن،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں
اکتوبر 1830–جنوری 1831
مقامی امریکیوں کے لیے مشن
ڈیلاویئر اِنڈینز اِنجِیل کو سُنتے ہیں
پارلے پراٹ کے بپتِسما کے فوراً بعد، خُداوند نے اُسے اولیور کاؤڈری اور دُوسروں کے ساتھ مِشنری خِدمت کے لیے بُلایا۔ خُداوند چاہتا تھا کہ وہ مقامی امریکیوں میں اِنجِیل کی مُنادی کریں۔ مِشنریوں نے کئی ہفتوں تک گہری برف میں سفر کِیا۔ آخِر کار، وہ ڈیلاویئر انڈینز کے سردار، کِکٹھاویننڈ سے مِلے۔
عقائد اور عہُود 28:14؛ 30:5–6؛ 32؛ مُقدّسِین، 1:98، 115
سردار کا مِشنریوں کے ساتھ رویہ دوستانہ تھا۔ اُس نے اپنے دوستوں کو اِن کا پیغام سُننے کی دعوت دی۔ اولیور نے کہا کہ وہ اور پارلے اُن تک مورمن کی کِتاب پُہنچانے کے لیے بُہت دُور کا سفر کر کے آئے ہیں۔ یہ اُن لوگوں کے بارے میں بتاتی ہے جو بُہت پہلے امریکہ میں رہتے تھے۔ خُدا چاہتا تھا کہ وہ کِتاب کا اِشتراک کریں تاکہ ہر کوئی یِسُوع مسِیح کے بارے میں جان سکے۔
مُقدّسِین، 1:115–16
اولیور نے مورمن کی کِتاب کی ایک جِلد کِکٹھاویننڈ کو دی۔ وہ شُکرگُزار تھا کہ اولیور اور اُس کے دوست اِتنی دُور سے یہ کِتاب اُس کے لوگوں کے ساتھ بانٹنے آئے تھے۔ اُس نے اولیور اور پارلے سے کہا کہ وہ دوبارہ آئیں تاکہ اُنھیں مورمن کی کِتاب کے بارے میں مزید پڑھ کر سُنائیں اور سِکھائیں۔
مُقدّسِین، 1:116–17