آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
اگست 31–ستمبر 6 ”ہر مُتنِفّس خُداوند کی حمد کرے“: زبُور 102–103؛ 110؛ 116–119؛ 127–128؛ 135–139؛ 146–150


”اگست 31–ستمبر 6۔ ’ہر مُتنِفّس خُداوند کی حمد کرے‘“: زبُور 102–103؛ 110؛ 116–119؛ 127–128؛ 135–139؛ 146–150،“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: پُرانا عہد نامہ 2026 (2026)

”اگست 31–ستمبر 6۔ ’ہر مُتنِفّس خُداوند کی حمد کرے‘“ آ، میرے پیچھے ہو لے: پُرانا عہد نامہ 2026

یِسُوع خاتون کی مدد کرنے کو آگے بڑھتے ہُوئے

قابلِ احترام واپسی، از کیلسی اور جیسی لائٹ ویو

اگست 31–ستمبر 6: ”ہر مُتنِفّس خُداوند کی حمد کرے“

زبُور 102–103؛ 110؛ 116–119؛ 127–128؛ 135–139؛ 146–150

زبُور کی کِتاب کا روایتی یہودی نام ٹہلیم ہے، عبرانی لفظ جس کا مطلب ہے ”حمد و ثنا۔“ یہ نعرہ ہیلیلویاہ سے متعلق ہے (جس کا مطلب ہے ”یہوواہ کی تمجید ہو“ یا ”خُداوند کی تمجید ہو“)۔ اگر آپ کو زبُور کے بنیادی پیغام کا خلاصہ ایک لفظ سے کرنا پڑے تو، تمجید ایک اچھا انتخاب ہوگا۔ بعض زبُور ”خُداوند کی تمجید کرنے“ کی براہِ راست دعوت پر مشتمل ہیں (خصوصاً دیکھیں زبُور 146–50)، اور یہ سب عبادت اور حمد و ثنا کو تحریک دے سکتے ہیں۔ زبُور ہمیں خُداوند کی قدرت، اُس کی رحمت، اور کار ہائے عظیم کو تسلیم کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔ ہم اِس میں سے کسی کے لیے کبھی اُسے کُچھ لوٹا نہیں سکتے، مگر ہم اُس کی تمجید کر سکتے ہیں۔ یہ حمد و ثنا مُختلف لوگوں کے لیے مُختلف صورتیں اپنا سکتی ہے—اِس میں گانا، دُعا کرنا، یا گواہی دینا شامل ہو سکتا ہے۔ یہ اکثر خُداوند سے گہری وابستگی اور اُس کی تعلیمات کی پیروی کرنے کی طرف لے جاتا ہے۔ آپ کی زندگی میں ”خُدا کی حمد کرو“ کا جو بھِی مطلب ہو، آپ اِسے کرنے کا الہام پا سکتے ہیں جب آپ زبُور کو پڑھتے اور غور و فکر کرتے ہیں۔

مُطالعہ کی علامت

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

زبُور 102–3؛ 116

خُداوند مُجھے میرے دکھوں میں تسلی دے سکتا ہے۔

نوٹ کریں کہ زبُور 102:‏1–11 کس طرح پریشانی اور تنہائی کے احساسات کو بیان کرتا ہے جو اکثر چنوتیوں کے دوران آتے ہیں۔ شاید آپ یا دُوسرے جن کو آپ جانتے ہیں اُنھوں نے ایسے احساسات کا تجربہ پایا ہو۔ جب آپ زبُور 102:‏12–28؛ 103؛ 116 پڑھتے ہیں، اُن فقرات کو تلاش کریں جو آپ کو اپنی آزمایشوں میں ”خُداوند سے دُعا کرنے“ کے لیے اعتماد بخشتے ہیں (زبُور 116:‏13)۔ جو فقرات آپ کو اُس میں اُمید بخشتے ہیں اُن پر نشان لگانا، یاد کرنا، یا دُوسروں سے اشتراک کرنا چاہیں گے۔

مزید دیکھیں یسعیاہ 25:‏8؛ عبرانیوں 2:‏17–18؛ ایلما 7:‏11–13؛ کیملی این جانسن، ”مسِیح راحت ہے لیحونا، مئی 2023، 81–83؛ ”مَیں اطمینان کے لیے کہاں جا سکتا ہُوں؟“ (گِیت، نمبر 129)۔

