”آپ کے خاندانی مُطالعہِ صحائف کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: نیا عہد نامہ ۲۰۲۱ (۲۰۲۰)
”آپ کے ذاتی مُطالعہِ صحائف کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: ۲۰۲۱
آپ کے خاندانی مُطالعہِ صحائف کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز
اِنجیل سیکھنے میں مدد کا ایک طاقتور طریقہ باقاعدگی سے خاندانی مُطالعہِ صحائف کا انعقاد کرنا ہے۔ یہ ضروری نہیں کہ بطور خاندان آپ کتنا طویل اور کتنے عرصے تک پڑھائی کرتے ہیں مگر آپ کی کاوشوں کا مستقل رہنا بہت اہم ہے۔ جب آپ مُطالعہِ صحائف کو اپنی خاندانی زِندگی کا ایک اہم حصہ بناتے ہیں، تو آپ اپنے خاندان کے اَرکان کو یِسُوع مسِیح کے قریب آنے اور اُس کے کلام کی بنیاد پر اپنی گواہیوں کو قائم کرنے میں مدد دیں گے۔ ذیل کے سوالات پر غور فرمائیں:
-
آپ خاندان کے اَرکان کی خود سے صحائف کا مُطالعہ کرنے کی حوصلہ افزائی کیسے کرسکتے ہیں؟
-
آپ خاندان کے اَرکان کی کیسے حوصلہ افزائی کرسکتے ہیں کہ وہ سِکھائی جانے والی باتوں کا اشتراک کریں؟
-
روزمرہ کے تدریسی لمحات میں آپ نئے عہد نامے میں سِکھائے جانے والے اُصولوں پر کِس طرح زور ڈال سکتے ہیں؟
یاد رکھیں کہ گھر اِنجیل سیکھنے کے لیے ایک بہترین جگہ ہے۔ آپ گھر میں اِنجیل کو ایسے طریقوں سے سیکھ اور سِکھا سکتے ہیں جو کلیسیائی جماعت میں ممکن نہیں۔ اپنے خاندان کو صحائف میں سے سیکھنے میں مدد دینے کے طریقوں کے بارے میں سوچتے ہوئے تخلیقی رویہ اختیار کریں۔ اپنے خاندانی مُطالعہِ صحائف کو تقویت دینے کے لیے مندرجہ ذیل چند تجاویز کا استعمال کریں:
معنی خیز صحائف کا اشتراک کریں
خاندان کے اَرکان کو صحائف کے ایسے حصوں کا اشتراک کرنے کا وقت دیں جو اُنھیں اپنی ذاتی مطالعہ کے دوران معنی خیز لگے ہوں۔
اپنے اِلفاظ اِستعمال کریں
خاندان کے اَرکان کو دعوت دیں کہ وہ مُطالعہِ صحائف سے حاصل کردہ فہم کا اپنے اِلفاظ میں خلاصہ پیش کریں۔
صحائف کو اپنی زِندگی پر لاگو کریں
صحیفہ کی عبارت پڑھنے کے بعد، خاندان کے اَرکان سے گُزارش کریں کہ ایسے طریقوں کا اشتراک کریں جن سے وہ عبارت اُن کی زندگیوں پر لاگو ہوتی ہے۔
سوال پوچھیں
خاندانی اَرکان کو اِنجیلی سوال پوچھنے کی دعوت دیں، اور پھر ایسی آیات کی تلاش میں وقت گزاریں جو اُس سوال کے جواب میں مدد دے سکیں۔
ایک صحیفہ کی نمائش کریں
ایک معنی خیز آیت منتخب کریں، اور اُسے ایسی جگہ لگائیں جہاں سےخاندانی اَرکان اُسے اکثر دیکھ سکیں۔ دیگر افرادِ خانہ کو نمائش کرنے کے لیے صحیفے منتخب کرنے کے لیے باری لینے کا موقع دیں۔
صحیفہ کی فہرست بنائیں
بحیثیت خاندان، متعدد ایسی آیات کا انتخاب کریں جن پر آپ آئندہ ہفتے کے دوران گفتگو کرنا چاہتے ہیں۔
صحائف یاد کریں
صحیفہ کی ایک عبارت کا انتخاب کریں جو آپ کے خاندان کے لیے معنی خیز ہو، اور خاندانی اَرکان کو اِسے روزانہ دہرا کر یا یاد کرنے کا کھیل کھیل کر اِسے یاد کرنے کی دعوت دیں۔
عملی اسباق کا اشتراک کریں
ایسی چِیزیں ڈھونڈیں جو اُن ابواب اور آیات سے متعلق ہوں جو آپ بطور خاندان پڑھ رہے ہیں۔ خاندانی اَرکان کو دعوت دیں کہ اِس بارے میں بات کریں کہ ہر چِیز کیسے صحائف کی تعلیمات سے مطابقت رکھتی ہے۔
ایک عنوان منتخب کریں
خاندانی اَرکان یَکے بعد دیگرے ایک ایسے موضوع کا انتخاب کریں جن کا خاندان ایک ساتھ مل کر مُطالعہ کرے گا۔ موضوع کے بارے میں صحائف کی عبارتوں کو تلاش کرنے کے لیے Topical Guide, the Bible Dictionary، یا the Guide to the Scriptures (scriptures.ChurchofJesusChrist.org) کا استعمال کریں۔
تصویر بنائیں
بطور خاندان چند آیات پڑھیں، اور پھر خاندانی اَرکان کو اُس سے متعلق ایک تصویر بنانے کے لیے وقت دیں۔ ایک دُوسرے کی تصاویر پر گفتگو کرنے میں وقت گزاریں۔
ایک کہانی کی کردار نگاری کریں
کہانی پڑھنے کے بعد، خاندانی اَرکان کو اِس کی کردار نگاری کرنے کی دعوت دیں۔ اِس کے بعد، اِس بارے میں بات کریں کہ کہانی اُن چِیزوں سے کیسے مطابقت رکھتی ہے جن کا آپ انفرادی طور پر اور بطور خاندان تجربہ کر رہے ہیں۔
بزرگ ڈیوڈ اے بیڈنار نے سِکھایا: ”ہر خاندانی دُعا، خاندانی مُطالعہِ صحائف کی ہر ایک قسط، اور ہر خاندانی شام ہماری رُوحوں کے کینوس پر بُرش کی ایک ضرب ہے۔ کوئی بھی واقعہ اِن کے مقابلہ میں نہایت متاثر کن یا یادگار نہیں ہوسکتا۔ لیکن جس طرح پیلے اور سنہرے اور بھورے رنگ کے کامل ضرب ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں اور ایک متاثر کن شاہکار کو تخلیق دیتے ہیں، لہذا بظاہر ادنیٰ چِیزوں کو کرنے میں ہماری مستقل مزاجی اہم رُوحانی نتائج کا باعِث بن سکتی ہے“ (”More Diligent and Concerned at Home،“ انزائن یا لیحونا، نومبر ۲۰۰۹، ۱۹–۲۰)۔