”اگست 17–23۔ ’خُداوند میرا چُوپان ہے‘: زبُور 1–2؛ 8؛ 19–33؛ 40؛ 46،“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: پُرانا عہد نامہ 2026 (2026)
”اگست 17–23۔ ’خُداوند میرا چُوپان ہے،‘“ آ، میرے پیچھے ہو لے: پُرانا عہد نامہ 2026
خُداوند میرا چُوپان ہے، اَز یُونگ سنگ کِم تصویر بشُکریہ havenlight.com
اگست 17–23: ”خُداوند میرا چُوپان ہے“
زبُور 1–2؛ 8؛ 19–33؛ 40؛ 46
زبُور کس نے لکھے ہیں ہم یقینی طور پر نہیں جانتے ہیں۔ بعض کو داؤد بادشاہ سے منسوب کیا جاتا ہے، مگر اِن میں سے زیادہ تر کے لیے، مصنّفِین گُمنام ہیں۔ پھر بھی زبُور کو پڑھنے کے بعد، ہم محسُوس کرتے ہیں جیسے ہم زبُور نویسوں کے دِلوں کو جانتے ہیں، اگرچہ ہم اُن کے ناموں سے ناآشنا ہی کیوں نہ ہوں۔ ہم جانتے ہیں کہ زبُور اسرائیلوں کے درمیان عبادت کا اہم حِصّہ تھے، اور ہم جانتے ہیں کہ نجات دہندہ نے اکثر اِن کا حوالہ دیا تھا۔ زبُور میں، ہم خُدا کے قدیم لوگوں کے رُوح میں ایک دریچہ پاتے ہیں۔ ہم دیکھتے ہیں کہ اُنھوں نے خُدا کے بارے میں کیسا محسُوس کِیا، وہ کِس کے متعلق فکر مند تھے، اور اُنھوں نے کیسے اِطمِینان پایا۔ آج، پُوری دُنیا میں، بحثیتِ دین داران، ہم اِس کلام کو اپنے خُدا کی عبادت میں استعمال کرتے ہیں۔ یہ تقریبا زبُور کے مصنّفِین کی مانند ہماری رُوحوں میں ایک دریچہ رکھتے ہیں، کیوں کہ یہ اظہار کرتے ہیں کہ ہم خُدا کے بارے میں کیسا محسُوس کرتے ہیں، ہم کس بات کی فکر کرتے ہیں، اور ہمیں اِطمِینان کیسے ملتا ہے۔
زبُور کی کِتاب کا جائزہ لینے کے لیے، بائبل لغت میں ”زبُور“ دیکھیں۔
گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز
زبُور 1؛ 23؛ 26–28؛ 46
”مَیں نے خُداوند … پر توکُّل کِیا ہے۔“
جب آپ زبُور پڑھتے ہیں، آپ غور کر سکتے ہیں کہ مصنّفِین کتنی بار خوف، غم، یا اضطراب کا اظہار کرتے ہیں۔ ایسے احساسات عام ہیں، حتیٰ کہ باایمان لوگوں کے لیے بھی۔ لیکن جو بات زبُور کو متاثر کُن بناتی ہے وہ یہ ہے کہ وہ خُداوند پر مکمل توکل سمیت، الہامی حل بھی پیش کرتے ہیں۔ جب آپ زبُور 1؛ 23؛ 26–28؛ 46 پڑھتے ہیں تو تحریر کریں:
-
خُداوند پر توکل کرنے کی دعوتیں۔
-
اِلفاظ جو اِس کو بیان کرتے ہیں۔
-
اَلفاظ جو اِطمِینان، طاقت، اور دیگر برکات کو بیان کرتے ہیں جو وہ مہیا کرتا ہے۔
-
اَلفاظ جو اُن لوگوں کو بیان کرتے ہیں جو اُس پر توکل کرتے ہیں۔
