مجلسِ عامہ
الہٰی اِختیار، عظیم اَنجُمنِ فرزندان
مجلسِ عامہ اپریل 2025


11:44

الہٰی اِختیار، عظیم اَنجُمنِ فرزندان

مَیں ہمیشہ اِس امر کا شُکرگُزار ہُوں کہ ہارُونی کہانت کے حاملین، اِس کی قُدرت، رُسُوم، اور فرائض کے ساتھ، ہم سب کو بابرکت کرتے ہیں۔

شُکریہ، ایلڈر اینڈرسن، کہانت کی قدرت اور نجات دہندہ کے کفّارے کی قُدرت کے اِس شاندار اِظہار کے لیے۔

اِس جنوری اتوار کی صُبح، جب مَیں عِشائے ربّانی کی عِبادت میں بیٹھا تھا، تو ایک درجن سے زائد نوجوانوں کی ہارُونی کہانت میں پیش قدمی کے لیے تائید کی گئی۔ مَیں نے محسُوس کِیا کہ دُنیا ہمارے قدموں تلے بدل رہی ہے۔

مُجھے احساس ہُوا کہ دُنیا بھر میں، ہر ٹائم زون میں، بالکل ایسی ہی عِشائے ربّانی کی عِبادتوں میں، دسیوں ہزار ڈِیکن، اساتذہ اور کاہنوں کی تائید کی جا رہی ہے—آج صُبح، صدر ہالینڈ کے دوست ایسٹن کی مانند—تاکہ وہ پُوری زندگی کے لیے کہانت کی خِدمت کے لیے مُقرر کیے جائیں، تاکہ بنی اِسرائیل کو اِکٹھا کرنے کے عمل میں وسیع اور طویل سفر طے کِیا جا سکے۔

ہر جنوری، تقریباً ایک لاکھ نوجوانوں کے سَروں پر ہاتھ رکھے جاتے ہیں، جو اُنھیں رَسم کے ذریعے روشن سلسلہِ اِختیار سے جوڑتا ہُوا بحالی کے دور سے ہوتا ہُوا جوزف اور اولیور، اور پھر یُوحنّا بپتِسما دینے والے اور یِسُوع مسِیح تک لے جاتا ہے۔

اب ہماری کلِیسیا ہمیشہ اِتنا ڈَھنڈورا نہیں پِٹتی۔ یہاں، ہم بات کو بڑی سادگی سے بیان کرتے ہیں۔

پھر بھی، نئے مُنتخب شُدہ کاہنوں کی دُنیا بھر میں یہ گرجتی ہُوئی گونج دیکھ کر، مَیں نے سوچا—ایک ”خُوشی سے بھرپُور کلِیسیا“ کی حیثیت سے—اِس بات کا سرِعام اعلان کِیا جانا چاہیے۔ ”آج،“ مَیں نے سوچا، ”نرسنگے، جھانجھ اور چمکدار رومن شمعیں جلائی جانی چاہیے۔ یہاں پریڈز ہونی چاہیں!“

خُدا کی قُدرت کو جاننا کہ یہ حقیقتاً کیا ہے، ہم نے اِس دُنیا کے بُہت سے معمُولات میں بغاوت کا مُشاہدہ کِیا ہے جب خُدا کی قُدرت دُنیا بھر میں نظر آتی ہے۔

اِن تقرریوں کا آغاز اِن اَنجُمنِ فرزندان کی زندگی بھر کی خِدمت سے ہوتا ہے جب وہ اَہم وقتوں اور مقامات پر خُود کو پائیں گے جہاں اُن کی موجودگی، دُعائیں، اور خُدا کی کہانت کی وہ قُدرت جو اُنھوں نے پائی ہے گہرے اثرات مرتب کرے گی۔

