آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
اگست 3–9۔ ”تُو ایسے ہی وقت … کے لیے پُہنچی ہے“: آستر


”اگست 3–9۔ ’تُو ایسے ہی وقت … کے لیے پُہنچی ہے‘: آستر،“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا : پُرانا عہد نامہ 2026 (2026)

”اگست 3–9۔ ’تُو ایسے ہی وقت … کے لیے پُہنچی ہے‘“ آ، میرے پیچھے ہو لے: پُرانا عہد نامہ 2026

آستر بادشاہ کے سامنے گھٹنے ٹیکے ہُوئے

ملکہ آستر یہوواہ کے لوگوں کو بچّاتی ہے،از سام لالور

اگست 3–9: ”تُو ایسے ہی وقت … کے لیے پُہنچی ہے“

آستر

آستر کی کِتاب میں بہت سے واقعات شاید خوش قسمتی یا اتفاق لگ سکتے ہیں۔ آپ اِسے اور کیسے بیان کریں گے کہ کیسے ایک یتیم یہودی لڑکی اپنے لوگوں کو ذبح ہونے سے بچّانے کے لیے عین صحیح وقت پر ملکہِ فارس بنتی ہے؟ اِس بات کے کیا امکانات ہیں کہ آستر کے کزن مردکی کو بادشاہ کو قتل کرنے کی سازش سُنائی دے گئی؟ کیا یہ اتفاقات تھے، یا وہ الہٰی منصوبے کا حِصّہ تھے؟ ایلڈر رونلڈ اے ریسبینڈ نے کہا: ”وہ جو ایک اتفاقی موقع لگتا ہے، درحقیقت، آسمان میں ایک پیارے باپ کا دیکھا بھالا ہوتا ہے۔ … خُداوند ہماری جانوں کی چھوٹی تفصیلات میں بھی ہے“ (”الہٰی طریقہ کی بدولت،“ لیحونا، نومبر 2017، 56)۔ ہم شاید اُن ”چھوٹی تفصیلات“ میں خُداوند کے اثر و رسوخ کو ہمیشہ پہچان نہ سکیں۔ مگر ہم آستر کے تجربے سے سیکھتے ہیں کہ وہ ہماری راہ نُمائی کر سکتا ہے اور ہمیں ”ایسے وقت کے لیے“ تیار کر سکتا ہے (آستر 4:‏14) جب ہم اُس کے مقاصد کو پُورا کرنے کے لیے اُس کے ہاتھوں میں آلات بن سکتے ہیں۔

آستر کی کِتاب کے جائزہ کے لیے، بائبل لغت میں ”آستر، کی کتاب“ دیکھیں۔

مُطالعہ کی علامت

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

آستر

سیمینری کی علامت
خُداوند مُجھے ایسے حالات میں ڈالتا ہے جہاں مَیں دُوسروں کو برکت دے سکتا ہُوں۔

صدر ڈئیٹر ایف اکڈورف نے سِکھایا کہ ہم میں سے ہر ”ایک منفرد مقام پر کھڑا ہے اور کارِ اہم رکھتا ہے جو صرف [ہم] ہی سر انجام دے سکتے ہیں۔ … خُداوند نے آپ کو کسی وجہ کے تحت آپ کی ذمہ داریاں دی ہیں۔ ایسے لوگ اور دِل ہو سکتے ہیں جن تک صرف آپ ہی پُہنچ اور چھُو سکتے ہیں۔ شاید کوئی اور اِسے بالکل اِس طرح نہ کر سکے“ (”Lift Where You Standلیحونا، نومبر 2008، 56)۔

جب آپ آستر کی کہانی پڑھتے ہیں، غور کریں کہ یہ بیان اُس پر کیسے لاگو ہوتا ہے۔ اُن طریقوں کو تلاش کریں جن سے خُداوند نےاُس کے لیے یہودیوں کو بچّانا ممکن بنایا (دیکھیں، مثلاً، آستر 2:‏21–23؛ 3:‏ 10–14؛ 4:‏14–16)۔ پھر غور کریں کہ اُس نے دوسروں کو برکت دینے کے لیے آپ کو کیسے مواقع عطا کیے ہیں۔ کون سے چند حالات یا تعلقات ہیں جن کے لیے اُس نے آپ کو ”ایسے وقت کے لیے“ راہ نمائی بخشی ہے؟ (آستر 4:‏14)۔ اگر آپ نے بطریقی برکت حاصل کی ہے، تو اِس کام کے بارے میں مزید جاننے کے لیے اُسے پڑھنے پر غور کریں جو خُداوند نے آپ کے لیے رکھا ہے۔ آپ اِس کام کو پایہِ تکمیل تک پہنچانےکے لیے کیا کر سکتے ہیں؟

