آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
اکتوبر 12–18۔ ”صیُّون میں ایک فِدیہ دینے والا آئے گا“: یسعیاہ 58–66


”اکتوبر 12–18۔ ’صیُّون میں ایک فِدیہ دینے والا آئے گا‘: یسعیاہ 58–66،“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: پُرانا عہد نامہ 2026 (2026)

”اکتوبر 12–18۔ ’صیُّون میں ایک فِدیہ دینے والا آئے گا،‘“ آ، میرے پیچھے ہو لے: پُرانا عہد نامہ 2026

یِسُوع ایک عِبادت خانہ میں لوگوں کے لیے طُومار پڑھتے ہُوئے

یِسُوع ناصرت کے ایک عِبادت خانہ میں، اَز گریگ اولسن

اکتوبر 12–18: ”صیُّون میں ایک فِدیہ دینے والا آئے گا“

یسعیاہ 58–66

اپنی خِدمت کے شُروع میں، یِسُوع مسِیح ایک عِبادت خانہ میں گیا، جہاں اُس کی پرورش ہُوئی۔ وہ صحائف میں سے پڑھنے کے لیے وہاں کھڑا ہُوا، یسعیاہ کا صحیفہ کھولا، اور جو اَب ہم جانتے ہیں کہ اُس نے یسعیاہ 61:‏1–2 پڑھا تھا۔ پھر اُس نے اِعلان کِیا، ”آج کے دِن یہ صحیفہ تُمھارے کانوں میں پُورا ہُوا ہے۔“ یہ نجات دہندہ کے براہِ راست اِعلانات میں سے ایک تھا کہ وہ ممسُوح تھا، جو ”شِکستہ دِلوں کو شِفا“ اور ”قیدیوں کو رہائی دے گا“ (دیکھیے لُوقا 4:‏16–21)۔ دَرحقیقت یہ صحیفہ اُس دِن پُورا ہُوا تھا۔ اور، یسعیاہ کی دیگر بُہت سی نبُوتوں کی طرح، یہ ہمارے زمانے میں بھی پُوری ہو رہی ہے۔ نجات دہندہ شِکستہ دِلوں کو شفا دیتا ہے جو اُس کے پاس آتے ہیں۔ اَبھی بُہت سے اَسیر ہیں جنھیں رِہائی کی ضرُورت ہے۔ اور تیاری کے لیے ایک پُرجلال مُستقبل موجُود ہے—اَیسا وقت جب خُداوند ”نئے آسمان اور نئی زمین کو پیدا کرے گا“ (یسعیاہ 65:‏17) اور ”صداقت اور ستایش کو تمام قوموں کے سامنے ظہُور میں لائے گا“ (یسعیاہ 61:‏11)۔ یسعیاہ کا مُطالعہ ہماری آنکھوں کو کھولتا ہے جو خُداوند پہلے ہی کر چُکا ہے، وہ کیا کر رہا ہے، اور وہ اپنے لوگوں کے لیے کیا کرے گا۔

مُطالعہ کی علامت

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

یسعیاہ 58:‏3–12

سیمینری کی علامت
روزہ رُوحانی قُوت پیدا کرتا اور ضرُورت مندوں کو فیض یاب کرتا ہے۔

جب کھانا دَست یاب ہو تو کوئی بھی رضاکارانہ طور پر خوراک کے بغیر کیوں رہے گا؟ جب آپ یسعیاہ 58:‏3–12 کا مُطالعہ کرتے ہیں، تو آپ اپنے روزہ رکھنے کی وجُوہات کے بارے میں سوچ سکتے ہیں—اور اُن وجُوہات کے بارے میں بھی جو خُداوند نے یہ حُکم دینے کے لیے بیان کِیں۔ یہاں پر غور کرنے کے لیے چند ایک سوالات ہیں:

  • روزہ بعض اوقات برکت کی بجائے بوجھ کیوں محسُوس کِیا جا سکتا ہے؟ (دیکھیے یسعیاہ 58:‏3–5)۔ اِس باب میں خُداوند کی تعلیمات آپ کے لیے اِس تاثر کو کیسے تبدیل کرتی ہیں؟

  • ”ظلم کی زنجیریں توڑنے“ اور ”ہر جُوا کھولنے“ سے کیا مُراد ہو سکتی ہے؟ (یسعیاہ 58:‏6)۔ روزہ کیسے دُوسروں کو برکت دے سکتا ہے؟ (دیکھیے آیت 7

