سبق برائے بالغین: ٹیکنالوجی پر والدین کے لئے تربیتی سبق
I۔ تعارف
بطور والدین، ہم اپنے بچّوں کے لیے بہترین چاہتے ہیں، اور اِس میں اُنھیں یہ سِکھانا بھی شامل ہے کہ اُنھیں ڈیجیٹل دُنیا میں کیسے بحفاظت جانا ہے۔ اِس سبق میں، ہم اِس بات پر تبادلہ خیال کریں گے کہ ہم بچّوں کو اپنی ٹیکنالوجی کے اِستعمال کو قابو کرنے میں کیسے مدد دے سکتے ہیں، تاکہ یہ اِن پر قابو نہ پائے۔ ہم عملی طریقے اور تکنیکیں سیکھیں گے جو بچّوں کی راہ نُمائی کرنے میں مدد کر سکتے ہیں کہ وہ ٹیکنالوجی کا دانستہ اور مُثبت اِستعمال کریں۔
II۔ ٹیکنالوجی کے فوائد اور نُقصانات
فوائد
-
کلِیسیا دُنیا بھر میں بات چیت کرنے اور اِنجِیل کو پھیلانے کے لیے ٹیکنالوجی کا اِستعمال کرتی ہے۔
-
ٹیکنالوجی ہمیں دُنیا کے اجتماعی علم تک رسائی دیتی ہے اور ہماری جیب میں پُوری آ جاتی ہے۔
نُقصانات
-
ٹیکنالوجی کی لاگت ہمارا وقت اور توجہ ہے، یا بدتر، مواقع اور برکات کا ضائع ہونا۔
-
اگر ہم محتاط نہیں ہیں، تو کسی ایسی چیز کی طرف ہماری توجہ مبذول ہو سکتی ہے جو ہماری توجہ کے قابل نہیں، یا حتٰی کہ وہ ہمیں اپنے عہُود اور اقدار سے ہٹا بھی دیتی ہے۔
-
غرض، اے بھائیو، جتنی باتیں سچ ہیں، اور جتنی باتیں شرافت کی ہیں، اور جتنی باتیں واجب ہیں، اور جتنی باتیں پاک ہیں، اور جتنی باتیں پسندیدہ ہیں، اور جتنی باتیں دِلکش ہیں، غرض جو نیکی اور تعریف کی باتیں ہیں اُن پر غور کِیا کرو۔
III۔ ٹیکنالوجی کے مسائل
تحقیق کار، سائنس، اور ڈیزائن نے لوگوں کو طویل مُدت کے لئے متوجہ رکھنے اور مطمئن محسُوس کرنے میں مدد دینے کی تکنیکیں سیکھی ہیں۔ یہ کھانے کی صنعت کی مانند ہے۔ سائنس نے کاروباروں کو خوراک کو ”مقامِ فرحت،“ یا ایسے مُقام پر پہنچانے میں مدد کی ہے جہاں خوراک نہایت خُوش ذائقہ لگتی ہے۔ کیا یہ آپ کی غلطی ہے جو آپ ہمیشہ تھوڑا اور لینا چاہتے ہیں؟
خیر، ہاں … اور نہیں۔ ٹیکنالوجی کا اپنا ”مقامِ فرحت“ ہے، اور اِسے قائم رکھنے کے لیے یہ ہمارے جذبات اور جسمانی کیمیائی مادوں کو ہدایت دیتی ہے۔ اگر آپ کو ٹیکنالوجی کا اِستعمال بند کرنا مُشکل لگتا ہے تو کیا آپ ٹوٹ جاتے ہیں؟ کیا آپ محض رُوحانی طور پر کمزور ہیں؟ نہیں۔ ٹیکنالوجی کے اِستعمال سے لُطف اندوز ہونا بالکل معمول کی بات ہے، لیکن ٹیکنالوجی کے اِستعمال پر قابو پانا ایک جائز جدوجہد ہو سکتی ہے۔ آپ سائنس، دماغ کے کیمیائی مادوں، اور ہماری توجہ حاصل کرنے کے لیے مدِمقابل مسابقتی صنعتوں کے خلاف جنگ کا شکار ہیں—اور یہ منصفانہ لڑائی نہیں ہے۔
