مجلسِ عامہ
کلِیسیائی اعلیٰ عُہدے داران، عِلاقائی ستّر، اور اعلیٰ اَفسران کی تائید
اکتوبر 2025 کی مجلسِ عامہ


3:26

کلِیسیائی اعلیٰ عُہدے داران، عِلاقائی ستّر، اور اعلیٰ اَفسران کی تائید

بھائیو اور بہنو، اَب مَیں آپ کے سامنے کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسِینِ آخِری ایّام کے اعلیٰ عُہدے داران، عِلاقائی ستّر، اور اعلیٰ اَفسران کے نام آپ کے تائیدی ووٹ کے لیے پیش کرُوں گا۔

براہِ کرم حسبِ معمُول اپنی حمایت کا اِظہار کریں۔ اگر آپ کسی پیش کردہ تجاویز میں سے کسی کی مُخالفت کرتے ہیں، تو ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنی سٹیک کے صدر سے رابطہ کریں۔

لہذا، یہ تجویز پیش کی جاتی ہے کہ ہم ڈیلن ہیرس اوکس کو کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسینِ آخِری اَیّام کی بارہ رَسُولوں کی جماعت کے صدر کی حیثیت سے تائید کریں۔

جو حامی ہیں، مہربانی سے اِس کا اِظہار کریں۔

اگر کوئی مُخالف ہے تو اِظہار کر سکتا ہے۔

تجویز پیش کی جاتی ہے کہ ہم بارہ رَسُولوں کی جماعت کے اَرکان کی حیثیت سے درج ذیل کی تائید کریں: ڈیلن ایچ اوکس، جیفری آر ہالینڈ، ہنری بی آئرنگ، ڈئیٹر ایف اُکڈورف، ڈیوڈ اے بیڈنار، کونٹن ایل کُک، ڈی ٹاڈ کرسٹوفرسَن، نیل ایل اینڈرسَن، رونلڈ اے ریس بینڈ، گیری ای سٹیون سَن، ڈیل جی رینلنڈ، گیرٹ ڈبلیو گانگ، اُولِسیس سوارز، اور پیٹرک کیرون۔

جو حمایت میں ہیں، مہربانی سے اِس کا اِظہار کریں۔

اگر کوئی مخالف ہے تو اِظہار کر سکتا ہے۔

تجویز کِیا جاتا ہے کہ ہم بارہ رَسُولوں کی جماعت کی بحیثیتِ نبی، رویا بین، اور مُکاشفہ بین تائید کریں۔

سب جو اِس حق میں ہیں، مہربانی سے اِظہار کریں۔

اگر کوئی، مُخالفت میں ہے، تو اِسی نِشان کے ذریعہ ظاہر کرے۔

ہم توجہ دِلاتے ہیں کہ مجلسِ عامہ کی قیادتی اِجلاسوں کے دوران میں دو نئے علاقائی ستر کی تائید کی گئی تھی اور کلِیسیا کی ویب سائٹ پر اِن کا اِعلان کِیا گیا ہے۔ ہم آپ کو اِن بھائیوں کی نئی ذِمہ داریوں میں اُن کی تائید کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔

جو حمایت میں ہیں، مہربانی سے اِس کا اِظہار کریں۔

وہ جو مُخالفت میں ہیں، اِسی طرح اِظہار کریں۔

یہ تجویز پیش کی جاتی ہے کہ ہم دیگر اعلیٰ عُہدے داران، عِلاقائی ستّر، اور اعلیٰ اَفسران کی موجُودہ تنظیمی لحاظ سے تائید کریں۔

جو حامی ہیں اِظہار کر سکتے ہیں۔

اگر کوئی، مُخالف ہے، تو اِظہار کر سکتا ہے۔

بھائیو اور بہنو، کلِیسیا کی قیادت کے حق میں آپ کے تائیدی ووٹ کے لیے آپ کا شُکریہ۔

عِلاقائی ستّر کی تبدیلیاں

درج ذیل عِلاقائی ستّر کی قیادتی نِشست میں جو کہ مجلس عامہ کا حِصّہ ہے تائید کی گئی تھی:

بھانو کے ہیرانندانی اور فرنینڈو ویواس۔