زبُور نجات دہندہ کے بارے میں سِکھانے کے لیے جس صورت گری اور علامات کو استعمال کرتے ہیں اُن پر بھی غور کریں۔ مثلاً، زبُور 23 میں، ”ہری ہری چراہ گاہوں میں بٹھاتا ہے“ یا ”راحت کے چشموں“ (آیت 2) جیسے فقرات ذہن میں کیا لاتے ہیں؟ تسلی بخش ”عصا“ اور ”لاٹھی“ (آیت 4) کیا علامت ہو سکتی ہے؟ ہمارے لیے ”پیالہ لبریز ہوتا ہے“ (آیت 5) سے کیا مُراد ہو سکتی ہے؟
زبُور 2؛ 22
یِسُوع مسِیح ہی موعودہ مُمسوح ہے۔
کئی زبُور یِسُوع مسِیح کی فانی زندگی کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ عہدِ جدید کے زمانے میں مسِیحیوں نے اِن روابط کو بھی دیکھا۔ درج ذیل صحیفائی حوالہ جات کو پڑھنے پر غور کریں۔ زبُور کے اَلفاظ اور نجات دہندہ کی زندگی کے مابین رابطوں کو تلاش کریں:
-
زبُور 2:1–3 اور اعمال 4: 24–28
-
زبُور 2:7 اور اعمال 13:30–33
-
زبُور 22:1 اور متّی 25:45–46
-
زبُور 22: 7–8 اور متّی 27:39–43
-
زبُور 22:16 اور لُوقا 23:32–33
-
زبُور 22:18 اور متّی 27:35
-
زبُور 31:5 اور لُوقا 23:46
آپ نے اِن روابط کا مُطالعہ کرنے سے کیا سِیکھا ہے؟ ابھی تک کون سی صحیفائی نبوتیں اور وعدے پُورے نہیں ہُوئے ہیں؟ آپ اُن وعدوں میں کیا پاتے ہیں جو آپ کو مُستقبل کی اُمِّید دیتے ہیں؟
زبُور 8؛ 19؛ 33
”زمین خُداوند کی نیکی سے معمُور ہے۔“
آپ کا زبُور 8؛ 19؛ 33 پڑھنا خُداوند کی بہت سی شاندار تخلیقات پر غور کرنے کی ترغیب دے سکتا ہے۔ جب آپ ایسا کرتے ہیں تو اپنے احساسات پر دھیان دیں۔ آپ اِن زبُور سے متعلقہ گیت کے اَلفاظ گانا یا غور کرنا چاہیں گے، مثلاً ”تُو کتنا عظیم ہے“ (گیت، 86)۔ خُداوند کی تخلیقات آپ کے لیے کیسے ”خُدا کا جلال ظاہر“ کرتی ہیں؟ (زبُور 19:1)۔
یہاں کُچھ اور گیت ہیں جو زبُور سے متاثر ہیں:
-
زبُور 23: ”خُداوند میرا چُوپان ہے،“ (گِیت، نمبر 108)
-
زبُور 23:6؛ 150: ”خُداوند قادرِ مطلق کی تمجید کرو، (گیت، نمبر 72)
-
زبُور 26:8: ”اے خدا ہم تیرے گھر سے محبّت رکھتے ہیں“ (گیت، نمبر 247)
-
زبُور 27:1: ”خُداوند میرا نُور ہے،“ (گیت، نمبر 89)
-
زبُور 33:1–6؛ 95:1–6: ”زمین کی خوبصورتی کے لیے“ (گیت، نمبر 92)
-
زبُور 37:3–9: ”خاموش ہو جا، میری جان“ (گیت، نمبر 124)
-
زبُور 148: ”ہمارےخُدا اور بادشاہ کی ساری مخلوق“ (گیت، نمبر 62)
موسیقی اِستعمال کریں۔ صدر ڈیلن ایچ اوکس نے فرمایا: ”گیتوں کا گانا خود کو خُداوند کے رُوح سے ہم آہنگ کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ … مُقدّس حمدوثنا خُداوند کے لیے ہمارے پیار بھرے احساسات کو بیان کرنے کی منفرد صلاحیت رکھتی ہے۔ اِس قسم کا ابلاغ ہماری عبادت کے لیے حیرت انگیز امداد ہے۔ … ہمارے گیت بے مثال تعلیمی واعظوں پر مشتمل ہیں، جو صرف صحائف کی سچّائی اور شاعراتی اثرات سے تجاوز کرتے ہیں (”موسیقی کے ذریعے عبادت،“ انزائن، نومبر 1994، 10، 11)۔ آپ اِس ہفتے اپنی عبادت کو بہتر بنانے کے لیے زبُور سے متعلقہ کون سے گیت سُن یا گا سکتے ہیں؟
