لائبریری
آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان کا طریقہ استعمال


آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان، کا طریقہ استعمال“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: نیا عہد نامہ ۲۰۲۱ (۲۰۲۰)

آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان، کا طریقہ استعمال“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: ۲۰۲۱

آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان کا طریقہ استعمال

یہ وسیلہ کِس کے لیے ہے؟

یہ وسیلہ کلیسیا کے ہر فرد اور خاندان کے لیے ہے۔ یہ آپ کو اِنجیل سِکھانے میں مدد کے لیے ترتیب دیا گیا ہے—چاہے بذاتِ خُود یا اپنے خاندان کے ساتھ۔ اگر آپ نے ماضی میں باقاعدگی سے اِنجیل کا مُطالعہ نہیں کیا تو، یہ وسیلہ شروعات کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر آپ پہلے سے ہی اِنجیل کے مُطالعہ کی اچھی عادت کے حامل ہیں تو، یہ وسیلہ آپ کو زیادہ معنی خیز تجربات حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

مجھے یہ وسیلہ کِس طرح استعمال کرنا چاہیے؟

اِس وسیلہ کو کسی بھی ایسے طریقے سے استعمال کریں جو آپ کے لیے کارآمد ہے۔ یہ آپ کے ذاتی اور خاندانی مُطالعہِ صحائف کے لیے ہدایت نامہ یا معاون دستاویز کے طور پر مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ آپ اِسے خاندانی شام کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اِس کے خاکے نئے عہد نامے میں پائے جانے والے اہم اُصولوں کی نشاندہی کرتے ہیں، افراد اور خاندانوں کے لیے مُطالعہِ صحائف کے خیالات اور سرگرمیاں تجویز کرتے ہیں، اور آپ کے تاثرات کو قلمبند کرنے کی جگہ فراہم کرتے ہیں۔

شاید آپ اور آپ کا خاندان پہلے سے ہی باقاعدگی سے اِنجیل کا مطالعہ کرتا ہو۔ شاید آپ نے مورمن کی کتاب کو پڑھنے کا ہدف مقرر کیا ہو۔ یا شاید آپ سیمنری یا انسٹی ٹیوٹ جماعت کے لیے صحائف کی ایک اور کتاب پڑھ رہے ہوں۔ آ، میرے پِیچھے ہو لے کا ہرگز یہ مقصد نہیں ہے کہ یہ اُن اچھی چِیزوں کا متبادل بنے یا اُن سے سبقت لے جائے جو آپ پہلے سے سرانجام دے رہے ہیں۔ نئے عہد نامہ سے باقاعدگی سے سیکھنے اور اپنے دوسرے مُطالعہِ صحائف کے اہداف کو پورا کرنے کے اور بھی طریقے ہوسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ اپنے ذاتی مُطالعہِ صحائف کے لیے مورمن کی کتاب کو پڑھنا جاری رکھیں اور اپنے خاندان کے ساتھ نیا عہد نامہ پڑھیں (یا اِس کے برعکس)۔ یا،نئے عہد نامے کو پڑھتے ہوئے، آپ مورمن کی کتاب میں سے ایسے حوالہ جات تلاش کرسکتے ہیں جو آپ کے علم کو تقویت بخشیں۔ خُدا کے کلام کے اپنے مُطالعہ کے طریقہ کار کا تعین کرنے کے لیے رُوح کی ہدایت کی پیروی کریں۔

یہ وسیلہ کلیسیا میں ہونے والے کاموں سے کیسے مطابقت رکھتا ہے؟

اِس وسیلہ میں دیے گئے خاکے ہفتہ وار پڑھائی کے جدول کے مطابق ترتیب دیے گئے ہیں۔ پرائمری اور سنڈے سکول کی جماعتوں میں پڑھائے جانے والے اسباق بھی اِسی جدول کی پیروی کرتے ہیں۔ آمیرے پِیچھے ہو لے—برائے پرائمری اور آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے سبت سکول بھی اِسی جدول کی پیروی کرتے ہیں۔ گھر میں اِنجیل سیکھنے اور اِس کے موافق جینے کی آپ کی کوششوں میں معاونت کرنے کے لیے، کلیسیائی معلمین آپ کو گھر پر زیرِ مُطالعہ صحائف کے حوالہ جات کے بارے میں آپ کے تجربات، خیالات، اور سوالات کا اشتراک کرنے کا مواقع فراہم کریں گے۔

کیوں کہ سبت سکول مہینے میں صرف دو بار پڑھائی جاتی ہے، تاہم سبت سکول کے معلمین ہفتہ وار جدول کو پورا کرنے کے لیے ایک خاکہ چھوڑنے یا دو خاکوں کو اکٹھا مِلانے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ ایسا کرنا اُن ہفتوں کے لیے بھی ضروری ہوسکتا ہے جب کلیسیا کی باقاعدہ عبادات المیخی کانفرنس یا دُوسری وجوہات کی بناء پر منعقد نہ ہوں۔ اُن ہفتوں کے دوران آپ کو گھر میں نئے عہد نامے کا مُطالعہ جاری رکھنے کی دعوت دی جاتی ہے۔

کیا مجھے جدول کی پیروی کرنے کی ضرورت ہے؟

جدول آپ کو اِتوار کی جماعتوں میں شامل مواد کے مطابق مُطالعہ کرنے میں مدد فراہم کرے گا، لیکن خود کو اِس کا پابند محسوس نہ کریں؛ جدول مخص آپ کی رفتار کو برقرار رکھنے میں مدد کے لیے ایک ہدایت نامہ ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ آپ انفرادی اور خاندانی طور پر اِنجیل سیکھ رہے ہیں۔

خاندان صحائف کو پڑھتے ہوئے