صَحائِف کی کَہانیاں
سموئیل سمِتھ مورمن کی کِتاب کا اِشتراک کرتا ہے


”سموئیل سمِتھ مورمن کی کِتاب کا اِشتراک کرتا ہے،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں (2024)

”سموئیل سمِتھ مورمن کی کِتاب کا اِشتراک کرتا ہے،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں

1830–1832

3:8

سموئیل سمِتھ مورمن کی کِتاب کا اِشتراک کرتا ہے

ایک کِتاب بے شُمار زِندگیاں بابرکت بناتی ہے

سموئیل سمِتھ جان اور روڈا گرین کے ساتھ مورمن کی کِتاب کا اِشتراک کرتے ہُوئے۔

خُداوند نے جوزف کے چھوٹے بھائی، سموئیل سمِتھ کو، اِنجِیل کی مُنادی کرنے کے مِشن پر بُلاہٹ دی۔ سموئیل جان اور روڈا گرین سے مِلا اور اُنھیں مورمن کی کِتاب کے بارے میں بتایا۔ جان ایک اور کلِیسیا میں مُناد کی خِدمت کر رہا تھا۔ اُس نے کہا کہ وہ کِتاب کی ایک جِلد لے جائے گا اور دیکھے گا کہ اگر اُس کی کلِیسیا میں کوئی اِسے پڑھنا چاہتا ہے۔

مُقدّسِین، 1:‏99

روڈا نے مورمن کی کِتاب سموئیل کو واپس کر دی۔

چند مہینوں کے بعد، سموئیل واپس آیا۔ روڈا نے کہا کہ اُس کے شوہر کو کوئی ایسا شخص نہیں مِلا جو مورمن کی کِتاب پڑھنے کا خواہش مند ہو۔ اُس نے اِسے سموئیل کو واپس دے دیا۔

مُقدّسِین، 1:‏99

روڈا سموئیل کو بتاتے ہُوئے کہ اُسے مورمن کی کِتاب پڑھنا پسند ہے۔

سموئیل اُداس تھا۔ وہ واپس جانے کے لیے مُڑا، مگر روڈا نے اُسے روک دِیا۔ اُس نے کہا کہ اُس نے مورمن کی کِتاب پڑھی ہے، اور اُسے یہ پسند آئی ہے۔

مُقدّسِین، 1:‏99

سموئیل نے روڈا کو مورمن کی کِتاب واپس دی اور اُسے خُدا سے گواہی پانے کی دعوت دی۔

رُوحُ القُدس نے سموئیل سے کہا کہ وہ کِتاب روڈا کو واپس دے دے۔ ”خُدا سے گواہی پانے کی دُعا کریں،“ سموئیل نے اُسے بتایا۔ اُس نے روڈا کو رُوحُ القُدس کے بارے میں سِکھایا اور وہ کیسے جان پائے گی کہ مورمن کی کِتاب سچّی ہے۔

مرونی 10:‏3–5؛ مُقدّسِین، 1:‏99–100

سموئیل اپنے مِشن سے گھر واپس آتے ہُوئے۔

سموئیل اپنے مِشن سے گھر واپس لوٹا۔ اُس نے کسی کو بپتِسما نہیں دِیا تھا، اور صِرف چند لوگوں نے مورمن کی کِتاب میں دِل چسپی ظاہر کی تھی۔

روڈا اپنے بھائی، بریگھم ینگ کے ساتھ مورمن کی کِتاب کا اِشتراک کرتے ہُوئے۔

روڈا اور جان نے دُعا کی، اور رُوحُ القُدس نے اُنھیں بتایا کہ مورمن کی کِتاب سچّی ہے۔ پھر روڈا نے اپنے بھائی، بریگھم ینگ کے ساتھ کِتاب کا اِشتراک کِیا۔

ُمُقدّسِین، 1:‏100

بریگھم ینگ اور ہیبر قِمبل مورمن کی کِتاب کا مُطالعہ کرتے ہُوئے۔

بریگھم اور اُس کا دوست، ہیبر قِمبل، یسُوع کی سچّی کلِیسیا کی تلاش میں تھے۔ اُنھوں نے مورمن کی کِتاب کو پڑھا۔ اُنھوں نے لگ بھگ دو سال تک یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کے بارے میں مُطالعہ کیا اور دُعا کی۔

بریگھم ایک مِشنری کی گواہی سُںتے ہُوئے۔

اِس وقت کے دوران میں، بریگھم اور ہیبر اپنے خاندانوں کے ساتھ کلِیسیائی عِبادات میں گئے۔ اِن عِبادات میں سے ایک میں، بریگھم نے ایک مِشنری کو اپنی گواہی بیان کرتے سُنا۔ وہ مِشنری کوئی عظیم مُقرر نہیں تھا، مگر جب وہ بولا تو بریگھم نے رُوحُ القُدس کو محسُوس کِیا۔ بریگھم جانتا تھا کہ وہ سچّائی بتا رہا تھا۔

بریگھم اور ہیبر اِنجِیل کی مُنادی کرتے ہُوئے۔

بریگھم، ہیبر، اور اُن کی بیویوں، میریم اور وِیلیت، نے بپتِسما پایا۔ وہ مُنّجی اور اُس کی اِنجِیل سے پیار کرتے تھے۔ سالوں بعد، خُداوند نے بریگھم اور ہیبر کو اپنے رَسُول ہونے اور مِشنری خِدمت کرنے کی بُلاہٹ دی۔ کیوں کہ سموئیل نے مورمن کی کِتاب کا اِشتراک کِیا، تو بُہت سے لوگ نجات دہندہ کی کلِیسیا میں شامِل ہُوئے۔

عقائد اور عہُود 124:‏127–29؛ 126؛ مُقدّسِین، 1:‏215–16