وقفہ لیں
میرے لیے توقف کرنا اور وقفہ لینا ٹھیک ہے۔
بعض اوقات ایسا محسُوس ہوتا ہے کہ مُجھےخُوش رہنے یا دُوسرے لوگوں سے رابطے میں رہنے کے لیے ٹیکنالوجی کا اِستعمال کرنا چاہیے۔ یا مَیں سکرول کروں کیونکہ میں تنہا یا بیزار محسُوس کر رہا ہُوں۔ بعض اوقات مَیں ایسی چیزوں کا سامنا کرتا ہُوں جو پُرتشدد، خوف ناک، یا جنسی ہیں، اور مُجھے معلُوم نہیں کہ اِس سے کیسے نپٹا جائے۔
مَیں نے جان لِیا ہے کہ میرے لیے توقف کرنا اور وقفہ لینا ٹھیک ہے۔ رُوح میری راہ نُمائی کرے گا اور مُجھے خبردار کرے گا، اور اِس سے مُجھے یہ سوچنے میں مدد مِلے گی کہ مَیں کیسے عمل کر رہا اور اور محسُوس کر رہا ہُوں۔ پھر مَیں فیصلہ کر سکتا ہُوں کہ آیا مَیں ایک مُختلف انتخاب کرنا چاہتا ہُوں۔
مَیں نے اِسے مددگار پایا ہے:
-
یہ بولیں:جب مَیں ایسے مواد کو دیکھتا ہُوں جو واضح ہے یا جو مُجھے بُرا، تنہا، یا عجیب محسُوس کرواتا ہے، مَیں کہہ سکتا ہُوں، ”یہ درُست محسُوس نہیں ہوتا.“
-
بہتر انتخاب کریں: مَیں ڈیوائس کو بند کر سکتا ہُوں یا اپنی نوٹیفکیشنز کو بند کر سکتا ہُوں۔ مَیں باہر جا سکتا ہُوں یا کِسی دُوسرے کمرے میں مُنتقل ہو سکتا ہُوں، آلہ کے بغیر۔
-
کسی کے ساتھ رابطہ کریں: مَیں کسی دوست یا خاندان کے رُکن سے بات کر سکتا ہُوں کہ مَیں کیا محسُوس کر رہا ہُوں۔ بعض اوقات مُجھے کسی شخص کے ساتھ رُو برُو رابطہ قائم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، سکرین کے ذریعے نہیں۔
مقصد۔ منصُوبہ سازی۔ وقفہ۔ تین چھوٹے الفاظ بڑا فرق ڈال سکتے ہیں۔
ٹیکنالوجی کے اِستعمال کے لیے آپ کا منصُوبہ کیا ہے؟ آپ اِس صفحہ کو نوٹس لکھنے یا چند یاد دہانیوں کو قلم بند کرنے کے لیے اِستعمال کر سکتے ہیں۔