مجلسِ عامہ
کلِیسیائی اعلیٰ عُہدے داران، عِلاقائی ستّر، اور اعلیٰ اَفسران کی تائید
مجلسِ عامہ اپریل 2025


8:24

کلِیسیائی اعلیٰ عُہدے داران، عِلاقائی ستّر، اور اعلیٰ اَفسران کی تائید

بھائیو اور بہنو، اَب مَیں آپ کے سامنے کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسِینِ آخِری ایّام کے اعلیٰ عُہدے داران، عِلاقائی ستّر، اور اعلیٰ اَفسران کے نام آپ کے تائیدی ووٹ کے لیے پیش کرُوں گا۔

براہِ کرم حسبِ معمُول اپنی حمایت کا اِظہار کریں۔ اگر کوئی پیش کردہ تجاویز میں سے کسی کی مخالفت کرتے ہیں، تو ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنی سٹیک کے صدر سے رابطہ کریں۔

یہ تجویز کِیا جاتا ہے کہ ہم رسل میریئن نیلسن کی بحیثیتِ نبی، رویا بین، اور مُکاشفہ بین اور کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسینِ آخِری اَیّام کے صدر؛ ڈیلن ہیرس اوکس کی بطور مُشیرِ اَوّل اور ہینری بنین آئرنگ کی صدارتِ اوّل میں مُشیرِ دوم کے طور پر تائید کریں۔

جو حامی ہیں اِظہار کر سکتے ہیں۔

اگر کوئی، مُخالف ہے، تو اِظہار کر سکتا ہے۔

تجویز پیش کی جاتی ہے کہ ہم ڈیلن ایچ اوکس کی بارہ رَسُولوں کی جماعت کے صدر کی حیثیت سے اور جیفری آر ہالینڈ کی بارہ رَسُولوں کی جماعت کے قائم مقام صدر کی حیثیت سے تائید کریں۔

جو حامی ہیں، مہربانی سے اِس کا اظہار کریں۔

اگر کوئی مُخالف ہے تو اِظہار کر سکتا ہے۔

تجویز پیش کی جاتی ہے کہ ہم بارہ رَسُولوں کی جماعت کے اَرکان کی حیثیت سے درج ذیل کی تائید کریں: جیفری آر ہالینڈ، ڈئیٹر ایف اُکڈورف، ڈیوڈ اے بیڈنار، کونٹن ایل کُک، ڈی ٹاڈ کرسٹوفرسَن، نیل ایل اینڈرسَن، رونلڈ اے ریس بینڈ، گیری ای سٹیون سَن، ڈیل جی رینلنڈ، گیرٹ ڈبلیو گانگ، اُولِسیس سوارز، اور پیٹرک کیرون۔

جو حمایت میں ہیں، مہربانی سے اِس کا اظہار کریں۔

اگر کوئی مخالف ہے تو اِظہار کر سکتا ہے۔

تجویز کِیا جاتا ہے کہ ہم صدارتِ اوّل میں مُشِیروں اور بارہ رَسُولوں کی جماعت کی بحیثیتِ نبی، رویا بین، اور مُکاشفہ بین تائید کریں۔

سب جو اِس حق میں ہیں، مہربانی سے اِظہار کریں۔

اگر کوئی، مُخالفت میں ہے، تو اِسی نِشان کے ذریعے ظاہر کرے۔

درج ذیل ستّر کے اعلیٰ عُہدے داران کو اُن کی ذِمہ داریوں سے دست بردار کِیا جائے گا اور اُنھیں ایمریٹس کا درجہ دِیا جائے گا، جِس کا اِطلاق یکم اگست 2025 سے ہو گا:ڈیوڈ ایس بیکسٹر، رینڈل کے بینیٹ، کیون ایس ہیملٹن، رافیل ای پینو، اور جارج ایف زیبالوس۔

وہ جو اِن بھائیوں اور اُن کی زوجین اور اُن کے خاندانوں کی کلِیسیا میں سال ہا سال کی پُرخلوص خِدمت کے لیے ہمارے ساتھ مِل کر اِظہارِ تشکُّر کرنا چاہتے ہیں وہ ہاتھ بُلند کر کے اَیسا کر سکتے ہیں۔

ہم ایلڈر ہوزے اَے ٹے شیرا کو ستّر کی صدارت کے رُکن کی حیثیت سے خِدمت کرنے سے بھی سُبکدوش کرتے ہیں، یکم اگست 2025 سے نافِذُ العمل ہے۔

وہ تمام جو اِس حیثیت میں ایلڈر ٹے شیرا کی خِدمات کی شُکر گُزاری کا اِظہار کرنا چاہتے ہیں وہ اَیسا کر سکتے ہیں۔

دیگر 65 عِلاقائی ستّر جو اپنی خِدمات پایہِ تکمیل تک پُہنچائیں گے ہم اُن کے نہایت شُکر گُزار ہیں اور اُن کے نام کلِیسیا کی ویب سائٹ پر مِل سکتے ہیں۔

