”ستمبر 28–اکتوبر 4۔ ’تُم میرے لوگوں کو تسلّی دو‘: یسعیاہ 40–49،“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: پُرانا عہد نامہ 2026 (2026)
”ستمبر 28–اکتوبر 4۔ ’تُم میرے لوگوں کو تسلّی دو،‘“ آ، میرے پیچھے ہو لے: پُرانا عہد نامہ 2026
اَندھے شخص کی شِفایابی، اَز کارل ہائنرک بلوچ، نیشنل ہسٹری میوزیم فریڈرکسبرگ میں
ستمبر 28–اکتوبر 4: ”تُم میرے لوگوں کو تسلّی دو“
یسعیاہ 40–49
”تسلّی“ یسعیاہ باب 40 کا پہلا لفظ ہے۔ یہ نبی کے پیغام میں ایک مُختلف لہجے، اور ایک نئی اَہمیت کی اِبتدا کو ظاہر کرتا ہے۔ یسعیاہ کی اِبتدائی تحریروں نے اِسرائیل اور یہُوداہ کو تباہی اور اَسیری کے مُتعلق خبردار کِیا جو اُن کے گُناہوں کی وجہ سے حاصِل ہو گی۔ مگر یہ بعد کی نبُوتیں یہُودی قوم کو تسلّی دینے کے لیے تھیں جو 150 سال بعد واقع ہُوئیں—جب یروشلیم اور ہَیکَل تباہ ہو چُکے ہوں گے اور لوگ بابُل کے ہاتھوں اَسیری میں جا چُکے ہوں گے۔ تاہم، یہ نبُوتیں، شِکست خُوردہ اور مایُوس کُن اِسرائیلیوں سے بھی آگے مُستقبل کی طرف اِشارہ کرتی ہیں۔ یہ ہماری طرف بھی اِشارہ کرتی ہیں، ہم سے جو کبھی کبھار شِکست خُوردہ، مایُوس کُن اور حتیٰ کہ لاپتہ محسُوس کرتے ہیں۔
اپنے لوگوں اور ہمارے واسطے یسعیاہ کا پیغام سادہ ہے: ”خوف نہ کرو“ (یسعیاہ 43:1)۔ سب کُچھ ختم نہیں ہُوا۔ خُداوند نے آپ کو فراموش نہیں کِیا، اور وہ اُن حالات پر قُدرت رکھتا ہے جو آپ کے قابُو سے باہر نظر آتے ہیں۔ کیا وہ خُداوند نہیں جس نے آسمانوں کو پیدا کِیا (یسعیاہ 42:5)، بابُل سے، گُناہ سے، یا جو کُچھ بھی آپ کو اَسیری میں رکھے ہُوئے ہے، زیادہ طاقت ور نہیں ہے؟ ”میرے پاس واپس آ جا،“ وہ فریاد کرتا ہے، ”کیوں کہ مَیں نے تیرا فِدیہ دِیا ہے“ (یسعیاہ 44:22)۔ وہ شِفا، بحالی، مضبُوطی، مُعافی، اور تسلّی دے سکتا ہے—جو بھی آپ کے لیے ضرُوری ہو، تاکہ آپ کا فِدیہ ہو سکے۔
گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز
یسعیاہ 40–49
یِسُوع مسِیح مُجھے تسلّی اور مُجھے اُمید فراہم کر سکتا ہے۔
جب بنی اِسرائیل بابُل میں اَسیر تھے، تو بُہت سے لوگوں نے شاید یہ سوچا ہو گا کہ آیا اُنھوں نے ہمیشہ کے لیے خُدا کے چُنیدہ، اور موعُودہ اُمّت کے طور پر اپنا مقام کھو دِیا ہے۔ جب آپ یسعیاہ 40–49 پڑھتے ہیں، تو اُن حوالہ جات کو تلاش کریں جو شاید تسلّی اور اُمید فراہم کر سکتے ہیں۔ ہر حوالے پر غور کریں، اور لِکھیں کہ خُداوند اِن آیات میں آپ سے کیا کہنا چاہتے ہیں۔ یہاں چند آیات ہیں جن سے آپ شُروع کر سکتے ہیں:
-
40:11، 29–31:
-
41:10–13، 17–18:
-
42:6–7:
-
43:1–7، 25:
-
44:1–4، 21–24:
