کلام کی ضیافت کرو، اَز لز لیمن سِونڈل۔ تصویر بشُکریہ ہیون لائٹ
11۔
سچّائی آپ کو آزاد کرے گی
یُوحنّا 8:32
آپ کا آسمانی باپ سچّائی کا خُدا ہے۔ وہ سب جانتا ہے۔ ساری سچّائی اُس کی طرف سے آتی ہے اور اُس کی جانب لے جاتی ہے۔ آپ ظاہر کرتے ہیں کہ آپ سچّائی کی قدر کرتے ہیں جب آپ سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں، دیانت داری سے زندگی گُزارتے ہیں، اور دلیری سے اُس کے لیے ڈٹے رہتے ہیں جو آپ جانتے ہیں کہ دُرست ہے—حتیٰ کہ اگر آپ کو تن تنہا ہی کھڑا ہونا پڑے۔
اَبَدی سچّائیاں
آسمانی باپ چاہتا ہے کہ اُس کی بیٹیاں اور بیٹے ہمیشہ دَرس و تدریس جاری رکھیں۔ دَرس و تدریس کی طلب اور محبّت کے لیے آپ کے پاس دُنیاوی اور رُوحانی دونوں وجُوہات موجُود ہیں۔ تعلیم کا مطلب فقط پیسہ کمانا نہیں ہے۔ اور مزید آسمانی باپ کی مانِند بننے کے لیے یہ آپ کے اَبَدی مقصد کا حِصّہ ہے۔
دیانتداری کے ساتھ زِندگی گُزارنے کا مطلب ہے کہ آپ خُدا کی نظر میں راست چیز کو پسند کرتے ہیں—ذاتی سُکون، مقبُولیت، یا آسانی سے کہیں زیادہ۔ اِس کا مطلب وہ کرنا جو دُرست ہے صِرف اِس واسطے کہ وہ دُرست ہے۔
آپ کے پاس بانٹنے کے لیے بُہت قیمتی چیز موجُود ہے۔ یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل زِندگی کے سوالوں کے جواب رکھتی ہے۔ یہ اِطمینان اور شادمانی کی راہ ہے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ سب کُچھ نہ جانتے ہوں، مگر آپ اپنے پڑوسی سے محبّت کرنے، اُن کے ساتھ سچّے اُصُولوں کا اِشتراک کرنے، اور اُنھیں مزید سیکھنے کی دعوت دینے کے لیے کافی جانتے ہیں۔
دعوتیں
ہمیشہ سیکھنا جاری رکھیں۔ اپنے ذہن اور مہارتوں کو وُسعت دینے کے مواقع تلاش کریں۔ اِن مواقع میں سکُول میں باضابطہ تعلیم یا پیشہ ورانہ تربیت کے ساتھ ساتھ، آپ کے قابلِ اعتبار ذرائع سے غیر رسمی تعلیم حاصِل کرنا بھی شامِل ہو سکتا ہے۔ اپنی کاوِشوں میں خُداوند کو شامِل کریں، اور وہ آپ کی راہ نُمائی کرے گا۔
رُوحانی سچّائیاں سیکھیں۔ جب آپ اپنے گِرد و نواح کی دُنیا کے مُتعلق سیکھتے ہیں، تو مُنّجی کی بابت بھی سیکھیں، جس نے جہان کو خلق کِیا۔ اُس کی حیات اور تعلیمات کا مُطالعہ کریں۔ سیمینری، اِنسٹی ٹیوٹ، اور ذاتی اِنجِیلی مُطالعہ کو اپنی زِندگی بھر کی دَرس و تدریس کا حِصّہ بنائیں۔ یہ آپ کو مِشنری خِدمت کرنے اور زِندگی بھر اِنجیل کو بانٹنے کے لیے تیار کر سکتا ہے۔
دیانت دای کے ساتھ زِندگی گُزاریں۔ کسی بھی طرح سے چوری، جھُوٹ، دھوکہ، یا فریب نہ دیں—سکُول میں، کام پر، آن لائن، ہر جگہ۔ تنہائی اور ہجوم میں یِسُوع مسِیح کے ایک ہی جیسے وفادار پیروکار بنیں۔
وعدہ کی گئی برکات
