نوجوانان
صدارتِ اَوّل کی جانب سے پیغام


صدارتِ اَوّل کی جانب سے پیغام

ہمارے عزیز نوجوان بھائیو اور بہنو،

ہم آپ سے محبّت کرتے ہیں، اور ہمیں آپ پر پُورا اِعتماد ہے۔ آپ واقعی آسمانی باپ کی پسندیدہ رُوحوں میں سے ہیں، جو اِس وقت اہم کام انجام دینے کے لیے زمین پر بھیجی گئی ہیں۔

آپ جتنا محسُوس کرتے ہیں اُس سے کہیں زیادہ طاقتور اور قابل ہیں۔ اور جب آپ نجات دہندہ پر توّکل کرتے ہیں، تو آپ کی طاقت مزید بڑھ جاتی ہے۔ وہ ”نوجوانوں کی قُوّت“ ہے۔

یہ ہدایت نامہ آپ کو اُس راہ پر گامزن رہنے کے اِنتخابات کرنے کے لیے ٹھوس بُنیاد تعمیر کرنے میں مدد دے گا۔ یہ ہَیکَل میں مُقدّس عہُود باندھنے، فریضہِ مُنادی کے لیے تیار ہونے، اور زِندگی بھر یِسُوع مسِیح کی پیروی کرنے میں شادمانی پانے میں آپ کی مدد کرے گا۔ اُس کی کلِیسیا میں آپ کا ایک اَہم مقام ہے۔ یِسُوع مسِیح آپ کے لیے اپنے مقاصِد کو پُورا کرنے میں آپ کی مدد فرمائے گا۔

ہم جانتے ہیں کہ خُدا زِندہ ہے۔ یہ ہماری دُعا ہے کہ آپ راہِ عہد پر مضبُوطی سے قائم رہیں—خُدا کے ساتھ مُقدّس عہُود باندھنے اور اُن پر قائم رہنے کی راہ۔ یہی وہ راہ ہے جو واپس آسمانی باپ کی طرف لے جاتی ہے۔ جب آپ اَیسا کرتے ہیں، تو آپ نیکی کے لیے مُتاثر کُن ہوں گے، خُوشی سے اِنجِیل کو بانٹنے، خُدا کی اُمّت کو اِکٹھا کرنے، اور دُنیا کو مُنّجی کی آمدِ ثانی کے لیے تیار کریں گے۔ یاد رکھیں: یِسُوع مسِیح آپ کی طاقت ہے۔

صدارتِ اَوّل