یہ مُنظم ردِعمل ایک خِدمت گُزار فرشتے کے ذریعے شُروع ہُوا جو خُدا کی طرف سے بھیجا گیا تھا۔ قدیم زمانے کا جی اُٹھا یُوحنّا بپتِسما دینے والا جوزف اور اولیور پر ظاہر ہُوا، اُس نے اپنے ہاتھ اُن کے سَروں پر رکھے، اور کہا، ”تُم پر میرے ہم خدمت گُزارو، ممسُوح کے نام پر مَیں ہارُون کی کہانت عطا کرتا ہُوں، جو فرِشتوں کی خدمت گُزاری، اور توبہ کی اِنجِیل، اور گُناہوں کی مُعافی کے لیے غوطے کے بپتِسما کی کُنجیاں ہیں“ (عقائد اور عہُود 13:‏1

یُوحنّا نے مُوسیٰ کے بھائی اور کہانتی رفیق کے بعد اِس اِختیار کو ”ہارونی کہانت“ کہا۔ قدیم زمانے میں، ہارُون کی اِس کہانت کے حامِلین کا کام رُسُوم کی تعلیم دینا اور مُعاونت کرنا تھا—وہ رُسُوم جو آنے والے ممسُوح، یعنی خُداوند یِسُوع مسِیح کی شاگِردی پر توجہ مرکُوز کرتی تھیں (دیکھیں اِستِشنا 33:‏10

گِنتی کی کِتاب واضح طور پر ہارُونی کہانت کے حاملِین کو رُسُوم کے باسن سنبھالنے کا کام سونپتی ہے۔ ”اور ہارُون اور اُس کے بیٹوں کو مُقرر کر … اور میز … اور مَقدِس کے ظُرُوف جو عِبادت کے کام میں آتے ہیں“ (گِنتی 3:‏10، 31

عہدِ عتیق کی جانوروں کی قُربانی کی رسم نجات دہندہ کی زندگی اور کفّارہ کے وسیلے سے پُوری ہُوئی اور اُس نے اِس کی جگہ لے لی۔ اُس قدیم رسم کو اِس رسم سے بدل دیا گیا جسے اَب ہم عِشائے ربّانی کہتے ہیں۔

خُداوند آج کے ہارُونی کہانت کے حاملِین پر بھروسا کرتا ہے کہ وہی کام کریں جو وہ قدیم زمانے میں کرتے تھے: رُسُومات سِکھانے اور ادا کرنے کے—سب جو ہمیں اُس کے کفّارہ کی یاد دلاتے ہیں۔

جب ڈیکن، اساتذہ، اور کاہن عِشائے ربانی میں مدد کرتے ہیں، تو وہ ہر کسی کی مانند اُس کی برکات حاصل کرتے ہیں: جو عہد وہ باندھتے ہیں جب وہ اِنفرادی طور پر روٹی اور پانی میں سے حِصّہ لیتے ہیں۔ لیکن اِن مُقدّس فرائض کی تکمیل میں، وہ اپنے کہانتی کام اور ذمہ داریوں کے بارے میں مزید سیکھتے ہیں۔

ہارُونی کہانت کو تیاری کی کہانت اِس لیے کہا جاتا ہے کیوں کہ اِس کی رُسُوم اُنھیں خُداوند کے کام پر ہونے کے بوجھ اور خُوشی کا تجربہ کرنے کا موقع دیتی ہیں، جو اُنھیں مُستقبل کی کہانتی خِدمت کے لیے تیار کرتی ہیں، جب اُنھیں غیر متوقع طریقوں سے خِدمت کے لیے بُلایا جا سکتا ہے—جِس میں ایسے وقتوں میں حوصلہ افزا دُعائیں کرنا بھی شامل ہے جب اُمیدیں اور خواب، بلکہ زندگی اور موت بھی نازک حالات سے گُزر رہی ہو۔

ایسی سنگین توقعات کو سنجیدہ تیاری کی ضرورت ہوتی ہے۔

عقائد اور عہُود واضح کرتے ہیں کہ ڈیکن اور اساتذہ ”سب کو مسِیح کے پاس آنے کی، تنبیہ کرنے، بیان کرنے، تاکید کرنے، اور سِکھانے اور دعوت دینے کے لیے ہیں“ (عقائد اور عہُود 20:‏59)۔ اِن موقعوں کے علاوہ، کاہن ”تعلیم دینے، سِکھانے، بیان کرنے، تاکید کرنے، اور بپتِسمہ دینے“ کے لیے مُقرر ہوتے ہیں (عقائد اور عہُود 20:‏50

