مجلسِ عامہ
اُس کا تُحفہ قبُول کریں
مجلسِ عامہ اپریل 2025


14:5

اُس کا تُحفہ قبُول کریں

آپ خُدا کی پیاری بیٹی ہیں، آپ خُدا کے پیارے بیٹے ہیں، اور اُس نے آپ کو اپنا کامِل، قُدُوس بیٹا عطا کِیا ہے۔

تحائف دینا

تُحفہ دینا مُعاشرتی رَواج ہے جو تمام ثقافتوں میں، تہذِیبوں میں اور ہزاروں صدِیوں پر مُحِیط ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ، لوگ رِشتوں کو مضبُوط کرنے، محبّت اور شُکر گُزاری کا اِظہار کرنے، اور شادیوں، سال گِرہوں اور عِیدوں جَیسے اہم واقعات کو منانے کے لِیے ایک دُوسرے کو تحائف دیتے ہیں۔ اور خُدا کی مخلُوق میں سے صِرف اِنسان ہی نہیں ہیں جو ایک دُوسرے کو تحائف دیتے ہیں! بُہت سی دُوسری مثالوں میں جِن کی طرف ہم اِشارہ کر سکتے ہیں، پینگوئنز اپنے مُمکنہ ساتھیوں کو چمک دار کنکریاں دینے کے لِیے جانا جاتا ہے، بونوبوس (چمپینزی کے کزنز) اپنی دوستی کا دائرہ بڑھانے کے لِیے ایک دُوسرے کو پھل دیتے ہیں۔

پینگوئنز کنکریاں دے رہے ہیں۔
بونوبوس پھل بانٹ رہے ہیں۔

آپ نے کیا کیا تُحفے دِیے ہیں؟ اُس لمحہ کو سوچیں جب آپ نے اپنے پیارے کے لِیے کوئی نفِیس تُحفہ—ڈُھونڈا—یا بنایا ہو۔ آپ کو واقعی معلُوم تھا کہ تُحفہ بالکُل وہی تھا جو اِس عزیز کو چاہیے تھا اور کُچھ اَیسا کہ وہ یاد رکھیں گے۔ وہ تُحفہ کیا تھا؟ کیا یہ آپ کی والِدہ کے لِیے تھا؟ کسی دوست کے لِیے؟ آپ کے بچّہ کے لِیے؟ کسی اُستاد کے لِیے؟ آپ کے دادا کے لِیے؟ جب آپ کو یہ تُحفہ مِلا تو آپ کو کَیسا لگا؟ آپ کو کَیسا لگا جب آپ نے اِس شخص کے بارے میں سوچا جِس کا تُحفہ کھولنے سے آپ خُوش ہوتے ہیں؟ اِسی طرح، کِسی نے آپ کو نفِیس تُحفہ کب دِیا، اور اُس کو قبُول کر کے کَیسا لگا تھا؟

میرے لِیے میرے والد کا تُحفہ

جب مَیں تقریباً سات برس کا تھا، تو سعُودی عرب میں اپنے والدین کے ساتھ رہتا تھا، بچّوں کی فلم Chitty Chitty Bang Bang ریلیز ہُوئی تھی۔ یہ فلم ایک اَیسی جادُو والی کار کے بارے میں ہے جو خُود چل سکتی ہے، پانی پر تیر سکتی ہے، اور اُڑ بھی سکتی ہے! مُجھے یاد پڑتا ہے کہ اپنے وطن اِنگلینڈ میں اُنھوں نے چِٹی چِٹی بینگ بینگ جَیسی چھوٹی سی کِھلونا کار بنائی تھی، اور واہ، مُجھے وہ کس قدر پسند تھی! آپ لیور کھینچتے تھے اور کِھلونا کار کے پنکھ باہر نِکل آتے تھے! میرے والد اِنگلینڈ کے کاروباری دَورے پر گئے اور پُوچھا کہ کیا مَیں چاہتا ہُوں کہ وہ میرے لِیے کچھ واپسی پر لائیں، اور مَیں نے اُن کو بتایا کہ اگر وہ Chitty Chitty Bang Bang کاروں میں سے کوئی ایک لے آئیں گے تو مُجھے اچّھا لگے گا۔

