نوجوانان
1۔ خُدا کا منصُوبہ آپ کے لیے ہے


مسِیح کھیت میں سے گزرتے ہُوئے

خُدا کا منصُوبہ آپ کے لیے ہے

ایلما 22:‏13

زمین پر آنے سے قبل، آپ اپنے آسمانی والدین کے ساتھ رہتے تھے۔ آپ اُن کی پیاری اولاد ہیں۔ آسمان پر، آپ نے خاندان کے لیے خُدا کے منصُوبے کے بارے میں سیکھا۔ آپ نے یہ منصُوبہ خُوشی سے قبُول کِیا کیوں کہ یہ آپ کو جسمانی بَدن، زمینی خاندان کا حِصّہ بن کر، اور زمین پر زِندگی کا تجربہ پا کر مزید خُدا کی مانِند بننے میں ترقی کرنے میں مدد دے گا۔ اِن میں سے کُچھ تجربات مُشکل ہوں گے۔ ہمارا باپ یہ جانتا تھا، لہٰذا اپنے منصُوبے کے حِصّہ کے طور پر، اُس نے آپ کی مدد کے لیے، ایک نجات دہندہ، یعنی یِسُوع مسِیح کو بھیجا۔ ہم اِسے نجات کا منصُوبہ یا خُوشی کا منصُوبہ کہتے ہیں۔

اَبَدی سچّائیاں

آسمانی باپ منصُوبے کا مُصنف ہے۔ وہ آپ کی رُوح کا باپ ہے، اور وہ آپ سے محبّت کرتا ہے۔ وہ آپ کو اپنی عظیم ترین برکت عطا کرنا چاہتا ہے—یعنی اُس کے ساتھ اِبَدی زِندگی۔ دُوسرے لفظوں میں، وہ چاہتا ہے کہ آپ مزید اُس کی مانِند بنیں اور خُوشیوں سے بھرپُور، جلالی زِندگی گُزاریں جیسی اُس نے گُزاری۔ اُس کے پاس ساری قُدرت ہے اور وہ سب کُچھ جانتا ہے۔ آپ اُس پر بھروسا کر سکتے ہیں، حتیٰ کہ جب زِندگی مُشکل بھی ہو۔

یِسُوع مسِیح منصُوبے کو مُمکن بناتا ہے۔ دُنیا کی تخلیق سے پہلے، آسمانی باپ نے اُسے آپ کے مُنّجی کے طور پر چُن لِیا۔ یِسُوع مسِیح ہی وہ واحِد ہستی ہے جو آپ کو آسمانی باپ کے پاس واپس لا سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اُس کی پیروی کرنے کا چُناؤ کرتے ہیں۔ سب کُچھ اُس اِنتخاب پر مُنحصر ہے!

شادی اور خاندان خُدا کے منصُوبے کے لیے ضرُوری ہیں۔ آپ خُدا کے خاندان کا حِصّہ ہیں، اور اُس کے تمام رُوحانی بچّے ایک ماں اور باپ کے ذریعے زمین پر آتے ہیں۔ خُدا چاہتا ہے کہ اُس کے بیٹے اور بیٹیاں اَبَدی کاملیت کی جانب اِکٹھے پیش رفت کریں۔ مَرد اور خواتین میں سے ہر ایک پیار بھری، مُتحد شادی میں، یکساں حِصّہ ڈالتا ہے۔ زمین پر خاندانی زِندگی—یہاں تک کہ اپنی تمام تر خامیوں کے باوجُود—بڑی خُوشی لا سکتی ہے۔ اِس کا مقصد آپ کو خُدا کے ساتھ اَبَدی زِندگی کے لیے تیار کرنے میں مدد کرنا ہے۔

دعوتیں

اَبَدی تناظر کو برقرار رکھیں۔ جب بھی آپ آزمایشوں، اِمتحانوں، مایُوسیوں، یا مُشکل اِنتخابات کا سامنا کرتے ہیں، تو خُود کو خُدا کے منصُوبے کی یاد دِلائیں۔ دیکھیں کہ اُس کے منصُوبے کے بارے میں آپ جو اَبَدی سچّائیاں جانتے ہیں وہ آپ کو اپنی چنوتیوں کو مُختلف اَنداز سے دیکھنے میں کیسے مدد کر سکتی ہیں۔

اپنی زِندگی میں خُدا کے دَستِ کرم کو دیکھیں۔ اُن طریقوں پر غور کریں جن سے خُدا آپ کو برکت دے رہا ہے۔ یہ کسی کی طرف سے مہربان عمل، لمحہِ اِطمینان، یا دُعا کا جواب ہو سکتا ہے۔

