”ستمبر 21–27۔ ’حیرت انگیز اور تعجب خیز کام‘: یسعیاہ 13–14؛ 22؛ 24–30؛ 35،“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: پُرانا عہد نامہ 2026 (2026)
”ستمبر 21–27۔ ’حیرت انگیز اور تعجب خیز کام،‘“ آ، میرے پیچھے ہو لے: 2026
مُقدّس جھُنڈ،، اَز برینٹ بورپ
مارچ 21–27: ”حیرت انگیز اور تعجب خیز کام“
یسعیاہ 13–14؛ 22؛ 24–30؛ 35
ایک کام جو خُداوند اَنبیا سے کرنے کا کہتا ہے وہ گُناہ کے نتائج کے بارے میں خبردار کرنا ہے۔ پُرانے عہد نامے کے نبیوں کے لیے، اِس کا اکثر مطلب یہ تھا کہ وہ طاقت ور بادشاہتوں کے حُکم رانوں کو یہ بتائیں کہ اُنھیں توبہ کرنے کی ضرُورت ہے۔ یہ ایک خطرناک کام تھا، مگر یسعیاہ بے خوف تھا، اور اُس کے زمانے کی بادشاہتوں—بشمُول اِسرائیل، یہُوداہ، اور آس پاس کی قوموں کے لیے اُس کی تنبیہ—بے باک تھی (دیکھیں یسعیاہ 13–23)۔
تاہم، یسعیاہ کے پاس بھی اُمید کا پیغام تھا۔ اگرچہ اِن بادشاہتوں پر پیش گوئی کی گئی تباہیاں آئیں، یسعیاہ نے بحالی اور تجدید کا اِمکان بھی دیکھا۔ خُداوند اپنے لوگوں کو اپنے پاس واپس آنے کی دعوت دے گا۔ اُنھوں نے کہا کہ ”سراب، تالاب ہو جائے گا … اور پیاسی زمین چشمہ بن جائے گی“ (یسعیاہ 35:7)۔ وہ ”حیرت انگیز اور تعجب خیز کام“ انجام دے گا (یسعیاہ 29:14)، اور اِسرائیل کو وہ برکتیں بحال کرے گا جو اُس نے وعدہ کی تھیں۔ نہ تو یسعیاہ اور نہ ہی اُس وقت کے دیگر لوگ اِس حیرت انگیز کام کو اپنی زِندگی میں دیکھ سکے۔ مگر آج ہم اِسے دیکھ رہے ہیں۔ دَرحقیقت، ہم اِس کا حِصّہ ہیں۔
گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز
یسعیاہ 13:1–11، 19–22؛ 14:1–20
تکبر اور دُنیا داری ناکام ہو جائیں گی۔
یسعیاہ کے زمانہ میں، بابُل ایک عظیم سلطنت تھی جس کا طاقت ور حُکم ران تھا۔ اَب بابُل قدیم تاریخ ہے۔ پَس، یسعیاہ 13–14 میں یسعیاہ کا بابُل کے لیے پیغام، آج ہمارے لیے کیوں اَہم ہے؟ چُوں کہ بابُل تکبر، لالچ، اور گُناہ کی علامت ہے، وہ چیزیں جو آج بھی ہمیں گھیرے ہُوئے ہیں۔ جب آپ یسعیاہ 13:1–11، 19–22؛ 14:1–20 کو پڑھتے ہیں تو اِس علامت کے بارے میں سوچیں۔ آپ ذیل جیسے سوالات بھی پُوچھ سکتے ہیں:
-
آپ بابُل کے بادشاہ اور شیطان کے تکبر کے مابین کیا مُماثلت دیکھتے ہیں؟ (دیکھیں یسعیاہ 14:4–20؛ مُوسیٰ 4:1–4)۔ اِن تنبیہات میں آپ کو اپنے لیے کیا پیغامات مِلتے ہیں؟
-
نجات دہندہ کیسے ”تیری محنت و مُشقت، اور خوف سے آرام“ مُہیا کرتا ہے؟ (یسعیاہ 14:3)۔
