صَحائِف کی کَہانیاں
لُوسی مورلی اور اُس کا خاندان


”لُوسی مورلی اور اُس کا خاندان،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں (2024)

”لُوسی مورلی اور اُس کا خاندان،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں

نومبر 1830

2:42

لُوسی مورلی اور اُس کا خاندان

بُہت سے لوگ اِیمان لاتے اور بپتِسما پاتے ہیں

لُوسی مورلی نے تین مِشنریوں کو ایبیگلیل ڈینیلز کے گھر میں دعوت دی۔

ایک دِن، 15 سالہ لُوسی مورلی اپنی ہمسائی، ایبیگلیل ڈینیلز، کی کپڑا بُننے میں مدد کر رہی تھی۔ کام کرتے ہُوئے، اُنھیں دروازے پر دستک کی آواز سُنائی دی۔ یہ تین مِشنری تھے۔ ایبیگیل نے اُنھیں اندر آنے کی دعوت دی۔ اُنھوں نے کہا کہ یِسُوع مسِیح نے اُنھیں اپنا پیغام بیان کرنے کے لیے بھیجا ہے۔

مُقدّسِین، 1:‏102–3

مِشنریوں نے لُوسی اور ایبیگیل کو مورمن کی کِتاب کے مُتعلق تعلیم دی۔

اُنھوں نے ایبیگیل اور لُوسی کو بتایا کہ یِسُوع نے جوزف سمِتھ کو نبی کے طور پر بُلاہٹ دی ہے۔ مِشنریوں نے اُنھیں مورمن کی کِتاب کے بارے میں بھی بتایا۔

ُمُقدّسِین، 1:‏103

ایبیگیل نے مِشنریوں کو اپنے گھر سے نِکل جانے کو کہا۔

لُوسی کو حیرانی ہُوئی، کہ ایبیگیل غُصّے میں آ گئی تھی۔ اُس نے مِشنریوں کو اپنے گھر سے نکال دیا۔

ُمُقدّسِین، 1:‏103

لُوسی نے مِشنریوں سے کہا کہ وہ اُس کے خاندان سے مُلاقات کریں۔

لُوسی جانتی تھی کہ یہ مِشنری خُدا کے خادِم ہیں۔ اُس نے اُنھیں سڑک کے پار اپنے خاندان سے مُلاقات کرنے کے لیے آنے کا کہا۔ ”میرا والد یہاں سے ایک مِیل دُور رہتا ہے،“ اُس نے کہا۔ ”وہاں جائیں، اور آپ کو کھانا مِلے گا اور آپ کی دیکھ بھال کی جائے گی۔“

مُقدّسِین، 1:‏103–4

مِشنری لُوسی اور اُس کے خاندان کے ساتھ کھانا کھاتے ہیں۔

لُوسی بالکل صحیح تھی۔ مِشنریوں نے مورلی خاندان کے فارم پر اچھا کھانا کھایا۔ لُوسی کے والدین سِڈنی رِگڈن کے دوست تھے۔ وہ اِیمان رکھتے تھے کہ یِسُوع چاہتا تھا کہ وہ اپنی ہر ایک چیز کو دُوسروں کے ساتھ بانٹیں۔ اُنھوں نے مِشنریوں کو دعوت دی کہ وہ اُنھیں اور اُن کے دوستوں کو تعلیم دیں۔

ُمُقدّسِین، 1:‏104

لوسی، ایبیگیل، اور دیگر لوگ بپتِسما پاتے ہیں۔

اُس رات، تقریباً آدھی رات کو، 17 لوگوں نے بپتِسما لِیا۔ اگلے چند دِنوں میں، 50 مزید لوگ مِشنریوں کو سُننے کے لیے مورلی فارم پر آئے، اور اُنھوں نے بپتسِما پانے کا کہا۔ یہاں تک کہ لُوسی کی دوست ایبیگیل ڈینیلز نے بھی مِشنریوں کے بارے میں اپنا خیال بدل لِیا۔ اُس نے اور اُس کے شوہر نے کلِیسیا میں شامِل ہونے کا فیصلہ کِیا۔

مُقدّسِین، 1:‏105؛ عقائد اور عہُود 20:‏25، 37