وہ سب جو ہمارے ساتھ مِل کر اِن بھائیوں اور اُن کے خاندانوں کی بے لوث خِدمات کے حوالے سے خراجِ تحسِین کا اِظہار کرنا چاہتے ہیں مہربانی سے اِس کا اِظہار کریں۔

ہم ذیل کو اَنجُمنِ فرزندان کی صدارتِ عامہ سے سُبکدوش کرتے ہیں، جو یکم اگست 2025 سے موثّر ہے: سٹیون جے لنڈ بطور صدر، بریڈلی آر وِلکوکس بطور مُشیرِ اوّل، اور مائیکل ٹی نیلسن بطور مُشیرِ دوم۔

وہ سب جو اِن بھائیوں کی مُخلص خِدمت کے حوالے سے تشکُّر کا اِظہار کرنا چاہتے ہیں مہربانی سے اِس کا اِظہار کریں۔

یہ تجویز کِیا جاتا ہے کہ ہم ایلڈر کیون آر ڈنکن کی ستّر کی صدارت کے رُکن کے طور پر تائید کریں، جو یکم اگست 2025 سے نافِذُ العمل ہے۔

جو حامی ہیں اِظہار کر سکتے ہیں۔

اگر کوئی مُخالف ہے تو اِظہار کر سکتا ہے۔

یہ تجویز پیش کی جاتی ہے کہ ہم درج ذیل نئے اعلیٰ عُہدے داران ستّر کی تائید کریں: جان ڈی ایموس، رونلڈ ایم بارسیلوس، سیون سی بارلو، کیون جی براؤن، بی کورے کوویلیئر، مائیکل چیسلا، جیمز ای اِیوانسن، برِک وی ائیر، اوزانی فیریاس، ایرون ٹی ہال، برائن جے ہومز، پیڈرو ایکس لارئیل، کلیمنٹ ایم متسواگوتھاتا، ایڈوارڈ ایف اورٹیگا، ایڈورڈ بی رو، اور وان لِیانگ وُو۔

سب جو اِس حق میں ہیں، مہربانی سے اِظہار کریں۔

وہ جو مُخالفت میں ہیں، اِسی طرح اِظہار کریں۔

ہم توجہ دِلاتے ہیں کہ 78 نئے عِلاقائی ستّر کی تائید مجلِسِ عامہ کی قیادتی مجالِس کے دوران میں، جمعرات، 3 اپریل کو کی گئی تھی، اور پھر کلِیسیا کی ویب سائٹ پر اِعلان کِیا گیا تھا۔ ہم آپ کو اِن بھائیوں کی نئی ذِمہ داریوں میں اُن کی تائید کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔

جو حمایت میں ہیں، مہربانی سے اِس کا اظہار کریں۔

وہ جو مُخالفت میں ہیں، اِسی طرح اِظہار کریں۔

یہ تجویز کِیا جاتا ہے کہ ہم سنڈے سکُول کی نئی عمُومی صدارت کی تائید کریں، جو کہ یکم اگست 2025 سے موثّر ہو گی، ٹِموتھی ایل فارنز بحیثیتِ صدر، ڈیوڈ جے ونڈرلی بطور مُشِیرِ اَوّل، اور شان آر ڈِکسن مُشِیرِ دوم کی حیثیت سے۔

جو حامی ہیں اِظہار کر سکتے ہیں۔

اگر کوئی مُخالفت میں ہو تو اَیسے ہی اِظہار کرے۔

یہ تجویز پیش کی جاتی ہے کہ ہم دیگر اعلیٰ عُہدے داران، عِلاقائی ستّر، اور اعلیٰ اَفسران کی موجُودہ تنظیمی لحاظ سے تائید کریں۔

وہ سب جو حمایت میں ہیں مہربانی سے ہاتھ اُٹھا کر اِظہار کریں۔

اگر کوئی، مُخالفت میں ہے وہ بھی اِظہار کرے۔

بھائیو اور بہنو، کلِیسیا کی قیادت کے حق میں آپ کے تائیدی ووٹ کے لیے آپ کا شُکریہ۔

عِلاقائی ستّر کی تبدیلیاں

درج ذیل عِلاقائی ستّر کی قیادتی نِشست میں جو کہ مجلس عامہ کا حِصّہ ہے تائید کی گئی تھی:

