کلِیسیائی شعبہِ آڈیٹنگ کی رپورٹ، 2024
بنام صدارتِ اَوّل برائے کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسِینِ آخِری ایّام
عزیز بھائیو: مُکاشفہ کی زیرِ ہدایت جیسا کہ عقائد اور عہُود کی فصل 120 میں درج ہے، مجلِس التصرف برائے دہ یکی—جو کہ صدارتِ اَوّل، بارہ رَسُولوں کی جماعت، بِشپ صاحبان کی صدارتی مجلِس پر مُشتمل ہے—کلِیسیائی اَخراجات کی اِجازت دیتی ہے۔ کلِیسیائی اکائیاں منظُور شُدہ بجٹ، پالیسیوں، اور طریقہِ کار کے مُطابق اِن ہدیہ جات کو تقسیم کرتے ہیں۔
کلِیسیائی شعبہِ آڈیٹنگ، مُستند اور پیشہ ور ماہرین پر مشتمل ہے اور کلِیسیا کے دیگر تمام شعبہ جات اور اِداروں سے بااِختیار ہے، موصُول ہونے والے ہدیہ جات، کیے جانے والے اَخراجات، اور کلِیسیائی اثاثوں کی حِفاظت کے بارے میں مناسب یقین دہائی کرنے کے مقصد کی خاطر آڈٹ کرنے کی ذمہ داری اِس کے پاس ہے۔
کِیے گئے آڈٹ کی بُنیاد پر، کلِیسیائی آڈیٹنگ کی رائے ہے کہ، تمام مال و اسباب کی مدوں میں، موصُول شُدہ ہدیہ جات، کیے گئے اَخراجات، اور سال 2024 کے کلِیسیائی اثاثہ جات کا اَندراج قلمبند کیا گیا ہے اور اُن کا اِنتظام و انصرام کلِیسیا کے منظُور شُدہ بجٹ، پالیسیوں، اور کھاتہ داری کے اُصُولوں کے مُطابق کیا گیا ہے۔ کلِیسیا اِن اُصُولوں کی تقلید کرتی ہے جو اپنے اَرکان کو بجٹ کے اندر رہنے، قرض سے بچنے، اور آڑے وقت کے لِیے بچت کرنے کے بارے میں سِکھائے جاتے ہیں۔
مودبانہ انداز سے جمع کی گئی،
کلِیسیائی شبعہِ آڈیٹنگ
جیرڈ بی لارسن
مینجنگ ڈائریکٹر