نوجوانان
3۔ آپ کارِ خُدا میں مدد کر سکتے ہیں


یِسُوع مسِیح اپنی بھیڑوں کی نِگہبانی اور دیکھ بھال کرتا ہے۔

آپ کارِ خُدا میں مدد کر سکتے ہیں

مُوسیٰ 1:‏39

آسمانی باپ اپنے تمام بچّوں سے پیار کرتا ہے۔ وہ خُوشی اور شادمانی پانے، اُس کی طرف لوٹنے، اور اَبَدی زِندگی پانے میں اُن کی مدد کرنا چاہتا ہے۔ یہ اُس کا نجات اور سرفرازی کا کام کہلاتا ہے، اور وہ آپ کو مدد کرنے کی دعوت دیتا ہے!

اَبَدی سچّائیاں

خُدا کا اَمر اور جلال یہ ہے کہ اِنسان کی لافانی اور اَبَدی زِندگی کا سبب پَیدا کرے۔ لافانیت ہمیشہ جی اُٹھے بَدن کے ساتھ جینا ہے۔ اَبَدی زِندگی، یا سرفرازی، مزید خُدا کی مانِند بننا اور بطور خاندان اَبَدی طور پر اُس کے ساتھ زِندگی بسر کرنا ہے۔ یہ سب یِسُوع مسِیح اور اُس کی کفّارہ کے وسِیلے سے مُمکن ہُوا ہے۔ آپ اُس پر بھروسا کر سکتے ہیں۔

آپ مسِیح کے پاس آنے اور دُوسروں کی بھی اَیسا کرنے میں مدد کرنے سے خُدا کے کام میں مدد کر سکتے ہیں۔ کسی بھی وقت کسی کو یِسُوع مسِیح کی پیروی کرنے میں مدد دینے کے لیے آپ کُچھ بھی کریں، آپ خُدا کے کام میں مدد کر رہے ہوتے ہیں۔

دعوتیں

اِنجِیل کے مُطابق زِندگی گُزاریں۔ مسِیح پر اپنے اِیمان کی تعمیر کریں۔ روزانہ توبہ کریں۔ خُدا کی کہانتی رُسُوم پائیں اور اپنے عہُود پر قائم رہیں۔ اِس کو اپنی باقی ماندہ زِندگی کے لیے نمُونہ بنائیں۔

ضرُورت مندوں کا خیال رکھیں۔ اپنے خاندان، اپنے دوستوں، اور اپنی برادری سمیت، دُوسروں کی خِدمت اور خِدمت گُزاری کے طریقے تلاش کریں۔ ضرُورت مندوں کی مدد کرنے کا ایک عظیم طریقہ روزے کے قانُون کی فرماں برداری کرنا اور روزے کے ہدیے دینا ہے۔

سب کو اِنجِیل قبُول کرنے کی دعوت دیں۔ اپنے الفاظ اور اَعمال کو یِسُوع مسِیح میں اپنے اِیمان کی عکاسی کرنے دیں۔ ہر اُس شخص کو بتانے کے لیے تیار ہوں جو آپ سے اُس اُمید اور خُوشی کی بابت پُوچھے جو آپ محسُوس کرتے ہیں۔ ینگ مین کے لیے، کُل وقتی مِشنری خِدمت کرنا کہانتی ذِمہ داری ہے۔ ینگ وومن کے لیے، یہ ایک قوّی موقع ہے؛ یہ جاننے کے لیے دُعا کریں کہ آیا خُداوند چاہتا ہے کہ آپ خِدمت کریں۔ تاحیات اِنجِیل کو بانٹنے کے لیے تیاری کریں۔

خاندانی تاریخ اور ہَیکل کے فریضے کو پُورا کر کے خاندانوں کو اَبَدیت کے لیے مُتحد کریں۔ اپنے آباؤ اَجداد کے بارے میں جانیں۔ معلُوم کریں کہ کس کو ہَیکل کی رُسُوم کی ضرُورت ہے۔ جتنی بار آپ کر سکتے ہیں اُتنی بار ہَیکل جائیں تاکہ آپ اُن کے لیے بپتِسما اور اِستحکام پا سکیں۔ اگر آپ کو مدد کی ضرُورت ہے، تو دیکھیں FamilySearch.org.

یِسُوع مسِیح امریکہ میں خِدمت گُزاری کرتے ہُوئے

وعدہ کی گئی برکات

آپ کو خُدا کی مدد حاصِل ہوگی۔ آسمانی باپ آپ سے یہ توقع نہیں کرتا کہ آپ یہ کام اکیلے کریں۔ وہ آپ کے ساتھ ہے۔ جب آپ فروتنی سے اپنا وقت اور دِل پیش کرتے ہیں، تو وہ آپ کے ذریعے حیرت اَنگیز کام کرے گا۔ یِسُوع مسِیح آپ کی طاقت ہے۔

آپ خُوشی سے بھر جائیں گے۔ خُدا کا کام خُوش گوار کام ہے! جب آپ اِس میں حِصّہ لیتے ہیں، تو آپ اُس خُوشی کو محسُوس کر سکتے ہیں جو وہ محسُوس کرتا ہے۔ اُس خُوشی کا تصور کریں جو آپ آسمانی باپ اور اُس کے بچّوں کے ساتھ بانٹیں گے جنھیں آپ نے اُس کے پاس لانے میں مدد کی تھی!

سوالات اور جوابات

کیا خُدا واقعی مُجھے اپنے کام میں اِستعمال کر سکتا ہے؟ جی ہاں! کام میں مدد کرنے کے بُہت سے طریقے ہیں۔ اَیسا لگ سکتا ہے کہ دُوسرے لوگ زیادہ باصلاحیت یا ماہر ہیں، لیکن آپ کا آسمانی باپ آپ کی صلاحیت کو دیکھتا ہے۔ اُس نے آپ کو وہ تحائف دِیے ہیں جو آپ اُس کے بچّوں کی خِدمت اور جمع کرنے کے لیے اِستعمال کر سکتے ہیں۔ اگر یہ تحائف دُوسرے لوگوں سے مُختلف ہیں تو کوئی بات نہیں۔ دَرحقیقت، یہی وجہ ہے کہ آپ کے تحائف نہات قابلِ قدر ہیں۔ آپ کی ضرُورت ہے!

دیکھیں متّی 10:‏39 (اگر آپ نجات دہندہ کی خِدمت میں اپنی جان کھو دیں گے، تو آپ اُسے پائیں گے1 کُرنتھیوں 12:‏14–27 (مسِیح کے بَدن میں تمام اَرکان کی ضرُورت ہےفِلپیوں 1:‏6 (پُراِعتماد ہوں کہ خُدا آپ میں کام کر رہا ہےیعقُوب 5:‏72 (تاکِستان کا مالِک آپ کے ساتھ محنت کرتا ہےعقائد اور عہُود 18:‏15–16 (آپ کی خُوشی اُن کے ساتھ عظیم ہوگی جنھیں آپ مسِیح کے پاس لاتے ہیں64:‏33–34 (عظیم کام چھوٹی اور معمُولی چیزوں سے انجام پاتا ہےمُوسیٰ 1:‏6 (”میرے پاس تُمھار لیے ایک کام ہے“6:‏31–34 (خُدا اُن کو اَہل کرتا ہے جنھیں وہ بُلاتا ہے، چاہے وہ خُود کو ناکافی کیوں نہ محسُوس کریں

اِجازت نامہ برائے ہَیکل کے سوالات

  • کیا آپ یِسُوع مسِیح کی بحال شُدہ اِنجیل کی گواہی رکھتے ہیں؟