”اگست 10–16۔ ’پھر بھی مَیں اُس پر توکل کروُں گا‘: اَیُّوب 1–3؛ 12–14؛ 19؛ 21–24؛ 38–40؛ 42،“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: پُرانا عہد نامہ 2026 (2026)
”اگست 10–16۔ ’پھر بھی مَیں اُس پر توکل کروُں گا،‘“ آ، میرے پیچھے ہو لے: پُرانا عہد نامہ 2026
اَیُّوب کی آزمائشیں، اَز جوزف برِیکی
اگست 10–16: ”پھر بھی مَیں اُس پر توکل کروُں گا“
اَیُّوب 1–3؛ 12–14؛ 19؛ 21–24؛ 38–40؛ 42
یہ تعجب کرنا فطری ہے کہ اچھے لوگوں کے ساتھ بُرا کیوں ہوتا ہے—یا، اِسی طرح، بُرے لوگوں کے ساتھ اچھی چیزیں کیوں رُونما ہوتی ہیں۔ خُدا، جو عادل ہے، اِس کی اجازت کیوں دے گا؟ اَیُّوب کی کِتاب اِس طرح کے سوالات کو دریافت کرتی ہے۔ اَیُّوب اُن اچھے لوگوں میں سے ایک تھا جس کے لیے بُہت سی بُری باتیں رُونما ہُوئیں۔ اَیُّوب کی آزمائشوں کی وجہ سے، اُس کے دوستوں نے سوچا کیا وہ واقعی اچھا تھا۔ اَیُّوب نے اپنی راستبازی کا اصرار کِیا اور مُتعجب ہُوا کہ کیا خُدا واقعی عادل ہے۔ مگر اپنی تکلیفوں اور حیرانی کے باوجود، اَیُّوب نے یِسُوع مسِیح پر اپنی سالمیت اور ایمان کو برقرار رکھا۔ اَیُّوب کی کِتاب میں، ایمان پر سوال اُٹھایا اور آزمایا جاتا ہے مگر کبھی بھی مُکمل طور پر ترک نہیں کِیا جاتا۔ اِس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ تمام سوالات کے جوابات دے دیے گئے ہیں۔ لیکن اَیُّوب کی کِتاب سِکھاتی ہے کہ جب تک اُن کا جواب نہ مل جائے، تب تک سوالات ایمان سے ہم آہنگ ہو سکتے ہیں۔ اور اِس دوران میں جو کُچھ بھی ہو اُس سے قطع نظر، ہم اپنے خُداوند کے بارے میں کہہ سکتے ہیں، ”پھر بھی مَیں اُس پر توکل کروُں گا“ (اَیُّوب 13:15)۔
اَیُّوب کی کِتاب کے جائزہ کے لیے، راہ نُماے صحائف میں ”اَیُّوب“ دیکھیں (گاسپل لائبریری)۔
گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز
اَیُّوب 1–3؛ 12–13
مَیں ہر طرح کے حالات میں خُدا پر بھروسا کر سکتا ہُوں۔
اَیُّوب کے ابتدائی ابواب، شاعرانہ انداز میں، شیطان کے کردار پر ہمارے دُشمن یا الزام لگانے والے کے طور پر زور دیتے ہیں؛ وہ خُدا اور شیطان کے درمیان حقیقی تعامل کو بیان نہیں کرتے ہیں۔ شیطان نے اَیُّوب کے بارے کیا کہا تھا جب آپ اُسے پڑھتے ہیں (دیکھیں اَیُّوب 1:9–11؛ 2:4–5)، آپ خُود سے پوچھ سکتے ہیں، ”مَیں خُدا کے ساتھ وفادار کیوں رہتا ہُوں؟“ مَحض شیطان کی تجویز کردہ وجہ کی بدولت خُداوند کی فرماں برداری کرنا کیوں خطرناک ہو گا؟
اپنی آزمایشوں پر اَیُّوب کے ردِ عمل کے بارے میں آپ کو کیا بات متاثر کرتی ہے؟ (دیکھیں اَیُّوب 1:20–22؛ 2:9–10)۔