مزید دیکھیں ”ایسے ہی وقت کے لیے“ (ویڈیو)، ChurchofJesusChrist.org۔

13:44

For Such a Time as This

ہم سُننے کی بجائے کرنے سے زیادہ سیکھتے ہیں۔ ایلڈر ڈیوڈ اے بیڈنار نے معلمین کو مشورت دی: ”ہمارا اِرادہ یہ نہیں ہونا چاہیے کہ ’مَیں اُنھیں کیا بتاؤں؟‘ بلکہ، خُود سے پُوچھنے والے سوالات یہ ہیں کہ ’مَیں اُنھیں کیا انجام دینے کی دعوت دے سکتا ہُوں؟ مَیں کون سے اِلہامی سوالات پوچھ سکتا ہُوں کہ، اگر وہ جواب دینے کے لیے تیار ہیں، تو وہ رُوحُ القُدس کو اپنی زِندگی میں مدعو کرنا شُروع کر دیں گے؟‘“ (نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا میں، 25)۔ اگر آپ اپنے خاندان یا جماعت کو آستر کے بارے میں سِکھا رہے ہیں، تو آپ اُنھیں ایسا کیا کرنے کو کہہ سکتے ہیں جو اُن کی سیکھنے میں مدد کرے؟

مردکی ہامان کو گھوڑے پر سوار گلیوں میں گھومتا دیکھتے ہُوئے

”جب ہامان نے دیکھا کہ مردکی نہ جھکتا ہے … تو ہامان غُصّہ سے بھر گیا“ (آستر 3:‏5

آستر 3؛ 5:‏9–14؛ 7

تَکبَّر اور غصہ بَربادِی کی جانب لے جا سکتے ہیں۔

آستر کی کتاب میں، ہم آستر اور مردکی کی وفاداری سے سیکھتے ہیں، مگر ہم ہامان کے غرور اور غُصّے سے بھی سیکھتے ہیں۔ جب آپ آستر 3؛ 5:‏9–14 پڑھتے ہیں، ہامان کے احساسات، الفاظ، اور اعمال پر غور کریں۔ وہ اُس کے اور اُس کے ارادوں کے بارے میں کیا ظاہر کرتے ہیں؟ اُس نے کون سے نتائج کا سامنا کِیا؟ (دیکھیں آستر 7)۔ ہامان کے بارے میں پڑھنا آپ کو یہ جائزہ لینے کی ترغیب دے سکتا ہے کہ آپ کے احساسات اور اعمال کو کیا چیز تحریک دیتی ہے۔ کیا آپ نے کوئی بدلاؤ لانے کا الہام پایا ہے؟ آپ مدد کے لیے آسمانی باپ کی طرف کیسے رجوع کر سکتے ہیں؟

مزید دیکھیں امثال 16:‏32؛ ایلما 5:‏28۔

آستر 3–4؛ 5:‏2–3؛ 8:‏11–12

روزہ رکھنا ظاہر کرتا ہے کہ مَیں خُداوند پر بھروسا اور تَوَکُّل کرتا ہُوں۔

غور کریں کہ آستر اور باقی یہودیوں نے روزہ رکھنے کا فیصلہ کیوں کِیا (دیکھیں آستر 3:‏13؛ 4:‏1–3؛ 10–17)۔ روزے نے اُنھیں کیسے برکت دی؟ (دیکھیں آستر 5:‏2–3؛ 8:‏11–12)۔ خُداوند ہمیں کیوں روزہ رکھنے کو کہتا ہے؟ (دیکھیں موضوعات اور سوالات، ”روزہ اور روزے کا ہدیہ،“ گاسپل لائبریری)۔ غور کریں کہ آپ کیسے روزہ کو اپنی زندگی میں عظیم برکت بنا سکتے ہیں۔