یہ تسلیم کرنا ضروری ہے کہ بالغ بھی بچّوں کی مانند ٹیکنالوجی کے ساتھ کشمکش میں مُبتلا رہتے ہیں۔ ہم بھی ٹیکنالوجی کے ”مقامِ فرحت“ میں پھنس سکتے ہیں اور بچّوں اور نوجوانان کی طرح وقت سے بے خبر ہو سکتے ہیں۔
ٹیکنالوجی کا ”مقامِ فرحت“
-
ٹیکنالوجی ایک ایسا آلہ ہے جو ہمیں دُنیا کے اجتماعی عِلم تک رسائی دیتا ہے اور اِسے بھلائی کے لیے اِستعمال کِیا جا سکتا ہے۔
-
جتنی زیادہ توجہ ہم ٹیکنالوجی پر دیتے ہیں، اُتنا ہی زیادہ ٹیکنالوجی کے تخلیق کاروں کو معاوضہ ملتا ہے۔
-
تحقیق کار اور ڈیزائنرز ہمیں ٹیکنالوجی میں مشغول اور مُطمئن رکھنے کے لئے تکنیکوں کا اِستعمال کرتے ہیں، خوراک کی صنعت کے ”مقامِ فرحت“ کی مانند۔
-
آسمانی باپ اور ہمارا نجات دہندہ ٹیکنالوجی کے ساتھ ہماری کشمکش کو سمجھتے ہیں اور ہمیں مضبُوط کریں گے۔
-
مگر اُس نے مُجھ سے کہا کہ، میرا فضل تیرے لیے کافی ہے: کِیُوں کہ میری قُدرت کمزوری میں پُوری ہوتی ہے۔ پَس مَیں بڑی خُوشی سے اپنی کمزوری پر فخر کرُوں گا تاکہ مسِیح کی قُدرت مُجھ پر چھائی رہے۔
”مقامِ فرحت“ پر غالب آنا
-
تسلیم کریں کہ ٹیکنالوجی کا اپنا ”مقامِ فرحت“ ہے جو ہمارے جذبات اور جسمانی کیمیائی مادوں کو ہدایت دیتا ہے۔
-
ٹیکنالوجی کے ساتھ کشمکمش میں مُبتلا ہونا معمُول کی بات ہے۔ ہم سائنس، دماغ کے کیمیائی مادوں، اور ہماری توجہ حاصل کرنے کے لیے مدِمقابل مسابقتی صنعتوں کے خلاف جنگ کا شکار ہیں۔
-
ہم خُود سے بامقصد سوالات پوچھنے، منصُوبہ سازی کرنے، اور بوقتِ ضرورت وقفہ لینے سے اپنی ٹیکنالوجی پر قابو پا سکتے ہیں۔
-
اُس مواد سے خبردار رہتے ہُوئے جو ہم اپنے گھروں میں اِستعمال کرتے اور ڈِیوائس سے پاک مقامات تخلیق کرنے سے ہمیں ٹیکنالوجی کے ”مقامِ فرحت“ پر قابو پانے میں بھی مدد مِل سکتی ہے۔
-
جاگو اور دُعا کرو تاکہ آزمایش میں نہ پڑو: رُوح مُستعد ہے، مگر جسم کمزور ہے۔
بطور والدین، ہم اپنے ٹیکنالوجی کے اِستعمال کا خیال رکھتے ہُوئے اپنے بچّوں کے لیے مثال قائم کر سکتے ہیں۔ یہ پہچاننا کہ ٹیکنالوجی کے اِستعمال پر کہاں حدُود درکار ہیں اور زیادہ یا غلط اِستعمال کی آزمایش پر قابو پانے کے لئے اقدامات کرنا خود اپنے اور ہمارے خاندانوں کے لیے ٹیکنالوجی کے ساتھ صحت مندانہ تعلقات پیدا کر سکتا ہے۔ یاد رکھیں، ہم اپنی ٹیکنالوجی کو قابو کرتے ہیں، یہ ہمیں قابو میں نہیں کرتی۔
