مجلسِ عامہ
خاندان کے لِیے اِعلان—خُدا کا نوِشتہ
اکتوبر 2025 کی مجلسِ عامہ


13:58

خاندان کے لِیے اِعلان—خُدا کا نوِشتہ

اِعلان کی اَصل اِلہٰی ہے، اِس لِیے ہم اِسے خُدا کا لائقِ حرِیم کلام مانیں۔

اکتوبر 2025 کی یہ مجلسِ عامہ ”خاندان: دُنیا کے لِیے اِعلان“ کو منظرِ عام پر لانے کی 30ویں سال گرہ مناتی ہے۔ اِلہٰی نمونے کی بدولت، یہ اِعلان، اپنے اِلہامی کلام کے ساتھ، ”خاندان کو مُعاشرے کی بُنیادی اکائی کے طور پر، مضبُوط اور قائم رکھنے“ کے لِیے بنایا گیا تھا۔

ہر کوئی خاندان سے تعلُق رکھتا ہے، چاہے آپ ماں، باپ، بیٹی، بیٹا، پوتا/پوتی/نواسا/نواسی، دادا/دادی/نانا/نانی، خالہ، چچا، بھائی، بہن، یا کزن ہوں سب سے زیادہ اہم یہ ہے، ہم میں سے ہر کوئی، جَیسے اِعلان بیان کرتا ہے، ”اپنے آسمانی والدین کا پیارا رُوحانی بیٹا یا بیٹی ہے … اپنی اِلہٰی فطرت اور منزل [کے ساتھ]۔“

جب مُجھے 2015 میں پاک رسالت کی بُلاہٹ دی گئی، تو مُجھے ہدایت مِلی، ”یہ اِعلان اب آپ کا ہے۔ آپ کا نام [عنوان میں لفظ ’بارہ رسُولوں کی جماعت‘ کی طرف اِشارہ کرتے ہُوئے] یہاں ہے۔ اِس کو محسُوس کریں اور اِس کی تعلِیم اَیسے دیں جَیسے آپ اِس کے مالِک ہیں۔“

مُجھے خاندان کے لِیے اِعلان پسند ہے۔ مَیں نے پُوری دُنیا میں افریقہ سے آسٹریلیا تک اور ہر جگہ خُدا کے اَبَدی منصُوبہ میں خاندان کے کِردار کی گواہی دی ہے۔ اِعلان کی اَصل اِلہٰی ہے، اِس لِیے ہم اِسے خُدا کا لائقِ حرِیم کلام مانیں۔

بھائیو اور بہنو، یاد رہے، کہ جیسا مَیں نے اِس مِنبر سے گُزشتہ مجلسِ عامہ میں کہا تھا ”اَلفاظ اَہم ہوتے ہیں۔“

چلیں مَیں آپ کو اِس اِعلان کا تھوڑا پس منظر بتاتا ہُوں جو ہمارے اِیمان کا مرکزی پیغام ہے۔

1994 میں، اِعلان جاری کیِے جانے سے ایک سال پہلے، بارہ رسُولوں کی جماعت نے اِس پر غَور و فِکر کِیا کہ مُعاشرہ اور حُکومتیں کِس طرح خاندان، نِکاح اور جِنسی شناخت کے لِیے خُدا کے قوانین سے دُور ہوتے جا رہے تھے۔ ”لیکن جو کُچھ ہم نے دیکھا تھا اِس کا آخِر نہیں تھا،“ صدر نیلسن نے بعد میں وضاحت فرمائی۔ ”ہم مُختلف اقَوام کو جِنسی سرگرمیوں کے تمام معیاروں اور حدُود سے دُور جاتے دیکھ سکتے تھے۔ ہم نے جِنسی اُلجھن کو دیکھا تھا۔ ہم یہ سب کُچھ ہوتا ہُوا دیکھ رہے تھے۔“