مزید دیکھیں یسعیاہ 58:‏6–12؛ ”روزہ رکھنا: نوجوان غیر شادی شدہ بالغ کی وارڈ، امینڈا“ (ویڈیو)، ChurchofJesusChrist.org۔

2:41

Fasting: Young Single Adult Ward, Amanda

آستر 3:‏1–11؛ 4:‏10–17؛ 5:‏1–4؛ 9:‏17–19

اکثر راست کام کرنے کے لیے بڑی ہمت درکار ہوتی ہے۔

جب مردکی اور آستر اپنے عقائد اور اپنے لوگوں کے لئے کھڑے ہُوئے، تو اُنھوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا۔ ہمارے انتخابات کے کم شدید نتائج ہو سکتے ہیں، لیکن راست کام کرنے کے لیے پھر بھی ہمت درکار ہو سکتی ہے۔ آپ راست کام کرنے کی ہمت پانے کے لیے آستر 3:‏1–4؛ 4:‏10–17 سے کیا سیکھتے ہیں؟ اُن مُختلف نتائج پر غور کریں جن کا مردکی اور آستر نے ہمت دکھانے کے بعد تجربہ کِیا (دیکھیں آستر 3:‏5–11؛ 5:‏1–4)۔ آستر اور مردکی کو اپنے انتخابات کرنے کے لیے خُدا کے بارے میں کیا جاننے کی ضرورت تھی؟

اُن حالات کے بارے میں سوچیں جہاں آپ کو حق کے لئے کھڑے ہونے کے لئے ہمت کی ضرورت ہو۔ آپ آستر اور مردکی سے کیا سیکھتے ہیں جو آپ کو خُداوند میں ہمت پانے میں مدد دے سکتا ہے؟

آستر کے حوصلے نے ”خُوشی کے دِن“ کی طرف راہ نُمائی کی (دیکھیں آستر 9:‏17–19)۔ مثلِ مسِیح ہمت نے کیسے آپ کو ”خُوشی کا دِن“ بخشا ہے؟

مزید دیکھیں ”ہمت،“ ”تنہا کھڑے ہونے کی ہمت“ (ویڈیوز)، گاسپل لائبریری؛ ”ایمان سے وفادار،“ گیت، نمبر 254۔

3:19

Courage

4:20

Dare to Stand Alone

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔

بچّوں کے حِصّے کی علامت

بچّوں کو سِکھانے کے لیے تجاویز

آستر 2:‏5–7

مَیں اپنے خاندان کی خدمت کر سکتا ہُوں۔

  • آپ اپنے بچّوں کو ضرورت مند خاندان کے اراکین کی مدد کرنے کے بارے میں سِکھانے کے لیے آستر 2:‏7 کو استعمال کرنے کی تحریک محسُوس کر سکتے ہیں، جیسا کہ مردکی نے آستر کے لیے کِیا۔ آپ اکٹھے آیت پڑھ سکتے ہیں یا اِس کا اپنے الفاظ میں خلاصہ کر سکتے ہیں۔ پھر آپ اور آپ کے بچّے خاندان کے ارکان کے بارے میں سوچ سکتے ہیں جنھیں آپ کی مدد کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ اُن کی مدد کے لیے منصوبہ بنائیں۔

آستر 3:‏1–11؛ 4:‏10–17

خُداوند دلیر ہونے میں میری مدد کر سکتا ہے۔

  • آستر اور مردکی کی مثالیں آپ کے بچّوں کو یہ سمجھنے میں مدد کر سکتی ہیں کہ دلیری کا مطلب جو راست ہے وہ کرنا ہے حتیٰ کہ جب آپ خوفزدہ بھی ہوں۔ فقرہ مردکی دلیر تھا جب وہ … اور آستر دلیر تھی جب وہ … لکھنے پر غور کریں۔ جب آپ اکٹھے آستر کی کہانی سیکھتے ہیں، تو آپ کے بچّے جملوں کو ختم کرنے کے طریقے تجویز کر سکتے ہیں۔ آپ 3:‏1–11؛ 4:‏10–17 یا ”ملکہ آستر“ (بمطابق پُرانا عہد نامہ کی کہانیاں، 166–70) پڑھ سکتے ہیں یا اِس خاکہ میں سے تصاویر کو دیکھیں۔ پھر لکھیں مَیں دلیر بنوں گا … ، اور اپنے بچّوں کو اُن کاموں کو درج کرنے کی دعوت دیں جو آسمانی باپ اُن سے کروانا چاہتا ہے جن کے لیے ہمت درکار ہوتی ہے۔ ہمت کے بارے میں گیت، مثلاً ”راست کرنے کی ہمت“ (بچّوں کے گیتوں کی کتاب، 158)، مدد کر سکتا ہے۔