”وہ موت کو ہمیشہ کے لیے نابُود کرے گا“ (یسعیاہ 25:8)۔
یسعیاہ 22:22–23؛ 24:21–23؛ 25:6–8؛ 26:19؛ 28:16
یِسُوع مسِیح وعدہ کردہ ممسُوح ہے۔
یسعیاہ کی تعلیمات اکثر مُنّجی کے مِشن کی طرف اِشارہ کرتی ہیں، بشمُول اُس کی کفّارہ بخش قُربانی، قیامت، اور آمدِ ثانی۔ جب آپ اِن آیات کو پڑھتے ہیں تو اُس کے مِشن کے کون سے پہلُو ذہن میں آتے ہیں: یسعیاہ 22:22–23؛ 24:21–23؛ 25:6–8؛ 26:19؛ 28:16؟ آپ کو اور کون سے حوالہ جات مِلتے ہیں جو آپ کو نجات دہندہ کی یاد دِلاتے ہیں؟
مُتعلمین کو یِسُوع مسِیح کی گواہی دینے کے مواقع دیں۔ ”یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کے مُعلم ہونے کا مطلب ہے دُوسروں کو اُس کی مُخلصی بخش قُدرت، اُس کی کامِل محبّت، اور اُس تعلیمات پر توّکل کرنے اور سمجھنے میں مدد کرنا ہے“ (یِسُوع مسِیح کے طریق پر تعلیم دینا، 8)۔ ہر بار جب آپ تعلیم دیں تو اِس طرح کا ایک سادہ سوال پُوچھ کر یہ کام کِیا جا سکتا ہے ”اِس ہفتے آپ نے صحائف میں کیا پایا جو آپ کو نجات دہندہ کے بارے میں کُچھ سِکھاتا ہے؟“ پھر مُتعلمین اپنے تجربات بیان کریں اور ایک دُوسرے کے اِیمان کو مضبُوط کریں۔
یسعیاہ 24:1–12؛ 28:1–8؛ 29:7–13؛ 30:8–14
خُداوند سے دُوری رُوحانی خطرات کا باعث بنتی ہے۔
اپنے رحم کے ساتھ، خُداوند نے یسعیاہ کو بھیجا کہ وہ موعُودہ اُمّت کو خبردار کرے کہ وہ اُس سے دُور ہو رہے تھے۔ دیکھیں کہ کیا آپ یسعیاہ 24:5؛ 29:13؛ 30:8–12 میں اُس کے رُوحانی اِنتباہی نِشان تلاش کر سکتے ہیں۔ یہ رویے اور اعمال رُوحانی طور پر کیوں خطرناک ہیں؟
خُداوند سے دُور ہونے کے نتائج کے بارے میں خبردار کرنے کے لیے، یسعیاہ نے کُچھ یادگار موازنوں کا اِستعمال کِیا۔ جب آپ اِن کا مُطالعہ کرتے ہیں، تو خُود سے پُوچھیں کہ خُداوند سے دُوری کیسی ہے:
-
غمگین، خالی زمین (یسعیاہ 24:1–12)۔
-
نشہ آوری (یسعیاہ 28:7–8)۔
-
بھُوک اور پیاس (یسعیاہ 29:7–10)۔
-
پھٹی ہُوئی دیوار یا برتن (یسعیاہ 30:13–14)۔
آپ کے لیے خُداوند کے قریب رہنا کیوں ضرُوری ہے؟
یسعیاہ 29؛ 30:18–26؛ 35
خُداوند کھوئی ہُوئی یا شِکستہ چیز کو بحال کر سکتا ہے۔