زبُور 19:7–11؛ 29
خُداوند کا کلام قوّی ہے، ”دِل کو خوش کرتا ہے۔“
زبُور میں، گواہی، آئین، حکم، اور عدالت جیسے اَلفاظ خُداوند کے کلام کا حوالہ دے سکتے ہیں۔ جب آپ زبُور 19:7–11 کو پڑھتے ہیں اِس بات کو ذہن میں رکھیں۔ یہ آیات آپ کو خُداوند کے کلام کے بارے میں کیا تجویز کرتی ہیں؟ آپ کو زبُور 29 اُس کی آواز کے بارے میں کیا سکھاتا ہے؟ آپ کے تجربے کے مطابق، خُداوند کے کلام یا آواز نے اِن وضاحتوں کو کیسے مماثلت بخشی ہے؟
زبُور 24؛ 26–27
نجات دہندہ میری پاکیزہ ہونے میں مدد کر سکتا ہے تاکہ میں خُدا کی حضوری میں داخل ہو سکُوں۔
چوں کہ یروشلیم کی ہَیکَل پہاڑی پر تعمیر کی گئی تھی، اِس لیے فقرہ ”خُداوند کے پہاڑ“ (زبُور 24:3) ہِیکل یا خُدا کی حضوری کا حوالہ دے سکتا ہے۔ یہ زبُور 24 کے بارے میں آپکے فہم میں کیا اضافہ کرتا ہے؟ آپ کے لیے ”ہاتھ صاف، اور دِل پاک رکھنے“ سے کیا مراد ہے؟ (آیت 4)۔ جب آپ زبُور 26–27 پڑھتے ہیں، آپ خُداوند کے گھر کے بارے میں اور کیا جانتے ہیں؟
بعض اوقات، ہم یہ سُن کر مایوس ہو سکتے ہیں کہ ہمیں خُدا کی حضوری میں داخل ہونے کے لیے پاک ہونے کی ضرورت ہے۔ آخر کار، ہم سب جدوجہد کرتے ہیں، اور ہم میں سے کوئی بھی کامل نہیں۔ ہم ایلڈر ڈیوڈ اے بیڈنار کے پیغام ”صاف ہاتھ اور پاک دل“ میں آپ کو کیا اُمِّید ملتی ہے؟ (لیحونا، نومبر 2007، 80-83)۔ آپ اِس پیغام کو کسی ایسے شخص کی مدد کے لیے کیسے استعمال کر سکتے ہیں جو کامل ہونے کی خواہش سے مغلوب محسُوس کرتا ہے؟ غور کریں کہ آپ ”صاف ہاتھوں، اور پاک دِل“ رکھنے کی اپنی کوششوں میں نجات دہندہ کی مدد کیسے حاصل کر سکتے ہیں۔
مزید دیکھیں بریڈلی آر ولکاکس، ”اہلیت بے عیب نہیں ہے،“ لیحونا، نومبر 2021، 61–67۔
مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔
بچّوں کو سِکھانے کے لیے تجاویز
زبُور 23؛ 27–28؛ 32 46
خُداوند مُجھے اِطمِینان، مضبُوطی، اور راہ نُمائی پیش کرتا ہے۔
-
لکھنے پر غور کریں خُداوند … ہے اپنے بچّوں کو صحائف کا استعمال کرتے ہوئے اِس جملے کو مُکمل کرنے کے طریقے تلاش کرنے کی دعوت دیں جیسے کہ: زبُور 23:1؛ 27:1؛ 28:1؛ 28:7؛ 32:7؛ 46:1۔ یہ آیات ہمیں اِس بابت کیا سِکھاتی ہیں کہ خُداوند کیسے ہماری مدد فرما سکتا ہے؟
-