-
46:3–4:
-
49:7–16:
آپ کو کیا محسُوس ہوتا ہے کہ خُداوند آپ کو اپنے بارے میں کیا بتانا چاہتا ہے؟
آپ دیکھیں گے کہ یہ گیت ”کُتنی پُختہ ہے بُنیاد“ (گیت، نمبر 85) یسعیاہ 41:10؛ 43:2–5؛ 46:4 میں یسعیاہ کے کلام کی طرف مبذُول کراتا ہے۔ اِس گیت کو گانے یا سُننے پر غور کریں، اور یسعیاہ کی اِن آیات کے ساتھ گیت کے بولوں میں مُماثلت تلاش کریں۔ خُداوند نے اِن آیات میں دِیے گئے وعدوں کو آپ کی زِندگی میں کیسے پُورا کِیا ہے؟
مزید دیکھیں پیٹرک کیرون، ”وہ اپنی کِرنوں میں شِفا لیے جی اُٹھا: ہم فتح سے بھی بڑھ کر غَلبہ حاصِل کر سکتے ہیں،“ لیحونا، مئی 2022، 37–40۔
اِضافی صحائف کا اِستعمال کریں۔ کبھی کبھار ہم پُرانے عہد نامے کو بہتر سمجھ سکتے ہیں اگر ہم اپنے مُطالعہ کو مورمن کی کِتاب کی آیات سے مُکمل کریں۔ مِثال کے طور پر، مورمن کی کِتاب کے نبی نِیفی اور یعقُوب کو پیتل کے اَوراق پر یسعیاہ کی تحریروں تک رسائی حاصِل تھی (دیکھیں 1 نِیفی 19:22–23)، اور اُنھوں نے مُنّجی کی بابت سِکھانے کے لیے اِن نبُوتوں کا اِستعمال کِیا۔ یہ جاننے کے لیے کہ نِیفی اور یعقُوب نے یسعیاہ 48–49 کو اپنے لوگوں سے کیسے تشبیہ دی، دیکھیں 1 نِیفی 22۔ یہ آپ کو اِن اَبواب کو اپنی زِندگی سے موازنہ کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
خُداوند کی فرماں برداری کرنے سے ہم کو ”نہر کی مانِند … سلامتی“ مِل سکتی ہے (یسعیاہ 48:18)۔
یسعیاہ 40–49
”تُو میرا خادِم ہے۔“
پُورے یسعیاہ 40–49 میں خُداوند اپنے ”خادِم“ اور اُس کے ”گواہوں“ کی بات کرتا ہے۔ یہ الفاظ یِسُوع مسِیح کا حوالہ دے سکتے ہیں (دیکھیں یسعیاہ 42:1–7)، اِسرائیل کے گھرانہ کی طرف (دیکھیں یسعیاہ 45:4)، اور خورس بادشاہ، جس نے یہُودی لوگوں کو یروشلیم واپس لوٹنے اور ہَیکَل کی تعمیرِ نو کی اِجازت دی (دیکھیں یسعیاہ 44:26–28؛ 45:1–4)۔ آپ یہ بھی سوچ سکتے ہیں کہ یہ آیات آپ پر خُداوند کے خادِم اور گواہ کے طور پر کس طرح لاگُو ہوتی ہیں۔ مِثال کے طور پر، اِس طرح کے سوالات پر غور کریں:
یسعیاہ 40:1–3، 9–11؛ 43:9–12۔ آپ کِن معنوں میں یِسُوع مسِیح کے گواہ ہیں؟ وہ کون سی ”خُوش خبری“ ہے جس کا بیان آپ اُس کے گواہ کے طور پر کر سکتے ہیں؟ آپ تصور کر سکتے ہیں کہ آپ کو کسی عدالت میں گواہ کے طور پر طلب کِیا گیا ہے۔ اِس مُقدمے میں، یِسُوع مسِیح پر وہ اِلزام عائد کِیا گیا ہے جو یسعیاہ 43:11 میں درج ہے۔ آپ یِسُوع کے دعوے کی حمایت میں کون سی گواہی دے سکتے ہیں؟ آپ اپنی زِندگی کا کون سا ثبُوت پیش کریں گے؟