یِسُوع ایک بیمار شخص کی مدد کرتے ہُوئے

کارل ہنریچ بلوچ (1834–1890)، مسِیح بیتِ حسدا پر بیمار کو شِفا دیتے ہُوئے، 1883، کینوس پر آئل، 100 ¾ x 125 ½ انچ بریگم ینگ یونیورسٹی آرٹ کا میوزیم، جیک آر اور میری لوئس ویٹلی کے فراہم کردہ فنڈز کے ساتھ خریدی گئی، 2001۔

زبُور 110؛ 118

یِسُوع مسِیح نے زبُور کی نبوتوں کو پُورا کِیا۔

زبُور ایسے حوالہ جات پر مُشتمل ہیں جو یِسُوع مسِیح کی زندگی اور خدمت کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ چند ایک مثالیں یہ ہیں۔

  • زبُور 110:‏1–4 (دیکھیں متّی 22:‏41–45؛ عبرانیوں 5:‏4–10؛ 6:‏20)

  • زبُور 118:‏22 (دیکھیں متّی 21:‏42؛ اعمال 4:‏10–11؛ 1 پطرس 2:‏7)

  • زبُور 118:‏25–26 (دیکھیں متّی 21:‏9)

یہ آیات آپ کو یِسُوع مسِیح کی بابت کیا سِکھاتی ہیں؟ اُس کی بابت جاننا کیوں ضروری ہے؟

زبُور 119

سیمینری کی علامت
خُدا کا کلام مُجھے اُس کی راہ پر رکھے گا۔

زبُور 119 میں بہت سے فقرات شامل ہیں جو ہماری زندگیوں کا موازنہ آسمانی باپ کی طرف واپس سفر سے کرتے ہیں۔ جب آپ مطالعہ کریں، ”چلنا،“ ”راہ،“ ”طریقہ،“ ”پاؤں،“ اور ”بھٹک جاتے ہیں“ جیسے الفاظ تلاش کریں۔ اپنی زندگی کے سفر پر غور کریں—آپ کہاں تھے، اب آپ کہاں ہیں، اور آپ کہاں جا رہے ہیں۔ آپ اِس زبُور سے واپس گھر کو اپنے سفر کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں؟ دُوسروں کی راہوں کو دیکھ کر آپ نے کیا سیکھا ہے؟ اِس زبُور کے مطابق، خُدا نے آپ کو اُس کی راہ پر قائم رہنے میں مدد کے لیے کیا فراہم کیا ہے؟

کسی ایسے وقت کے بارے میں سوچیں جب کسی راستے یا نقشے پر عمل کرنے سے آپ کو کہیں کامیابی سے سفر کرنے میں مدد ملی ہو۔ یہ تجربہ آپ کو خُدا کی راہ کی پیروی کرنے کے بارے میں کیا سِکھاتا ہے؟

دُوسرے بہت سے صحائف میں، خُداوند اور اُس کے نبیوں نے راہ کی بابت بات کی ہے۔ ذیل میں چند مثالیں دی گئی ہیں: اِن آیات میں سے تلاش کرنے اور جو کچھ آپ سیکھتے ہیں اُسے تحریر کرنے یا دُوسروں کو بتانے پر غور کریں۔

صحیفہ

مَیں خُدا کی راہ کے بارے میں کیا سیکھتا ہُوں

صحیفہ

امثال 4:‏11–19

صحیفہ

متّی 7:‏13–14

صحیفہ

1 نِیفی 8:‏20–28

صحیفہ

2 نیفی 31:‏17–21

صحیفہ

ایلما 7‏:9، 19–20

صحیفہ

عقائد اور عہُود 25:‏2

یہ سچّائیاں آپ کو خُدا کی راہ پر قائم رہنے میں کیسے مدد کر سکتی ہیں؟

آپ صدر رسل ایم نیلسن کی درج ذیل مشورت سے مزید کیا ادراک پا سکتے ہیں؟

”اگر زندگی میں ہمارا سفر کامیاب ہونا ہے، تو ہمیں الہٰی ہدایت کی پیروی کرنے کی ضرورت ہے۔ خُداوند نے فرمایا ہے، ’ہر خیال میں میری طرف دیکھو؛ شک نہ کرو، خوف نہ کھاؤ‘ (عقائد اور عہُود 6:‏36)۔ اور زبُور نویس نے لکھا، ’تیرا کلام میرے قدموں کے لیے چراغ اور میری راہ کے لیے روشنی ہے‘ [زبُور 119:‏105]۔ …

