2۔
خُدا آپ کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتا ہے
اِنجِیل کی بحالی اُس وقت شُروع ہُوئی جب جوزف سمِتھ نامی ایک نوجوان نے دُعا کی، اور آسمانی باپ اور اُس کے بیٹے، یِسُوع مسِیح، نے اُس کا جواب دِیا۔ خُدا زِندہ نبیوں کے ذریعے اپنی کلِیسیا کی راہ نُمائی کرنا جاری رکھتا ہے۔ وہ آپ سے، یعنی اپنے بچّے سے، رُوحُ القُدس کے وسِیلہ سے کلام کرنا چاہتا ہے۔ یہ جاننا سیکھنا کہ رُوحُ القُدس آپ سے کس طرح ہمکلام ہوتا ہے وہ سب سے زیادہ قابل قدر مہارتوں میں سے ایک ہے جو آپ حاصِل کر سکتے ہیں۔
اَبَدی سچّائیاں
پاک رُوح آپ کی آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کی طرف راہ نُمائی کرتا ہے۔ یہ رُوحُ القُدس کا ایک اَہم ترین کِردار ہے۔ وہ آپ کو توبہ کرنے اور یِسُوع مسِیح کی پیروی کرنے کی ترغیب بھی دے گا تاکہ آپ اُس کے کفّارے کی برکات حاصِل کر سکیں۔ جب آپ توبہ کرتے ہیں، تو پاک رُوح آپ کو پاک کرتا اور تبدیل ہونے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔
رُوحُ القُدس آپ کے دِل و دِماغ سے کلام کرتا ہے۔ اِلہامی خیالات، اِنتباہات، واضح فہم، اور رُوحانی یادوں کے ذریعے—پاک رُوح کی طرف سے پیغامات آپ کے ذہن میں کئی طریقوں سے آ سکتے ہیں۔ رُوحُ القُدس تسلّی، اِعتماد، اِطمینان، محبّت، خُوشی، فروتنی، شُکر گُزاری، اور صبر جیسے تحریک بخش اِحساسات کے ذریعے آپ کے دِل سے بات کر سکتا ہے۔
دعوتیں
”رُوحُ الُقدس پاؤ۔“ یہ الفاظ اُس وقت بولے گئے جب آپ کو مسِیح کی کلِیسیا کے رُکن کے طور پر اِستحکام نصیب ہُوا۔ آپ رُوحُ القُدس کیسے پاتے ہیں؟ یِسُوع مسِیح کی تعلیمات پر عمل کرنے سے۔ وہ آپ کی طاقت ہے۔ اُس کی پیروی کرنا آپ کی زِندگی میں رُوحُ القُدس کو دعوت دیتا ہے۔
دُعا میں اپنے آسمانی باپ کے طلب گار ہوں۔ خُدا کے سامنے اپنا دِل کھول کر رکھ دیں۔ اُس کی بُہت سی شاندار برکات کے لیے شُکر گُزار ہوں جو اُس نے آپ کو بخشی ہیں۔ اپنی خُوشیاں، فِکریں، اور سوالات اُس کے ساتھ بیان کریں۔ چُپ چاپ کھڑیں رہیں اور اُس کے جوابات کو سُنیں، جو اِطمینان کے اِحساسات، آپ کے ذہن میں خیالات، یا کُچھ کرنے کے تاثرات کے طور پر آ سکتے ہیں۔
صحائف میں خُدا کی آواز کو سُنیں۔ صحائف آپ کے لیے خُدا کا کلام ہیں! اُس کی آواز کو دریافت کرنے اور اُس کی محبّت کو محسُوس کرنے کے لیے روزانہ اُن سے سیکھیں۔ جب آپ پڑھتے ہیں، تو غور کریں کہ وہ آپ کو کیا سِکھا رہا ہے، اور حاصِل ہونے والے تاثرات کو درج کریں۔ آپ اپنی پُوری زِندگی صحائف—خصُوصاً مورمن کی کِتاب— کا روزانہ مُطالعہ کرنے کی عادت بنائیں۔