عمانویل روڈانٹیز جی ابرہام، جوناہ آکیکرے، ایڈمنڈ ایل آنگ، اوڈیلون آسویڈو، وِلادمیر این آسٹاشو، ڈگلس ڈبلیو ایٹ وُوڈ، اِگنیشئس کے بیدو، انتھنی جان بیلادوس، کارلوس اے بپٹِسٹا، ٹِموتھی ایل بارنی، مارکو اے بیقیگاٹو، سٹیون ایل بودھین، تھیڈیس ایم براؤن، گیبرئیل اے کمپوس، ہوزے آر کارڈیناس وانیگاس، پالمینیو سی کاسترو، رابرٹ ایم چیگاریس، ڈیوڈ ایل شانڈیلر، اینڈریو جے چائلڈ، کارلٹن جے کرسچن سن، وِلیم جی کولمن، شان ایف ڈی کولنز، برائن سی کرالی، گُسٹاو اے کرسٹیل، لورین جی ڈالٹن، ایم سڈنی ڈینئلز، رابرٹ ایل ڈیوس، فری مین ڈِکی، مرونی ڈومینگس جمینز، سیالی مٹاوا ‘الیسا، رابرٹ کی اِلیس، جیمس جی فنٹن، جیکب سی فِش، متھایاس اے فراسٹ، ڈبلیو برِٹ گراہم، جیرمی بی گرسل، روڈنی ایچ ہیلم، شین ٹی ہولڈاوے، جیمس اے جاروِس، ایرن آر جینی، ہوزے اے جمینز آلاوا، ناتھن ایل جانسن، ایچ جیسن جوزف، رونلڈ ایم جڈ، موٹوشِیگ کرینو، نتھاپول لاٹِسوفونکُل، رونلڈ ای لیپُری، سیموئیل لوپز، رِچرڈ جی ماناہان، آرٹورو مارٹینز، چارلس پی مارٹیز، کیلند ای ملز، ڈیوڈ ای موسن، لوئس ناوارو، مِتھیاس این نیامبی، جیفری ایم نیکوئیا، پرنس ایس نینفورہ، کمبا ایف نئمبا، آکنگبڑے اے اوجو، جی مائیکل اورٹز، حوری پاراٹا، وان سی قوِلانٹان، ڈیوڈ ای ریئس، میتھیو او رچرڈسن، میتھیو ایل رِگس، جیمی این رِیویرا جونیئر، سٹیفن ایم سارجنٹ، ڈیوڈ ایل سمِتھ، ٹاڈ بی سمِتھ، مارکو این سوسا، جیرڈ ایم سپاترو، سکاٹ سپینسر، کریگ ایم ٹیوچر، میس بولنگ-سی۔ تشیبند، فرانسسکو والم، جیززاے وازقیز رومن، ٹیری ای ویلچ، ڈیوڈ اے وِنٹرز۔

ذیل کے علاقائی ستّر کو یکم اگست 2025 تک یا اِس سے قبل سُبکدوش کر دِیا جائے گا:

جان ڈی عاموس، جے ڈی اینڈرسن، فاپیٹو آواپاوو، فریڈرک کے بالی، سٹیون سی بارلو، کیون ڈبلیو برچ، جان ڈبلیو بوسویل، کیون جی براؤن، جے فرانسسکو بوہر، سوچاٹ کیچنا، کرسچن سی چِگبندو، میتھیو آر کلارک، ایل گیڈو کرسٹوبل، بی کوری کیوئلر، ایڈمارک آر ڈومس، برِک وی ائری، ٹموتھی ایل فارنیس، کارلوس اے گابلڈن، ایم اینڈریو گالٹ، وِلادسلاو وائی گورنوسٹو، ایرن ٹی ہال، تھامس حانی، رچرڈ آئی ہِیٹن، بروک سی حیاٹ، برائن جے ہومز، ڈیوڈ ایچ ہنٹس مین، نورمن اِسونگ، ڈینئل کباسن، فڈریکو ایم کانلین، جیفری جے کر، ڈیوڈ جی لافرانس، مارسیلو لؤزا، ہوزے جی منارن، جرمایاہ جے مورگن، مارک اے مورٹنسن، ایس افرائم مسانے، آر پیپر مرے، ایڈوارڈو ایف اورٹیگا، نیتھن ڈی پیس، مائیکل ایم پیکر، جارج ڈبلیو پریز، کائی رائی لو پوخائیلو، سرجیو اے پونوکیو، آرٹ راسکن، مِیگل اے رے نوسو، گسٹاوہ جی ریزیندے، رابرٹ جی ریوارولا، ایڈورڈ بی رو، ایلکسی وی سامےکن، لوسیانو سان کاری، ہنری ساواٹروم، جے میتھیو سکاٹ، جیمس ای سلاٹر، رابرٹ ٹی سمِتھ، ریکارڈوسپنسر، کولن سی سٹاؤفر، ڈیوڈ سی سٹیورٹ، کونسٹاٹن ٹولومیو، آرلن ایم ٹومالیوان، مارٹن جے ٹوروی، ین کارلوس ویگا، پال بی وِہپی، چاڈ آر وِلکِنسن، ڈو آر وِلسن، مارکوس زارسی۔

حوالہ جات

  1. یہ عہدے دران ستر برس کے ہو چُکے ہیں یا اِس سال 70 سال کے ہو جائیں گے۔ جَیسا کہ معمُول ہے، لہٰذا اُنھیں اُن کی ذِمہ داریوں سے دست بردار کِیا جائے گا اور اُنھیں ایمریٹس کا درجہ دِیا جائے گا، جِس کا اِطلاق 1 اگست 2025 سے ہو گا۔