نوجوانان
ٹیکنالوجی کی نگرانی ہاتھ میں لینا


سبق برائے نوجوانان: ٹیکنالوجی کے اِستعمال کی نگرانی ہاتھ میں لینا

تین فون

I۔ تعارف

بطور نوجوان لوگ، ہم ایسی دُنیا میں رہتے ہیں جہاں ٹیکنالوجی ہماری زندگیوں کا بڑا حِصّہ ہے۔ لامحدُود سکرول، مسلسل نوٹیفکیشنز، اور ٹیکنالوجی کی لت میں کھو جانا آسان ہو سکتا ہے۔ مگر یِسُوع مسِیح کے شاگردوں کی حیثیت سے، ہمیں ٹیکنالوجی کو دانستہ اور مثبت طور پر اِستعمال کرنے کے لیے بُلایا گیا ہے۔ اِس سبق میں، ہم سیکھیں گے کہ ہم اپنےٹیکنالوجی کے اِستعمال کو کیسے قابو کر سکتے ہیں اور اِس کا ایسے انداز سے اِستعمال کریں جس سے خُدا کی تعظیم ہو۔

II۔ ٹیکنالوجی کے فوائد اور نُقصانات

فوائد

  • کلِیسیا دُنیا بھر میں بات چیت کرنے اور اِنجِیل کو پھیلانے کے لیے ٹیکنالوجی کا اِستعمال کرتی ہے۔

  • ٹیکنالوجی ہمیں دُنیا کے اجتماعی علم تک رسائی دیتی ہے اور ہماری جیب میں پُوری آ جاتی ہے۔

نُقصانات

  • ٹیکنالوجی کی لاگت ہمارا وقت اور توجہ ہے، یا بدتر، مواقع اور برکات کا ضائع ہونا۔

  • اگر ہم محتاط نہیں ہیں، تو کسی ایسی چیز کی طرف ہماری توجہ مبذول ہو سکتی ہے جو ہماری توجہ کے قابل نہیں، یا حتٰی کہ آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کے ساتھ اپنے عہُود سے بھی مُنحرف ہو سکتے ہیں۔

  • فِلپیوں 4:‏8

  • غرض، اے بھائیو، جتنی باتیں سچ ہیں، اور جتنی باتیں شرافت کی ہیں، اور جتنی باتیں واجب ہیں، اور جتنی باتیں پاک ہیں، اور جتنی باتیں پسندیدہ ہیں، اور جتنی باتیں دِلکش ہیں، غرض جو نیکی اور تعریف کی باتیں ہیں اُن پر غور کِیا کرو۔

III۔ ٹیکنالوجی کے مسائل

اگر آپ کو ٹیکنالوجی کا اِستعمال بند کرنا مُشکل لگتا ہے تو کیا آپ مایوس ہو جاتے ہیں؟ کیا آپ محض روحانی طور پر کمزور ہیں؟ بِلاشبہ نہیں! ٹیکنالوجی کا اِستعمال کرنا مُکمل طور پر عام ہے، لیکن اِسے قابو کرنا ایک جائز جدوجہد ہو سکتی ہے۔ آپ سائنس، دماغ کے کیمیائی مادوں، اور ہماری توجہ حاصل کرنے کے لیے مدِمقابل مسابقتی صنعتوں کے خلاف جنگ کا شکار ہیں—اور یہ منصفانہ لڑائی نہیں ہے۔

ٹیکنالوجی کا ”مقامِ فرحت“

  • ٹیکنالوجی ایک ایسا آلہ ہے جو ہمیں دُنیا کے اجتماعی علم تک رسائی دیتی ہے اور اِسے بھلائی کے لیے اِستعمال کیا جا سکتا ہے۔

  • جتنی زیادہ توجہ ہم ٹیکنالوجی پر دیتے ہیں، اُتنا ہی زیادہ ٹیکنالوجی کے تخلیق کاروں کو معاوضہ ملتا ہے۔

  • تحقیق کار اور ڈیزائنرز ہمیں ٹیکنالوجی میں مشغُول اور مُطمئن رکھنے کے لئے کئی تکنیکوں کا اِستعمال کرتے ہیں، خوراک کی صنعت کے ”مقام فرحت“ کی مانند۔

  • آسمانی باپ اور ہمارا نجات دہندہ ٹیکنالوجی کے ساتھ ہماری کشمکش کو سمجھتے ہیں اور وہ ہمیں مضبُوط کریں گے۔

  • 2 کُرنتھِیوں 12:‏9

    مگر اُس نے مُجھ سے کہا کہ، میرا فضل تیرے لیے کافی ہے: کِیُوں کہ میری قُدرت کمزوری میں پُوری ہوتی ہے۔ پَس مَیں بڑی خُوشی سے اپنی کمزوری پر فخر کرُوں گا تاکہ مسِیح کی قُدرت مُجھ پر چھائی رہے۔