اَیُّوب کے دوستوں نے تجویز دی کہ خُدا اُسے سزا دے رہا تھا (دیکھیں اَیُّوب 4–5؛ 8؛ 11)۔ اِس سوچ میں آپ کو کون سے مسائل نظر آ رہے ہیں؟ اَیُّوب کا جواب ابواب 12–13 میں پڑھیں۔ اَیُّوب خُدا کے بارے میں کیا جانتا تھا جس نے اُسے توکل کرنے کے قابل کِیا؟ آپ خُدا کے بارے میں کیا جانتے ہیں جو آپ کو چنوتیوں کا سامنا کرنے میں مدد دیتا ہے؟
اَیُّوب 19
یِسُوع مسِیح میرا مخلصی دینے والا ہے۔
بعض اوقات ہم مُشکل ترین اوقات میں سب سے اہم ترین سچّائیاں سیکھتے ہیں۔ اُن مُشکلات پر جو اَیُّوب نے اَیُّوب 19:1–22 میں بیان کیں اُن سچّائیوں پر جن کی اُس نے آیات 23–27 میں مُنادی کی اُس پر غور کریں۔ آپ کیسے جان سکتے ہیں کہ آپ کا مخلصی دینے والا زندہ ہے؟ اِس علم سے آپ کی زندگی میں کیا فرق پڑتا ہے؟
یِسُوع مسِیح کے بارے میں گیت گانے یا سُننے پر غور کریں، مثلاً ”مَیں جانتا ہُوں میرا مخلصی دینے والا زندہ ہے“ (گیت، نمبر 136)۔ اِس گیت کے کون سے اِلفاظ اُس کے بارے میں آپ کے جذبات کا اظہار کرتے ہیں؟
مزید دیکھیں عقائد اور عہُود 121: 1–12؛ 122۔
اَیُّوب 21–24
”جب وہ مُجھے تالیگا تو میں سونے کی مانند نِکل آؤں گا۔“
اَیُّوب 21–24 میں، آپ اَیُّوب اور اُس کے دوستوں کے مابین مکالمہ پڑھیں گے۔ اِس مکالمہ کے قلب میں ایک سوال تھا جو بہت سے لوگوں نے پوچھا ہے: بعض اوقات راست باز لوگ کیوں تکلیف سہتے ہیں؟
اگرچہ ہمارے پاس تمام جوابات نہیں ہیں، یِسُوع مسِیح کی بحّال شُدّہ اِنجِیل میں، ہمارے پاس کُچھ سچّائیاں ہیں جو مُصیبت اور تکلیف کا ادراک کرنے میں ہماری مدد کر سکتی ہیں۔ ذیل میں آخری اَیّام کے صحائف ہیں جن میں کُچھ سچّائیاں شامل ہیں۔ یہ صحائف ہمیں آسمانی باپ اور اُس کے منصُوبہ کے متعلق کیا سِکھاتے ہیں؟
آپ”سانحہ یا قسمت“ میں مصیبت کے متعلق صدر سپنسر ڈبلیو قمبل کی تعلیمات بھی پڑھ سکتے ہیں۔ (کلِیسیا کے صدُور کی تعلیمات: سپنسر ڈبلیو قمبل [2011])، 11–21)۔
آپ نے جو مُطالعہ کِیا ہے اُس کی بُنیاد پر، آپ اِس سوال کا کیسے جواب دے سکتے ہیں جیسے کہ ”خُدا راست باز لوگوں کو تکلیف اُٹھانے کی اجازت کیوں دیتا ہے؟“
سکوت و ستارے، از ینگ سنگ کم۔ تصویر بشُکریہ havenlight.com
اَیُّوب 38–40؛ 42
خُدا کا تناظر میرے سے بڑھ کر ہے۔
اپنے دوستوں کے الزامات سے مایوس (دیکھیں اَیُّوب 16:1–5؛ 19:1–3)، اَیُّوب نے بار بار خُدا سے پوچھا کہ اُسے کیوں اتنا دُکھ سہنا پڑ رہا ہے (دیکھیں اَیُّوب 19:6–7؛ 23:1–9؛ 31)۔ خُداوند نے اَیُّوب کی کِتاب میں کوئی واضح وجہ نہیں دی۔ مگر اُس نے ابواب 38–40 میں ایک اہم پیغام سِکھایا ہے۔ آپ اِس پیغام کا خلاصہ کیسے کریں گے؟ مثلاً، آپ اَیُّوب 38:1–7، 18–24 میں خُداوند کے سوالوں سے کیا سیکھتے ہیں؟