بارہ نے دستاویز تیار کرنے کا عزم کِیا، باضابطہ اِعلان، خاندان کے مُتعلق کلِیسیا کے موقف کا خلاصہ۔ اُسی برس کے دوران میں، خُدا کے بُلائے ہُوئے اِن رسُولوں، رویا بِینوں نے، خاندان کے بارے میں اِعلان تیار کِیا۔ صدر ڈیلن ایچ اوکس نے یاد دِلایا کہ اُنھوں نے سنجیدگی کے ساتھ خُداوند سے رُجُوع کِیا کہ ”اِس کی بابت [وہ] کیا کہیں اور [وہ] کیسے کہیں۔“ اُنھوں نے اِسے صدارتِ اوّل—صدر ہاورڈ ڈبلیو ہنٹر، صدر گورڈن بی ہنکلی، اور صدر تھامس ایس مانسن کو پیش کِیا—تاکہ وہ اِس پر غَوروخوض کر لیں۔

چند ماہ بعد، مارچ 1995 میں، صدر ہنٹر اِنتقال کر گئے اور صدر ہنکلی کلِیسیا کے 15ویں صدر مُقرّر ہُوئے۔ اِعلان اب اُن کے ہاتھوں میں تھا۔ کلِیسیا کے لِیے یہ اِعلان کرنے کا صحیح وقت کب آئے گا؟ وہ وقت چھے ماہ بعد آیا۔

23 ستمبر کو مجلسِ عامہ سے چند روز پہلے اَنجُمنِ خواتین کی عمُومی مِیٹنگز ہونی تھی، صدر ہنکلی اور اُن کے مُشیران اَنجُمنِ خواتین کی صدارتِ عامہ سے مِلے اور مشاورت کی۔ بہنیں، رسُولوں کی طرح، عَورتوں اور خاندانوں کے بارے میں فِکرمندی کا اِظہار کرتی رہی تھیں۔ اُنھوں نے آنے والی میٹنگ کو خاندانوں پر مرکوز کِیا تھا۔

اُس اِجتماع میں خواتین کے ساتھ صدر ہنکلی کا خطاب طے کِیا گیا تھا۔ وہ اپنے پیغام کے مضمون پر سوچ بچار کر رہے تھے۔ جُوں جُوں بات چیت آگے بڑھی، اُنھوں نے نئے تیار شُدہ کا نام جو عوام میں ابھی تک نہیں گیا تھا یہ رکھا ”خاندان: دُنیا کے لِیے اِعلان۔“ کیا خواتین کے ساتھ اِس عِبادت میں خاندان کے بارے میں فیصلہ کُن اِعلان کرنا دُرست تھا؟

اَنجُمنِ خواتین کی عمُومی صدر ایلین جیک نے بعد میں بتایا: ”اُس وقت ہمیں معلُوم نہیں تھا کہ خاندان کے بارے میں یہ اِعلان کیا تھا۔ … [ہم] عُنوان سے بتا سکتے تھے، بلکہ ہمیں اِحساس ہُوا … خاندان کے لِیے یہ مُثبت چِیز ہو گی۔ … مُجھے نہایت پُروثُوق اِحساس ہُوا کہ بارہ کی جماعت میں ہمارے ایسے اَرکان موجود تھے جو مُکاشفہ پا رہے تھے۔“

اَنجُمنِ خواتین کی عِبادت اُس ہفتہ تارِیخی تھی۔ صدر ہنکلی نے خاندان کے اِعلان کا تعارُف اِن اہم کلمات کے ساتھ کرایا: ”بڑی مکاری کے ساتھ جھانسوں کو سچّ بنا کر پیش کِیا گیا ہے، بڑی چالاکی کے ساتھ اَقدار اور معیارات کو فریب سمجھا گیا، بُہت زیادہ ورغلایا اور پھُسلایا گیا کہ دُنیا کو دھِیرے دِھیرے لگنے والی آلودگی کو اپنایا جائے، ہم نے محسُوس کِیا کہ خبردار کریں اور پیشگی خبردار کریں … اُن معیارات، عقائد، اور طور طریقوں کے بارے میں جو خاندان سے مُتعلق ہیں، جِن کی بابت اِس کلِیسیا کے نبیوں، رویا بنیوں، اور مُکاشفہ بینوں نے اِس کی پُوری تاریخ میں بار بار بیان کِیا ہے۔“