وہ اپنے سفر سے واپس آئے، اور کوئی گاڑی نظر نہیں آئی۔ مَیں بُہت اُداس تھا اور سوچا کہ وہ بُھول گئے ہوں گے۔ اَلبتہ، تقریباً 10 روز بعد میری سال گِرہ تھی، اور ایک چھوٹا سا پیکیج، خُوب صُورتی سے لِپٹا ہُوا، میرا اِنتظار کر رہا تھا۔ بڑی آس کے ساتھ، ہمت بھی نہیں پڑ رہی تھی، مَیں نے تُحفہ کھولا اور اُس میں میری گاڑی تھی۔ مَیں اِس قدر خُوش تھا کہ رو پڑا۔ مَیں نے لیور کھینچا اور پنکھ باہر نِکل آئے، بالکُل فلم میں کار کی طرح! مَیں نے اِس سب سے قیمتی تحفے کے لِیے اپنے والد کا بےحد شُکریہ اَدا کِیا۔ مَیں اِس کار کے ساتھ برسوں کھیلا اور اِسے کئی سالوں تک اپنے پاس رکھا۔ مُجھے لگتا ہے کہ میرے والد مُجھے وہ کار اِتنی ہی شدِت سے دینا چاہتے تھے جِتنی شدِت سے مَیں اُس کو پانا چاہتا تھا۔

دینا، وصُول کرنا اور کھولنا، اور قبُول کرنا

ہم سوچ سکتے ہیں کہ تُحفہ دینا تِین حِصّوں پر مُشتمِل ہوتا ہے۔

  1. تُحفہ کا دِیا جانا، جہاں دینے والا تُحفہ کو مُنتخب کرتا ہے، بناتا ہے، یا تیار کرتا ہے اور اِس کو اپنے کسی عزیز کو پیش کرتا ہے۔ اِس میں دینے والے کی جانب سے کوئی بامعنی شَے دینے کے لِیے سوچا سمجھا اِرادہ اور محنت شامِل ہوتی ہے۔

  2. تُحفہ کا وصُول کرنا اور کھولنا ہے، جب وُصُول کنندہ تُحفہ دینے والے سے تُحفہ لیتا ہے—تو اکثر اِس کو کھولنے سے پہلے حیرت، تشکُر اور خُوشی کے جذبات کے ساتھ—اِس کو کھولنے سے پہلے، بعض اوقات گِرہ کو کھولنا، اور کاغذ کو اُتارنا اور دریافت کرنا کہ تُحفہ کیا ہے۔

  3. اور پِھر، تُحفہ کا شاید سب سے اَہم حِصّہ، اِس کو قبُول کرنا ہوتا ہے۔ خلوصِ دِل سے دِیے گئے تُحفہ کو قبُول کرنا وصُول کرنے اور پِھر اُس کو کھولنے سے کہِیں زیادہ بڑھ کر ہے۔ یہ تُحفہ کی قدر کو پہچاننے اور دینے والے کا شُکریہ اَدا کرنے سے بھی، زیادہ بڑھ کر ہے۔ صحیح معنوں میں تُحفہ قبُول کرنے کے لِیے، ہم اپنے واسطے اِس کی اَہمیت کا اَندازہ لگاتے ہیں، اِس سے اپنی زِندگیوں میں پُورا پُورا فائدہ اُٹھاتے ہیں، اور پھر دینے والے کو شُکرگُزاری کے ساتھ یاد کرتے ہیں۔

تُحفہ قبُول کرنا غیر فعال نہیں ہے بلکہ یہ سوچا سمجھا اور بامعنی عمل ہے، جو محض ایک پیکج کھولنے سے کہِیں آگے ہے۔ قبُول کرنا تُحفہ اور دینے والے کے دِل دونوں کی توصِیف کرنا اور اُن سے اِس طرح جُڑنا ہے کہ دینے والے اور قبُول کرنے والے کے درمیان رِشتوں کو تقوِیّت مِلے۔ اِس کھلونا کارکو یاد کر کے سُنہری یادیں واپس لاتا ہُوں، اِس طرح مَیں ایک بار پِھر محسُوس کرتا ہُوں کہ میرے لِیے میرے والد کی گہری محبّت اور دیکھ بھال، اِس تحفے سے اور کئی دُوسرے فراخ دِلانہ اَعمال سے ظاہر ہوتی ہے۔