حاصِل ہونے والے رُوحانی تاثرات پر عمل کریں۔ اگر آپ کوئی اَیسا کام کرنے کے لیے کوئی خیال یا تاثر رکھتے ہیں جو کسی کو برکت دے سکتا ہے، تو اَیسا کریں! تمام اچھی چیزیں خُدا کی طرف سے آتی ہیں۔ اپنے آسمانی باپ کو دِکھائیں کہ وہ آپ پر بھروسا کر سکتا ہے کہ آپ اُس کی طرف سے تاثرات پر عمل کریں۔
وعدہ کی گئی برکات
رُوحُ القُدس مُجھے تسلّی دیتا اور میری راہ نُمائی کرتا ہے۔ وہ مددگار کے طور پر جانا جاتا ہے۔ وہ آزمایش کے اوقات میں آپ کی مُعاونت کرے گا۔ وہ آپ کی یہ جاننے میں مدد کرے گا کہ کیا کہنا یا کرنا ہے۔ اُس کے اَثر و رُسُوخ کے ساتھ، آپ سچ اور باطل میں فرق بتا سکتے ہیں۔ وہ دُوسروں میں اور اپنے آپ میں اچھا تلاش کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ پاک رُوح آپ کو خطرے سے بھی خبردار کر سکتا ہے۔ وہ آپ کی راہ نُمائی یِسُوع مسِیح کی طرف اور گُناہ سے دُور کرے گا۔
آپ رُوحانی نعمتیں پا سکتے ہیں۔ بُہت سی نعمتیں ہیں جو خُدا اپنے بچّوں کو اپنے رُوح کے وسِیلہ سے عطا کرتا ہے۔ صحائف میں جن نعمتوں کا ذِکر کِیا گیا ہے اُن میں مُکاشفہ، یِسُوع مسِیح پر اِیمان، تعلیم، پرکھنا، اور حِکمت شامِل ہیں۔ آسمانی باپ سے اُن رُوحانی نعمتوں کے بارے میں پُوچھنے کے لیے دُعا کریں جو اُس نے آپ کو عطا کی ہیں، آپ اُن کو کیسے فروغ دے سکتے ہیں، اور وہ کس طرح چاہتا ہے کہ آپ اُنھیں دُوسروں کو برکت دینے کے لیے اِستعمال کریں۔
سوالات اور جوابات
دُوسرے لوگ مُجھ سے زیادہ رُوحانی تجربات کیوں رکھتے ہیں؟ تمام رُوحانی تجربات مُعجزانہ یا ڈرامائی نہیں ہوتے ہیں۔ زیادہ تر وقت، خُدا ہمارے ذہنوں یا ہمارے دِلوں کے نرم اِحساسات کے وسِیلے خیالات کے ذریعے ہم سے بات کرتا ہے۔ یہ خاموش، دھیمی آواز کی خاموش سرگوشیاں ہوتی ہیں۔ شاید آپ پاک رُوح کو محسُوس کر رہے ہوں مگر آپ نے اَبھی تک اُسے پہچانا نہ ہو۔ دُعا کرتے رہیں۔ خُدا کے کلام کا مُطالعہ جاری رکھیں۔ وقت اور مشق کے ساتھ، آپ پاک رُوح کو مُختلف طریقوں سے پہچاننا سیکھیں گے۔
دیکھیں 1 سلاطین 19:11–12 (خُدا ایک دبی، دھیمی آواز سے کلام کرتا ہے)؛ یُوحنّا 15:26 (رُوح مسِیح کی گواہی دیتا ہے)؛ مرونی 10:3–5 (رُوح کے وسِیلے سے سچّائی جانیں)؛ عقائد اور عہُود 11:12–13 (رُوح نیکی کرنے کی طرف راہ نُمائی کرتا ہے)؛ 45:57 (پاک رُوح کو اپنا راہ نُما سمجھیں)؛ 46:8–26 (رُوحانی نعمتیں)۔
اِجازت نامہ برائے ہَیکل کے سوالات
-
کیا آپ خُدا، اَبَدی باپ، اُس کے بیٹے یِسُوع مسِیح، اور رُوحُ القُدس پر اِیمان رکھتے اور اُن کی گواہی رکھتے ہیں؟