آپ دیکھیں گے کہ خُداوند نے اَیُّوب سے اپنی چند تخلیقات اور دیگر قوی کاموں کے بارے میں بات کی ہے (دیکھیں اَیُّوب 38–39)۔ آپ اُن میں سے چند تخلیقات (یا اُن کی تصاویر) کو دیکھ سکتے ہیں۔ یہ چیزیں آپ کی خُدا کے بارے میں مُختلف انداز میں سوچنے میں کیسے مدد کرتی ہیں؟ آپ کی آزمایشوں کے بارے میں؟ اُنھوں نے اَیُّوب کے نقطہ نظر کو کیسے تبدیل کِیا؟ (دیکھیں اَیُّوب 42:1–6؛ مزید دیکھیں موسیٰ 1:8–10)۔
یہاں مجلسِ عامہ کے دو پیغامات پیش کیے گئے ہیں جو ہمارے نُقطہِ نظر کو تبدیل کرنے میں مدد دے سکتے ہیں: ٹیمرا ڈبلیو رونیا، ”خُدا کے خاندان کو وسیع نقطہ نظر سے دیکھنا“ (لیحونا، نومبر 2023، 62–69)؛ رسل ایم نیلسن، ”آسمانی سوچیں!“ (لیحونا، نومبر 2023، 117–20)۔ کسی بھی پیغام میں، کسی ایسی چیز کو تلاش کریں جو آپ اگلی بار یاد رکھنا چاہیں گے جب آپ کی آزمائشیں غالب آتی معلوم ہوں۔ آپ نے جو سیکھا ہے آپ خُود کو اُسے کیسے یاد دِلائیں گے؟
تخلیقی بنیں۔ تدریس کو صرف پڑھنے، سوچنے، اور بات کرنے پر مُشتمل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بعض اوقات سب سے یادگار تدریس جسمانی طور پر فعال طریقوں سے آتی ہے۔ مثال کے طور پر، جب آپ اَیُّوب 38–40 میں خُداوند نے اَیُّوب کے تناظر کو کیسے تبدیل کیا اِس کے متعلق پڑھتے ہیں، تو آپ خُداوند کی چند تخلیقاتِ بڑی اور چھوٹی پر نظر کرنے کے لیے چہل قدمی کر سکتے ہیں۔ یا آپ کسی چیز کو مُختلف نقطہِ نظر سے دیکھ سکتے ہیں—اوپر سے، نیچے سے، اوپر قریب سے، دور سے، وغیرہ۔
مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔
بچّوں کو سِکھانے کے لیے تجاویز
اَیُّوب 1–2؛ 12؛ 19
یِسُوع مسِیح پر ایمان مُشکل اوقات میں میری مدد کرے گا۔
-
اپنے بچّوں کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ آپ کو بتائیں کہ وہ اَیُّوب کے بارے میں کیا جانتے ہیں۔ اگر اُنھیں مدد کی ضرورت ہو تو، آپ اُن کو اَیُّوب 1:1، 13–22؛ 2:7–10 یا ”اَیُّوب“ (بمطابق پُرانے عہد نامہ کی کہانیاں، 145–47) دِکھا سکتے ہیں۔ اَیُّوب نے چنوتیوں کا کیسے جواب دیا؟ (دیکھیں اَیُّوب 1:21؛ 2:10)۔
1:55Job
-
