صَحائِف کی کَہانیاں
اِسرائیل کا خیمہ


”اِسرائیل کا خیمہ،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں (2024)

”اِسرائیل کا خیمہ،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں

نومبر 1833–فروری 1835

4:24

اِسرائیل کا خیمہ

خُداوند پر بھروسا کرنا سیکھنا

میزوری میں مُقدّسِین خیموں میں رہتے ہیں۔

مُقدّسِین جو اِنڈیپنڈنس، میزوری میں رہ رہے تھے، اُنھیں مدد کی ضرُورت تھی۔ اُنھوں نے صِیون کی تعمیر کے لیے سخت محنت کی تھی جیسے خُدا نے کہا تھا۔ مگر شہر کے دُوسرے لوگ اُںھیں وہاں دیکھنا نہیں چاہتے تھے۔ اُنھوں نے مُقدّسِین کو اپنا گھر چھوڑنے پر مجبُور کر دِیا۔

مُقدّسِین، 1:‏195

جوزف سمِتھ کو میزوری میں مُقدّسِین کی جدوجہد کے بارے میں معلوم پڑتا ہے۔

جوزف سمِتھ کرٹ لینڈ میں رہ رہا تھا۔ اُس نے سُنا کہ میزوری میں مُقدّسِین کے ساتھ کیا ہُوا، اور وہ اُداس تھا۔ اُس نے یہ جاننے کے لیے دُعا کی کہ کیا کِیا جائے۔ خُداوند نے جوزف کو بتایا کہ وہ لوگوں کو اپنے ساتھ میزوری میں جانے کے لیے ڈھُونڈے۔ اُنھیں اُمید تھی کہ حُکومت مُقدّسِین کو اُن کے گھر واپس دِلانے میں مدد کرے گی۔

عقائد اور عہُود 103:‏1–2، 11–20، 30–34؛ مُقدّسِین، 1:‏195–96

اِسرائیل کا خیمہ میزوری میں مُقدّسِین کی مدد کے لیے تیاری کرتے ہُوئے۔

تقریباً 100 لوگوں نے اُس کے ساتھ شامِل ہونے کے لیے رضاکارانہ طور پر پیش کش کی۔ نبی نے اِس گروہ کو اِسرائیل کا خیمہ کہا۔ وہ میزوری میں مُقدّسِین کی مدد کرنے کے لیے پُرجوش تھے۔

مُقدّسِین، 1:‏197–99

جوزف بریگھم ینگ، ہیبر کِمبل، اور وِلفورڈ وُوڈرف کو خُوش آمدید کہتے ہُوئے۔

بریگھم ینگ اور اُس کا دوست ہیبر کِمبل اِس گروپ کا حِصّہ تھے۔ وِلفورڈ وُوڈرف نامی ایک نوجوان مدد کرنے کے لیے نیویارک سے دُور دراز کا سفر کر کے آیا۔

مُقدّسِین، 1:‏197–98

اِسرائیل کے خیمہ کے اَرکان آرام کرتے ہُوئے۔

مزید لوگ خیمہ میں شامِل ہُوئے۔ وہ پُورے مہینے تک مارچ کر کے ایک وسیع دریا کو پار کر کے میزوری میں داخِل ہُوئے۔ وہ تھکے ہُوئے اور دَرد سے چُور تھے۔ طویل مارچ نے کُچھ لوگوں کو مایُوس بھی کر دِیا تھا۔ اُنھیں اِنڈیپنڈنس شہر تک پُہنچنے کے لیے اَبھی ایک طویل سفر طے کرنا تھا۔

مُقدّسِین، 1:‏200–201

ایک عورت جوزف کو بتاتی ہے کہ مَردوں کا ایک گروہ اِسرائیل کے خیمہ کی تلاش کر رہا ہے۔

جب وہ مارچ کرتے رہے، تو ایک عورت نے اُنھیں آواز دی۔ اُس نے کہا کہ کُچھ آدمی اُنھیں قتل کرنے آ رہے تھے۔