”مقامِ فرحت“ پر غالب آنا

  • تسلیم کریں کہ ٹیکنالوجی کا اپنا ”مقامِ فرحت“ ہے جو ہمارے جذبات اور جسمانی کیمیائی مادوں کو ہدایت دیتا ہے۔

  • ٹیکنالوجی کے ساتھ کشمکمش میں مُبتلا ہونا معمُول کی بات ہے، ہم سائنس، دماغ کے کیمیائی مادوں، اور ہماری توجہ حاصل کرنے کے لیے مدِمقابل مسابقتی صنعتوں کے خلاف جنگ کا شکار ہیں۔

  • ہم خُود سے بامقصد سوالات پُوچھنے، منصُوبہ سازی کرنے، اور بوقتِ ضرورت وقفہ لینے سے اپنی ٹیکنالوجی کی نگرانی ہاتھ میں لے سکتے ہیں۔

  • اُس مواد سے خبردار رہتے ہُوئے جو ہم اپنے گھروں میں اِستعمال کرتے اور ٹیکنالوجی سے پاک مقامات تخلیق کرتے ہیں ہمیں ٹیکنالوجی کے ”مقامِ فرحت“ پر قابو پانے میں بھی مدد پا سکتے ہیں۔

  • متّی 26‏:41

  • جاگو اور دُعا کرو تاکہ آزمایش میں نہ پڑو: رُوح مُستعد ہے، مگر جسم کمزور ہے۔

یہ پہچاننا کہ ٹیکنالوجی کے اِستعمال پر کہاں حدُود درکار ہیں اور زیادہ یا غلط اِستعمال کی آزمایش پر قابو پانے کے لئے اقدامات کرنا ٹیکنالوجی کے ساتھ صحت مندانہ تعلقات پیدا کر سکتا ہے۔ یاد رکھیں، ہم اپنی ٹیکنالوجی کو قابو کرتے ہیں، یہ ہمیں قابو میں نہیں کرتی۔

IV۔ ٹیکنالوجی کی نگرانی ہاتھ میں لینا

ا۔ مقصد: تدریس اور تخلیق کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا دانستہ اِستعمال کرنا۔

  • کُلسیوں 3:‏23

  • جو کام کرو جی جان سے کرو، خُداوند کے لیے، نہ کہ آدمیوں کے لیے۔

  • اپنے آپ سے سوالات پوچھیں جیسے کہ ”مَیں ابھی اپنی ڈیوائس کا اِستعمال کیوں کر رہا ہُوں؟“ اور ”کیا مَیں اِس کے بارے میں اچھا محسُوس کرتا ہُوں جو مَیں کر رہا ہُوں؟“

آپ مُثبت پیغام بھیجنے، تسلی بخش موسیقی سُننے، اور خُود اپنا مواد تخلیق کرنے سے ٹیکنالوجی کا دانستہ اِستعمال کر سکتے ہیں۔ آپ دوسرے کِن طریقوں سے ٹیکنالوجی کو اچھے مقاصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں؟

بائیں جانب جھُکا سبز فون

ب۔ منصُوبہ سازی: بہتر انتخابات کے لیے پیشگی منصُوبہ سازی کرنا۔

  • امثال 16:‏3

  • اپنے سب کام خُداوند پر چھوڑ دے، تو تیرے اِرادے قائم رہیں گے۔

  • اپنے آپ سے سوالات پوچھیں جیسے کہ ”اپنی ڈیوائس کو اِستعمال کرنے کا میرا منصُوبہ کیا ہے؟“ اور ”مَیں اپنے وقت کو کیسے اِستعمال کر رہا ہُوں مَیں اِس سے خُدا کو کیا ظاہر کر رہا ہُوں؟“

آپ سکرین کے وقت کے لیے روزانہ کی حد مُقرر کرنے، صرف قریبی خاندان اور دوستوں کے ساتھ رابطہ رکھنے، گھر پر ڈیوائس سے پاک جگہ بنانے، خاندانی چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے، اور فلٹر کا اِستعمال کرنے سے ٹیکنالوجی کا دانستہ طور پر اِستعمال کر سکتے ہیں۔ بہتر انتخابات کرنے کے لیے آپ ٹیکنالوجی اِستعمال کرتے ہُوئے کون سے طریقوں کی پہلے سے منصُوبہ سازی کر سکتے ہیں؟

نارنجی فون سیدھا اُوپر کی جانب

ج۔ وقفہ: بوقتِ ضرورت وقفہ لیں۔

  • زبُور 46‏:10

  • خاموش ہو جاؤ، اور جان لو کہ مَیں خُدا ہُوں۔

  • اپنے آپ سے سوالات پُوچھیں جیسے کہ ”کیا مَیں ایسے مواد سے کنارہ کر رہا ہُوں جو مَیں جانتا ہُوں کہ صحیح یا بامقصد نہیں ہے؟“ اور ”کیا مَیں نے رُوح کو دُور ہوتا ہُوا محسُوس کِیا ہے؟“