IV۔ ٹیکنالوجی کی نگرانی ہاتھ میں لینا
ا۔ مقصد: سیکھنے اور تخلیق کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا دانستہ اِستعمال کرنا۔
-
جو کام کرو جی جان سے کرو، خُداوند کے لیے، نہ کہ آدمیوں کے لیے۔
-
اپنے آپ سے سوالات پُوچھیں جیسے کہ ”مَیں ابھی اپنی ڈیوائس کا اِستعمال کیوں کر رہا ہُوں؟“ اور”کیا مَیں اِس کے بارے میں اچھا محسُوس کرتا ہُوں جو مَیں کر رہا ہُوں؟“
ٹیکنالوجی کو دانستہ طور پر اِستعمال کرنے کی عملی تجاویز میں مُثبت پیغام بھیجنا، تسلی بخش موسیقی سُننا، اور خُود اپنا مواد تخلیق کرنا شامل ہیں۔ آپ اور کون سے اِستعمالات کی نشاندہی کر سکتے ہیں؟
ب۔ منصُوبہ سازی: بہتر اِنتخابات کے لیے پیشگی منصُوبہ سازی کرنا۔
-
اپنے سب کام خُداوند پر چھوڑ دے، تو تیرے اِرادے قائم رہیں گے۔
-
اپنے آپ سے سوالات پُوچھیں جیسے کہ ”اپنی ڈیوائس کو اِستعمال کرنے کا میرا منصُوبہ کیا ہے؟“ اور ”مَیں اپنے وقت کو کیسے اِستعمال کر رہا ہُوں مَیں اِس سے خُدا کو کیا ظاہر کر رہا ہُوں؟“
بہتر اِنتخابات کے لیے پیشگی منصُوبہ سازی کرنے کے لیے عملی تجاویز میں خُود کے لیے سکرین کے وقت کے لیے روزانہ کی حد مقرر کرنا، صرف قریبی خاندان اور دوستوں کے ساتھ رابطہ کرنا اور فالو کرنا، گھر پر ڈیوائس سے پاک مقام رکھنا، خاندانی چارجنگ سٹیشن قائم کرنا، اور فلٹر کا اِستعمال کرنا شامل ہیں۔ ٹیکنالوجی کے اِستعمال سے متعلق دیگر کون سی حکمتِ عملیاں آپ اور آپ کے بچّوں کو بہتر فیصلے کرنے میں مدد دے سکتی ہیں؟
ج۔ وقفہ: بوقتِ ضرورت وقفہ لیں۔
-
خاموش ہو جاؤ، اور جان لو کہ مَیں خُدا ہُوں۔
-
اپنے آپ سے سوالات پُوچھیں جیسے کہ ”کیا مَیں ایسے مواد سے کنارہ کر رہا ہُوں جو مَیں جانتا ہُوں کہ صحیح یا بامقصد نہیں ہے؟“ اور ”کیا مَیں نے رُوح کو دُور ہوتا ہُوا محسُوس کِیا ہے؟“
ٹیکنالوجی سے وقفہ فراہم کرنے کے لیے عملی تجاویز میں اپنی ڈیوائس کو نیچے رکھنا اور دُور رہنا، مضبُوطی کے لیے دُعا کرنا، اور کسی سے بات کرنا شامل ہیں۔ جب ضرورت ہو تو آپ کا خاندان ٹیکنالوجی سے وقفہ کیسے لے سکتا ہے؟
V۔ گروہی گُفتگُو
اب جب کہ ہم ٹیکنالوجی کے اِستعمال کو قابو کرنے کے کُچھ عملی طریقوں کے متعلق بات کر چُکے ہیں، تو آئیں گروہی گُفتگُو کا آغاز کریں۔ مَیں آپ سب سے ٹیکنالوجی کے ساتھ آپ کے تجربات اور آپ اِسے اپنی زندگیوں میں کیسے مُنظم کرتے ہیں اِس کے متعلق سُننا چاہوں گا۔
-