  • روزے نے آپ کو یسعیاہ 58:‏8–12 میں بیان کردہ برکات کیسے عطا کی ہیں؟

اپنے پیغام میں ”کیا یہ وہ روزہ نہیں ہے جو مَیں نے چُنا ہے؟“ (لیحونا، مئی 2015، 22–25)، صدر ہنری بی آئرنگ نے کئی مِثالیں بیان کی ہیں کہ روزے اور روزے کے ہدیوں سے لوگوں کو کس طرح برکت مِلی ہے۔ آپ نے اپنی زِندگی میں اِس طرح کی برکات کیسے دیکھی ہیں؟

مزید دیکھیے ”ہمارے روزے کو برکت دے، ہم دُعا کرتے ہیں، گیت، نمبر 138؛ موضُوعات اور سوالات، ”روزہ اور روزے کے ہدیہ جات“ گاسپل لائبریری۔

اُن لوگوں کو جانیں جنھیں آپ تعلیم دیتے ہیں۔ ”مانِندِ مسِیح اُستاد ہونے میں اُن لوگوں کو جاننا شامِل ہے جِنھیں آپ سِکھاتے ہیں اور یہ سمجھنے کی کوشِش کرتے ہیں کہ اُن کے دِلوں میں کیا ہے۔… آپ یہ معلُوم کر سکتے ہیں کہ وہ کِس طرح عُمدہ طریقے سے سِیکھتے ہیں۔ آپ سوالات پُوچھ سکتے ہیں، غَور سے سُن سکتے ہیں، اور مُشاہدہ کر سکتے ہیں۔ سب سے بڑھ کر، آپ اِس سمجھ بُوجھ کے لیے دُعا کر سکتے ہیں جو صِرف رُوح دے سکتا ہے۔ آپ کسی شخص کو جِس قدر بہتر جانتے ہیں، اُسی قدر آپ اِس لائق ہوں گے کہ یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل میں اِنفرادی معانی اور قُدرت کو تلاش کرنے میں اُن کی مدد کریں۔ ایک بار جب آپ کسی شخص کی پیاس کو سمجھ لیتے ہیں، تو رُوح آپ کو سِکھا سکتا ہے کہ اُس کی نجات دہندہ کے آبِ حیات سے پیاس بُجھانے میں کِس طرح مدد کی جائے (نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا، 13

یسعیاہ 58:‏13–14

سبت کے دِن خُداوند کی تعظيم کرنا خُوشی لاتا ہے۔

کیا سبت کا دِن آپ کے لیے ”راحت“ ہے؟ جب آپ یسعیاہ 58:‏13–14 کا مُطالعہ کرتے ہیں، تو غور کریں کہ آپ خُداوند کے دِن میں مزید راحت کیسے پا سکتے ہیں۔ مِثال کے طور پر، ”[اُس کے] مُقدّس دِن میں اپنی خُوشی کا طالِب نہ ہونے“ سے کیا مُراد ہے؟ اپنے آپ کو ”خُداوند میں [مسرُور] کرنے“ اور ”اپنی فائدہ باتوں سے دَست بردار ہونے“ میں کیا فرق ہے؟

دیکھیے رسل ایم نیلسن، ”سبت باعثِ راحت ہے،“ لیحونا، مئی 2015، 129–32۔

یسعیاہ 59:‏9–21؛ 61:‏1–3؛ 63:‏7–9

یِسُوع مسِیح میرا نجات دہندہ اور فِدیہ دینے والا ہے۔

یسعیاہ 58–66 میں یِسُوع مسِیح کے کفّارہ بخش مقصد کے مُتعدد حوالہ جات ہیں۔ مُطالعہ کرتے ہُوئے اُن کی تلاش کریں۔ خاص طور پر، مُنّجی کو بیان کرنے کے لیے اِستعمال ہونے والے القاب اور الفاظ پر غور کریں۔ مِثال کے طور پر:

  • یسعیاہ 59:‏16–21 میں ”شِفاعت کرنے والے“ کی تفصیل کے مُتعلق آپ کو کیا بات مُتاثر کرتی ہے؟ آیات 9–15 میں بیان کردہ شرائط پر نجات دہندہ کیسے غالب آ سکتا ہے؟