پر، یہ سب بُہت زیادہ لگتا ہے، لیکن حقیقتاً، اور یہ سب دُنیا بھر میں قُدرتی طور پر ہوتا ہے۔

ایک بِشپ نے اپنی نئی ڈیکن کی جماعت کی صدارت کو یہ فرائض سِکھائے۔ تو نوجوان صدارت نے اِس بارے میں بات کرنا شُروع کی کہ وہ اپنی جماعت اور وارڈ میں ایسا کیسے کر سکتے ہیں۔ اُنھوں نے فیصلہ کِیا کہ اُنھیں وارڈ کے بُزرگ اَرکان سے ملنے جانا چاہیے تاکہ وہ جانیں کہ اُنھیں کس چیز کی ضرورت ہے اور پھر ویسا کریں۔

اُن لوگوں میں سے جن کی اُنھوں نے خِدمت کی تھی ایک ایلن تھا، جو بُہت ہی ناخوش، اور بڑا لَڑاکا پڑوسی تھا۔ ایلن کی بیوی، وینڈا، کلِیسیا کی رُکن بن گئی، مگر ایلن، جیسا کہ ہم کہتے ہیں، کہ ایک مُشکل اِنسان تھا۔

پھر بھی، ڈیکن کام پر گئے، مزاحاً اُس کی توہین کو نظر انداز کرتے ہُوئے، اُس کے ڈرائیو وے سے برف صاف کی اور کچرا نکالا۔ ڈیکنوں سے نفرت کرنا مُشکل تھا، اور آخر کار ایلن اُن سے پیار کرنا شُروع ہو گیا۔ پھر ایک وقت اُنھوں نے اُسے عبادت میں مدُعو کِیا۔

”مُجھے چرچ پسند نہیں ہے،“ اُس نے جواب دیا۔

”مگر، آپ ہمیں پسند کرتے ہیں،“ اُنھوں نے کہا۔ ”تو ہمارے ساتھ چلو۔ صرف ہماری جماعت کی عبادت میں اگر آپ چاہیں۔“

اور بِشپ کی اجازت سے، وہ آیا—اور وہ آتا رہا۔

ڈیکن اساتذہ بن گئے، اور جب اُنھوں نے اُس کی خِدمت جاری رکھی، اُس نے اُنھیں کاروں پر کام کرنے اور چیزوں کی تعمیر کرنے کی تعلیم دی۔ یہ ڈیکن جب اساتذہ سے کاہن بن گئے، تو ایلن اُنھیں ”میرے لڑکے“ پُکار رہا تھا۔

وہ مشنری خِدمت کی سنجیدگی سے تیاری کر رہے تھے اور اُس سے پوچھا کہ کیا وہ اُس کے ساتھ مشنری اسباق کی تیاری کر سکتے ہیں۔ اُس نے قسم کھائی کہ وہ نہ کبھی سُنے گا اور نہ ایمان لائے گا، مگر وہ اُس کے گھر پر مشق کر سکتے تھے۔

اور پھر ایلن بیمار پڑ گیا۔ اور وہ نرم مزاج ہو گیا۔

اور ایک روز کورم میٹنگ میں، اُس نے شفقت سے اُنھیں اپنی تمباکو نوشی چھوڑنے کے لیے دُعا کرنے کو کہا، اور پس اُنھوں نے ایسا ہی کیا۔ لیکن پھر وہ اُس کے پیچھے گھر آئے اور اُس کا سارا تمباکو ضبط کر لیا۔

جب اُس کی بگڑتی ہُوئی صحت نے ایلن کو ہسپتالوں اور بحالی مراکز میں پُہنچا دیا، ”اُس کے لڑکوں“ نے، خاموشی سے کہانت کی طاقتوں اور بے ساختہ محبّت کا اِظہار کرتے ہُوئے اُس کی خِدمت کی (دیکھیں عقائد اور عہُود 121:‏41