ہمارے آسمانی باپ کے تحائف

ہمارے آسمانی باپ کے پاس لاتعداد تُحفے ہیں جو ہم میں سے ہر ایک پر، اپنے اَنمول بچّوں پر نازِل ہونے کے لِیے تیار ہیں۔ وہ ہمارے فضل عطا کرنے والے کی طرف سے اُس کے سخی دِل میں سے صحرا میں ندیوں کی مانِند جاری ہوتے ہیں۔ ”ہر اچّھی بخشِش اور ہر کامِل اِنعام اُوپر سے ہے اور نُوروں کے باپ کی طرف سے مِلتا ہے۔“ باپ کے ساتھ ہمارے عہد کے بندھن میں، وہ ہمیشہ دینے والا ہے اور ہم عاجزی سے قبُول کرنے والے ہیں۔

باپ کے تمام تُحفوں میں سے سب سے بڑا تُحفہ جِس کے وسِیلہ سے باقی سارے جاری ہوتے ہیں

بلکہ ہم باپ کے سارے تحائف میں سے سب سے بڑے تُحفہ، یعنی اُس کے محبُوب برّہ، اُس کے بیٹے یِسُوع کے بغَیر کُچھ حاصل نہیں کر سکتے تھے۔ ہمارے باپ کے سارے تحائف گتسِمنی میں اور صلیب پر نجات دہندہ کی قُربان ہونے کی رضامندی سے، اور اُس کی فاتحانہ قیامت کے وسِیلہ سے عطا ہوتے اور جاری کِیے جاتے ہیں۔ یِسُوع مسِیح، ہمارا مہربان نجات دہندہ، ہمارے نُوروں کے باپ کی طرف سے افضل ترین تُحفہ ہے۔ ”خُدا نے اپنے بیٹے کی نعمت کے وسِیلہ سے [ہمارے واسطے] زیادہ افضل راہ تیار کی ہے۔“

اَبَدی سچّائی کا اِکلوتا ہمہ گِیر تُحفہ

مَیں اَبَدی سچّائی کے اِکلوتے ہمہ گِیر تُحفہ کے مُتعلق بات کرنا چاہُوں گا جو ہماری لیاقت کو اِس قابِل بناتا ہے کہ اُن سب چِیزوں کو حاصل کریں جو ہمارا باپ ہمیں عطا کرنا چاہتا ہے—اَیسا نہایت اہم عِلم و معرفت کا تُحفہ جِس کو پُورے طور پر قبُول کر لِیا جائے اور جان کی گہرائیوں میں، اُتار لِیا جائے، تو زِندگی کی خُوشیوں اور مُصِیبتوں، اور ہمارے جواب طلب سوالوں کو تناظُر فراہم کرتا ہے: ہم واقعی خُدا کے بچّے ہیں۔ اَیسی سچّائی پُرجلال ہے! حیرت خیز! اور یہ علامتی نہیں ہے۔

تصُّور کریں کہ آپ یہ پہلی بار سُن رہے ہیں! آپ واقعی اُس کی پیاری بیٹی ہیں۔ آپ واقعی اُس کے اَنمول بیٹے ہیں۔ اور جِس راہ پر آپ ہیں وہ اُس کا خُوشی کا منصُوبہ ہے۔ اپنی ہمہ گِیر محبّت کے ساتھ، وہ بہ خُوبی جانتا ہے کہ آپ کو زمِین پر بھیجے جانے سے پہلے آپ کون تھے آپ نے اپنی فانی زِندگی میں اب تک کِیا تجُربہ پایا ہے، اور اُس نے آپ کے ہر آنے والے کل کے لیے نہایت رحم کے ساتھ اِنتظام کِیا ہے۔ اور ہاں، وہ کس قدر بےتاب ہے کہ ایک دِن آپ اُس کے پاس واپس آئیں، عظِیم و برتر منشا پائیں اُس کے سارے خُوب صُورت تُحائف، اُس کے ساتھ اَبَدی زِندگی۔

سوال یہ نہیں ہے کہ آیا یہ سچّائی کا تُحفہ حقِیقی ہے، بلکہ یہ ہے کہ آیا ہم اِس کو دریافت کریں گے اور قبُول کریں گے۔ یہ تُحفہ ہمیں باپ پہلے ہی عطا کر چُکا ہے۔ اِس تُحفہ کے حتمی منشا کی قِیمت نجات دہندہ پہلے ہی اَدا کر چُکا ہے۔ لیکن اگر آپ کو یہ سِکھایا گیا ہے، یہ کہا گیا ہے، اور برسوں سے اِس سچّائی کو گایا گیا ہے، تو شاید اِس کا حیرت انگیز عجُوبہ بُہت پہلے مدھم پڑ گیا ہے اور آپ اب اُس کی قُدرت اور اِطمِینان کو محسُوس نہیں کرتے۔