پھر اُنھوں نے سارے کا سارا یہ اِعلان پڑھا۔ خُداوند نے یُوں فرمایا ہے کہ، ”چاہے میری اپنی آواز سے یا میرے خادِموں کی آواز سے، یہ ایک ہی بات ہے۔“

اِعلان بتاتا ہے، ”خاندان خُدا کی طرف سے مُقرّر کردہ ہے۔“ مُجھے اِس بیان کی وضاحت پسند ہے۔ یہ اِعلان ہماری فانی زِندگی میں ہمارے باطن میں موجُود اُلُوہِیت کی آگہی، اور ہمارے سامنے اَبَدی تقدِیر کو ہمیشہ یاد رکھنے کی بُلاہٹ ہے۔ صدر نیلسن نے سِکھایا، ”آپ اَصل میں خُدا کی اَولاد ہیں جو رُوحیں ہیں۔ … اِس کی بابت کسی قِسم کی غلط فہمی کا شِکار نہ ہوں: آپ اِلہٰی بن سکتے ہیں۔ جاں فِشانی سے ڈھُونڈنے سے، خُدا آپ کو جھلک دِکھائے گا کہ آپ کیا بن سکتے ہیں۔“

جب اِعلان پیش کِیا گیا، تو دُنیا میں بُہت سے لوگوں کی سوچ اِس سے ہم آہنگ نہیں ہُوئی۔ نہ تب۔ نہ اب۔ وہ بھی ہیں جو خاندان، بیاہ اور جِنس کے بارے میں اِس اِعلان سے ناخُوش ہیں۔ بعض تجویز کرتے ہیں کہ کلِیسیا اِس سے پیچھے ہٹ جائے، اِس پر نظر ثانی کرے، یا حتیٰ کہ اِعلان کو ایک طرف رکھ دے۔

خاندان کے لِیے یہ اِعلان، جیسا کہ صدر ہنکلی نے کہا، بھائیو اور بہنو، یہ ایک عقِیدہ ہے۔ اُصُول غیر موزوں نہیں ہیں بلکہ خُداوند کے طریق اور عہد کے راستے کے ساتھ بالکل ہم آہنگ ہیں۔ ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح نے اپنے رسُولوں پر اِعلان کی تعلیمات تب بھی آشکارا کیں اور اب بھی۔ یہ اُس کی کلِیسیا ہے؛ اُس نے وہی سچّائیاں قائم کی ہیں جِن کے مُطابق ہم زِندگی بسر کرتے ہیں۔

آپ میں سے بعض اِعلان پر غوروخوض کرتے اور کہتے ہوں، ”یہ میرے لِیے کارآمد نہیں ہے۔“ ”یہ بے حساس لگتا ہے۔“ ”میرا خاندان تو ویسا دِکھائی نہیں دیتا۔“ ”مَیں اِس پر پُورا نہیں اُترا۔“

