آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
اگست 24–30۔ ”مَیں بتاؤں گا کہ اُس نے میری جان کے لیے کیا کیا کِیا ہے“: زبُور 49–51؛ 61–66؛ 69–72؛ 77–78؛ 85–86


”اگست 24–30۔ ’مَیں بتاؤں گا کہ اُس نے میری جان کے لیے کیا کیا کِیا ہے‘: 49–51؛ 61–66؛ 69–72؛ 77–78؛ 85–86،“ آ، میرے پیچھے ہو لے —برائے گھر اور کلِیسیا: پُرانا عہد نامہ 2026 (2026)

”اگست 24–30۔ ’مَیں بتاؤں گا کہ اُس نے میری جان کے لیے کیا کیا کِیا ہے،‘“ آ، میرے پیچھے ہو لے: پُرانا عہد نامہ 2026

یِسُوع رات کو لالٹین تھامے ہُوئے

جو کھو گیا تھا اُسے بچّاتے ہُوئے، از مائیکل مالم

اگست 24–30: ”مَیں بتاؤں گا کہ اُس نے میری جان کے لیے کیا کیا کِیا ہے“

زبُور 49–51؛ 61–66؛ 69–72؛ 77–78؛ 85–86

زبُور کے مُصَنِّفِین نے اپنی شاعری میں گہرے ذاتی احساسات کا اشتراک کِیا۔ اُنھوں نے مایوسی، خوف، اور پچھتاوے کے احساس کے بارے لکھا۔ بعض اوقات، وہ حتیٰ کہ محسُوس کرتے ہیں خُدا نے اُنھیں ترک کر دیا ہے، اور بعض زبُور مایوسی یا نااُمیِّدی کا راگ آلاپتے ہیں۔ اگر آپ نے کبھی ایسا محسُوس کِیا ہو، تو زبُور کا مُطالعہ کرنا آپ کی یہ جاننے میں مدد کر سکتا ہے کہ آپ اکیلے نہیں ہیں۔ لیکن آپ ایسے زبُور بھی پائیں گے جو آپ کی حوصلہ افزائی کر سکتے ہیں جب آپ ایسے احساسات پاتے ہیں، کیوں کہ زبُور نویسوں نے خُداوند کی بھلائی کے لیے اُس کی تعریف بھی کی، اُس کی قدرت پر حیران ہُوئے، اور اُس کے رحم سے شادمان ہُوئے ہیں۔ وہ جانتے تھے کہ ہم بدّی اور گُناہ کے بوجھ تلے دبے ہُوئے ہیں لیکن یہ کہ خُداوند ”نیک، اور مُعاف کرنے کے لیے تیّار ہے“ (زبُور 86:‏5)۔ وہ سمجھتے تھے کہ خُداوند پر ایمان رکھنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ کبھی بھی اضطراب، گُناہ یا خوف سے نبردآزما نہیں ہوں گے۔ اِس کا مطلب ہے کہ جب آپ ہوتے ہیں تو جانتے ہیں کس کی طرف رجُوع کرنا ہے۔

مُطالعہ کی علامت

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

زبُور 49؛ 62:‏5–12

مخلَصی صرف یِسُوع مسِیح کے وسیلے سے آتی ہے۔

زبُور 49 ”ادنیٰ و اعلیٰ، امیر و فقیر دونوں“ کے لیے پیغام رکھتا ہے (آیت 2)۔ آپ کیا کہیں گے یہ پیغام کیا ہے؟ آپ کیا محسُوس کرتے ہیں زبُور 62:‏5–12 اِس پیغام میں کیا اضافہ کرتا ہے؟

اِن مزامیر کو پڑھنا آپ کو اُن طریقوں پر غور کرنے کی ترغیب دے سکتا ہے جن سے ہم مُخلَصی کے لیے خُدا کے سوا کسی اور چیز پر توکل کرنے کی آزمایش میں مبتلا ہوتے ہیں (دیکھیں زبُور 49:‏6–7)۔ آپ کی زندگی آپ کی گواہی سے کیسے متاثر ہُوئی ہے کہ ”خُدا [آپ کی] جان کو پاتال کے اختیار سے چھڑا لے گا“؟ زبُور 49:‏15۔

زبُور 51؛ 85–86

سیمینری کی علامت
مُنجّی کے رحم کی بدولت، مُجھے معاف کیا جا سکتا ہے۔

داؤد بادشاہ نے زبُور 51 لکھا جب اُس نے معافی کی اشد ضرورت کو پہچان لیا—جس کی ہم سب کو ضرورت ہے۔ کون سی آیات آپ کے احساسات کو بیان کرتی ہیں؟ آپ اِس زبُور میں ایسا کیا پاتے ہیں جو آپ کو معافی کی اُمید دیتا ہے؟