تعلیم خُداوند کی خِدمت کرنے کی آپ کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے، بشمُول بطور مِشنری بھی۔ یہ آپ کو دُوسروں کو، بالخصُوص اپنے خاندان کو برکت دینے کی قُوت بخشتی ہے۔ آپ جتنا زیادہ سیکھیں گے، آپ خُدا کی بادشاہی کی تعمیر اور بھلائی کے لیے دُنیا پر اَثر انداز ہونے میں مُعاون ہو سکتے ہیں۔
دیانت داری اِطمینان اور عِزتِ نفس لاتی ہے۔ جب آپ کے قول و فعل سچّائی کے ساتھ ہم آہنگ ہوتے ہیں، تو آپ ظاہر کرتے ہیں کہ آپ پر دُوسرے لوگوں اور خُداوند کی جانب سے بھروسا کِیا جا سکتا ہے۔
جب آپ یِسُوع مسِیح کی تعلیمات کے لیے ڈٹے رہتے ہیں، تو وہ آپ کے سنگ کھڑا رہتا ہے۔ یِسُوع مسِیح آپ کی طاقت ہے! دُوسرے شاید آپ کے عقائد سے مُتفق نہ ہوں، مگر آپ کا حوصلہ اور مُخلصی نظر آئے گی۔ چاہے دُوسرے آپ کی مِثال کی پیروی کریں یا نہ کریں، مسِیح پر آپ کی گواہی، اعتماد، اور اِیمان ترقی پائے گا۔
سوالات اور جوابات
کیا چرچ کے مُتعلق سوال کرنا غلط ہے؟ مَیں جواب کیسے ڈھُونڈ سکتا ہُوں؟ سوالات کرنا کمزوری یا اِیمان کی کمی کی علامت نہیں ہے۔ دَرحقیقت، سوال پُوچھنا اِیمان کی تعمیر میں مدد کر سکتا ہے۔ 14 سالہ جوزف سمِتھ نے اِیمان کے ساتھ سوال پُوچھے تو اِنجِیل کی بحالی کا آغاز ہُوا۔ صحائف میں، خُدا کے نبیوں کے کلام میں سے، اپنے قائدین اور وفادار اَہلِ خانہ سے، اور خُود خُدا سے جواب کے خواہاں ہوں۔ اگر جوابات صحیح طور پر نہیں آتے، تو بھروسا رکھیں کہ آپ قدم بہ قدم سیکھیں گے۔ جو آپ پہلے سے جانتے ہیں اُس پر عمل کریں، اور سچّائی کی تلاش جاری رکھیں۔
مُختلف عقائد رکھنے والوں کو ٹھیس پُہنچائے بغیر مَیں راستی کے لیے کیسے کھڑا ہو سکتا ہُوں؟ اِس کا آغاز یہ یقینی بناتے ہُوئے کریں کہ آپ کے قول و فعل خُدا اور اُس کی اُمّت کے لیے محبّت سے مُتاثر ہیں۔ اِنجِیل کا اِشتراک جھگڑے کی رُوح سے نہیں کرنا چاہیے بلکہ وضاحت، فروتنی، اور شفقت کے ساتھ۔ آپ دُوسروں سے پیار کرنے والے ہو سکتے ہیں حتیٰ کہ اگر آپ اُن کے نظریات سے مُتفق نہ بھی ہوں۔ جس طرح سے آپ زِندگی گُزارتے ہیں اُس سے یِسُوع مسِیح کے پیروکار بننے کی عُمدہ مِثال بنیں۔
دیکھیں متّی 5:14–16 (اپنے نُور کو چمکنے دیں)؛ یُوحنّا 14:6 (یِسُوع سچّائی ہے)؛ 1 پطرس 3:15 (مسِیح میں اپنی اُمید کا اِشتراک کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہیں)؛ عقائد اور عہُود 88:77–80 (وہ باتیں جو خُداوند چاہتا ہے کہ ہم سیکھیں)؛ 88:118 (بہترین کِتابوں سے حِکمت ڈھُونڈیں)؛ 93:36 (حِکمت خُدا کا جلال ہے)؛ 124:15 (اِیمان داری سے مُراد دُرست چیزوں سے محبّت کرنا ہے) 18:130 (جب ہم جی اُٹھیں گے تو ہماری ذہانت ہمارے ساتھ جی اُٹھے گی)۔
اِجازت نامہ برائے ہَیکَل کے سوالات
-
کیا آپ اپنے ہر کام میں دیانت دار رہنے کی کوشِش کرتے ہیں؟
-
کیا آپ کسی اَیسی تعلیم، سرگرمی یا عقیدے کی تائید کرتے یا بڑھاوا دیتے ہیں جو کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسینِ آخِری ایّام کی نفی کرتی ہیں؟