  • جب یِسُوع مسِیح نے ناصرت کے لوگوں کو یہ اِعلان کِیا کہ وہ ممسُوح ہے، اُس نے یسعیاہ 61:‏1–3 میں سے حوالہ دِیا (دیکھیے لُوقا 4:‏16–21؛ مزید ویڈیو دیکھیے ”یِسُوع اِعلان کرتا ہے کہ وہ ممسُوح ہے،“ گاسپل لائبریری)۔ یِسُوع مسِیح نے آپ کو اور دُوسروں کو اِن آیات میں بیان کردہ طریقوں سے کیسے برکت دی ہے؟ اُس نے خاک کے بدلے میں خُوب صُورتی کیسے عطا کی ہے؟

    3:24

    Jesus Declares He Is the Messiah

  • آپ ”خُداوند کی شفقت“ کا ”ذِکر“ کر سکتے ہیں؟ (دیکھیے یسعیاہ 63:‏7–9

  • نجات دہندہ کے لیے آپ کو یسعیاہ 58–66 میں اور کون سے حوالہ جات مِلتے ہیں؟

مزید دیکھیے مُضایاہ 3:‏7؛ عقائد اور عہُود 133:‏46–53۔

ایک آدمی کا ہاتھ تیل والا چراغ بڑھا رہا ہے تاکہ عورت کا چراغ روشن کر سکے

نُور کا تُحفہ، اَز اِیوا ٹِمتھی

یسعیاہ 60؛ 62

”خُداوند تیرا اَبَدی نُور ہو گا۔“

یسعیاہ 60 اور 62 نُور اور تاریکی کی بات کرتے ہیں، آنکھیں اور یہ سِکھانے کے لیے دیکھتے ہیں کہ یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل آخِری ایّام میں دُنیا کو کیسے برکت دے گی۔ یسعیاہ 60:‏1–5، 19–20؛ 62:‏1–2 میں اِن تصوُّرات کو تلاش کریں۔ جب آپ اِن ابواب کو پڑھتے ہیں، غور کریں کہ خُدا اپنے بچّوں کو تاریکی سے اپنے نُور میں کیسے جمع کر رہا ہے۔ اِس کام میں آپ کا کِردار کیا ہے؟

مزید دیکھیے 1 نِیفی 22:‏3–12؛ 3 نِیفی 18:‏24؛ عقائد اور عہُود 14:‏9؛ بونی ایچ کورڈن، ”کہ وہ دیکھیں،“ لیحونا، مئی 2020، 78–80۔

یسعیاہ 64:‏1–5؛ 65:‏17–25؛ 66

مسِیح ہزار سالہ دور میں زمین پر بادشاہی کرے گا۔

یسعیاہ نے اُس دِن کا تذکرہ کِیا جب ”گُزشتہ مُصیبتیں فراموش ہو گئیں“ (یسعیاہ 65:‏16)۔ اگرچہ اِس نبُوت کی بُہت سی تکمیلات ہیں، اِس کے پُورے معنوں میں، وہ دِن اَبھی آنا باقی ہے—جب یِسُوع مسِیح واپس آئے گا۔ یسعیاہ نے مُستقبل کے اِس دِن کو یسعیاہ 64:‏1–5؛ 65:‏17–25؛ 66 میں بیان کِیا۔ غور کریں کہ اُس نے کِتنی بار ”خُوشی“ اور ”خُوشی کرنا“ جیسے الفاظ کا اِستعمال کِیا ہے۔ نجات دہندہ کی واپسی آپ کے لیے خُوشی کا دِن کیوں ہو گا؟ آپ اُس دِن کی تیاری کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟

مزید دیکھیے اِیمان کے اَرکان 1:‏10؛ رسل ایم نیلسن، ”کلِیسیا کا مُستقبل: دُنیا کو مُنجّی کی آمدِ ثانی کے لیے تیار کرنا،“ اِنزائن، اپریل 2020، 13–17۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔

بچّوں کے حِصّہ کی علامت

بچّوں کو سِکھانے کے لیے تجاویز

یسعیاہ 58:‏6–11

روزہ مُجھے اور دُوسرے ضرُورت مندوں کو برکت دیتا ہے۔

  • شاید آپ کے بچّوں کو روزہ رکھنے کی حوصلہ افزائی کرنے کا بہترین طریقہ—جب وہ تیار ہوں—اِس قانُون کے لیے خُداوند کے مقاصِد کو سمجھنے میں اُن کی مدد کرنا ہے۔ اِن سوالات کے جوابات تلاش کرنے کے لیے یسعیاہ 58:‏6–11 اِکٹھے مِل کر پڑھنے پر غور کریں: ہم روزہ کیوں رکھتے ہیں؟ ہم روزہ کیسے رکھتے ہیں؟ آپ راہ نُمائے صحائف میں ”روزہ، روزہ رکھنا“ بھی دیکھ سکتے ہیں۔