توبہ کرنے سے کیا مُراد ہے آپ اِس کے سراغ پانے کے لیے بھی زبُور 51 کو تلاش کر سکتے ہیں۔ آپ نے جو ڈُھونڈا ہے اُس کی فہرست بنائیں۔ دیکھیں اگر آپ صدر رسل ایم نیلسن کےپیغام ”ہم بہتر کر سکتے اور بہتر بن سکتے ہیں“ میں سےتلاش کر کے اپنی فہرست میں اضافہ کر سکتے ہیں (لیحونا، مئی 2019، 67–69)۔

مسِیح کے وسیلے سے معافی پانے سے کیا محسُوس ہوتا ہے آپ اِسے کیسے بیان کریں گے؟ اگر آپ کو اپنے احساسات کو بیان کرنے میں مدد کی ضرورت ہے، تو آپ زبُور 51:‏1–2، 7–12؛ 85:‏2–9 میں دیکھ سکتے ہیں۔ بعض لوگ اپنے احساسات کے اظہار کے لیے تصاویر بنانا یا تلاش کرنا پسند کرتے ہیں؛ آپ اِس کی کوشش کر سکتے ہیں۔ آپ نجات دہندہ کے بارے میں کوئی گیت بھی گا یا سُن سکتے ہیں، مثلاً ”مَیں حیران کھڑا ہُوں“ (گیت، نمبر 193)۔

توبہ کرنے کے لیے، ہمیں نہ صرف ایمان رکھنے کی ضرورت ہے کہ یِسُوع مسِیح ہمیں پاک صاف کر سکتا ہے بلکہ یہ بھی کہ وہ کرے گا۔ آپ کو زبُور 86:‏5، 13، 15 میں ایسا کیا ملتا ہے جو آپ کی جاننے میں مدد کرتا ہے کہ نجات دہندہ دونوں معاف کرنے کے قابل اور رضامند ہے؟

مزید دیکھیں ایلما 36؛ پیٹر ایف میرس،”وہ مُجھے شفا دے سکتا ہے!،“ لیحونا، مئی 2023، 39–41۔

زبُور 51:‏13–15؛ 66:‏5–20؛ 71:‏15–24

یِسُوع مسِیح کی میری گواہی دُوسروں کو اُس کے پاس آنے میں مدد دے سکتی ہے۔

غور کریں کہ آپ نے یِسُوع مسِیح اور اُس کی کفّارہ بخش قدرت کی گواہی کیسے پائی۔ پھر، جب آپ زبُور 51:‏13–15؛ 66:‏5–20؛ 71:‏15–24 کا مُطالعہ کرتے ہیں، اِس بارے میں سوچیں کہ آپ دُوسروں کو کیسے دعوت دے سکتے ہیں ”آؤ اور خُدا کے کاموں کو دیکھو“ (زبُور 66:‏5)۔ اگر آپ ”بتائیں [خُداوند] نے [آپ کی] جان کے لیے کیا کیا کِیا ہے“ (زبُور 66:‏5)، تو آپ کیا بتائیں گے؟

آپ کے لیے ”دِن بھر [اُس کی] صداقت کا ذکر“ کرنے سے کیا مُراد ہے؟ (زبُور 71:‏24

مزید دیکھیں ایلما 26۔

ایک نوجوان دُوسروں کے ساتھ صحائف کا اشتراک کرتے ہُوئے

”آؤ اور سُنو، … اور مَیں بتاؤں گا کہ [خُدا] نے میری جان کے لیے کیا کِیا ہے“ (زبُور 66:‏16

زبُور 63؛ 69؛ 77–78

خُداوند ضرورت کے وقت میری مدد کرے گا۔

کئی زبُور بیان کرتے ہیں کہ خُدا سے دُوری اور اُس کی مدد کی اشد ضرورت کو محسُوس کرنا کیسا لگتا ہے (دیکھیں زبُور 63:‏1، 8؛ 69:‏1–8، 18–21؛ 1:77–9زبُور 63؛ 69؛ 77–78 میں، آپ کو ایسا کیا ملتا ہے جِس نے زبُور نویسوں کو یقین دہانی کروائی؟