خُدا کے منصُوبے کی پیروی کرنے کا چُناؤ کریں۔ اِس بارے میں جانیں کہ آپ کا آسمانی باپ آپ سے کیا کروانا چاہتا ہے۔ جب آپ صحائف، زِندہ نبیوں کا کلام، خاندانی اِعلامیہ، اور اپنی بطریقی برکت کا مُطالعہ کرتے ہیں تو اُس کی ہدایت کے طالِب ہوں۔ اِس سے آپ کو خُداوند کی خِدمت کرنے کی تیاری میں مدد مِلے گی، بطور مِشنری اور اپنی زِندگی بھر۔ خُداوند کی خِدمت کریں، اَبَدی بیاہ کریں، اور بچّوں کی پرورش کو اپنی اعلیٰ ترجیح بنائیں۔ یِسُوع مسِیح کی تعلیمات پر عمل کرتے ہُوئے اَبھی سے ایک خُوش حال خاندان بننے میں اپنا کِردار اَدا کریں۔

یِسُوع مسِیح گھاس کے کھیت میں چلتے ہُوئے اور اُس سے نُور چمک رہا ہے

وعدہ کی گئی برکات

آپ مسِیح میں اُمید اور حوصلے کے ساتھ زِندگی کی آزمایشوں کا سامنا کر سکتے ہیں۔ چُوں کہ آپ خُدا کے اَبَدی منصُوبے کے بارے میں جانتے ہیں، آپ کے پاس قابلِ قدر آلہ ہے جو مُشکل اوقات میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ پیدایش اور مَوت کے درمیان جو کُچھ ہوتا ہے زِندگی اُس سے کہیں زیادہ ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ آپ واقعی کون ہیں، آپ کا مقصد کیا ہے، اور آپ نجات دہندہ کی مدد سے کیا بن سکتے ہیں۔ یِسُوع مسِیح آپ کی طاقت ہے!

جب آپ یِسُوع مسِیح کی پیروی کرتے ہیں تو آپ اَبَدی زِندگی پا سکتے ہیں۔ وہ آپ کو مزید اپنی مانِند بننے، اپنے آسمانی والدین کی طرف لوٹنے، اور اَبَدی طور پر اپنے پیاروں کے ساتھ خُوشی میں زِندگی گُزارنے کی طاقت دے گا۔ یِسُوع مسِیح پر بھروسا رکھیں۔

سوالات اور جوابات

بَعض اوقات زندگی اِتنی مُشکل کیوں لگتی ہے؟ مَیں کیسے طاقت پا سکتا ہُوں؟ اِس زِندگی میں آپ کے تجربات—حتٰی کہ مُشکل ترین بھی—آپ کی بھلائی کے لیے ہو سکتے ہیں۔ جب آپ نجات دہندہ کی طرف رُجُوع کرتے ہیں تو وہ آپ کی ترقی اور پیش رفت میں مدد کر سکتے ہیں۔ کوئی اَیسی چیز نہیں جس میں سے آپ گُزر رہے ہیں اور یِسُوع مسیِح اپنی کفّارہ بخش قُربانی کی بدولت اُس کو نہ سمجھتا ہو۔ وہ بالکل جانتا ہے کہ آپ کی کیسے مدد کرنی ہے۔ اپنی زِندگی کو اُس پر مرکُوز کریں، اور وہ آپ کو تمام شکُوک و شُبہات سے بالاتر کرے گا۔

بعض اوقات، خاندان اور شادی میں خُوشی کا خیال بُہت دُور کی بات لگتا ہے۔ مَیں کیسے اِعتماد حاصِل کر سکتا ہُوں؟ آپ کی صُورتِ حال کُچھ بھی ہو، آسمانی باپ کے منصُوبے کو ترک مَت کریں۔ وہ کبھی بھی آپ سے دَستبردار نہیں ہوگا۔ اگر آپ نجات دہندہ اور اپنے عہُود سے وفادار ہیں، تو آپ یِسُوع مسِیح کی تعلیمات میں جوابات پائیں گے۔ وہ ہر اُس بات کو سمجھتا ہے جس کا آپ تجربہ کرتے ہیں۔ اُس کے وسِیلہ سے، آپ خُدا کے اَحکام کی فرماں برداری کرنے اور اُن برکات کو پانے کی طاقت پائیں گے جو اُس نے وعدہ فرمائی ہیں۔ اُس پر اور اُس کی اِنجِیل پر بھروسا رکھیں۔

دیکھیں 2 نِیفی 9:‏13 (ہمارے خُدا کا منصُوبہ کتنا عظیم ہے!مُضایاہ 2:‏41 (جو لوگ حُکموں کو مانتے ہیں کبھی نہ ختم ہونے والی خُوشی میں خُدا کے ساتھ رہ سکتے ہیںایلما 12:‏28–34 (خُدا نے اپنے بچّوں کو مُخلصی کے منصُوبہ کی پہچان دیابرہام 3:‏22–26 (خُدا کے منصُوبہ میں ہمیں زمین پر بھیجنا شامِل تھا، جہاں ہم خُود سے اُس کے حُکموں کو ماننے کا اِنتخاب کر سکتے ہیں

اِجازت نامہ برائے ہَیکل کے سوالات

  • کیا آپ خُدا، اَبَدی باپ، اُس کے بیٹے یِسُوع مسِیح، اور رُوحُ القُدس پر اِیمان رکھتے اور اُن کی گواہی رکھتے ہیں؟