صَحائِف کی کَہانیاں
نائٹس اور دیگر لوگ صِیہون میں اِکٹھے ہوتے ہیں


”نائٹس اور دیگر لوگ صِیہون میں اِکٹھے ہوتے ہیں،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں (2024)

”نائٹس اور دیگر لوگ صِیہون میں اِکٹھے ہوتے ہیں،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں

دِسمبر 1830–اگست 1831

3:16

نائٹس اور دیگر لوگ صِیہون میں اِکٹھے ہوتے ہیں

خُداوند کی پُکار کی فرماں برداری کرنا

پولی اور جوزف نائٹ دُوسرے مُقدّسِین کے ساتھ اوہائیو مُنتقل ہوتے ہیں۔

پولی اور جوزف نائٹ نیویارک میں اپنے خاندان کے ساتھ رہتے تھے۔ وہ نبی جوزف کو اچھی طرح جانتے تھے۔ اِنجِیل سیکھنے کے بعد، اُنھوں نے کلِیسیا میں شامِل ہونے کا اِنتخاب کِیا۔ جب خُداوند نے مُقدّسِین کو اوہائیو مُنتقل ہونے کو کہا، تو نائٹس نے بھی فرماں برداری کی۔

عقائد اور عہُود 37؛ مُقدّسِین، 1:‏33، 94، 109–110

لی مین کوپلی اوہائیو میں مُقدّسِین کو سلام کرتے ہُوئے۔

جب نائٹس اوہائیو میں پُہنچے تو وہ خُوش تھے۔ لی مین کوپلی، کلِیسیا کا ایک رُکن، اُس نے کہا کُچھ مُقدّسِین اُس کی زمین پر رہ سکتے ہیں۔ وہاں فصلیں اُگانے اور گھر بنانے کے لیے کافی جگہ موجُود تھی۔ جوزف نائٹ اور اُس کے بیٹوں نے کھیتوں کو کاشت کے لیے تیار کرنے کے لیے سخت محنت کی۔

مُقدّسِین، 1:‏126–27

مُقدّسِین لی مین کوپلی کی زمین چھوڑتے ہُوئے۔

مگر ایک دِن، لی مین نے اپنی زمین کے بارے میں اپنا فیصلہ بدل لِیا۔ وہ نہیں چاہتا تھا کہ مُقدّسِین اَب وہاں رہیں۔ اُس نے نائٹس اور باقی سب کو وہاں سے جانے کو کہا۔

ُمُقدّسِین، 1:‏127

مُقدّسِین جوزف سمِتھ سے پُوچھتے ہیں کہ اُنھیں کیا کرنا چاہیے۔

مُقدّسِین پریشان تھے۔ اَب اُن کے پاس رہنے کے لیے کوئی جگہ نہ تھی۔ اُنھوں نے نبی جوزف سے پُوچھا کہ اُنھیں کیا کرنا چاہیے۔

عقائد اور عہُود 54؛ مُقدّسِین، 1:‏127

جوزف نے مُقدّسِین کو صِیہون کی تعمیر کے لیے میزوری جانے کو کہا۔

خُداوند نے فرمایا کہ اِن مُقدّسِین کو میزوری میں جا کر صِیہون کی تعمیر کرنی چاہیے۔ صِیہون اَیسا شہر ہو گا جہاں خُداوند کے لوگ جمع ہو سکیں گے۔ صِیہون میں، وہ ہَیکل تعمیر کریں گے جس میں وہ عہُود باندھیں گے، یا خُدا کے ساتھ وعدے کریں گے۔ وہ اُنھیں برکت دے گا اگر وہ اِن عہُود پر قائم رہتے ہیں۔ نائٹس بھی جانے کے لیے پُرجوش تھے۔

عقائد اور عہُود 29:‏1–8؛ 42:‏30–36؛ 45:‏59–66؛ 54:‏6–9؛ 57:‏1–2؛ مُقدّسِین، 1:‏128

میزوری جاتے ہُوئے پولی کا خاندان اُس کا خیال رکھتے ہُوئے۔

جب نائٹس میزوری کا سفر کر رہے تھے، تو پولی بُہت بیمار ہو گئی۔ اُس کے شوہر، جوزف، اور اُس کے بیٹوں کو خدشہ تھا کہ وہ زیادہ دیر تک زِندہ نہ رہے گی۔ مگر پولی نے اپنے خاندان کو بتایا کہ وہ مرنے سے پہلے صِیہون میں جانا چاہتی ہے۔ وہ اِسے ہر چیز سے زیادہ چاہتی تھی!

ُمُقدّسِین، 1:‏128

نائٹس میزوری میں پُہنچتے ہُوئے۔

ایک طویل سفر کے بعد، نائٹس میزوری پُہنچ گئے۔ پولی خُداوند کی نہایت شُکرگُزار تھی کہ وہ اِسے دیکھنے کے لیے زِندہ رہی۔ نائٹس کو یہ زمین بُہت خُوبصُورت لگی۔ اُن کا اِیمان تھا کہ وہ وہاں صِیہون تعمیر کرنے کے لیے خُدا کے حُکم کی پیروی کر سکتے ہیں۔

ُمُقدّسِین، 1:‏132

مُقدّسِین نشان لگانے کے لیے پتھر گاڑتے ہُوئے کہ نئی ہَیکل کہاں بنائی جائے گی۔

مُقدّسِین نے خاص دُعا کی اور اِس زمین کو صِیہون کہا، جہاں خُدا کے لوگ آئیں گے۔ نبی جوزف نے نِشان لگانے کے لیے پتھر گاڑا کہ ہَیکل کا کونا کہاں ہو گا۔ چند دِن بعد، پولی فوت ہو گئی۔ خُداوند نے وعدہ کِیا کہ جو مُقدّسِین صِیہون میں آ کر وفات پائیں گے تو وہ آسمان میں آرام پائیں گے۔

عقائد اور عہُود 59:‏1–2؛ مُقدّسِین، 1:‏132–33