جب آپ پریشان ہوتے ہیں، تو یہ آپ کی ”خُداوند کے کاموں کا ذکر کرنے“ اور اُس کے ”قدیم عجائب“ کو یاد رکھنے میں کیسے مدد کرتی ہے؟ (زبُور 77:‏11)۔ اِس میں سے بعض عجائب کو زبُور 78 میں بیان کِیا گیا ہے۔ جب آپ اُن کے بارے میں پڑھتے ہیں، غور کریں کہ کون سی چیز ”آپ کو [اپنی] آس خُدا پر قائم کرنے“ میں مدد کرتی ہے (آیت 7

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبُوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔

بچّوں کے حِصّے کی علامت

بچّوں کو سِکھانے کے لیے تجاویز

چونکہ یہ اتوار مہینے کا پانچواں اتوار ہے، اِس لیے پرائمری کے معلمین کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ ”ضمیمہ ب: بچّوں کو خُدا کے عہد کی راہ پر زِندگی بھر کے لیے تیار کرنا“ میں سے سیکھنے کی سرگرمیوں کو استعمال کریں۔

زبُور 51؛ 86:‏5، 13، 15

جب مَیں غلط انتخاب کرتا ہُوں، تو یِسُوع تبدیل ہونے میں میری مدد کر سکتا ہے۔

  • زبُور 51 میں سے توبہ سے متعلق سچّائیوں کو دریافت کرنے میں اپنے بچّوں کی مدد کے لیے آپ بڑا دِل بنا سکتے ہیں۔ پھر آپ دِل کے اندر اُن برُی چیزوں کو لکھنے میں اپنے بچّوں کی مدد کر سکتے ہیں جو شیطان ہمیں کرنے کے لیے ورغلاتا ہے۔ ہم اِن باتوں کو اپنے دِلوں سے کیسے نکال سکتے ہیں؟ اپنے بچّوں سے زبُور 51:‏10؛ 17 میں سے لفظ ”دِل“ تلاش کرنے کو کہیں۔ بات چیت کریں کہ یہ آیات توبہ کے متعلق کیا سِکھاتی ہیں۔ اپنے بچّوں کو دِل کے اندر کے اَلفاظ کو مٹانے اور نئے اَلفاظ لکھنے دیں جو اُن طریقوں کو بیان کریں جن سے یِسُوع ہمیں تبدیل کر سکتا ہے جب ہم توبہ کرتے ہیں۔

  • آپ اپنے بچّوں کی یہ سیکھنے میں مدد کرنا چاہیں گے کہ ”شکستہ اور خستہ دِل“ رکھنے سے کیا مُراد ہے (زبُور 51:‏17)۔ وہ کسی سخت خُول والی چیز جیسے کہ انڈا یا کوئی خشک میوہ کو توڑنے کے لئے باریاں لے سکتے ہیں۔ آپ اُنھیں اُن چیزوں کے خُول کا موازنہ اُن اشیا سے کرنے میں مدد کر سکتے ہیں جو ہمیں آسمانی باپ کی محبت کو محسُوس کرنے سے روکتی ہیں۔ ہم اُس کے لیے اپنے دِلوں کو کیسے کھول سکتے ہیں؟

  • آپ اکٹھے مل کر نجات دہندہ کی تصویر کو بھی دیکھ اور اپنے بچّوں سے پوچھ سکتے ہیں کہ وہ اُسے بیان کرنے کے لیے کون سے اَلفاظ استعمال کریں گے۔ اُنھیں ایسے اَلفاظ تلاش کرنے کی دعوت دیں جو زبُور 86:‏5، 13، 15 میں اُسے بیان کرتے ہیں۔ اُس کے متعلق اِن باتوں کو یاد رکھنا کیوں اہم ہے؟

زبُور 61:‏2–3

یِسُوع مسِیح میری چٹان ہے۔

  • آپ کے بچّے زبُور 61:‏2–3 میں سے علامات کی تصاویر بنانے سے لُطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ یِسُوع مسِیح کس طرح بلند ”چٹان“ (آیت 2)،”پناہ،“ اور ”اُونچا بُرج“ کی مانند ہے؟ (آیت 3