”اپنی زندگی کے سفر میں، آپ بہت سی رکاوٹوں سے ملتے ہیں اور کُچھ غلطیاں کرتے ہیں۔ صحیفائی ہدایت غلطی کو پہچاننے اور ضروری اصلاح کرنے میں آپ کی مدد کرتی ہے۔ آپ غلط سمت میں چلنا چھوڑ دیتے ہیں۔ آپ بڑے دھیان سے صحائف کے نقشے کا مُطالعہ کرتے ہیں۔ پھر آپ توبہ اور تلافی کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں’ تنگ اور سکڑے راستے پر جانے کے لیے ضروری ہے جو اَبَدی زندگی کی طرف لے جاتا ہے‘ [2 نیفی 31:‏18]“ (”صحائف کی راہ نُمائی سے زندگی بسر کرنا،“ انزائن، نومبر 2000، 17)۔

مزید دیکھیں ڈئیٹر ایف اکڈورف، ”مُسرِف بیٹا اور راہ جو گھر کی طرف جاتی ہے،“ لیحونا، نومبر 2023، 86–88۔

زبُور 134–36

خُداوند کسی بھی بُت سے زیادہ طاقت ور ہے۔

غور کریں کیوں، زبُور 135:‏15–18 کے مطابق، جھوٹے دیوتاؤں پر بھروسا کرنا بیوقوفی ہے۔ آپ کس چیز پر بھروسا کرنے کی آزمایش میں پڑ سکتے ہیں جو بُت سے مماثل ہے؟ آپ اُن کاموں کی فہرست بنا سکتے ہیں جو خُداوند کر سکتا ہے، جیسا کہ زبُور نویسوں نے زبُور 134–36 میں کِیا تھا۔ اُس نے آپ کے لیے کون سے قوّی کام کیے ہیں؟

زبُور 139

خُداوند میرے دِل کو جانتا ہے۔

آپ کو زبُور 139 میں کیا ملتا ہے جو آپ کی یہ سمجھنے میں مدد کرتا ہے کہ خُداوندآپ کو—آپ کے خیالات اور اعمال، خُوبیوں اورخامیوں کو جانتا ہے۔ یہ علم آپ کی زِندگی اور آپ کے انتخابات پر کیسے اثر انداز ہوتا ہے؟

زبُور 146–50

”خُداوند کی حمد کرو۔“

جب آپ حمد و ثنا کے اِن آخری زبُوروں کو پڑھتے ہیں، تو خُداوند کی حمد کرنے کی اپنی وجوہات کے متعلق سوچیں۔ اُس کی حمد کرنا کیوں ضروری ہے؟ کون سے ایسے چند طریقے ہیں جن سے آپ اُس کی حمد کر سکتے ہیں؟

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔

بچّوں کے حِصّے کی علامت

بچّوں کو سِکھانے کے لیے تجاویز

زبُور 102:‏1–2

خُداوند مُجھے تسلی دیتا اور مُجھے اُمید بخشتا ہے۔

  • آپ یا آپ کے بچّے زبُور 102:‏1–2 پڑھ سکتے ہیں، یہ تلاش کرتے ہُوئے کہ خُداوند ہماری مُشکلات کے دوران میں کیسے ہماری مدد کرتا ہے۔ ہم اُس کی مدد کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟ آپ ایک دُوسرے کو ایسے اوقات کا بتا سکتے ہیں جب آپ کو مدد کی ضرورت تھی اور محسُوس کِیا کہ خُدا نے آپ کی دُعا سُنی ہے۔