  • اگر آپ کو روزے کا کوئی بامقصد تجربہ ہُوا ہے، تو اِسے اپنی اولاد کو بتائیں۔ آپ اُن سے یہ بھی پُوچھ سکتے ہیں کہ وہ کسی دوست کو کیسے وضاحت کریں گے کہ خُداوند نے ہمیں یہ قانُون کیوں دِیا ہے۔

یسعیاہ 58:‏13–14

سبت میرے لیے باعثِ راحت ہو سکتا ہے۔

  • یسعیاہ 58:‏13–14 کو پڑھنے کے بعد، آپ کیلنڈر پر ہفتے کے دِنوں کی طرف اِشارہ کر سکتے ہیں اور اپنے بچّوں کو اپنے ساتھ دِنوں کے نام بولنے کی دعوت دے سکتے ہیں۔ جب آپ سبت کے دِن کو پُہنچیں، تو اُنھیں اِس دِن کو ”راحت“ پُکارنے کا کہیں۔ اُنھیں بتائیں کہ سبت کیوں آپ کے لیے باعثِ راحت ہے۔

  • ایک دُوسرے کے ساتھ اُن طریقوں کا اِشتراک کریں جن سے آپ سبت کے دِن کو ”خُداوند کے لیے راحت“ بنا سکتے ہیں۔ شاید آپ کے بچّے اپنی تجاویز کی تصاویر بنا سکتے ہیں اور اُنھیں ”سبت کے راحت کے ڈبے“ میں ڈال سکتے ہیں۔ پھر، جب اُنھیں سبت کے دِن کوئی چیز کرنے کے بارے میں تجاویز کی ضرُورت ہو، تو وہ ڈبے سے ایک تجویز نِکال سکتے ہیں۔

یِسُوع کی تصویر

ہمارا نُور، اَز ڈین ولسن

یسعیاہ 60:‏1–3

نجات دہندہ میرے لیے نُور کی مانِند ہے۔

  • جب آپ یسعیاہ 60:‏1–3 کو پڑھتے ہیں تو آپ اپنے بچّوں کو اپنی آنکھیں بند کرنے کی دعوت دے سکتے ہیں۔ جب وہ لفظ ”نُور“ سُنتے ہیں تو اُنھیں آنکھیں کھولنے کو کہیں اور جب وہ لفظ ”تاریکی“ سُنتے ہیں تو اُنھیں دوبارہ بند کریں۔ وضاحت کریں کہ یِسُوع مسِیح اور اُس کی اِنجِیل ایک نُور کی مانِند ہیں جو ہمیں آسمانی باپ کی طرف واپس جانے کا راستا دیکھنے میں مدد کرتی ہے۔

یسعیاہ 65:‏17–25

جب یِسُوع دوبارہ آئے گا، تو وہ اِطمینان اور خُوشی بخشے گا۔

  • یسعیاہ 65:‏17–25 میں بیان کِیا گیا ہے کہ مُنّجی کی دوبارہ آمد پر زمین کیسی ہو گی۔ جب آپ اپنے بچّوں کے ساتھ یہ آیات پڑھتے ہیں، تو اِن کی یہ جاننے میں مدد کریں کہ یسعیاہ کی بیان کردہ ”نئی زمین“ میں زِندگی کیسے مُختلف ہو گی۔ یہ ”اَبَدی خُوشی اور شادمانی“ کا وقت کیوں ہو گا؟ (آیت 18

  • آپ آمدِ ثانی کے مُتعلق مِل کر گیت بھی گا سکتے ہیں، مثلاً ”جب وہ دوبارہ آتا ہے“ (گاسپل لائبریری)۔ ایک دُوسرے کے ساتھ اُن چیزوں کا اِشتراک کریں جو آپ مُنّجی کی واپسی کے بارے میں مُنتظر ہیں۔ اُس دِن کی تیاری کے لیے ہم کیا کر سکتے ہیں؟

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔

یِسُوع مسِیح آسمان پر، نُور پھیلاتے ہُوئے

”اُٹھ، مُنور ہو، کیوں کہ تیرا نُور آ گیا ہے، اور خُداوند کا جلال تُجھ پر ظاہر ہُوا“ (یسعیاہ 60:‏1نُور اور زِندگی، اَز مارک مابری

پرائمری کی سرگرمی کا صفحہ: سبت میرے لیے باعثِ راحت ہو سکتا ہے