جِن کو اندیشہ ہے، وہ سمجھیں کہ آپ آسمانی والدین کے فرزند ہیں، اپنے آسمانی باپ کے خاندان کا حصِّہ ہیں۔ کوئی بھی آپ کو اُس سے بہتر نہ سمجھتا اور نہ آپ کے بارے میں اُس سے بڑھ کر پروا کرتا ہے۔ اُس کی طرف رُجُوع لائیں، اُس کے لِیے اپنے دِل اُنڈیل دیں، اُس کے وعدوں اور اُس پر توکل کریں۔ آپ کے نجات دہندہ یِسُوع مسِیح میں آپ کا خاندان ہے، جو آپ سے محبّت کرتا ہے۔ وہ ہمارے گُناہوں کا کفّارہ ادا کرنے اور ہماری خطاؤں اور نہایت بُرے دِنوں کا بوجھ اُٹھانے کے لِیے دُنیا میں آیا۔ وہ سمجھتا ہے کہ آپ کس پریشانی سے گُزر رہے اور کیا محسُوس کر رہے ہیں۔ اُس کی طرف رُجُوع لائیں، اُس پر توکّل کریں وہ رُوحُ القُدس کو آپ کی رفاقت کے لِیے بھیجے گا، آپ کو سہارا دے گا، اور آپ کی راہبری کرے گا۔ اُن کی محبّت کو محسُوس کریں جو ”اپنے آپ بنی آدم کے دِلوں میں سے باہر بہتی ہے؛ … اِن سب چِیزوں سے زیادہ پسندیدہ … اور جان کے لِیے سب سے زیادہ خُوشی کا باعث۔“

خُداوند کے سبھی رسُول آپ کو بڑی شِدت سے پیار کرتے ہیں۔ ہم آپ کے لِیے دُعا کرتے اور آپ کے لِیے خُداوند سے راہ نُمائی کے مُشتاق ہوتے ہیں۔ ہمارے ساتھ رہیں۔ آپ مُشکل دَور میں رہ رہے ہیں جہاں شَیطان آپ کو اپنا بنانے کی کوشش میں ہے۔ اُس پر توجہ نہ دیں۔ اور اگر آپ توجہ دیتے ہیں، تو واپس آ جائیں۔ ہمارے بازُو آپ کی طرف اُسی طرح پُہنچیں گے جَیسے دُوسروں کے جو آپ سے محبّت کرتے ہیں۔

اِعلان بیان کرتا ہے، ”والدین کا مُقدّس فریضہ ہے کہ وہ اپنے بچّوں کی محبّت اور راستی سے پرورش کریں۔“ مورمن کی کِتاب اِس سچّائی کی دُوسری گواہی فراہم کرتی ہے۔ پہلے باب کی پہلی آیت میں، ہم پڑھتے ہیں، ”مَیں، نِیفی، چُوں کہ نیک نام والدین کے ہاں پَیدا ہُوا۔“ ہم میں سے کتنے لوگوں نے مورمن کی کِتاب کو پڑھنا شُروع کِیا—اور بار بار شُروع کِیا ہے—اور اِس عمل میں اِن اَلفاظ کو حافظہ میں محفُوظ کِیا ہے؟ اُنھیں دِل میں محفُوظ کریں۔

اِعلان میں میرے پسندِیدہ بیانات میں سے ایک یہ ہے: ”جب خُداوند یِسُوع مسِیح کی تعلیمات پر بنُیاد رکھی جاتی ہے تو خاندانی زِندگی میں خُوشی … کو پانے کا اِمکان زیادہ ہوتا ہے۔“

کون خُوش نہیں رہنا چاہتا؟

اور یِسُوع مسِیح کی تعلِیمات کیا ہیں؟ اِعلان میں، ایک بار پھِر: ”اِیمان، دُعا، تَوبہ، مُعافی، اَحترام، محبّت، ہمدردی، کام، اورصحت مندانہ سرگرمیاں شامل ہیں۔“

اِن کلیدی اُصُولوں کو اپنانے سے کِس کی زِندگی بہتر نہیں ہوگی؟ ہم میں سے کوئی بھی کامِل نہیں؛ اَلبتہ ہم صدر ہنکلی کے دانش مندانہ کلمات کی تقلید کر سکتے ہیں، ”آپ جو کر سکتے ہیں سب سے بہتر کریں۔“