کیا آپ نے کبھی کوئی ایسی چیز کھو دی ہے جو آپ کے خیال میں آپ دوبارہ کبھی نہ پائیں گے؟ یا شاید کُچھ ٹُوٹ گیا ہو، اور آپ فِکرمند ہوں کہ اِس کی کبھی مَرمت نہیں ہو سکتی۔ جب ہم خُداوند سے دُور ہوتے ہیں، تو شیطان چاہتا ہے کہ ہم یہ سوچیں کہ ہم کبھی واپس نہیں جا سکتے یا شِفا نہیں پا سکتے۔ تاہم، یسعیاہ نے اُن چند حیرت انگیز کاموں کو بیان کِیا جو خُداوند ہمیں اپنی طرف لوٹنے میں مدد دینے کے لیے کرے گا۔ آپ یسعیاہ 29:13–24 ؛ 30:18–26؛ 35، میں خُداوند، اُس کی محبّت، اور اُس کی قُدرت کے مُتعلق کیا سیکھتے ہیں؟ شاید آپ اِن حوالہ جات میں سے کوئی فِقرہ تلاش کر سکتے ہیں جو آپ کو اُمید دیتا ہے جب آپ کو شِفا کی ضرُورت ہو۔ آپ بہن ایمی اے رائٹ کے پیغام ”جو شکستہ حال ہیں مسِیح اُنھیں شفا بخشتا ہے“ میں بھی دیکھ سکتے ہیں (لیحونا، مئی 2022، 81–84)۔
ایک طریقہ جس سے خُداوند اپنی قُدرت اور رحم کا اِظہار کرتا ہے وہ اُس کی اِنجِیل کی بحالی ہے۔ یسعیاہ 29 مُتعدد حوالہ جات ایسے ہیں جو بحالی کے واقعات کے ساتھ مُماثلت رکھتے ہیں۔ مِثال کے طور پر:
-
یسعیاہ 29:11–12 کا 2 نِیفی 27:6–26 اور جوزف سمِتھ—تاریخ 1:63–65 سے موازنہ کریں۔
-
یسعیاہ 29:13–14 کا موازنہ عقائد اور عہُود 4 اور جوزف سمِتھ—تاریخ 1:17–19 سے کریں۔
-
یسعیاہ 29:18–24 کا مورمن کی کِتاب کے سرِورق سے موازنہ کریں۔
آپ کے خیال میں، خُداوند کی اِنجِیل کی بحالی کو بیان کرنے کے لیے ”حیرت انگیز“ اور ”تعجب خیز“ (یسعیاہ 29:14) کیوں بہترین الفاظ ہیں؟ آپ بحالی کے بارے میں نبُوتوں کو پُورا کرنے میں کیسے مدد کر سکتے ہیں؟ تجاویز کے لیے، ایلڈر گیرٹ ڈبلیو گانگ کے پیغام میں دیکھیں ”ہر قَوم، قبِیلہ، اور اہلِ زبان“ (لیحونا، نومبر 2020، 38–41)۔
مزید دیکھیں ”یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کی معمُوریِ کی بحالی: دُنیا کے لِیے دو صد سالہ فرمان،“ (گاسپل لائبریری)، ”صُبح طُلوع ہوتی ہے،“ گیت، نمبر 1۔
مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔
بچّوں کو سِکھانے کے لیے تجاویز
یسعیاہ 14:3؛ 25:8–9؛ 28:16
یِسُوع مسِیح مُجھے گُناہ اور موت سے بچا سکتا ہے۔
-
آپ اپنے بچّوں کی یسعیاہ کی تحریروں میں مُنّجی کو دیکھنے میں کیسے مدد کریں گے؟ آپ اُن کی ایسے فِقرات تلاش کرنے میں مدد کر سکتے ہیں جو اُنھیں یسعیاہ 14:3؛ 25:8؛ یا 28:16 میں اُس کی یاد دِلاتے ہیں۔ وہ یسعیاہ کی اِن آیات کو دیگر آیات کے ساتھ مِلا سکتے ہیں جو نجات دہندہ کی بابت تعلیم دیتی ہیں، جیسا کہ متّی 11:28–30؛ 1 کرنتھیوں 15:53–57؛ ہیلیمن 5:12۔ خُداوند نے ہمارے واسطے کون سے عظیم کام انجام دِیے ہیں؟
-
