”اضافی وسائل،“ آ، میرے پِیچھے ہولے—برائے افراد و خاندان: نیا عہد نامہ ۲۰۲۱ (۲۰۲۰)
”اضافی وسائل،“ آ، میرے پِیچھے ہولے—برائے افراد و خاندان: ۲۰۲۱
اضافی وسائل
یہ تمام وسائل گاسپل لائبریری ایپ میں اور ChurchofJesusChrist.org پر مِل سکتے ہیں۔
گیت اور بچوں کے گیتوں کی کتاب
مُقَدَّس موسیقی رُوح کو مدعو کرتی ہے اور یادگار انداز میں عقائد کی تعلیم دیتی ہے۔ گیتوں اور بچوں کے گیتوں کی کتاب کے طباعت شدہ ورژن کے علاوہ، آپ music.ChurchofJesusChrist.org اور سیکریڈ میوزک ایپ میں بہت سے گیتوں اور بچوں کے گیتوں کی آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ تلاش کرسکتے ہیں۔
کلیسیائی رسالہ جات
دوست، New Era، Ensign، اور لیحونا رسالہ جات ایسی کہانیاں اور سرگرمیاں مہیا کرتے ہیں جو اُن اُصولوں کی تکمیل کرسکتے ہیں جن کی تعلیم آپ آ، میرے پِیچھے ہولے—برائے افراد و خاندان میں سے دے رہے ہیں۔
نئے عہد نامے کی کہانیاں
نئے عہد نامے کی کہانیاں (۲۰۰۵) نئے عہد نامے میں پائے جانے والے عقائد اور کہانیاں سیکھنے میں بچوں کی مدد کرسکتی ہیں۔ آپ اِن کہانیوں کی ویڈیوز گاسپل لائبریری ایپ میں اور medialibrary.ChurchofJesusChrist.org پر بھی تلاش کرسکتے ہیں۔
تدریسی کتب برائے سیمنری اور انسٹی ٹیوٹ
سیمنری اور انسٹی ٹیوٹ کی تدریسی کتابیں صحائف میں پائے جانے والے اُصولوں اور کہانیوں کا تاریخی پس منظر اور عقائدی تفسیر فراہم کرتی ہیں۔
میڈیا لائبریری
تصاویر، ویڈیوز اور دیگر میڈیا آپ اور آپ کے خاندان کو نئے عہد نامہ میں پائے جانے والے عقائد اور کہانیوں کو تصور کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ بائبل ویڈیوز کی سیریز سمیت کلیسیا کے میڈیا وسائل کے مجموعہ کو براؤز کرنے کے لیے medialibrary.ChurchofJesusChrist.org پر جائیں، جس میں نئے عہد نامہ کے واقعات کی عکاسی کی گئی ہے۔
اِنجیلی عنوانات
topics.ChurchofJesusChrist.org پر آپ اِنجیل کے مختلف موضوعات کے بارے میں بنیادی معلومات حاصل کرسکتے ہیں، اِس کے ساتھ مددگار وسائل کے لنکس، جیسا کہ متعلقہ مجلسِ عامہ کے خطاب، مضامین، صحائف، اور ویڈیوز بھی دیکھ سکتے ہیں۔ آپ Gospel Topics Essays بھی تلاش کرسکتے ہیں، جو اِنجیل سے متعلق سوالات کے گہرائی سے جوابات پیش کرتے ہیں۔
ایمان سے وفادار
اگر آپ کو اِنجیل کے بنیادی اُصولوں کو سمجھنے کے لیے اضافی مدد کی ضرورت ہو تو، True to the Faith (۲۰۰۴) میں تلاش کرنے پر غور کریں۔ یہ وسیلہ حروف تہجی کی بِنا پر ترتیب شدہ اِنجیلی عنوانات کی فہرست پر مشتمل ہے جن کو آسان اِلفاظ میں بیان کیا گیا ہے۔