یسعیاہ 41:8–13؛ 42:6؛ 44:21۔ خُداوند نے آپ کو کیا کرنے کے لیے بُلایا ہے؟ کلِیسیائی بُلاہٹوں کے ساتھ ساتھ خُداوند کی خِدمت کرنے کے دیگر مواقعوں پر بھی غور کریں۔ اُس نے آپ کو اپنے خادِم بننے کے لیے کس طرح ”بنایا“ یا تیار کِیا ہے؟ جب آپ خِدمت کرتے ہیں تو وہ آپ کی کیسے مُعاونت کرتا ہے؟
یسعیاہ 49:1–9۔ آپ کو اِن آیات میں کون سے پیغامات مِلتے ہیں جو مدد کر سکتے ہیں جب آپ کی کاوِشیں اور خِدمت ”بے فائدہ، بطالت میں صَرف“ ہوتی ہیں؟ (آیت 4)۔
یسعیاہ 40:3–8، 15–23؛ 42:15–16؛ 47:7–11
خُدا کی قُدرت دُنیاوی طاقت سے بڑھ کر ہے۔
یسعیاہ نے بار بار اپنے لوگوں کو خُدا کی بے مِثل قُدرت یاد دِلائی، حتیٰ کہ اِس ظالم دُنیاوی طاقت کے مُقابلے میں جو اُنھیں گھیرے ہُوئے تھی۔ جب آپ یسعیاہ 40:3–8، 15–23؛ 42:15–16؛ اور 47:7–11 کو پڑھتے ہیں تو اِس پیغام کو تلاش کریں (نوٹ کریں کہ باب 47 اِسرائیل کے قید کرنے والوں، بابُل سے مُخاطب ہے)۔ یہ اِقتباسات آپ کو دُنیاوی چیزوں کے بارے میں کیا سِکھاتے ہیں؟ یہ آسمانی باپ کی بابت آپ کو کیا سِکھاتی ہیں؟ غور کریں کہ یہ پیغام اَسیری میں یہُودی لوگوں کے لیے کیوں قابلِ قدر رہا ہوگا۔ یہ آپ کے لیے بیش قیمت کیوں ہے؟
یسعیاہ 48:10؛ 49:13–16
خُداوند میری تکالیف کے وسِیلہ سے مُجھے پاک کر سکتا ہے۔
جب آپ یسعیاہ 48:10 پڑھتے ہیں، تو اپنی ”مُصیبت کی کٹھالی“ پر غور کریں۔ خُداوند کیسے آپ کو ”صاف“ بنا رہا ہے؟ جب آپ مُصیبتیں برداشت کرتے ہیں تو یسعیاہ 49:13–16 آپ کی کیسے مدد کرتا ہے؟
مزید دیکھیں ”پاک کرنے والی آگ“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔
The Refiner's Fire
مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔
بچّوں کو سِکھانے کے لیے تجاویز
یسعیاہ 40:3–5
مَیں ”خُداوند کی راہ“ دُرست کرنے میں مدد کر سکتا ہُوں۔
-
یسعیاہ 40:3–5 میں بیان کردہ ”خُداوند کی راہ … تیار کرنے“ کے مطلب کو بیان کرنے کے چند طریقوں پر غور کریں۔ مِثال کے طور پر، آپ اور آپ کے بچّے کسی ایسی چیز کو سیدھا کر سکتے ہیں، بکھری ہُوئی جگہ کو صاف کر سکتے ہیں، یا پتھریلی زمین پر ایک صاف راستہ بنا سکتے ہیں۔ آپ یُوحنّا بپتِسما دینے والے اور جوزف سمِتھ کی تصاویر بھی دِکھا سکتے ہیں (دیکھیے اِنجِیلی فن پاروں کی کِتاب، نمبر 35، 87)۔ اُنھوں نے خُداوند کے آنے کے لیے راہ کیسے تیار کی؟ (دیکھیے لُوقا 3:2–18؛ عقائد اور عہُود 135:3)۔ ہم کیسے مدد کر سکتے ہیں؟ یہ اِس بارے میں بات کرنے کا موقع ہو سکتا ہے کہ ہارُونی کہانت کے حاملین خُداوند کی راہ تیار کرنے میں کس طرح مُعاونت کرتے ہیں (دیکھیے عقائد اور عہُود 84:26–28)۔
یسعیاہ 43:10
مَیں خُداوند کا گواہ ہو سکتا ہُوں۔
-