ہم اِعلان میں پڑھتے ہیں، ”والد صاحبان کو اپنے خاندانوں کی سربراہی محبّت اور راستی سے کرنی ہے،“ اور ”مائیں بُنیادی طور پر اپنے بچّوں کی پرورش کی ذِمہ دار ہیں۔“ صدارت کا مطلب بالادستی نہیں ہے اور پرورش کا مطلب ثانوی کردار نہیں ہے۔ خُدا نے مرد اور عَورت کو مُختلف لیکن مساوی اور ضرُوری کردار عطا کِیے ہیں جو ایک دُوسرے کی تکمیل کرتے ہیں۔

مَیں ذاتی کہانی بتاتا ہُوں۔

مَیں اور میری اَہلیہ نے بہتر طریقہ سے مساوی شریکِ حیات بننا سِیکھ لِیا جب ایک دِن مَیں نے اَہلیہ سے مشورہ کِیے بغیر اہم فیصلہ کرنے کا اِرادہ کیا۔ میرے اِس عمل نے اُسے حیران کر دِیا، اُسے چوکس، اور بڑی مُشکل صُورتِ حال میں ڈال دِیا۔ اِس کے بعد، اُس نے میرے کندھے پر ہاتھ رکھ کر پُرزور انداز سے کہا، ”رون، براہِ کرم، آئندہ میرے ساتھ اِس طرح کبھی نہ کرنا۔“ تب سے ہم کافی حد تک مُتفق الرائے ہوتے ہیں۔

ہم خاندانی اِعلان میں دیکھتے ہیں: ”والد صاحبان اور ماؤں پر مساوی حِصّہ دار ہونے کی حیثیت سے ایک دُوسرے کی مدد کرنے کی ذِمہ داری عائد ہے۔“

مساوی اَیسا لفظ ہے جِس کی اہمیت ہے۔ اِن برسوں کے دوران میں، سسٹر ریس بینڈ اور مَیں نے مِل کر اُسی طرح کام کِیا ہے جِس کو اِعلان ”ہماری مُقدّس ذِمہ داریاں“ بیان کرتا ہے، ہم نے یکساں جُوئے والے بیاہ کو تشکیل دِیا ہے۔ چُوں کہ ہمارے سب بچّوں کے بیاہ ہوچُکے ہیں، سسٹر ریس بینڈ اور مَیں نے اُنھیں اور اُن کے شریکِ حیات کو مساوی شراکت دار بننے کے بارے میں ہدایت دی ہے۔

جب ہم خُدا کے جلال کے لِیے یکسُوئی کے ساتھ زِندگی بسر کرتے ہیں، ہم ایک دُوسرے کا اَحترام کرتے اور ایک دُوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔ راست بازی کے وہ اِلہٰی نمونے ہماری اِنفرادی زِندگیوں، ہمارے خاندانوں اور مُعاشرے میں اِستحکام کا باعث بنتے ہیں۔

ہمارے آسمانی باپ نے خاندان کے بارے میں یہ اِعلان فراہم کِیا ہے کہ وہ ہمیں اپنے گھر تک لے جانے میں مدد فراہم کرے، ہمیں سِیکھنے اور محبّت، قُوت، مقصد، اور اَبَدی فہم سے معمُور ہونے میں مدد کرے۔ مَیں اپنی پُوری جان سے اِلتجا کرتا ہُوں کہ آپ اُس کے اور اُس کے پیارے بیٹے کی قُربت میں رہیں۔ مَیں وعدہ کرتا ہُوں کہ جب آپ اَیسا کرتے ہیں، تو رُوح آپ کی حوصلہ اَفزائی اور راہ نُمائی کرے گا اور اپنے دِل میں اُن کے وعدہ کا اِطمینان محسُوس کرنے میں آپ کی مدد کرے گا جو ”تمام سمجھ سے بالاتر ہے۔“ یِسُوع مسِیح کے نام پر، آمین۔