لیکن اگر عِرفان و معرفت کا اَنمول تُحفہ—اور ساری بھلائی، اَمن، اور اُمِّید جو اُس کی طرف سے جاری ہوتی ہے—کو وصُول کِیے بغَیر، کھولے بغَیر، اور قبُول کِیے بغَیر چھوڑ دِیا جاتا ہے، تو یہ کَیسی بھیانک بربادی ہے! دینے والے کے لِیے کِتنا دُکھ ہے! ”پَس اِس سے آدمی کو کیا فائدہ کہ اُسے اِنعام بخشا جائے اور وہ اُس اِنعام کو قَبُول نہ کرے؟ دیکھو، وہ اُس سے شادمان نہیں ہوتا جو اُسے دِیا گیا ہے، نہ ہی اُس سے جو اِنعام کا دینے والا ہے۔“

مَیں آپ کو دعوت دیتا ہُوں کہ یا تو پہلی بار، یا پہلے سے کہِیں زیادہ حد تک، اِس پُرجلال احساس کو قبُول کریں کہ آپ واقعی خُدا کے پیارے بچّے ہیں۔ آپ کو گِرہ کھولنی ہوگی، ریپنگ پیپر کو اُتارنا ہوگا، بکس کو کھولنا ہوگا، اور شُکر گُزاری کے ساتھ اِس بُنیادی سچّائی کی پاک، حقِیقی حِکمت کو فعال طریقے سے قبُول کرنا ہوگا۔ رُوحُ القُدس آپ کے دِل کو گواہی دے سکتا ہے کہ آپ واقعی خُداوند تعالیٰ کے فرزند ہیں۔

جب آپ اِس اَفضل حقِیقت کو اپنی رُوح میں خُوش آمدِید کہتے ہیں اور اُس کا اِطمِینان اور جوش دونوں کا احساس پاتے ہیں، تو آپ کا پُورا تناظُر بدل جاتا ہے! آپ اُس کی محبّت کو محسُوس کر سکتے ہیں، اُس کی آواز سُن سکتے ہیں، اور اُس کے ہاتھ کو پہچان سکتے ہیں، چاہے آپ کی زِندگی میں کیا ہو رہا ہے، یا کیا نہیں ہو رہا ہے۔ آپ اپنا نقطہِ نظر اپنے اور دُوسروں کے بارے میں بدل سکتے ہیں۔ آپ کے نجات دہندہ کے ساتھ آپ کے عہد کا بندھن اور بھی زیادہ مضبُوط ہو جاتا ہے، اور اُس شِیریں تُحفے کی بصِیرت کے وسِیلہ سے، زِندگی نئی درخشاں، خُوب صُورت اور اُمِّید کو جنم دیتی ہے۔

براہِ کرم، کیا آپ یہ اِدراک پانے کے لِیے دُعا کریں گے کہ آیا آپ واقعی اِس تبدیلی کا عِلم اپنی جان کی گہرائی تک قبُول کر رہے ہیں؟ کیا آپ وہ تُحفہ قبُول کریں گے؟ کیا آپ پہلے سے کہِیں زیادہ گہرائی سے، زیادہ فراخ دِلی سے، زیادہ کثرت سے قبُول کریں گے—اور اَیسا کرتے ہُوئے اِس کے ساتھ آنے والے دیگر تحائف سے بھر جائیں گے؟

اَبَدی سچّائی کے اِس تُحفہ کو قبُول کرنا

آپ سوچ رہے ہوں گے، ”خُدا کی طرف سے یہ تُحفہ قبُول کرنے کے لِیے مُجھے کیا کرنا ہوگا؟“ خُوب، اَصل میں، کُچھ بھی نہیں۔ یہ دینے والے کی طرف سے تُحفہ ہے۔ واضح طور پر یہی ہے حقِیقت۔ بس اِسے اندر آنے دو۔ آپ ہیں اُس کے بچّے۔ آپ اُس کے محبُوب ہیں۔ اِس کو پِیچیدہ نہ بنائیں۔ اَیسے خیالات کے ساتھ اِس تُحفہ کو قبُول کرنے میں رکاوٹ نہ ڈالیں کہ آپ کسی طرح سے مُستحق نہیں ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ، ہم میں سے کوئی بھی ”مُستحق“ نہیں ہے—باپ کے سارے تحائف فقط پاک ممسُوح کی مہربانیوں، رحمتوں اور فضل کے وسِیلہ سے نازِل ہوتے ہیں، لیکن بڑی شِدت سے اُس کا دِل چاہتا ہے کہ اُس کے بچّوں میں سے ہر ایک اِن کو قبُول کرے! پِھر، جب آپ کی سمجھ نئی ہو یا تجدید پائے، تو اِس تُحفہ کے دینے والے کا شُکریہ اَدا کرنے میں خُوش ہوں۔