چٹان پر تعمیر بُرج

”تُو میرے لیے پناہ گاہ اور اُونچا بُرج رہا ہے“ (زبُور 61:‏3

زبُور 66:‏16؛ 77:‏11؛ 78:‏6–7

”مَیں خُداوند کے کاموں کو یاد رکھوں گا۔“

  • اپنے بچّوں سے کہیں کہ وہ اپنی پسندیدہ صحیفائی کہانیوں میں سے چند کہانیوں کا اشتراک کریں (اِنجیِلی فن پاروں کی کتاب میں سے تصاویر مدد کر سکتی ہیں)۔ یہ کہانیاں آپ کو نجات دہندہ کے بارے میں کیا تعلیم دیتی ہیں؟ آپ اکٹھے مل کر زبُور 66:‏16 پڑھ سکتے ہیں اور باری باری اِس سوال کا جواب دے سکتے ہیں ”خُداوند نے میری جان کے لیے کیا کیا کِیا ہے“؟

  • جب آپ زبُور 77:‏11؛ 78:‏6–8 اکٹھے پڑھتے ہیں، آپ ایک دُوسرے کو بتا سکتے ہیں کہ آپ کیسے ”خُداوند کے کاموں کو یاد رکھنے“ کی کوشش کرتے ہیں (زبُور 77:‏11)، اپنی زندگی میں اُس کے کاموں سمیت۔ عِشائے ربانی ہمیں کیسے”ہمیشہ یاد رکھنے“ میں مدد کرتی ہے؟ (مرونی 4:‏3؛ 5:‏2

زبُور 71:‏8

مَیں یِسُوع مسِیح کے بارے میں دُوسروں کو بتا سکتا ہُوں۔

  • اپنے بچّوں کے ساتھ زبُور 71:‏8 پڑھنے کے بعد، اُنھیں ایک بڑا سا چہرہ بنانے کی دعوت دیں۔ اُن سے کہیں کہ وہ چہرہ کو تصاویر یا الفاظ سے ”بھرنے“ میں مدد کریں جو اُن چیزوں کی نمایندگی کرتی ہیں جو ہم دُوسروں کو یِسُوع مسِیح کے بارے میں بتا سکتے ہیں۔

  • آپ یِسُوع مسِیح کی تصویر کے گرد چل سکتے ہیں۔ جس شخص نے تصویر تھامی ہو ایسی بات کہہ سکتا ہے جو وہ اُس کے بارے میں جانتے ہیں۔ ہم اُن باتوں کو جاننے میں دُوسرے لوگوں کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟

بچّوں کے پاس بتانے کے لیے بہت کُچھ ہے۔ ”جب بچّے کُچھ نیا سیکھتے ہیں، تو وہ فطری طور پر اُسے دُوسروں کو بتانا چاہتے ہیں۔ بچّوں کو ایک دُوسرے، اُن کے خاندان کے اَرکان، اور اُن کے دوستوں کو اِنجِیل کے اُصُول سِکھانے کے مواقع دے کر اِس خواہش کی حوصلہ افزائی کریں۔ اِس کے علاوہ اِن سے کہیں کہ وہ آپ کے ساتھ اپنے خیالات، احساسات اور اُن اُصُولوں کے مُتعلق تجربات کا ذِکر کریں جِن کی آپ تعلیم دے رہے ہیں۔ آپ جانیں گے کہ اُن کے پاس بصیرتیں ہیں جو سادہ، خالص اور قوّی ہیں“ (نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا، 32

زبُور 86‏:7

آسمانی باپ میری دُعاؤں کو سُنتا اور جواب دیتا ہے۔

  • بہت سے زبُور خُدا کے لیے دعاؤں کی مانند ہیں۔ جب آپ اپنے بچّوں کے ساتھ زبُور پڑھتے ہیں، تو آپ اُنھیں ایسی چیزیں دکھا سکتے ہیں جو ہم اُن لوگوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں جو بہت دور ہیں، جیسے کہ فون یا ایک خط۔ پھر پڑھیں زبُور 86:‏7۔ ہم آسمانی باپ کو کیسے ”پُکار“ سکتے ہیں؟ وہ ہمیں کیسے جواب دیتا ہے؟

  • آپ دُعا کے بارے میں اکٹھے مل کر گیت گا سکتے ہیں، مثلاً ”بچّے کی دُعا“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، 12–13؛ مزید دیکھیں سوزن ایچ پورٹر، ”دُعا کرو، وہ موجود ہے،“ لیحونا، مئی 2024، 77–79)۔ ایک دُوسرے کو اُن اوقات کے بارے میں بتائیں جب خُدا نے آپ کی دُعاؤں کا جواب دیا۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔

یِسُوع کی تصویر

مسِیح کے پاس آؤ، از کیسی چائلڈز

پرائمری کی سرگرمی کا صفحہ: جب مَیں غلط انتخاب کرتا ہُوں، تو یِسُوع میری تبدیل ہونے میں مدد کر سکتا ہے