آپ اپنے بچّوں سے بات چیت کر سکتے ہیں کہ محفوظ اور صحت مند رہنے کے لیے بّرہ کی کیا ضروریات ہیں۔ پھر، جب آپ زبُور 23 اکٹھے پڑھتے ہیں، تو یِسُوع ہمارے لیے جو کرتا ہے اُس کا چرواہا جو بّرہ کے لیے کرتا ہے، اُس سے موازنہ کرنے میں اپنے بچّوں کی مدد کریں۔ رُوحانی طور پر محفوظ اور صحت مند ہونے کے لیے ہماری کیا ضروریات ہیں؟ اکٹھے مل کر ایک گیت گائیں جو اُنھیں تجاویز دے سکتا ہے، مثلاً ”مَیں اپنے مُنجّی کی محبّت محسُوس کرتا ہوں“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، 74–75)۔
کنس پیسِین چلی ہَیکَل
زبُور 24:3–4
ہَیکَل میں داخل ہونے کے لیے، ہمیں ”صاف ہاتھوں، اور پاک دِل“ کی ضرورت ہے۔
-
جب آپ اکٹھے زبُور 24:3 پڑھتے ہیں، تو آپ کے بچّے ایسے اَلفاظ تلاش کر سکتے ہیں جو اُنھیں ہَیکَل کی یاد دلاتے ہیں۔ وہ ہَیکَل کی تصویر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ پھر آپ یہ جاننے کے لیے مل کر آیت 4 پڑھ سکتے ہیں کہ ہَیکَل میں کون داخل ہو سکتا ہے۔ آپ اِس متعلق بات کر سکتے ہیں کہ ہاتھ کیسے گندے ہو سکتے ہیں اور ہم اُنھیں کیسے صاف کرتے ہیں۔ ہم رُوحانی طور پر کیسے گندے ہو سکتے ہیں؟ نجات دہندہ ہمیں رُوحانی طورپر صاف ہونے میں کیسے مدد کر سکتا ہے؟
زبُور 30:5
یِسُوع مسِیح اُداسی کو خُوشی میں بدل سکتا ہے۔
-
اگر آپ کے چھوٹے بچّے ہیں، تو آپ اُنھیں رونے کی اداکاری کرنے کی دعوت دے سکتے ہیں جب آپ زبُور 30:5 میں سے پڑھتے ہیں، ”رات کو شاید رونا پڑے۔“ پھر اُنھیں خُوشی کا اظہار کرنے کو کہیں جب آپ پڑھیں، ”پر صُبح کو خُوشی کی نّوبت آتی ہے۔“ اِس فقرے کو چند بار دہرائیں۔
-
نجات دہندہ کی تصویر دکھائیں، اور اپنے بچّوں کو بتائیں کہ اُس نے آپ کے لیے کیا کِیا ہے جو آپ کو خُوشی دیتا ہے۔ آپ ہر بچےّ کو تصویر کو تھامنے کے لیے باری بھی دے سکتے ہیں اور وہ بتا سکتے ہیں جو یِسُوع نے کیا کِیا ہے جو اُنھیں خُوشی دیتا ہے۔
زبُور 46:10
”خاموش ہو جاؤ، اور جان لو کہ مَیں خُدا ہُوں۔“
-
اپنے بچّوں کی زبُور 46:10 کی پہلی سطر کو زبانی یاد کرنے میں مدد کریں: ”خاموش ہو جاؤ، اور جان لو کہ مَیں خُدا ہُوں“ ”خاموش ہو جاؤ“ ہونے سے کیا مُراد ہے؟ شاید آپ ساکت ہونے کی مشق کرنے میں کُچھ وقت صرف کر سکتے ہیں۔ آپ ایک دُوسرے کے ساتھ ایسے تجربات کا بھی تذکرہ کر سکتے ہیں جب خُدا کے ساتھ ”خاموش“ ہونے سے آپ کا رشتہ مضبُوط ہُوا ہو۔ اپنے بچّوں کو دِن کے دوران میں ایسے اوقات کے بارے میں سوچنے میں مدد کریں جب وہ آسمانی باپ کی قربت کو محسُوس کرنے کے لیے ”خاموش“ ہو سکتے ہیں۔
مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