یہ معجزہ جاری رہا جب ایلن نے بپتِسما لینے کا کہا—لیکن پھر وہ لینے سے پہلے ہی وفات پا گیا۔ اُس کی درخواست پر، اُس کے ڈیکن تبدیل شُدّہ کاہن اُس کے جنازے میں تابُوت اُٹھانے والے مُقرر ہُوئے، جہاں اُنھوں نے—مِل کر—تنبیہ کی، بیان کِیا، تاکید کی، اور سِکھایا، اور سب کو مسِیح کے پاس آنے کی دعوت دی۔

اور بعد میں، ہَیکل میں، ”ایلن کے لڑکوں“ میں سے ایک جو پچھلا ڈیکن کورم کا صدر تھا، اُس نے ایلن کے لیے نیابتی بپتِسما لیا۔

ہر بات جو یُوحنّا بپتِسما دینے والے نے کہی، وہ کرتے تھے۔ اُنھوں نے وہی کِیا جو ڈیکن، اساتذہ، اور کاہن پُوری کلِیسیا میں اور اِس دُنیا بھر میں کرتے ہیں۔

ہارُونی کہانت کے حاملِین کو جو کام سونپے گئے اُن میں سے ایک عِشائے ربّانی کی رسم میں شامل ہونا ہے۔

پچھلے سال مَیں ایک اثر انگیز بشپ اور اُس کی شان دار بیوی سے مِلا۔ ایک حالیہ ہفتہ کی صُبح اپنے بیٹے کے بپتِسما کی عِبادت پر جاتے ہُوئے، اُںھوں نے اپنی دو سالہ پیاری بیٹی، ٹیس کی افسوس ناک اور اچانک موت کا سامنا کِیا۔

اگلی صُبح، اُن کے وارڈ کے اَرکان شفقت سے معمُور عِشائے ربّانی کی عِبادت کے لیے اکٹھے ہُوئے، وہ سبھی اُس کامل چھوٹی بچّی کے کھو جانے پر افسوس کر رہے تھے۔ اُس صُبح کوئی بھی بِشپ کے خاندان کے چرچ میں آنے کی توقع نہیں کر رہا تھا، مگر عِبادت شُروع ہونے سے چند منٹ پہلے، وہ خاموشی سے داخل ہُوئے اور اپنی نِشستوں پر بیٹھ گئے۔

بشپ سٹینڈ پر گیا اور اپنے مشیروں کے درمیان اپنی معمُول کی نشست سے پرے عِشائے ربانی کی میز پر اپنے کاہنوں کے درمیان بیٹھ گیا۔

اُس پریشان کُن اور بے خواب رات کے دوران جب وہ سمجھ اور سکُون کی تلاش میں تھا، تو اُس نے ایک تاثر محسُوس کِیا کہ اُس کے خاندان کو سب سے زیادہ ضرورت—اور اُس کی وارڈ کو سب سے زیادہ ضرورت—تھی۔ کہ وہ اپنے بشپ، اپنے وارڈ کے ہارونی کہانت کے صدر اور غمزدہ والد کی آواز سُنیں، جو عِشائے ربانی کے عہد کے وعدے کا اعلان کرے۔

چناں چہ، اپنے وقت پر، اُس نے اُن کاہنوں کے ساتھ گھُٹنے ٹیکے اور اپنے باپ سے کلام کِیا۔ اُس موقع کے درد کے ساتھ، اُس نے کُچھ ایسے طاقتور الفاظ کہے کہ جو زندگی میں کسی کو بھی بلند آواز میں کہنے کی اجازت ہوتی ہے۔

اَبَدی نتائج کا کلام۔

رسم کا کلام۔

عہد کا کلام۔

ہدایت جو ہمیں اِس زندگی کے مقاصد—اور ہمارے لیے آسمانی باپ کے منصُوبے کے عظیم ترین نتائج سے جوڑتی ہے۔

کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ جماعت نے اُس چیپل میں اُس دِن کیا سُنا—کیا محسُوس کِیا اُن الفاظ میں جو ہم ہر اتوار اپنے چیپل میں سُنتے ہیں؟

”اَے خُدا، اَبَدی باپ، ہم تیرے بیٹے، یِسُوع مِسیح کے نام پر تُجھ سے مانگتے ہیں، کہ اِس روٹی پر برکت بخش اور اِسے اُن سب کی جانوں کے لیے مُقدّس ٹھہرا جو اِس میں شریک ہوں، کہ وہ تیرے بیٹے کے بدن کی یاد میں کھائیں، اور تیرے گواہ ٹھہریں، اَے خُدا، اَبَدی باپ کہ وہ اپنے تئیں تیرے بیٹے کا نام لینے، اور اُس کو ہمیشہ یاد رکھنے اور اُس کے حُکموں کو ماننے کے لیے جو اُس نے اُنھیں دیے ہیں رضامند ہیں؛ تاکہ اُس کا رُوح ہمیشہ اُن کے ساتھ ہو۔ آمین“ (عقائد اور عہُود 20:‏77)۔

اور پھر ”اَے خُدا، اَبَدی باپ، ہم تیرے بیٹے، یِسُوع مسِیح، کے نام پر تُجھ سے مانگتے ہیں، کہ اِس پانی پر برکت بخش اور اِسے اُن سب کی جانوں کے لیے مُقدّس ٹھہرا جو اِس میں سے پئیں، تاکہ وہ اَیسا تیرے بیٹے کے خُون کی یادگاری میں کریں، جو اُن کے لیے بہایا گیا؛ تاکہ وہ تیرے گواہ ٹھہریں، اَے خُدا، اَبَدی باپ، کہ وہ اُس کو ہمیشہ یاد رکھیں، تاکہ اُس کا رُوح ہمیشہ اُن کے ساتھ ہو۔ آمین“ (عقائد اور عہُود 20‏:79)۔

یہ اچھے باپ اور ماں گواہی دیتے ہیں کہ وہ وعدہ پُورا ہو چُکا ہے۔ درحقیقت، اُن کے لیے، اَبَدی تسلی کا سبب یہ ہے کہ، ”اُس کا رُوح اُن کے ساتھ ہے۔“

مَیں ہمیشہ کے لیے شُکرگُزار ہُوں کہ ہارُونی کہانت کے حاملِین، اُس کی قُدرت، رُسُوم، اور فرائض کے ساتھ، ہم سب کو، ”فرشتوں کی خِدمت، اور توبہ کی اِنجِیل، اور گناہوں کی مُعافی کے لیے غوطے کے بپتِسمے“ کی کنُجیوں سے برکت دیتے ہیں (عقائد اور عہُود 13:‏1)۔ یِسُوع مسِیح کے نام پر، آمین۔

حوالہ جات

  1. دیکھیں پیٹرک کیرون، ”شادمانی کی کلِیسیا میں خُوش آمدید،“ لیحونا، نومبر 2024، 36–38۔

  2. مرکزی مجلسِ عامہ کے خطاب”مسرت بھری کلِیسیا میں خُوش آمدید،“ میں ایلڈر کیرون نے ہمیں زیریں حاشیہ 10 میں صدر گورڈن بی ہنکلی کی تعلیمات میں سے ہدایت کی: ”جب آپ، کاہن کی حیثیت سے، عِشائے ربانی کی میز پر گھٹنے ٹیکتے ہیں اور دُعا مانگتے ہیں، جو کہ مُکاشفہ کے وسِیلے سے نازِل ہُوئی تھی، تو آپ پُوری جماعت کو خُداوند کے ساتھ عہد کے تحت لاتے ہیں۔ کیا یہ کوئی معمُولی بات ہے؟ یہ اِنتہائی افضل اور اہم بات ہے“ (”ہارونی کہانت—خُدا کی طرف سے نعمت،“ اَنزائن، مئی 1988، 46)۔