لائبریری
آپ کے ذاتی مُطالعہِ صحائف کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز


”آپ کے ذاتی مُطالعہِ صحائف کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: نیا عہد نامہ ۲۰۲۱ (۲۰۲۰)

”آپ کے ذاتی مُطالعہِ صحائف کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: ۲۰۲۱

تحریر کرتی نوجوان خاتون

آپ کے ذاتی مُطالعہِ صحائف کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز

صحائف میں خُدا کے کلام کے آپ کے مُطالعہ کو تقویت دینے کے لیے یہاں کچھ آسان طریقے پیش کیے گئے ہیں:

یِسُوع مسِیح کے بارے میں سَچّائیوں کے متلاشی ہوں

صحائف ہمیں سِکھاتے ہیں کہ تمام چِیزیں مسِیح کی گواہی دیتی ہیں (دیکھیں ۲ نیفی ۱۱: ۴؛ موسیٰ ۶: ۶۳)، لہٰذا نئے عہد نامہ کے واقعات، کہانیوں اور تعلیمات میں اُسے تلاش کریں۔ ایسی آیات کو نوٹ کرنے یا نشان لگانے پر غور کریں جو نِجات دہندہ کے بارے میں ہیں اور اُس کی پیروی کرنے کے طریقوں کی تعلیم دیتی ہیں۔

الہامی اِلفاظ اور اقوال تلاش کریں

آپ جانیں گے کہ صحائف میں کچھ اِلفاظ اور اقوال آپ کو متاثر کرسکتے ہیں، گویا یہ آپ کے لیے خاص طور پر تحریر کئے گئے ہوں۔ وہ ذاتی طور پر متعلقہ محسوس ہوسکتے ہیں اور آپ کو الہام بخش سکتے ہیں اورآپ کی حوصلہ افزائی کرسکتے ہیں۔ صحائف میں اِن پر نشان لگانے یا اِنھیں روز نامچے میں تحریر کرنے کے بارے میں غور فرمائیں۔

اِنجیلی سَچّائیوں کو تلاش کریں

کبھی کبھار اِنجیل کی سَچّائیاں (جنہیں اکثر عقائد یا اُصول بھی کہا جاتا ہے) براہ راست بیان کی جاتی ہیں، اور بعض اوقات اِن کو کسی مثال یا کہانی کے ذریعہ بیان کیا جاتا ہے۔ اپنے آپ سے پوچھیں کہ، ”اِن آیات میں کون سی ابدی سَچّائیاں سِکھائی گئی ہیں؟“

رُوح کی سُنیں

اپنے خیالات اور احساسات پر دھیان لگائیں، چاہے وہ پڑھے جانے والے مواد سے غِیر متعلقہ ہی کیوں نہ ہوں۔ یہ تاثرات ایسی چِیزیں ہوسکتی ہیں جو آپ کا آسمانی باپ چاہتا ہے کہ آپ سیکھیں۔

صحائف کو اپنی زِندگی پر لاگو کریں

غور کریں کہ آپ جو کہانیاں اور تعلیمات پڑھ رہے ہیں وہ آپ کی زِندگی پر کِس طرح لاگو ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ خود سے پوچھ سکتے ہیں کہ، ”جو کچھ میں پڑھ رہا ہوں اُس سے ملتے جلتے کون سے تجربات مجھے حاصل ہیں؟“ یا ”صحائف میں اِس شَخص کی مثال کی پیروی میں کیسے کرسکتا ہوں؟“

مُطالعہ کرتے ہوئے سوالات پوچھیں

صحائف کا مُطالعہ کرتے ہوئے، ذہن میں سوالات آ سکتے ہیں۔ یہ سوالات اُس مواد سے متعلق ہو سکتے ہیں جو آپ پڑھ رہے ہیں یا آپ کی روزمرہ زِندگی سے متعلق ہوسکتے ہیں۔ اِن سوالات پر غور کریں اور صحائف کا مُطالعہ کرتے ہوئے جوابات تلاش کریں۔

مدد برائے مُطالعہِ صحائف کا استعمال کریں

اپنے خیالات اوراحساسات کو قلمبند کریں

مُطالعہ کی بدولت حاصل کردہ تاثرات کو قلمبند کرنے کے کئی طریقے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ ایک معنی خیز لفظ یا فقرے پر نشان لگا سکتے ہیں اور اپنے خیالات کو اپنے صحائف میں بطور نوٹ قلمبند کرسکتے ہیں۔ آپ حاصل کردہ بصیرت، احساسات اور تاثرات کا روزنامچہ بھی بنا سکتے ہیں۔

آخِری ایّام کے انبیاء اور رَسُولوں کے کلام کا مُطالعہ کریں

اِن اُصولوں کے بارے میں آخِری ایّام کے انبیاء اور رَسُولوں کی تعلیم کو پڑھیں (مثال کے طور پر، conference.ChurchofJesusChrist.org اور کلیسیائی رسالہ جات دیکھیں)۔

بصیرت کا اشتراک کریں

اپنے ذاتی مُطالعہ سے حاصل کردہ بصیرت پر تبادلہ خیال کرنا نہ صرف دُوسروں کو تدریس دینے کا ایک اچھا طریقہ ہے، بلکہ اِس سے پڑھے جانے والے مواد سے متعلق آپ کے فہم کو بھی تقویت ملتی ہے۔

جو کچھ آپ سیکھتے ہیں اُس پر عمل کریں

مُطالعہِ صحائف سے نہ صرف ہمیں اِلہام حاصل ہونا چاہیے—بلکہ اِس کی بدولت ہمارے طرزِ زندگی کو تبدیل ہونا چاہیے۔ پڑھائی کرتے ہوئے رُوح کی سرگوشیوں پر دھیان دیں کہ وہ آپ کو کیا کرنے کی تحریک بخشتی ہیں، اور پھر اُن سرگوشیوں پر عمل کرنے کا عہد کریں۔

خاندان صحائف کا مُطالعہ کرتے ہوئے

صدر تھامس ایس مانسن نے فرمایا: ”جب ہم صحائف کو پڑھتے اور اُن پر غور کرتے ہیں تو، ہماری رُوحیں رُوح کی میٹھی سرگوشیوں کا تجربہ کریں گی۔ ہم اپنے سوالات کے جوابات تلاش کرسکتے ہیں۔ ہم اُن نَعمتوں کے بارے میں سیکھتے ہیں جو خُدا کے احکامات پر عمل پیرا ہونے سے ملتی ہیں۔ ہم اپنے آسمانی باپ اور ہمارے نجات دہندہ، یِسُوع مسِیح اور ہم سے اُن کی محبّت کی ایک یقینی گواہی حاصل کرتے ہیں۔ مُطالعہِ صحائف اور ہماری دُعاؤں کے مِلاپ سے، ہم یقینی طور پر جان سکتے ہیں کہ یِسُوع مسِیح کی اِنجیل سَچّی ہے۔ … جب ہم یاد سے دُعا کرتے ہیں اور صحائف کی طرف رُجُوع لانے کے لیے وقت نکالتے ہیں، تو ہماری زِندگیاں مزید بابرکت ہوں گی اور ہمارے بوجھ ہلکے ہو جائیں گے“ (”We Never Walk Alone،“ انزائن یا لیحونا، نومبر ۲۰۱۳، ۱۲۲)۔