لائبریری
نو عمر بچّوں کی تدریس


”نو عمر بچّوں کی تدریس،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: نیا عہد نامہ ۲۰۲۱ (۲۰۲۰)

”نو عمر بچّوں کی تدریس،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: ۲۰۲۱

نو عمر بچّوں کی تدریس

اگر آپ کے خاندان میں چھوٹے بچّے ہیں تو، یہاں کچھ ایسی سرگرمیاں پیش کی گئی ہیں جو اُن کو سِکھانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں:

  • گائیں۔ گیت اور نغمے جو بچّوں کے گیتوں کی کتاب میں پائے جاتے ہیں کیوں کہ وہ عقائد کی قوی تعلیم دیتے ہیں۔ سِکھائے جانے والے اِنجیلی اُصولوں سے متعلق گیتوں کی تلاش کے لیے بچّوں کے گیتوں کی کتاب کے آخر میں دیے گئے topics index کا اِستعمال کریں۔ گیتوں کے پیغام کو اپنے بچّوں کی زِندگیوں سے وابستہ کرنے میں مدد کریں۔ مثال کے طور پر، آپ گیتوں کے اِلفاظ یا فقروں کے بارے میں سوالات پوچھ سکتے ہیں۔ گیت گانے کے علاوہ، آپ کے بچّے گیتوں کے اِلفاظ کے موافق اشارے کرسکتے ہیں یا جب وہ دُوسری سرگرمیوں میں مشغول ہوں تو گیتوں کو پس منظر موسیقی کے طور پر سُن سکتے ہیں۔

  • کوئی کہانی سُنیں یا اُس کی کردار نگاری کریں۔ نو عمر بچّے صحائف، آپ کی زِندگی، کلیسیائی تاریخ، یا کلیسیائی رسالہ جات—کی کہانیاں پسند کرتے ہیں۔ کہانی سُنانے کے عمل میں اُن کو شامل کرنے کے طریقے تلاش کریں۔ وہ تصاویر یا چیزیں پکڑ سکتے ہیں، بتائی جانے والی کہانی کی تصویر بنا سکتے ہیں، کہانی کی کردار نگاری کرسکتے ہیں، یا کہانی سنانے میں بھی مدد کرسکتے ہیں۔ اشتراک کردہ کہانیوں میں سے اِنجیلی سچائیوں کو پہچاننے میں اپنے بچّوں کی مدد کریں۔

  • صحائف کو پڑھیں۔ چھوٹے بچّے شاید بہت زیادہ پڑھنے کے قابل نہ ہوں، لیکن آپ اُن کو پھر بھی صحائف سے سیکھنے میں مشغول کرسکتے ہیں۔ آپ کو کسی ایک آیت، کلیدی فقرے یا کسی لفظ پر توجہ مزکور کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ کئی بار دہرائے جانے کے باعث وہ صحائف کے مختصر فقرے یاد کرنے کے قابل بھی ہوسکتے ہیں۔ جب وہ خُدا کا کلام سُنیں گے، تب وہ رُوح کو محسوس کریں گے۔

  • تصویر کو دیکھیں یا ویڈیو دیکھیں۔ جب آپ اپنے بچّوں کو اِنجیلی اُصول یا صحیفہ کی کہانی سے متعلق کوئی تصویر یا ویڈیو دکھائیں، تو اُن سے ایسے سوالات پوچھیں جو دکھائی جانے والی چیز سے کچھ سیکھنے میں اُن کی مدد کریں۔ مثال کے طور پر، آپ پوچھ سکتے ہیں، ”اِس تصویر یا ویڈیو میں کیا ہو رہا ہے؟ اِسے دیکھ کر آپ کیسا محسوس کرتے ہیں؟“ آپ medialibrary.ChurchofJesusChrist.org اور children.ChurchofJesusChrist.org پر تصاویر اور ویڈیوز تلاش کرسکتے ہیں۔

  • تخلیق کریں۔ بچے سکِھائی جانے والی کہانی یا اُصول سے متعلق کوئی خاکہ نگاری کرسکتے ہیں، تصویر بنا سکتے ہیں، یا رنگ بھر سکتے ہیں۔

  • عملی اسباق میں شریک ہوں۔ ایک آسان عملی سبق آپ کے بچوں کو ایک مشکل اِنجیلی اُصول کو سمجھنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔ عملی اسباق کا استعمال کرتے وقت، اپنے بچّوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے طریقے تلاش کریں۔ وہ محض ایک چیز کو دیکھنے کے بجائے ایک متعامل تجربے سے زیادہ سیکھ سکیں گے۔

  • کردار نگاری۔ جب بچّے کسی ایسی صورتحال کی کردار نگاری کرتے ہیں جس کا سامنا عین ممکن ہے کہ وہ اپنی حقیقی زِندگی میں کریں، تو وہ بہتر طور پر یہ سمجھنے کے قابل ہوں گے کہ اِنجیلی اُصول کیسے اُن کی زِندگیوں پر لاگو ہوتا ہے۔

  • سرگرمیاں دہرائیں۔ چھوٹے بچّوں کو سمجھنے کے لیے متعدد بار تصورات سُننے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ اکثر کہانیوں یا سرگرمیوں کو دہرانے سے مت گھبرائیں۔ مثال کے طور پر، آپ صحیفہ کی ایک کہانی کا متعدد بار مختلف طریقوں سے اشتراک کر سکتے ہیں—صحائف سے پڑھنا، اپنے اِلفاظ میں خلاصہ بیان کرنا، ویڈیو دِکھانا، کہانی سُنانے میں بچّوں کو آپ کی مدد کرنے دینا، اُنھیں کہانی پر عمل کرنے کی دعوت دینا، وغیرہ۔

    والدین نو عمر بچّوں کی تدریس کرتے ہیں
مسِیح قبر سے باہر نکلتے ہوئے

وہ جی اُٹھا ہے، از ڈیل پارسن