اپنے گھر میں ٹیکنالوجی کو مُنظم کرنے میں آپ کون سی سب سے بڑی چنوتیوں کا سامنا کرتے ہیں؟
-
جب ٹیکنالوجی کے اِستعمال کی بات ہو تو آپ اپنے بچّوں میں کون سی اقدار پیدا کرنا چاہتے ہیں؟
-
ٹیکنالوجی آپ کے خاندان کے تعلقات اور ابلاغ پر کیسے اثر انداز ہوتی ہے؟
-
آپ بطور خاندان ٹیکنالوجی کِن طریقوں سے اِستعمال کرتے ہیں؟ یہ آپ کےباہمی بہترین وقت کے لیے سُود مند ہے یا بے سُود ہے؟
-
آپ اپنے خاندان کی روز مرہ زندگی میں ٹیکنالوجی کے اِستعمال کے فوائد اور نُقصانات کو کیسے متوازن رکھ سکتے ہیں؟
-
آپ اپنے بچّے کی تعلیم میں ٹیکنالوجی کو کیا کردار ادا کرتے ہُوئے دیکھتے ہیں؟ آپ کیسے یقینی بناتے ہیں کہ وہ اِس کا موثر اِستعمال کرتے ہیں؟
-
ٹیکنالوجی آپ کے بچّے کی دماغی صحت پر کیسے اثر انداز ہوتی ہے؟ آپ کسی بھی منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے کیا اقدامات کرتے ہیں؟
-
آپ نے اپنے گھر میں ٹیکنالوجی کے اِستعمال کے لیے کون کون سی حدُود قائم کی ہیں؟ آپ اِنھیں کیسے لاگو کرتے ہیں؟
-
آپ اپنے بچّوں کے لیے ٹیکنالوجی کے اِستعمال کا ذمہ دارانہ نمونہ کیسے پیش کرتے ہیں؟
-
آپ کو اپنے گھر میں ٹیکنالوجی کا مؤثر طریقے سے انتظام کرنے کے لیے کون سے وسائل یا معاونت درکار ہے؟
-
ٹیکنالوجی میرے بچّوں کے ساتھ میرے تعلقات پر کیسے اثر انداز ہُوئی ہے؟
-
گھر میں ٹیکنالوجی کے اِستعمال سے کون سے مُمکنہ خطرات وابستہ ہیں؟ آپ اِن خطرات کو کیسے کم کر سکتے ہیں؟
-
آپ ٹیکنالوجی کے اِستعمال سے متعلق اپنے بچّوں میں کون سی اقدار پیدا کرنا چاہتے ہیں؟ آپ خُود سے اِن اقدار کا نمونہ کیسے پیش کر سکتے ہیں؟
-
آپ اپنے خاندان کے لیے ٹیکنالوجی کا منصُوبہ کیسے تیار کر سکتے ہیں جو تبدیلیوں اور چنوتیوں کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے کافی لچکدار ہو، مگر پھر بھی ڈھانچہ اور حدُود فراہم کرتا ہے؟
-
آپ ٹیکنالوجی کو محض تقریح یا بے توجہی کا ذریعہ بنانے کی بجائے اپنے بچّوں کی تدریس اور ترقی کو بڑھانے کے آلہ کے طور پر کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں۔
VI۔ گھر میں ٹیکنالوجی اِستعمال کے بارے میں سِکھانے کے لیے تجاویز
ٹیکنالوجی ہماری زندگیوں میں کیا کردار ادا کرتی ہے اور یہ کیسے ہمارے رویوں اور جذبات کو متاثر کر سکتی ہے اِس پر بات کرتے ہُوئے آغاز کریں۔
ا۔ ٹیکنالوجی کو قابو کرنے کی اہمیت واضح کریں