    2:45

    Queen Esther

  • آپ اِن اوقات کے بارے میں بھی سیکھ سکتے ہیں جب یِسُوع مسِیح دلیر بنا—مثال کے طور پر، جب اُس نے گتسمنی میں اور صلیب پر ہمارے گناہوں کے لیے دکھ اُٹھائے (دیکھیں متّی 26:‏36–39؛ 27:‏ 33–35)۔ اپنے بچّوں سے کہیں کہ وہ ایسے وقت کا بتائیں جب وہ بہادر بنے تھے، اور اپنے تجربات بھی بیان کریں۔

آستر 4:‏1–3، 10–17

روزہ رکھنا خُداوند کی برکات لاتا ہے۔

  • آستر 4:‏1–3، 10–17 کو پڑھنا آپ کو اپنے بچّوں کو روزہ رکھنے کی بابت سِکھانے میں مدد دے سکتا ہے۔ آستر اور یہودیوں نے کیوں روزہ رکھا؟ اپنے بچّوں کو بتائیں کہ آپ روزہ کیوں رکھتے ہیں۔ آپ اُن سے یہ بھی پُوچھ سکتے ہیں کہ وہ کسی دوست کو جس نے پہلے کبھی ایسا نہیں کِیا روزہ رکھنے کی وضاحت کیسے کریں گے۔ ہم روزے سے حاصل ہونے والے برکات کو سمجھنے میں اپنے دوستوں کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟

  • اپنے بچّوں کی کسی ایسی چیز کے بارے سوچنے کی حوصلہ افزائی کریں جس کے لیے اُنھیں خُداوند کی مدد کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ تجویز دیں کہ کہ آئندہ روزے کے اتوار کے دوران وہ اِسے اپنے روزے کا حِصّہ بنائیں۔

ملکہ آستر بادشاہ کے ساتھ کھڑی ہے

چونکہ آستر دلیر تھی، اِس لیے وہ خُداوند کے لوگوں کو بچّانے کے قابل ہُوئی۔

آستر 4:‏14

مَیں خُدا کے ہاتھوں میں آلہ بن سکتا ہُوں۔

  • اپنے بچّوں کی یہ سمجھنے میں مدد کریں کہ جب آستر خوفزدہ تھی، مردکی نے یہ وضاحت کرتے ہُوئے اُس کی حوصلہ افزائی کی کہ خُداوند نے اُس کی ”ایسے ہی وقت … کے لیے“ ملکہ بننے میں مدد کی ہے (آستر 4:‏14)۔ مردکی کا اِس سے کیا مطلب تھا؟ ایک دوسرے سے بات کریں کہ آستر کیسے خُداوند کے لیے آلہ تھی۔ ہم خُداوند کے لیے کیسے آلہ بن سکتے ہیں؟

  • آپ اپنے بچّوں کی یہ سمجھنے میں کیسے مدد کر سکتے ہیں کہ آلہ کیا ہے؟ آپ کسی کو آلہِ موسیقی پر کوئی گیت بجانے کی دعوت دے سکتے ہیں یا کوئی اوزار استعمال کرتے ہُوئے کسی کی تصویر دِکھائیں۔ پھر آپ اِس بارے میں بات کر سکتے ہیں کہ خُدا کے ہاتھوں میں آلہ بننے سے کیا مراد ہے۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔

ملکہ آستر

ملکہ آستر، منروا ٹیچیرٹ ، © ولیم اور بیٹی سٹوکاس

پرائمری سرگرمی کا صفحہ: خُداوند دلیر ہونے میں میری مدد کر سکتا ہے