منصُوبہ سازی
جب مَیں پیشگی منصُوبہ سازی کرتا ہُوں، تو مَیں بہتر محسُوس کرتا اور بہتر انتخابات کرتا ہُوں۔
مُجھے گٹار بجانا پسند ہے، اور مَیں اِس میں کافی ماہر ہُوں۔ جب بھی میری کوئی پرفارمنس متوقع ہوتی ہے، تو مَیں جانتا ہُوں کہ مُجھے پیشگی مشق اور منصُوبہ سازی کرنی ہے۔ ٹیکنالوجی کے ساتھ بھی ایسا ہی ہے: جب مَیں پیشگی سے منصُوبہ سازی کرتا ہُوں، تو مَیں بہتر محسُوس کرتا اور بہتر انتخابات کرتا ہُوں۔
مَیں نے چند سادہ اُصُول وضع کیے ہیں جو مُجھے اپنے منصُوبہ پر قائم رہنے میں مدد دیتے ہیں:
-
مَیں نے خُود کے لیے سکرین ٹائم کی روزانہ کی حد مُقرر کی۔
-
مَیں صرف خاندان اور قریبی دوستوں کو ”فالو“ اور اُن کے ساتھ رابطہ کرتا ہُوں۔
-
میرے گھر میں ڈیوائس سے پاک مقامات ہیں، جیسے میری خواب گاہ اور میرا غُسل خانہ۔
-
مَیں نے خاندانی چارجنگ سٹیشن قائم کِیا، پس ہر ایک کی ڈیوائسز رات کو دسترس سے باہر سوئچ میں لگائی اور اُتاری جاتی ہیں۔
-
مَیں نامناسب یا غِیر محفُوظ ایپلی کیشنز اور مواد کو بلاک کرنے کے لیے فلٹرز کا اِستعمال کرتا ہُوں۔
مَیں ٹیکنالوجی کے ساتھ جو انتخاب کر سکتا ہُوں اِس کا کوئی واضح دُرست یا غلط انتخاب نہیں ہے۔ مگر پیشگی منصُوبہ سازی کرنے سے مدد ملتی ہے۔ اور مَیں اپنے دوستوں اور خاندان سے اُن کی تجاویز کے بارے میں بھی بات کر سکتا ہُوں۔
برائے مضبُوطیِ نوجوانان: فیصلہ سازی کے لیے ہدایت نامہ