یسعیاہ 25:8–9 کو اِکٹھے پڑھنے کے بعد، آپ گتسِمنی میں، صلیب پر، اور اُس کے جی اُٹھنے کے بعد مُنّجی کی تصاویر دیکھ سکتے ہیں۔ اپنے بچّوں کو تصاویر میں ہونے والے واقعات کے مُتعلق بات کرنے دیں اور یہ کہ وہ یِسُوع سے کیوں محبّت کرتے ہیں اور ”اُس کی نجات میں خُوشی مناتے ہیں“ (آیت 9)۔
-
آپ اپنی اولاد کو یہ بتا سکتے ہیں کہ کسی عزیز کے اِنتقال پر آپ کو کیسا غم محسُوس ہُوا۔ یِسُوع مسِیح کی بدولت آپ کو حاصِل ہونے والی تسلّی کی گواہی دیں۔ شاید آپ کے بچّے رونے والا چہرہ بنا سکتے ہیں اور پھر آنسوؤں کو مِٹا سکتے ہیں جب آپ یسعیاہ 25:8 کو اکٹھے پڑھتے ہیں۔
تیری مرضی پُوری ہو، اَز کین سپینسر
یسعیاہ 25:4–6
یِسُوع مُجھے ”طُوفان سے پناہ دیتا ہے۔“
-
کیا آپ اور آپ کے بچّوں نے کبھی طوفان کے دوران محفُوظ پناہ گاہ یا گرمیوں کے دِنوں میں سایے کی نعمت کا تجربہ کِیا ہے؟ یا کیا آپ نے بھُوک کے وقت مزیدار کھانے کا لُطف اُٹھایا ہے؟ اِن تجربات کے بارے میں بات کریں جب آپ یسعیاہ 25:4–6 کو پڑھتے ہیں۔ یِسُوع اِن چیزوں کی طرح کیسا ہے؟
یسعیاہ 29:11–18، 24
اِنجِیل کی بحالی ”حیرت انگیز کام“ ہے۔
-
جب آپ اور آپ کے بچّے یسعیاہ 29:14 پڑھتے ہیں، تو اُن کے ساتھ دُوسرے الفاظ کا تذکرہ کریں جن کا مطلب ”حیرت انگیز“ اور ”تعجب خیز“ کے مُترادف ہوں۔ اُنھیں مدد دیں کہ وہ کُچھ اشیا یا تصاویر تلاش کریں جو آخِری زمانے میں خُداوند کے چند حیرت انگیز کاموں کی نُمایندگی کرتی ہوں۔ اِن میں مورمن کی کِتاب کی ایک جِلد، ہَیکل کی تصویر، یا پہلی رویا کی تصویر شامِل ہو سکتی ہے (اِس خاکے کے شُروع میں سے ایک ہے)۔ پھر آپ کے بچّے کوئی چیز چُن سکتے ہیں اور بتا سکتے ہیں کہ یہ اُن کے لیے حیرت انگیز کیوں ہے۔
-
اِنجِیل کی بحالی پر مبنی ایک گیت جو یسعیاہ 29 کے ساتھ اچھا لگ سکتا ہے، جیسا کہ ”سُنہری موسمِ بہار میں“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، 88)۔ اور شاید ایک ذاتی تجربہ بچّوں کی یہ سمجھنے میں مدد کر سکتا ہے کہ بحالی کا کیا مطلب ہے۔ مِثال کے طور پر، آپ اور آپ کی اولاد کسی ایسی چیز کے مُتعلق بات کر سکتے ہیں جو آپ نے کھو دی تھی اور پھر آپ نے اِسے کیسے پایا تھا۔ اپنے بچّوں کی اِس کا موازنہ اِنجِیل کی بحالی سے کرنے میں مدد کریں۔ یسعیاہ 29:13–15 کے مُطابق، ہمیں بحالی کی ضرُورت کیوں ہے؟ خُداوند اپنی اِنجِیل کی بحالی کے لیے کون سے حیرت انگیز کام کر رہا ہے؟ (اِس ہفتے کے سرگرمی کے صفحے کو دیکھیں)۔
مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