یسعیاہ 43:10 کو اِکٹھے پڑھنے کے بعد، آپ اِس بارے میں بات کر سکتے ہیں کہ گواہ ہونے کا کیا مطلب ہے۔ ایک دُوسرے کے ساتھ اِن باتوں کا تذکرہ کریں جن کا آپ نے تجربہ کر چُکے ہیں اور جن کے آپ ”گواہ“ بن سکتے ہیں—مثلاً، کوئی کھانا جو آپ نے چَکھا ہو، کوئی جگہ جہاں آپ گئے ہوں، یا کوئی ایسا شخص جسے آپ جانتے ہوں۔ خُدا کے گواہ ہونے کا کیا مطلب ہے؟ ہم دُوسرے لوگوں کو اُس کی بابت کیا بتا سکتے ہیں؟
یسعیاہ 43:3–4؛ 45:8
خُداوند مُجھ پر اپنی برکات ”اُنڈیلے“ گا۔
-
اِن آیات کو پڑھنے کے بعد، آپ کی اولاد ایک پودے کو پانی دے سکتے ہیں اور اُن برکات کے مُتعلق بات کر سکتے ہیں جو خُداوند نے اُن پر اُنڈیلی ہیں۔ جب ہم کسی پودے کو پانی دیتے ہیں تو کیا ہوتا ہے؟ خُداوند کی برکات نے ہمیں بڑھنے میں کیسے مدد کی ہے؟
ہماری ”صداقت سمُندر کی موجوں کی مانِند [ہو سکتی] ہے“ (یسعیاہ 48:18)۔
یسعیاہ 48:17–18
خُدا کے حُکموں پر عمل کرنے سے اِطمینان مِلتا ہے۔
-
دریاؤں اور سمُندر کی لہروں کی تصاویر یا ویڈیوز آپ کے بچّوں کو یسعیاہ 48:18 کو تصور کرنے میں مدد دے سکتی ہیں (جیسا کہ اِس خاکہ میں تصاویر ہیں)۔ آپ کے بچّے دریا کی مانِند اپنے ہاتھوں اور بازُوؤں کو سمُندر کی موجوں کی طرح ہِلانے سے لُطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ اِطمینان کیسے دریا کی مانِند ہو سکتا ہے؟ راست بازی کیسے موجوں کی طرح ہو سکتی ہے؟ اِس بارے میں بات کریں کہ خُدا کے احکام کو ماننے سے آپ کو کیسے دریا کی طرح پُرسُکون یا لہروں کی مانِند مضبُوط محسُوس ہُوا۔
-
آپ اِکٹھے مِل کر حُکموں کی بابت گیت گا سکتے ہیں، مثلاً ”حُکموں کو مانیں“ (بچّوں کے گِیتوں کی کِتاب، 146–47)۔ یہ گیت اِس بارے میں کیا سِکھاتا ہے کہ ہمیں خدا کے حُکموں پر عمل کیوں کرنا چاہیے؟
یسعیاہ 49:14–16
خُداوند مُجھے کبھی نہیں بھُولے گا۔
-
یسعیاہ 49:14–16 آنے والے سالوں تک آپ کے بچّوں کے لیے عظیم تسلّی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ جب آپ آیت 14 پڑھتے ہیں، تو اِس بارے میں بات کر سکتے ہیں کہ کون سی چیزیں لوگوں کو لاپتہ یا تنہا محسُوس کرا سکتی ہیں۔ ہم کیسے جان سکتے ہیں کہ خُداوند نے ہمیں فراموش نہیں کِیا ہے؟
-
آیات 15–16 کو مُتعارف کرواتے ہُوئے، آپ اپنے بچّوں سے کسی ایسے شخص کے بارے میں پُوچھ سکتے ہیں جسے وہ کبھی نہیں بھُولیں گے، جیسے کوئی خاندان کا فرد یا دوست۔ یسعیاہ 49:15–16 کے مُطابق، خُداوند ہمیں کبھی نہ بھُولے گا؟ پھر آپ ایک دُوسرے کے ساتھ یِسُوع مسِیح کی بابت اپنے احساسات کا تذکرہ کر سکتے ہیں۔
مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