20 کی دہائی کے وسط میں اپنے اِیمان کو تلاش کرنے کے بعد، مَیں اِس احساس کے لیے بیدار ہو گیا ہُوں کہ مَیں واقعی خُدا کا بیٹا ہُوں۔ مَیں جتنا زیادہ پُورے طور پر اِس تُحفہ کو اپنے اندر جگہ دیتا ہُوں، اُتنا زیادہ مَیں جانتا ہُوں کہ مَیں کون ہُوں اور مُجھ سے کتنی کامل محبّت کی گئی ہے۔ بعض چِیزیں جِنھوں نے میرے اِدراک کو بڑھانے میں میری مدد کی ہے وہ ہیں پاک کلام کی باتیں، میری بطرِیقی برکت، ہَیکل کی عِبادت، دُوسروں کی خِدمت، شُکر گُزاری کا اِظہار، اور اپنے آسمانی باپ سے مُقدّس دُعا۔ مُجھے حیرت ہوتی ہے کہ میری زِندگی میں پہلے کے دُکھ، درد اور غم کو کیَسے دُور کِیا گیا ہوتا، تسلّی مِلتی، اور اگر مَیں اِس خُوب صُورت سچّائی کو جان لیتا تو اِس میں سے بیشتر پر قابُو پا لِیا جاتا۔

مسِیح کے پاس آئیں اور قبُول کریں

مرونی ہمیں تاکِید کرتا ہے کہ ”خُدا کی نعمتوں کا اِنکار نہ کرنا،“ بلکہ ”تُم مسِیح کی طرف رُجُوع لانا، اور ہر اچّھی نعمت کا دامن تھام لینا۔“ آپ مسِیح کے پاس اُس کی شفقت پر توکّل کر کے ساتھ آ سکتے ہیں اور خُوشی، اِطمِینان، اُمِّید، نُور، سچّائی، مُکاشفہ، معرفت، اور حِکمت کے اُس کے سارے تحائف قبُول کر سکتے ہیں—اپنے سر کو بُلند رکھتے ہُوئے، بازُو پھیلائے ہُوئے، اور ہاتھ قبُول کرنے کے لِیے تیار رکھیں۔ اور آپ یہ تحائف قبُول کر سکتے ہیں کیوں کہ آپ اُس کے عِلم و عِرفان میں محفُوظ اور جُڑے ہُوئے ہیں کہ آپ خُدا کی پیاری بیٹی ہیں، آپ خُدا کے اَنمول بیٹے ہیں، اور اُس نے آپ کو اپنا کامِل قُدوس بیٹا تُحفہ میں دِیا ہے تاکہ آپ کو نجات دِلائے، آپ کو راست ٹھہرائے اور آپ کو پاک کرے۔

آپ ہیں طفلِ خُدا۔ یہ صِرف سُرِیلا گیت نہیں جِسے ہم گُنگُناتے ہیں۔ کیا آپ براہِ کرم اُس کی طرف سے معرفت اور حِکمت کے اِس تُحفہ کو وصُول کریں گے، کھولیں گے، اور قبُول کریں گے؟ کیا آپ اِس کو اپنے قِیمتی خزانہ کی طرح قرِیب رکھیں گے؟ یہ تُحفہ دوبارہ قبُول کریں، یا شاید واقعی پہلی بار اِس کو قبُول کریں، اور اِس کو اپنی زِندگی کے ہر پہلو کو تبدیل کرنے دیں۔ یہ وہ افضل طریقہ ہے جو خُدا نے اپنے بیٹے کے تُحفہ کے وسِیلہ سے آپ کے لِیے تیار کِیا ہے۔ آپ واقعی ہیں تاکہ آپ شادمانی پائیں! یِسُوع مسِیح کے نام پر، آمِین۔