بتائیں ٹیکنالوجی کِس طرح اچھائی کا آلہ ہو سکتی ہے، لیکن یہ ایک مسئلہ بن سکتی ہے جب یہ ہمیں قابو کرتی ہے۔ وضاحت کریں کہ ٹیکنالوجی کو قابو کرنا ضروری ہے تاکہ یہ ہمیں قابو نہ کر پائے۔
ب۔ ٹیکنالوجی کو قابو کرنے کے لیے عملی تجاویز سِکھائیں
مضمون کے حوالہ جات (مقصد، منصُوبہ سازی، اور وقفہ) میں درج ٹیکنالوجی کو قابو کرنے کی ہر تجویز کا جائزہ لیں۔ وضاحت کریں کہ ہر تجویز ٹیکنالوجی کے اِستعمال کی نگرانی کو ہاتھ میں لینے میں اُن کی کس طرح مدد کر سکتی ہے۔
ج۔ گھر پر اُصُولوں کے اطلاق کے طریقوں پر غور کریں
مُختلف صورتِ حال پر تبادلہ خیال کریں جہاں ٹیکنالوجی مسئلہ بن سکتی ہے، جیسے کہ سوشل میڈیا پر بُہت زیادہ وقت گُزارنا یا آخر میں گھنٹوں تک ویڈیو گیمز کھیلنا۔
اِن حالات میں ٹیکنالوجی کو قابو کرنے کے اُصُولوں کا اطلاق کرنے کے طریقوں کے بارے میں سوچ بچار کریں، جیسا کہ روزانہ کی حدیں متعین کرنا، ڈیوائس سے پاک زون بنانا، یا بوقت ضرورت وقفے لینا۔
د۔ کھُلی بات چیت اور جواب دہی کی حوصلہ افزائی کریں
وضاحت کریں کہ خاندان میں ٹیکنالوجی کے اِستعمال کے بارے کھُل کر بات کرنا اور ایک دُوسرے کو ٹیکنالوجی کے ذمہ دارانہ اِستعمال کے لیے جواب دہ ٹھہرانا ضروری ہے۔
گھر میں ٹیکنالوجی کے اِستعمال کے لیے توقعات اور ہدایات طے کریں اور ہر ایک کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ اِن پر عمل پیرا ہونے کے لیے مل کر کام کریں۔
ہ۔ فالو اپ کریں اور دھیان رکھیں
اپنے بچّوں کی وقتاً فوقتاً جانچ کریں یہ دیکھنے کے لیے کہ وہ ٹیکنالوجی کی نگرانی ہاتھ میں لینے کے لیے کیا کر رہے ہیں۔ اُن کی مدد مانگنے کی حوصلہ افزائی کریں اگر اُنھیں اِس کی ضرورت ہے اور بوقتِ ضرورت مدد اور راہ نُمائی پیش کرنے کے لیے رضامند ہوں۔
و۔ ٹیکنالوجی کے صحت مندانہ اِستعمال کا نمونہ پیش کریں۔
ٹیکنالوجی کے صحت مندانہ اِستعمال کا نمونہ پیش کرنے میں والدین کے اہم کردار کی وضاحت کریں۔ اِس کا مطلب ہے کہ وہ خُود اپنے ٹیکنالوجی کے اِستعمال سے آگاہ ہوں اور اچھی مثال قائم کریں۔ والدین بچّوں کو دِکھا سکتے ہیں کہ ٹیکنالوجی کو اپنی زندگیوں میں حاوّی کیے بغیر وہ اِس سے لُطف اندوز ہو سکتے ہیں اور ٹیکنالوجی کا اِستعمال دیگر اہم سرگرمیوں اور تعلقات کے ساتھ متوازن کِیا جا سکتا ہے۔
ز۔ مثبت تقویت کا اِستعمال کریں
