”جیکسن خاندان،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں (2024)
”جیکسن خاندان،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں
مئی–نومبر 1856
جیکسن خاندان
اِیمان اور بچاؤ کا سفر
مُقدّسِین کے پہلے گروہ کے سالٹ لیک وادی میں جانے کے بعد، ہزاروں دیگر مُقدّسِین بھی گئے۔ اُنھوں نے طویل سفر طے کِیا، اور خُداوند نے اُن کی مدد کی۔ ایک خاندان جس نے سفر طے کِیا جیکسن خاندان تھا۔ وہ اِنگلینڈ میں اپنا گھر چھوڑ کر مُقدّسِین کی صِیّون کی تعمیر کرنے میں مدد کرنے کے لیے پُرجوش تھے۔
عقائد اور عہُود 136:1–11؛ مُقدّسِین، 2:222–23
جیکسن خاندان نے بحری جہاز پر سمُندر پار کِیا۔ پھر وہ سفر کا کُچھ حِصّہ ٹرین کے ذریعے طے کر کے سالٹ لیک وادی پُہنچے۔ باقی ماندہ راستہ اُنھیں پیدل طے کرنا پڑنا تھا۔
مُقدّسِین، 2:222–23
اُنھوں نے اپنا کھانا، کپڑے اور دیگر اَشیا لے جانے کے لیے ایک چھوٹی ہاتھ گاڑی بنائی جو وہ ساتھ لانا چاہتے تھے۔ بُہت سے مُقدّسِین اِس طرح بحفاظت وادی میں پُہنچ گئے۔
مُقدّسِین، 2:223–26
الزِبتھ اور ایرن جیکسن نے اپنی بھاری ہاتھ گاڑی کھینچی۔ اُن کے بچّے، مارتھا، میری، اور ایرن جُونئیر، پیدل چل رہے تھے۔ یہ مُشکل کام تھا۔ اُنھیں سردیوں سے پہلے وادی میں پُہنچنے کی اُمید تھی۔ لیکن جب خزاں آئی، تو اُنھیں اَبھی ایک لمبا سفر طے کرنا باقی تھا۔ سردی بڑھنے لگی تھی، اور اُن کا کھانا ختم ہو رہا تھا۔
مُقدّسِین، 2:223–26، 229، 231–32
سالٹ لیک سِٹی میں، بریگھم ینگ کو اُن مُقدّسِین کے بارے میں معلُوم ہُوا جو وادی میں آ رہے تھے۔ وہ اُن کے بارے میں فِکر مند تھا۔ اگلے روز چرچ میں، اُس نے ہر ایک کو بتایا کہ یہ مُقدّسِین مُصیبت میں ہیں۔ اُس نے اُن سے کہا کہ وہ چھکڑوں کو اُن چیزوں سے بھر دیں جن کی مُقدّسِین کو ضرُورت ہو گی۔ ”جاؤ اور اُن لوگوں کو لے آؤ،“ اُس نے کہا۔
مُقدّسِین، 2:229–30
عِبادت میں موجُود خواتین نے اپنے گرم موزے اُتارے اور اُنھیں چھکڑوں میں رکھ دِیا۔ دُوسروں نے اپنا کھانا، کمبل، جُوتے، اور کپڑے دے دِیے۔ دو دِن بعد، 50 سے زائد مَرد اور 20 چھکڑے مدد کے لیے وادی سے روانہ ہُوئے۔
مُقدّسِین، 2:230
جیسے جیسے جیکسن خاندان چلتا رہا، برف باری شُروع ہو گئی۔ ایرن بُہت بیمار ہو گیا۔ اُس کے لیے چلنا مُشکل تھا۔ مُقدّسِین کو ایک مُنجمد دریا عُبور کرنا تھا، اور اِس نے ایرن کو اور بھی کمزور کر دِیا۔ اُس رات، ایرن وفات پا گیا۔ اَفسوس کی بات یہ تھی کہ اُس کے خاندان کو اُس کے بغیر آگے بڑھنا جاری رکھنا تھا۔
مُقدّسِین، 2:232–34
اگلی صُبح، زمین پر مزید برف تھی۔ جیکسن خاندان اور دیگر مُقدّسِین برف میں اپنی ہاتھ گاڑیاں دھکیلتے اور کھینچتے رہے۔ وہ ہر روز دُعا کرتے تھے کہ خُدا اُن کی مدد کرے۔
عقائد اور عہُود 136:29؛ مُقدّسِین، 2:234–35
ایک رات، الزبتھ اپنے بچّوں کے بارے میں فِکر مند تھی۔ وہ بھُوکے اور ٹھٹھرے ہُوئے تھے۔ کیا وہ سالٹ لیک وادی تک پُہنچ پائیں گے؟ وہ سو گئی اور خواب میں اُس نے ایرن کو دیکھا۔ اُس نے کہا، ”حوصلہ رکھو، الزِبتھ۔“ اُس نے اُسے بتایا کہ مدد آ رہی ہے۔
مُقدّسِین، 2:235–36
ایرن نے دُرست بتایا تھا۔ جلد ہی، سالٹ لیک کے آدمی اپنے چھکڑوں کے ساتھ وہاں پُہنچ گئے۔ اُنھوں نے مُقدّسِین کو کھانا اور کپڑے دِیے۔ مُقدّسِین شادماں ہُوئے اور ہنسے اور آدمیوں کو گلے لگایا۔ اُنھوں نے گیت گایا اور اپنی دُعاؤں کا جواب دینے کے لیے آسمانی باپ کا شُکریہ اَدا کِیا۔
عقائد اور عہُود 136:28؛ مُقدّسِین، 2:236
آخِرکار جب وہ وادی میں پُہنچے، تو وہ اِتوار کا دِن تھا۔ بریگھم ینگ نے سالٹ لیک سِٹی میں کلِیسیا کے اَرکان کو بتایا کہ چرچ جانے کی بجائے، اُنھیں اُن مُقدّسِین کا اِستقبال کرنا چاہیے جو وہاں پُہنچے تھے۔ اُنھوں نے ٹھٹھرے اور تھکے ہُوئے مُقدّسِین کا اِستقبال کِیا اور اُنھیں اپنے گھروں میں رہنے کی دعوت دی۔
مُقدّسِین، 2:239–40