مُقدّسِین، 1:‏203

پانچ گھُڑ سَوار جوزف اور اِسرائیل کے خیمے کو دھمکی دیتے ہُوئے۔

اِسرائیل کے خیمے نے رات گُزارنے کے لیے ایک دریا کے اُوپر ایک پہاڑی پر پڑاؤ ڈالا۔ جب وہ خیمے لگا رہے تھے، تو پانچ آدمی گھوڑوں پر سَوار ہو کر اُن کے پاس آئے۔ اُنھوں نے فخر سے کہا کہ 300 مزید آدمی خیمے پر حملہ کرنے کے لیے آتے ہیں۔ اِسرائیل کے خیمے کے بُہت سے اَرکان پریشان تھے۔ جوزف نے اُن سے کہا کہ اِیمان رکھیں کہ خُدا اُن کی مدد کرے گا۔

مُقدّسِین، 1:‏203

جوزف اور دُوسرے چرچ کے اَندر پناہ لیتے ہُوئے۔

جلد ہی آسمان سُرمئی بادلوں سے بھر گیا۔ تیز بارش شُروع ہو گئی۔ دریا گہرا ہو گیا۔ ہَوا نے درخت گِرا دِیے۔ آسمان پر بِجلی چمکی۔ جوزف اور دُوسروں نے ایک چھوٹا سا چرچ ڈھُونڈا جہاں وہ محفُوظ رہ سکیں۔ اُنھوں نے پُوری رات گیت گائے۔ ”خُدا اِس طُوفان میں ہے!“ جوزف نے کہا۔

مُقدّسِین، 1:‏203–4

جوزف نے اِسرائیل کے خیمہ کے اَرکان کو بتایا کہ وہ گھر جا سکتے ہیں۔

طُوفان نے اُن لوگوں کو روک دِیا تھا جو اُن پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔ خیمہ محفُوظ تھا۔ مگر حُکومت نے کہا کہ وہ مُقدّسِین کی مدد نہیں کرے گی۔ خُداوند نے جوزف کو بتایا کہ اِسرائیل کا خیمہ گھر جا سکتا ہے۔ مُقدّسِین کو خُدا کے حُکموں پر عمل کرتے ہُوئے صِیون کی تعمیر کرنی چاہیے۔ اُس نے وعدہ کِیا کہ وہ ”صِیون کی جنگیں لڑے گا۔“

عقائد اور عہُود 105:‏1–19؛ مُقدّسِین، 1:‏204–5

اِسرائیل کے خیمہ کے اَرکان ایک دُوسرے سے بات کرتے ہُوئے۔

خیمہ کے کُچھ اَرکان پریشان تھے جب اُنھوں نے یہ سُنا۔ وہ اُداس تھے کہ اُنھیں صِیون کے لیے لڑنا نہیں پڑا۔ بعض لوگوں کا خیال تھا کہ اِسرائیل کا خیمہ ناکام ہو گیا ہے۔ مگر دُوسرے، بریگھم ینگ، ہیبر، اور وِلفورڈ کی مانِند، نبی جوزف کے ساتھ ہونے اور اُس سے سیکھنے کے موقع کے لیے شُکر گُزار تھے۔

مُقدّسِین، 1:‏205–6

بریگھم ینگ کو یِسُوع مسِیح کے رَسُول کے طور پر تقرری دی جا رہی ہے۔

بعد میں، خُداوند نے جوزف سمِتھ کو کہا کہ وہ اپنی کلِیسیا کی راہ نُمائی کرنے میں مدد کے لیے بارہ رَسُولوں کو بُلاہٹ دے۔ رَسُول ساری دُنیا میں یِسُوع مسِیح کے نام کے خاص گواہ ہوں گے۔ بارہ رَسُولوں میں سے آٹھ اِسرائیل کے خیمے میں مارچ کر چُکے تھے۔ جوزف کے ساتھ خِدمت کرنے کے باعث وہ اِس اَہم بُلاہٹ کے لیے تیار ہو پائے۔

عقائد اور عہُود 18:‏26–27؛ 107:‏23، مُقدّسِین، 1:‏214–17