زبُور 119:‏105

خُدا کا کلام روشنی کی مانند ہے۔

  • اندھیرے میں رہنا کیسا لگتا ہے آپ کے بچّے اِس پر بات کرنے سے لُطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ یا وہ اُن کاموں پر بات کر سکتے ہیں جن کو تاریکی میں کرنا مُشکل ہے۔ آپ اُنھیں اپنی آنکھیں بند کر کے کُچھ کرنے کی دعوت دے سکتے ہیں، جیسے کہ تصویر بنائیں۔ ہم زبُور 119:‏105 میں سے روشنی اور کلامِ خُدا کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں؟

  • درج ذیل آیات میں اپنی راہ پر رہنے میں مدد دینے کے لیے آسمانی باپ نے ہمیں جو کچھ دیا ہے اُسے تلاش کریں: زبُور 119:‏47–48؛ 119:‏105؛ 1 نیفی 11:‏25؛ 2 نیفی 31:‏20۔ ہم خُدا کی راہ پر قائم رہنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟

  • آپ کے بچّے زبُور 119:‏105 میں مذکورہ چیزوں کی تصاویر دیکھنے سے لُطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ جب وہ آیت پڑھتے ہیں تو وہ تصاویر کو ترتیب سے رکھ سکتے ہیں۔ آپ اکٹھے متعلقہ گیت بھی گا سکتے ہیں، مثلاً ”مُجھے نور میں چلنا سکھا“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، 177) یا ”مَیں یِسُوع کے سنگ چلوں گا“ (گاسپل لائبریری)۔

باپ بچّے کے لیے پڑھتے ہُوئے

زبُور 139:‏1–3، 23–24

آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح مُجھے جانتے اور مُجھے پیار کرتے ہیں۔

  • اپنے ہر ایک بچّے کے بارے میں جاننے والی چیزوں کی مختصر فہارست بنانے پر غور کریں۔ جب آپ ایک وقت میں ایک فہرست پڑھتے ہیں، تو بچّوں سے اندازہ لگانے کو کہیں کہ آپ کس کو بیان کر رہے ہیں۔ پھر، زبُور 139:‏1–3 کو اکٹھے پڑھنے کے بعد، آپ اُن چیزوں کی فہرست بنا سکتے ہیں جو وہ آسمانی باپ اور یِسُوع ہماری بابت جانتے ہیں۔

  • کاغذ یا گتے کے ایک ٹکڑے پر زبُور 139:‏23–24 کے اَلفاظ لکھیں۔ اپنے بچّوں کو اِن اَلفاظ کو سمجھنے کی دعوت دیں جو اُن کاموں کو بیان کرتے ہیں جو خُدا ہمارے لیے کر سکتا ہے۔ ہم کیوں چاہتے ہیں خُدا یہ کام کرے؟

زبُور 146:‏1، 5–9

مَیں خُداوند کی حمد کر سکتا ہُوں۔

  • آپ کے بچّے ایسے تجربات کا اظہار کر سکتے ہیں جب کسی نے اُن کو سراہا ہو یا اُنھیں بتایا ہو کہ اُنھوں نے اچھا کام کِیا ہے۔ زبُور 146:‏6–9 میں سے چند اچھے کاموں کا بتائیں جو خُداوند نے کیے ہیں (اپنے بچّوں کی نا آشنا اَلفاظ کو سمجھنے میں مدد کریں)۔ اپنے بچّوں کو دیگر چیزوں کے بارے میں بات کرنے کی دعوت دیں جو وہ ہمارے لیے کرتا ہے۔ ہم اُن چیزوں کے لیے اُس کی تمجید کیسے کر سکتے ہیں؟

گھر میں سیکھیں؛ دُوسروں کے ساتھ اشتراک کریں۔ صدر رِسل ایم نیلسن نے سِکھایا ہے کہ گھر کو ”اِنجِیلی تدرِیس کا مرکز“ ہونا چاہیے (”مثالی مُقدّسینِ آخری ایّام بننا،“ لیحونا، نومبر 2018، 13)۔ آپ اِس ہفتے زبُور کے اپنے ذاتی یا خاندانی مُطالعہ کو گہرا کرنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟ اپنے مُطالعہ کے بعد، جو کچھ آپ نے سیکھا اور محسُوس کِیا اُس کا تذکرہ کرنے پر غور کریں۔ آپ ایسا ٹیکسٹ یا سوشل میڈیا پر، یا کلِیسیا میں، گُفت گُو کرنے سے کر سکتے ہیں۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