حوالہ جات

  1. خاندان: دُنیا کے لِیے ایک اِعلان،“ گاسپل لائبریری۔

  2. خاندان: دُنیا کے لِیے ایک اِعلان،“ گاسپل لائبریری۔

  3. دیکھیں رونلڈ اے ریس بینڈ، ”اَلفاظ اَہم ہوتے ہیں،“ لیحونا، مئی 2024، 70، 75–76۔

  4. دیکھیے شیری ڈیو، Insights from a Prophet’s Life: Russell M. Nelson (2019)، 208۔

  5. یہ کلِیسیا کا پہلا سرکاری اِعلان نہیں تھا۔ 1995 کے ”خاندان: دُنیا کے لِیے اِعلان،“ سے پہلے کلِیسیا کی تارِیخ میں 1841، 1845، 1865، اور 1980 میں اِعلانات تھے۔ آخِری اِعلان 2020 میں دِیا گیا تھا:”یِسُوع مسِیح کی مَعمُوریِ اِنجیل کی بحالی: دُنیا کے لِیے دو صد سالہ فرمان۔“ (دیکھیے اَیما بنسن، “What We Learn from the Proclamations of the Restoration” [آرٹیکل صِرف ڈیجیٹل ہے]، لیحونا، دسمبر 2021، گاسپل لائبریری۔)

  6. ڈیلن ایچ اوکس، ”منصُوبہ اور اِعلان،“ لیحونا، نومبر 2017، 30۔

  7. دیکھیے شیری ڈیو، Insights from a Prophet’s Life، 209-10۔

  8. دیکھیے باربرا مورگن گارڈنر اور اولیویا اوسگتھورپ، “Delivering the Family Proclamation: Insights from Former Relief Society President Elaine L. Jack,” Religious Educator، جِلد 24، شُمارہ 2 (2023)، 164۔

  9. دیکھیے گارڈنر اور اوسگتھورپ، ”خاندان کا اِعلان بیان کرتے ہُوئے،“ 162–65؛ مزید دیکھیے ایلین ایل جیک، ”اَنجُمنِ خواتین: جِلعاد کا مرہم،“ انزائن،نومبر 1995، 92۔ اپنے تبصروں میں، صدر جیک نے سِکھایا: “خاندان ہمارے لیے ہماری سب سے بڑی خوشیاں لاتے ہیں اور بعض اوقات ہمارے سب سے زیادہ دردناک دردِ دل کا ضامن بھی بنتے ہیں۔ خاندان سیکھنے کا ماحول فراہم کرتے ہیں، ایک ایسا کمرہِ جماعت جس سے ہم کبھی فارغ التحصیل نہیں ہوتے لیکن ہمیشہ سیکھ سکتے ہیں۔ اپنے خاندانوں میں ہم اُس رُوحانی اطمینان کو سراہنا سیکھتے ہیں جو محبت، صبر، اشتراک، دیانتداری، مہربانی، سخاوت، ضبطِ نفس اور خدمت کے اُصُولوں کو لاگو کرنے سے حاصل ہوتی ہے۔ یہ خاندانی اقدار سے بڑھ کر ہیں، بہنو؛ یہ خُداوند کی طرزِ حیات ہیں۔”

    ایلڈر ڈیلن ایچ اوکس، اُس وقت کہانتی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ تھے، اُنھوں نے بھی اِجلاس میں شرکت کی تھی (دیکھیے گارڈنر اور اوسگتھورپ، ”خاندان کا اِعلان بیان کرتے ہُوئے،“ 167)۔

  10. دیکھیے گارڈنر اور اوسگتھورپ، ”خاندان کا اِعلان بیان کرتے ہُوئے،“ 167۔

  11. ”خاندان: دُنیا کے لِیے اِعلان“ 6 اپریل، 1980 کے بعد کلِیسیا کا پہلا سرکاری اِعلان ہوگا۔ اِس وقت تک، کلِیسیا نے صِرف چار سرکاری اِعلانات جاری کیِے تھے، جِن میں عقائد، اِیمان، تارِیخ، تنبیہیں، دعوتیں، تاریخ، اور کلِیسیا کی ترقی اور ترویج کے بیانات کے مسائل پر بات کی گئی تھی (دیکھیے Encyclopedia of Mormonism [1992]، ”صدارتِ اَوّل اور بارہ رسُولوں کی جماعت کے اِعلانات،“ 3:‏1151–57)۔