اِس بات پر تبادلہ خیال کریں کہ اچھی عادات اور طرزِ عمل کو قائم کرنے اور مُستحکم کرنے کے لئے کس طرح مُثبت تقویت اِستعمال کی جا سکتی ہے۔ جب بچّے اپنے ٹیکنالوجی کے ذمہ دارانہ اِستعمال کو قابو کرنے کے لیے کوششیں کرتے اور اِسے ذمہ داری سے اِستعمال کرتے ہیں، تو اُن کو داد دینا اور اُن کی حوصلہ افزائی کرنا ضروری ہوتا ہے۔
ح۔ اِسے خاندانی کوشش بنائیں
خاندان میں ہر ایک کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ اکٹھے مل کر ٹیکنالوجی کے ساتھ صحت مندانہ تعلقات قائم کریں۔ ٹیکنالوجی کو قابو کرنا صرف انفرادی کوشش نہیں، بلکہ خاندانی کوشش ہے۔ اِس میں ٹیکنالوجی کے اِستعمال سے متعلق خاندانی اُصُولوں اور حدُود کو قائم کرنا، بطور خاندان کرنے کے لیے مُتبادل سرگرمیاں تلاش کرنا، اور ٹیکنالوجی کو ذمہ دارانہ طور پر اِستعمال کرنے کی چنوتیوں اور کامیابیوں کے بارے میں کھُلی اور دیانت دارانہ گُفتگُو کرنا شامل ہو سکتا ہے۔
i۔ صابر ہُونا اور ادراک پانا
والدین کے ساتھ منصُوبہ بنائیں کہ وہ ٹیکنالوجی کے اِستعمال سے متعلق عادات اور طرزِ عمل کو کیسے تبدیل کر سکتے ہیں۔ اُنھیں یہ سمجھنے میں مدد کریں کہ اِس کے لیے وقت اور کوشش درکار ہو گی۔ جب بچّے اپنے ٹیکنالوجی کے اِستعمال کو قابو کرنے کا فرض نبھانے کے لیے کام کرتے ہیں تو صابر ہونا اور اِدراک رکھنا نہایت ضروری ہوتا ہے۔ جب بچّے ٹیکنالوجی کے ساتھ صحت مند تعلقات کی جانب پیش رفت کرتے ہیں تو وہ راستے میں مدد اور راہ نُمائی پیش کر سکتے ہیں، اور چھوٹی فتوحات کا جشن منا سکتے ہیں۔
VII۔ نتیجہ
ٹیکنالوجی ایک معجزانہ آلہ ہے، لیکن یہ بوجھ بھی ہو سکتا ہے جب ہم اِسے دانستہ طور پر اِستعمال نہیں کرتے ہیں۔ ٹیکنالوجی کے ہمارے اِستعمال کو قابو کرنے اور بچّوں کو بھی ایسا کرنے کی ہدایت دینے سے، ہم اِس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ یہ ہمیں قابو میں نہ کرے۔ تدریس اور تخلیق کرنے، بہتر اِنتخابات کے لیے آگے بڑھنے کی منصُوبہ سازی کرنے، اور بوقتِ ضرورت وقفہ لینے کے لیے ٹیکنالوجی کا بامقصد اِستعمال کرنا یاد رکھیں۔ آئیں صحائف کو بھی ذہن میں رکھیں جو ہماری حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ جتنی باتیں سچ ہیں، جِتنی باتیں شرافت کی ہیں، اور جتنی باتیں واجب ہیں، اور جِتنی باتیں پاک ہیں، اور جِتنی باتیں پسندیدہ ہیں، اور جِتنی باتیں دِلکش ہیں اُن پر توجہ مرکوز کریں۔ ایسا کرنے سے، ہم بچّوں کو محفُوظ اور مثبت طریقے سے ٹیکنالوجی کو اِستعمال کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