آپ اپنی ڈیوائس کو نیچے رکھ کر اور دُور ہو کر، مضبُوطی کے لیے دُعا کرنے، اور کسی سے بات کرنے سے ٹیکنالوجی کا دانستہ طور پر اِستعمال کر سکتے ہیں۔ ٹیکنالوجی کا اِستعمال کرتے ہُوئے آپ اور کیسےخُود کی حفاظت کر سکتے ہیں؟

ترچھا سُرخ فون

V۔ گروہی گُفتگُو:

درج ذیل سوالات پُوچھیں اور گروپ کے ساتھ تجربات اور ٹیکنالوجی کے اِستعمال کو قابو کرنے کے بارے میں بات کریں۔

  1. ٹیکنالوجی کو مُنظم کرنے میں آپ کون سی سب سے بڑی چنوتیوں کا سامنا کرتے ہیں؟

  2. جب آپ ٹیکنالوجی کو لمبے عرصہ کے لیے اِستعمال کرتے ہیں تو آپ کیسا محسُوس کرتے ہیں؟

  3. آپ کیسے جان سکتے ہیں کہ اب وقفہ لینے کا وقت ہے؟

  4. سوشل میڈیا آپ کی عزتِ نفس اور دُوسروں کے ساتھ تعلق کے احساس پر کیسے اثر انداز ہوتا ہے؟

  5. آپ اپنی دماغی صحت کو مُثبت طور پر متاثر کرنے کے لیے کِن چند طریقوں سے ٹیکنالوجی کا اِستعمال کر سکتے ہیں؟

  6. آپ سکول کے کام اور ٹیکنالوجی کے اِستعمال میں کیسے توازن رکھتے ہیں؟ ماضی میں آپ کے لیے کون سی حکمتِ عملیاں کارگر رہی ہیں؟

  7. ٹیکنالوجی کے اِستعمال سے وابستہ کون سے مُمکنہ خطرات ہیں، (جیسا کہ سائبر دھونس جمانا یا لت)؟ آپ خُود کو اِن خطرات سے کیسے محفُوظ رکھ سکتے ہیں؟

  8. آپ محض مواد دیکھنے کی بجائے نئی مہارتیں سیکھنے یا اپنی دِلچسپیوں کی پیروی کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا اِستعمال کیسے کر سکتے ہیں؟

  9. آپ اپنے ٹیکنالوجی کے اِستعمال کے بارے میں اپنے والدین یا سرپرستوں کے ساتھ کیسے بات چیت کرتے ہیں؟ وہ حدُود قائم کرنے میں آپ کی کیسے مدد کرتے ہیں؟

  10. ٹیکنالوجی کو ذمہ دارانہ طور پر اِستعمال کرنے کے لیے کون سی چند حکمتِ عملیاں ہیں، جیسا کہ بیک وقت کئی کام کرنے سے اِجتناب کرنا یا وقت کی حدُود مقرر کرنا؟

  11. دُوسروں کے ساتھ بامقصد طریقے سے رابطہ قائم کرنے کے لیے آپ کِن طریقوں سے ٹیکنالوجی کا اِستعمال کر سکتے ہیں، جیسا کہ آن لائن کمیونٹیوں میں شرکت کرنا یا اُن مقاصد کی معاونت کرنا جن کی آپ فکر کرتے ہیں؟

VI۔ نتیجہ

یِسُوع مسِیح کے شاگردوں کی حیثیت سے، ہمیں ٹیکنالوجی کو دانستہ اور مُثبت طور پر اِستعمال کرنے کے لیے بُلایا گیا ہے۔ اگرچہ ٹیکنالوجی کے بُہت سے فوائد ہیں، اِس کے نُقصانات بھی ہیں، جیسے کہ بیجا وقت اور توجہ کا ضیاع۔ ہمیں ٹیکنالوجی کے ”مقامِ فرحت“ کو یاد رکھنے اور بامقصد سوالات پُوچھنے، منصُوبہ سازی کرنے، اور اپنے مواد کو ذہن میں رکھتے ہُوئے اپنے ٹیکنالوجی کے اِستعمال پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ ہم ٹیکنالوجی کا اِستعمال کیسے کرتے ہیں اِس کا ذمہ لیتے ہُوئے، ہم اِسے ایسے انداز میں اِستعمال کر سکتے ہیں جس سے خُدا کی تعظیم ہو اور یہ ہمیں اور دُوسروں کو اُس کے قریب لائے۔

خاتون پیلے لباس میں
آدمی سُرخ لباس میں