  12. ایلین ایل جیک، بمُطابق گارڈنر اور اوسگتھورپ، ”خاندان کا اِعلان بیان کرتے ہُوئے،“ 166۔

  13. گورڈن بی ہنکلی، ”دُنیا کے مکروں کے خلاف مضبوطی سے کھڑے رہیں،“ انزائن، نومبر 1995، 100۔ اکتوبر 1976 کی مجلسِ عامہ میں صدر سپنسر ڈبلیو کِمبل نے ایک امریکی مُصنف کا حوالہ دِیا، جِس نے مُشاہدہ کِیا، “پوری تاریخ میں قومیں کئی طرح کی بیماریوں، لڑائیوں، قحط، زلزلوں، وبائی امراض، افسردگیوں کو تو برداشت کر پائی ہیں لیکن خاندان کے ٹوٹنے کو کبھی برداشت نہیں کر پائیں گی” (in “A Report and a Challenge,” Ensign, Nov. 1976, 7–8)۔

  14. عقائد اور عہُود 1:‏38۔

  15. خاندان: دُنیا کے لِیے ایک اِعلان،“ گاسپل لائبریری۔

  16. رسل ایم نیلسن، ”اَبَدیت کے لِیے اِنتخابات“ (عالم گیر عِبادت برائے نوجوان بالغِیں، 15 مئی، 2022)، گاسپل لائبریری۔

  17. گورڈن بی ہنکلی، ”دُنیا کے مکروں کے خلاف مضبوطی سے کھڑے رہیں،“ انزائن، نومبر 1995، 100۔

  18. دیکھیے ”خاندان: دُنیا کے لِیے ایک اعلان،“ گاسپل لائبریری۔

  19. 1 نِیفی 11:‏22–23۔

  20. خاندان: دُنیا کے لِیے ایک اِعلان،“ گاسپل لائبریری۔

  21. 1 نِیفی 1:‏1۔

  22. خاندان: دُنیا کے لِیے ایک اِعلان،“ گاسپل لائبریری۔

  23. خاندان: دُنیا کے لِیے ایک اِعلان،“ گاسپل لائبریری۔

  24. گورڈن بی ہنکلی، ”کلِیسیا کی خواتین،“ انزائن، نومبر 1996، 69۔

  25. خاندان: دُنیا کے لِیے ایک اِعلان،“ گاسپل لائبریری۔ ”جب گھر میں شوہر یا باپ نہیں ہوتا ہے، تو ماں خاندان کی صدارت کرتی ہے“ (عمُومی راہ نُما کِتاب: کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسینِ آخِری ایّام میں خِدمت کرنا، 2.1.3، گاسپل لائبریری)۔

  26. خاندان: دُنیا کے لِیے ایک اِعلان،“ گاسپل لائبریری۔

  27. خاندان: دُنیا کے لِیے ایک اِعلان،“ گاسپل لائبریری۔

  28. خاندان: دُنیا کے لِیے ایک اِعلان،“ گاسپل لائبریری۔

  29. اکتوبر 1991 کی مجلسِ عامہ میں، صدر گورڈن بی ہنکلی نے سِکھایا کہ آدم اور حوا ”باغ میں شانہ بشانہ کھڑے تھے۔ اُنھیں ایک ساتھ باغ سے نِکالا گیا تھا، اور اُنھوں نے پہلو بہ پہلو اِکٹھے کام کِیا تاکہ اپنے مُنہ کے پسِینے کی روٹی کھائیں“ (“Our Solemn Responsibilities،” انزائن، نومبر 1991، 51)۔

  30. فِلِپّیوں 4:‏7۔