اَیُّوب خُداوند کے بارے میں جو جانتا تھا اُس کی بدولت وہ اپنی چنوتیوں میں وفادار تھا۔ شاید آپ اور آپ کے بچّے دُوسروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہُوئے یِسُوع مسِیح کی تصاویر کو دیکھ سکتے ہیں (جیسا کہ ذیل میں سے ایک یا اِنجیلی فن پاروں کی کتاب میں سے تصاویر۔ آپ اُس کے بارے میں کیا جانتے ہیں اور وہ کیسا ہے اِس کے متعلق بات چیت کریں۔ یہاں چند آیات ظاہر کرتی ہیں کہ اَیُّوب خُداوند کے بارے میں کیا جانتا تھا: اَیُّوب 12:10، 13، 16؛ 19:25–27۔ اُس کے بارے میں اِن باتوں کو جاننا قابلِ قدر کیوں ہے؟
اُس نے اُن سب کو اچّھا کِیا، اَز مائِیکل مالم
اَیُّوب 14:14
یِسُوع کے وسیلے، مَیں مرنے کے بعد پھر زندہ ہوں گا۔
-
اَیُّوب نے اَیُّوب 14:14 میں ایک اہم سوال پوچھا۔ آپ اَیُّوب کو کیسے جواب دیں گے شاید آپ اور آپ کے بچّے باریاں لے سکتے ہیں۔ آپ ایلما 11:42–44 میں، ویڈیو ”آنے والے دِن میں“ (گاسپل لائبریری) میں، یا قیامت سے متعلق گیت میں تجاویز تلاش کر سکتے ہیں، مثلاً ”کیا یِسُوع واقعی پھر سے جی اُٹھا؟“ (بچّوں کے گِیتوں کی کِتاب، 64)۔
#BECAUSEofHIM: An Easter Message of Hope and Triumph
اَیُّوب 16:1–5، 22:5۔
اچھے دوست ایک دُوسرے کی حوصلہ افزائی اور اصلاح کرتے ہیں۔
-
جب اَیُّوب اُداس تھا، اُس کے دوستوں نے کہا کہ خُدا اُس کو سزا دے رہا تھا کیونکہ اُس نے گُناہ کِیا تھا (دیکھیں اَیُّوب 22:5)۔ اگر ہم اَیُّوب کے دوست ہوتے، تو ہم اُس کی کیسے مدد کرنے کی کوشش کرتے؟ ہمارے الفاظ دُوسروں کی کیسے مدد کر سکتے ہیں جب وہ اُداس ہوتے ہیں؟ (دیکھیں اَیُّوب 16:5)۔ جب آپ اِن سوالات پر بات چیت کرتے ہیں تو اِس خاکہ میں سے ایک یا زائد تصاویر دکھانے پر غور کریں۔
-
اپنے بچّوں سے ایک اچھے دوست کی چند خوبیوں کی فہرست بنانے اور ایک دوست کا نام بتانے کو کہیں جس میں یہ خوبیاں ہیں۔ پھر آپ یِسُوع مسِیح کی تصویر دیکھ سکتے ہیں۔ کِن طریقوں سے یِسُوع ہم میں سے ہر ایک کا اچھا دوست ہے؟ آپ کسی ایسے شخص کے بارے میں سوچ سکتے ہیں جو مُشکل وقت سے گُزر رہا ہے۔ منصوبہ بنائیں کہ آپ اُن کے لیے کیسے مانندِ مسِیح دوست بنیں گے۔
اَیُّوب 19:23–27
یِسُوع مسِیح میرا مخلصی دینے والا ہے۔
-
اَیُّوب 19:23–27 پڑھنے کے بعد، آپ اور آپ کے بچّے اِس بارے بات کر سکتے ہیں کہ آپ کیسے جانتے ہیں کہ ہمارا مخلصی دینے والا زندہ ہے۔ آپ اپنی گواہی (یا مُنجّی کی ڈرائنگ) کو ایک کِتاب میں لکھنے کے لیے اکٹھے مِل کر کام کر سکتے ہیں (دیکھیں آیت 23)۔
-
آپ گیت بھی گا سکتے ہیں جو نجات دہندہ کی گواہی دیتا ہو مثلاً ”مَیں جانتا ہوں میرا مخلصی دینے والا زندہ ہے“ (گیت، نمبر 136)۔ اِس گیت میں سے اُن فقرات کا اشتراک کریں جو اُس پر آپ کے ایمان کو مضبُوط کرتے ہیں۔ یہ جاننا کیوں اہم ہے کہ یِسُوع مسِیح جیتا ہے؟
مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