ٹیکنالوجی کو بحفاظت اِستعمال کرنا سیکھنا
ہر بار جب مَیں ٹیکنالوجی کا اِستعمال کرتا ہُوں، تو مَیں انتخاب کر رہا ہوتا ہُوں۔
پسند کریں۔ پیروی کریں۔ سبسکرائب کریں۔ سوائپ کریں۔
ہر بار جب مَیں ٹیکنالوجی کا اِستعمال کرتا ہُوں، تو مَیں انتخاب کر رہا ہوتا ہُوں۔ مَیں اِس کا اِستعمال اپنی ترقی کرنے، نئی مہارتیں سیکھنے، اور دُوسرے لوگوں کے ساتھ رابطہ کرنے میں مدد دینے کے لئے کر سکتا ہُوں – یا مَیں غیر صحت بخش عادات اپنا سکتا ہُوں۔
اسی لیے مَیں وہ بتا رہا ہُوں جو مُجھے ٹیکنالوجی کی نگرانی ہاتھ میں لینے میں مدد دیتا ہے: مقصد، منصُوبہ سازی، اور وقفہ۔ اِن تین اِلفاظ کو یاد رکھنے سے مُجھے محفُوظ اور معاون تعاملات حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ مَیں اِن کا اشتراک کر رہا ہُوں کیونکہ میرا خیال ہے کہ یہ آپ کی بھی مدد کر سکتے ہیں۔
یاد رکھیں:
-
ٹیکنالوجی کا ایک مقصد ہے۔
-
میرے پاس ٹیکنالوجی کے اِستعمال کا منصُوبہ ہے۔
-
مَیں توقف کر سکتا ہُوں اور وقفہ لے سکتا ہُوں۔